بد تمیز کے لیے

نبیل

تکنیکی معاون
کچھ بھی نا کہوں‌گا سوائے اس کہ
1.jpg

آپ لوگوں کو ورڈپریس پی کے کی طرف بلانا چاہتے ہیں تو ڈھنگ سے بات کریں، اس طرح کے ڈرامے کرکے آپ خود کو ہی بے نقاب کر رہے ہیں۔ اردو ٹیک کوئی میری ویب سائٹ نہیں ہے جس کا غم مجھے کھا رہا ہو۔ لیکن وہاں کئی اچھے بلاگ بھی تھے۔ ویسے ایک مرتبہ ورڈپریس پے کی پر بھی سارے اردو بلاگز کا ڈیٹا کرپٹ ہو گیا تھا۔ اس طرح کا معاملہ کسی سائٹ کے ساتھ بھی ہو سکتا ہے۔ اس کا بار بار اشتہار لگانے کی ضرورت نہیں ہوتی۔
 
فاتح

لائبریرین
میرا بلاگ اردو ٹیک پر تھا جو ڈوب گیا اب بد تمیز سے گزارش ہے مجھے دیٹا دیں تاکہ کسی سائٹ پر منتقل کر سکوں شکریہ

لو جی ہماری جان پر بنی ہے اور یہاں کپیں لگ رہی ہیں؟

پر اصل بلاگ کا کیا کریں؟ زین ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔جی؟

اوکے میں یہی کوشش کرتا ہوں پر نیا بھی غائب ہو گیا تو؟

عزیز از جان (دروغ مصلحت آمیز بہ از راستی فتنہ انگیز) عزیز امین،
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
میں خیریت سے ہوں اور آپ کی خداوند کریم سے نیک مطلوب چاہتا ہوں۔;)
آپ کے اس درجہ درد انگیز نالہ نما محضر نامے پڑھ کر رقت طاری ہو گئی۔ بخدا اس سوچ میں غلطاں و پیچاں ہوں کہ اس قدر دکھوں کے باوجود آپ زندہ کیوں کر ہیں۔ بہرحال ہیں تو ہوا کریں۔ :grin:
پھر یہ بھی سوچتا ہوں کہ آپ کا مقصد (بہبود حیوانات) کس قدر عظیم ہے اور آپ کے ساتھ سلوک کیسا طفل یسیر سا کیا گیا۔ اللہ اللہ! یہ بد تمیز آخر روزِ یومِ قیامت کے دن کس منہ سے خدا کے حضور پیش ہو گا کہ آپ سمیت تمام حیوانات اس کا دامن کھینچ رہے ہوں گے۔ ارے آپ نے غلط سمجھا میں آپ کو 'ہنوز' اشرف المخلوقات ہی شمار کر رہا ہوں، میرا لکھنے کا مقصد تھا کہ آپ اور باقی تمام حیوان۔۔۔ اوہ میرے خیال میں یہاں ایک مرتبہ پھر ذو معنویت در آئی ہے۔۔۔ خیر آپ اتنے تو عاقل و بالغ ہیں ہی کہ اس بات کا مفہوم سمجھ سکیں۔
خیر میرے عزیز (جو آپ ہر گز نہیں ہو سکتے) امین بھائی! میں نے آپ کے تمام غم و آلام کا ایک مستقل اور سہل حل سوچا ہے۔ نہیں نہیں، بلاگنگ سے تائب ہونے کا مشورہ نہیں دے رہا۔۔۔ اس پر حیوان تو حیوان شاید ایک آدھ بلاگر (جو یقیناً آپ ہی ہو سکتے ہیں) بھی میرے پیچھے پڑ سکتے ہیں۔تو آتا ہوں مسئلے کے حل کی جانب۔۔۔
آپ ایسا کیجیے کہ ایک ذاتی ڈومین نیم خرید لیں جو 6 سے 8 ڈالرز کا مل جائے گا۔ اس کے بعد کوئی درمیانی سی ہوسٹنگ سروس بھی خرید لیں جو 100 تا 200 ڈالرز سالانہ کے اندر اندر آ جانی چاہیے۔
اس پر کوئی اردو بلاگنگ انجن نصب کر لیں۔ اس سلسلے میں مفت مدد آپ کے یارِ غار عبد القدوس صاحب سے مل سکتی ہے:)۔
اور ہاں ڈیٹا کا آف لائن بیک اپ لینے کے لیے کسی اچھی نسل کی ایکسٹرنل ہارڈ ڈرائیو لینا نہ بھولیے گا کہ کوئی بھی ہوسٹنگ سروس ڈیٹا کی حفاظت کی 100 فی صد گارنٹی نہیں دیتی۔
اور ایک مرتبہ پھر "اُسی" عزم و ہمت کے ساتھ بلاگنگ شروع کر دیجیے یا بقول ماوراء اس سے لکھوانا شروع کر دیں۔ یوں بھی 'بی بی سی' کی سائٹ تو چل ہی رہی ہے جہاں سے آپ کے بلاگ کا 90 فی صد ڈیٹا محفوظ حالت میں مل سکتا ہے۔;)
اللہ اللہ خیر سلا۔ نہ کسی کی سائٹ پر مفت ہوسٹ کریں اور نہ اس جھنجھٹ میں پڑیں۔
مزید مشورہ درکار ہو تو مجھ سے کسی حیوان دوست سے رابطہ کرنے سے گریز نہ کیجیے گا۔
والسلام،
خاکسار،
ناچیز،
احقر،
 
