اردو ٹیک کا مسئلہ

میرا بلاگ اردوٹیک ڈاٹ کوم پر تھا ۔۔ جب سے اس کا انتقال ہوا ہے میں تو تائب ہی تھا ۔
ماسوائے ڈاٹ نیٹ پر جگہ گھیرنے کے ۔۔۔ یعنی میرا مغل ڈاٹ اردوٹیک ڈاٹ نیٍٹ بھی
انتقال کرگیا ہے ۔۔ وارث بھائی میں تو جنازہ پڑھنے جارہاہوں بلاگ کا ۔۔ آپ بھی پڑھ آئیں۔
عمار بھی ۔۔۔۔۔۔۔ اور دیگر بھی۔۔۔۔۔۔۔۔ اجتماعی نمازِ جنازہ کا ثواب زیادہ ہے ۔
شامل کی طرح اخبار میں نام تو آئے گا۔۔۔ خیر۔۔ اچھی خبر مجھے بھی دیجئے گا۔
بھلا یہ تو بتایئے کہ اردو ٹیک ڈاٹ کام پر آپ کے بلاگ کا انتقال کیسے ہوگیا؟؟؟ ایویں ہی؟؟؟
 

مغزل

محفلین
بھلا یہ تو بتایئے کہ اردو ٹیک ڈاٹ کام پر آپ کے بلاگ کا انتقال کیسے ہوگیا؟؟؟ ایویں ہی؟؟؟

یہ دیکھئے وہاں یہ پیغام آرہا ہے ۔
No WPMU site defined on this host.
If you are the owner of this site, please check Debugging WPMU for further assistance.

میرا بلاگ یہ ہے ۔۔
http://mughal.urdutech.net/

ممتاز رفیق کے خاکوں پر مشتمل
http://mumtazrafiiq.urdutech.net/
بھی گیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ :cry:

images
 
جناب والا! دونوں اردو ٹیک ڈاٹ نیٹ ہی پر ہیں اور آپ اردو ٹیک ڈاٹ کام کا کہہ کر بے چاروں کو اور بھی زیادہ پریشان کررہے ہیں۔ ایویں ہی :(
 

مغزل

محفلین
جناب والا! دونوں اردو ٹیک ڈاٹ نیٹ ہی پر ہیں اور آپ اردو ٹیک ڈاٹ کام کا کہہ کر بے چاروں کو اور بھی زیادہ پریشان کررہے ہیں۔ ایویں ہی :(

غور سے پڑھیے میں‌نے کیا لکھا ہے ۔۔۔
میرا بلاگ اردوٹیک ڈاٹ کوم پر تھا ۔۔ جب سے اس کا انتقال ہوا ہے میں تو تائب ہی تھا ۔
ماسوائے ڈاٹ نیٹ پر جگہ گھیرنے کے ۔۔۔ یعنی میرا مغل ڈاٹ اردوٹیک ڈاٹ نیٍٹ بھی
انتقال کرگیا ہے ۔۔ وارث بھائی میں تو جنازہ پڑھنے جارہاہوں بلاگ کا ۔۔ آپ بھی پڑھ آئیں۔
عمار بھی ۔۔۔۔۔۔۔ اور دیگر بھی۔۔۔۔۔۔۔۔ اجتماعی نمازِ جنازہ کا ثواب زیادہ ہے ۔
شامل کی طرح اخبار میں نام تو آئے گا۔۔۔ خیر۔۔ اچھی خبر مجھے بھی دیجئے گا۔

پہلے کام پر ہی تھا۔۔۔۔
 

مغزل

محفلین
نہیں وہ اڑ گیا تھا ۔۔ ڈاٹ نیٹ پر (اپنا) صرف جگہ گھیری تھی ، مراسلات نہ لکھے تھے۔
ہاں ممتاز رفیق پر تو کتاب برقیارہا تھا ۔۔ اچھا خاصا کام کرلیا تھا۔
 

فہیم

لائبریرین
میں نے گوگل کیش کو آزمایا اور میرا بلاگ پورا کا پورا دکھائی دے گیا:grin:


بھائی لوگ آپ بھی گوگل کیش کو پر ٹرائی ماریں کچھ نہ کچھ تو ہاتھ لگے گا ہی:rolleyes:

یہ رہا میرے بلاگ کا حلیہ گوگل کیش پر

ًمیرا بلاگ
 

جہانزیب

محفلین
میرا خیال ہیکہ بدتمیز کے پاس بیک اپ موجود ہے ۔۔ لیکن یہ صرف خیال ہے ۔ ۔ ان دنوں وہ مصروف ہے جس کی وجہ سے مزید تاخیر ہو رہی ہے ۔
 

زیک

مسافر
بدتمیز سے میری کچھ بات ہوئ تھی۔ جیسا کہ جہانزیب نے کہا کہ وہ بہت مصروف ہے۔

ملٹی یوزر ورڈپریس کسی صورت بھی شیئرڈ ہوسٹنگ کے لئے مناسب نہیں‌ ہے اور جہاں تک میرا خیال ہے اردوٹیک کے ساتھ بھی یہی ہوا ہے کہ ہوسٹ نے انکار کر دیا ہے مزید چلانے سے۔

مجھے یہ علم نہیں کہ بدتمیز نے پاس فریش بیک‌اپ موجود ہے یا نہیں لیکن اگر ہوسٹ نے سائٹ بند کیا ہے تو وہ بیک‌اپ بھی ضرور دیں گے۔