شمشاد

لائبریرین
فاتح بھائی آج بہت دنوں بعد آپ کی رگِ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ہے۔
اب جب لکھنا شروع کر ہی دیا ہے تو لگے ہاتھوں ایک دو اور بھی ہو جائیں۔ اور ہاں ماوراء بھی خودکُشی کرنے کا سوچ رہی ہے۔ اس سےپہلے اسے چند ایک دعائیں ہی دے دیں۔
 
:haha:
:best::good::great:
 
فاتح

لائبریرین
فاتح بھائی آج بہت دنوں بعد آپ کی رگِ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ہے۔
اب جب لکھنا شروع کر ہی دیا ہے تو لگے ہاتھوں ایک دو اور بھی ہو جائیں۔ اور ہاں ماوراء بھی خودکُشی کرنے کا سوچ رہی ہے۔ اس سےپہلے اسے چند ایک دعائیں ہی دے دیں۔

شمشاد بھائی، عزیز امین کے نالے سن کر آپ نے دیکھ ہی لیا کہ مجھ اور آپ سمیت کتنے بلبلے اور بلبلیں غزل خواں ہو گئی ہیں۔
جہاں تک ماوراء کی بات ہے تو جب تک وہ "ہمارا" قرض ادا نہیں‌کرتی جو ہر قرضدار کی طرح اسے بھی بھول چکا ہے تب تک وہ خود کشی نہیں کر سکتی۔
ماوراء! تمہیں‌یاد ہو کہ نہ یاد ہو ایک "ٹریٹ" دینی تھی تم نے شمشاد بھائی کو اور اس ناچیز کو۔۔۔ جس کے متعلق ہم نے جب فیصلہ کیا کہ کیا کھانا ہے تو تم نے بتایا تھا کہ تمہارے پاس 'فی الحال' کریڈٹ کارڈ نہیں ہے ۔۔۔ اب تک تو بن گیا ہو گا۔ ہے نا؟;)
 
ماوراء

محفلین
فاتح، بہت زبردست لکھا ہے۔۔۔امید ہے عزیز کو کچھ نہ کچھ سمجھ آ ہی جائے گا۔ ڈیٹا تو واقعی بی بی سی اردو پر موجود ہے، کوئی مسئلہ ہی نہیں۔

باقی رہی خودکشی کی بات۔۔۔۔تو بات یہ ہے کہ ابھی ابھی بدتمیز کی طرف صاف جواب سننے کو ملا ہے کہ بلاگز واپس آنے والے نہیں۔۔۔ اور نہ ہی ڈیٹا ملے گا، بس بہت بڑی غلطی ہوئی کہ ہم نے بیک اپ نہیں لیا، یہ ہماری غلطی تھی۔۔۔اس لیے غلطی کا خمیازہ بھگتنے کے لیے بھی تیار ہیں۔ عمار ذرا سا حوصلہ نہ دیتا تو آج آپ سب کے قرض، ٹریٹ وغیرہ تو یہیں رہ جانے تھے۔
بہرحال جہاں اتنا نقصان ہو گیا ہے۔۔۔وہاں کریڈٹ کارڈ کا کچھ نقصان کرنے کو بھی تیار ہوں۔:(
 