فی‌الحال آپ بلاگرز کے لئے گوگل کیش اور وے‌بیک مشین استعمال کر کے اپنی تحریریں recover کرنا بہتر ہو گا۔
 

بدتمیز

محفلین
ڈیٹا کا بیک اپ موجود ہے۔ کسی کا بلاگ ضائع نہیں‌ہوا۔ عارضی طور پر ایکسس بند ہوئی ہے۔ وقت ملتے ہی واپس آ جائے گا۔
 

محمد وارث

لائبریرین
ڈیٹا کا بیک اپ موجود ہے۔ کسی کا بلاگ ضائع نہیں‌ہوا۔ عارضی طور پر ایکسس بند ہوئی ہے۔ وقت ملتے ہی واپس آ جائے گا۔

نوازش آپ کی محترم، اس نویدِ جانفزا کیلیئے، اللہ وہ وقت جلد لائے!


جزاک اللہ عزیزم۔

اللہ آپ کی عمر دراز کرے۔ یہاں تو بچوں کی جان ہی نکل گئی تھی۔

اور ہم جیسے بڑے بچوں کی بھی برادرم، آپ نے کبھی عشق کیا ہو تو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اوپس، میرا مطلب یے جس تن لاگے وہ تن جانے بھائی :grin:
 
وارث‌ بھائی مجھے آپ کی کیفیت کا اندازہ ہے۔ اور اس خبر کے بعد والی کیفیت کا بھی۔

ایسے موقعے کے لئے روایات میں آتا ہے کہ بندہ مارے خؤشی کے پکار اٹھتا ہے کہ میں ہی تیرا معبود ہوں اور تو ہی میرا بندہ ہے۔
 

ماوراء

محفلین
آپ کے منہ میں گھی شکر کہ مرحوم واپس آ جائیں گے۔

"ٹیم سِر" پنجابی غلط العام محاوہ ہے، مطلب ہے ٹائم پر یعنی وقت پر یعنی انکا مطلب ہے کہ ڈاٹ کام والے وقت پر کچھ کر لیں، اب کیا کر لیں یہ تو بدتمیز ہی بتا سکتے ہیں۔

ٹیم سر کا مطلب سمجھانے کا شکریہ۔ ہم تو کل سوچ سوچ کر کہ ۔۔۔یا اللہ اس کا کیا مطلب ہے۔:laugh:

وارث بھائی، منظر نامہ جب سے غائب ہوا ہے، مجھے تو بخار ہوا ہوا ہے۔۔۔اور جس وقت غائب ہوا۔۔۔اس وقت ہم ایوارڈز کے نتائج کا اعلان کرنے لگے تو کیا دیکھتے ہیں منظر نامہ ہی غائب ہے۔ :grin:
ہم نے تو بیک اپ بھی نہیں لیا ہوا۔ اب تو میں دعا کر رہی ہوں۔۔۔کہ بس ایک بار واپس آ جائے۔۔اس کے بعدہم اپنی ہوسٹ لے لیں گے۔ :rolleyes:
 

محمد وارث

لائبریرین
بد تمیز نے بہت اچھی خبر سنائی ہے :) ورنہ حال میرا بھی کچھ ایسا ہی تھا۔

اب جیسے ہی ان کو وقت ملے گا، انشاءاللہ سب بلاگز صحیح سلامت واپس مل جائیں گے۔
 

زینب

محفلین
ہائے اللہ اب کیا ہو گا۔۔۔۔بدتمیز کو بلواؤ اسے لائن حاضر کرو بلکے میں‌تو کہتی ہوں اس کا کورٹ‌مارشل کرو ۔میرا کیا بنے گا میں نے تو سستی کے مارے اتنی مشکل سے چند تحریریں کیں تھیں۔۔۔۔۔مجھے نہیں پتا مجھے میرا بلاگ اسی حالت میں چاہیے نہیں تو میں رو پڑوں گی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔مٰن اپنا بلاگ بدتمیز کے سر سے نکالوں گی
 

عبدالقدوس

محفلین
مجھے بھی اردو ٹیک کی جانب سے کافی تشویش ہے اور کچھ افسوس بھی ہو رہا ہے کہ ادھر اردو ٹیک کی تشہیر کی گئی اور دوسری جانب سائٹ ڈاؤن ہو گئی۔ :(
یہ پہلی مرتبہ نہیں ہے کہ ملٹی بلاگ ہوسٹنگ سائٹ‌ داغ مفارقت دے گئی ہو۔ اس سے پہلے اردو ہوم پر بنائے گئے بلاگز بھی ضائع ہو گئے تھے۔ ہو سکتا ہے کہ ورڈپریس ملٹی یوزر ایڈیشن چلانے کے لیے شئیرڈ ہوسٹنگ مناسب نہ ہو۔

بھائی اس قدر بڑی سائٹ کو چلانے کے لیے الگ سے اپنا ہی کچھ ہونا بہتر ہے

ویسے آپ بھی اردو محفل کا بیک اپ لیتے رہا کریں‌کیوں کہ ڈریم ہوسٹ‌ کو غش بڑے پڑتے ہیں‌ایسی چھوٹی چھوٹی باتوں‌سے میرے ایک دوست کا 6 سالہ سسکو کا ڈیٹا ایک جھٹکے میں‌ختم کردیا اور ڈیٹا واپس بھی نہیں‌کررہے وہ تو کیس کرنے بارے میں سوچ رہے ہیں لیکن ابھی مصروف بہت ہیں
 
Top