ماوراء

محفلین
آپ اتنا تکلف نہ کریں نا۔۔۔بس بتا دیں کیا کھانا ہے؟ چرغہ یا کچھ اور؟ باقی سارے کام میں دیکھ لوں گی۔
ویسے ماشاءاللہ اب تو میں چرغہ خود بھی بنا لیتی ہوں۔ :grin:
 
ماوراء

محفلین
جی، ہم نے بھی یہی سنا تھا۔وہیں سے جہاں سے آپ نے سنا ہے۔ :grin:

کوشش سے کس نے انکار کیا ہے باجو۔۔یقیناً کی ہو گی۔:) خیر میرے تو بولنے کا بھی کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ جو خاموش رہے، فائدہ تو ان کی خاموشی کا بھی نہیں ہوا۔۔۔ پرواہ ہی نہیں کسی کو ہماری۔۔ :( :D

خیر۔۔۔اب اس بارے میں کوئی بات نہیں کرنی۔۔ :(
 
نبیل

تکنیکی معاون
ماوراء، پرواہ بہت سے لوگوں کو ہے۔ منظرنامہ کے علاوہ اور بھی اردو ٹیک پر کچھ اور بہت اچھے بلاگ موجود تھے۔ ان بلاگز کا منظر عام سے غائب ہو جانا نہایت قابل افسوس ہے اور اس سے اردو بلاگنگ اور اردو کمپیوٹنگ کی کریڈیبیلیٹی کو دھچکا پہنچا ہے۔ لیکن بدتمیز بیچارہ جتنا کوشش کر سکتا تھا، اس نے کی۔ بطور ویب ماسٹر یہ بدتمیز کی غفلت تھی کہ اس نے ڈیٹا وقت پر بیک اپ نہیں کیا اور انفرادی طور پر تمام بلاگر بھی کسی حد تک اپنے ڈیٹا کی حفاظت کے ذمہ دار ہوتے ہیں۔ بہرحال اب امید ہی کر سکتے ہیں کہ آئندہ کے لیے اس سے سبق سیکھا جائے گا۔ میں نے سنا ہے کہ بدتمیز نے ہوسٹنگ کا بہتر پیکج لے لیا ہے لیکن اسے ڈریم ہوسٹ سے ڈیٹا واپس نہیں ملا۔ میرے خیال میں اب اگر اردو ٹیک ڈاٹ نیٹ پر بلاگ ہوسٹنگ دوبارہ شروع ہوتی ہے تو اس مرتبہ بلاگز کی تعداد محدود رکھنی چاہیے اور صرف دعوت نامے پر بلاگ شامل کیے جانے چاہییں۔
 
ماوراء

محفلین
نبیل بھائی، میں سیچویشن سمجھ سکتی ہوں۔ میری ان سب فضول باتوں کا کوئی خاص مقصد بھی نہیں تھا۔۔۔بس پریشانی میں میں زیادہ بولتی ہوں۔:blush:
اور پرواہ والی بات بدتمیز سے متعلق کہی ہے۔۔۔ان کی فیور میں کوئی بات کریں تو فرماتے ہیں "کوئی پرواہ نہیں"، ان کے خلاف کوئی بات ہو تو فرماتے ہیں کہ "کوئی پرواہ نہیں"۔
خیر۔۔۔اب تو حقیقت کو تسلیم کر لیا ہے میں نے۔ امید ہے زبان یا ہاتھ اب زیادہ نہیں چلیں گے۔

بس بدتمیز سے صرف اتنی شکایت ہے کہ ان سے پوچھنے پر انہوں نے ہمیں ٹھیک سے انفارم نہیں کیا۔بلکہ جواب ہی دینا پسند نہیں فرمایا۔اگر ان کو ہمارا زیادہ بولنا برا لگا ہو (یا شاید پرواہ نہیں ہے۔۔) تو کم از کم مجھے ان کی خاموشی اچھی نہیں لگی۔ کوئی بات اگر پتہ چلی بھی تو کسی اور کے ہی ذریعے سے۔ وہ بھی پتہ نہیں ٹھیک یا غلط۔
ہاں البتہ یکم سے پہلے ایک بار بدتمیز نے مجھ سے بات ضرور کی تھی کہ یکم کے بعد ہی بلاگ واپس آئیں گے۔

اب میں یہاں سے نکلوں۔۔۔ اس سے پہلے کہ ستارے گردش پر نکل جائیں۔ :(
 
اجنبی

محفلین
پرانی بات ہے

توبہ عزیز امین۔۔۔آپ پہلے تو بلاگ لکھتے نہیں تھے۔۔۔اور اب اچانک بلاگنگ کا خیال کیسے آ گیا؟ خدا گواہ ہے۔۔۔سوائے ایک یا دو پوسٹ کے ساری پوسٹس میں نے کی تھیں۔:p

ویسے ڈیٹا تو مجھے مانگنا تھا۔۔منظر نامہ کا اگر ڈیٹا مجھے نا ملا تو میں نے خودکشی کر لینی ہے، پہلے ہی بتا رہی ہوں کہ اس کے ذمہ دار بدتمیز ہوں گے۔ منظر نامہ کے لیے میں نے رات بھر جاگ جاگ پر اتنی لمبی لمبی پوسٹس لکھی ہیں۔۔اور ساتھ امی کی ڈانٹیں بھی کھائی ہیں۔۔! :(

موصوف اسی طرح اس عاجز کو بھی مزید عاجز کر چکے ہیں، آپ نے پتہ نہیں‌کتنا عرصہ لکھا تھا۔ میری تو بیاض ڈاٹ کام پر پورے ایک سال کی محنت تھی، بلاگ کے علاوہ بھی دو تین اور پراجیکٹ تھے۔ سب کچھ ہوا ہو گیا۔ مجھے تو موصوف بیک اپ دینے پر بھی آمادہ نہیں تھے۔
 
اجنبی

محفلین
نبیل بھائی، میں سیچویشن سمجھ سکتی ہوں۔ میری ان سب فضول باتوں کا کوئی خاص مقصد بھی نہیں تھا۔۔۔بس پریشانی میں میں زیادہ بولتی ہوں۔:blush:
اور پرواہ والی بات بدتمیز سے متعلق کہی ہے۔۔۔ان کی فیور میں کوئی بات کریں تو فرماتے ہیں "کوئی پرواہ نہیں"، ان کے خلاف کوئی بات ہو تو فرماتے ہیں کہ "کوئی پرواہ نہیں"۔
خیر۔۔۔اب تو حقیقت کو تسلیم کر لیا ہے میں نے۔ امید ہے زبان یا ہاتھ اب زیادہ نہیں چلیں گے۔

بس بدتمیز سے صرف اتنی شکایت ہے کہ ان سے پوچھنے پر انہوں نے ہمیں ٹھیک سے انفارم نہیں کیا۔بلکہ جواب ہی دینا پسند نہیں فرمایا۔اگر ان کو ہمارا زیادہ بولنا برا لگا ہو (یا شاید پرواہ نہیں ہے۔۔) تو کم از کم مجھے ان کی خاموشی اچھی نہیں لگی۔ کوئی بات اگر پتہ چلی بھی تو کسی اور کے ہی ذریعے سے۔ وہ بھی پتہ نہیں ٹھیک یا غلط۔
ہاں البتہ یکم سے پہلے ایک بار بدتمیز نے مجھ سے بات ضرور کی تھی کہ یکم کے بعد ہی بلاگ واپس آئیں گے۔

اب میں یہاں سے نکلوں۔۔۔ اس سے پہلے کہ ستارے گردش پر نکل جائیں۔ :(

میں نے بیک اپ فراہم کرنے کی درخواست کی تو پہلے تو ٹھیک طرح سے جواب نہیں‌دیا۔ تین چار روز کی منتوں کے بعد فرمایا کہ ٹائم نہیں ہے۔
 
Top