داخلے شروع: روبی آن ریلس ٹیوٹوریل کلاسیز

خواہشمند احباب اپنی درج ذیل تفصیلات مجھے بذریعہ ذاتی پیغام جتنی جلدی ممکن ہو، ارسال کرکے اپنا داخلہ کرا لیں تاکہ کورس کو جلدی ہی شروع کیا جا سکے۔

برائے مہربانی اس دھاگے میں اپنی تفصیلات درج نہ کریں، بس ایک عدد پیغام چھوڑ جائیں کہ میں نے تفصیلات ارسال کر دی ہیں۔

داخلہ فارم
----------------------------------------

نام: ----------
ای میل: --------- (یہ کورس میں شامل سبھی اراکین کو نظر آئے گا اس لئے چاہیں تو ذاتی برقی پتے کے بجائے کوئی دوسرا استعمال کر لیں)
ہوم پیج یا بلاگ (اگر کوئی ہو) ---------
عموماً کون سا آپریٹنگ سسٹم استعمال کرتے ہیں؟ --------- (ونڈوز/لینکس/میک)
کون کون سی پروگرامنگ زبانوں سے واقف ہیں؟ ----------
ایچ ٹی ایم ایل اور سی ایس ایس سے کس قدر واقفیت ہے؟ ---------
ڈاٹابیس سے کس قدر واقفیت ہے؟ ---------
ہر ہفتے اس کورس کو کتنا وقت دے سکیں گے؟ ----------- گھنٹے
کوئی مشورہ/سوال (اگر چاہیں تو) ------------

------------------------------------

کورس اسٹرکچر وغیرہ کی مزید تفصیلات کے لئے اس ربط پر نگاہیں جمائے رکھیں۔

والسلام!
 

اجنبی

محفلین
آپ پلیز جلدی سے یہ بتا دیجیے کہ کیا کیا ڈاؤن لوڈ کرنا ہے، براہِ راست ربط دے دیجیے۔ ابھی میرے پاس موقع ہے، بعد میں بڑی فائلیں ڈاؤن لوڈ نہیں کر سکوں گا۔
شکریہ۔
 
برادرم قدیر احمد آپ کی پرمزاح عنوان کے ساتھ درخواست موصول ہو چکی ہے۔

اگر ایسی بات ہے تو میں آپ کو ابھی ایک ربط فراہم کرتا ہوں تاکہ آُ اسے ڈاؤن لوڈ کر لیں۔
 
برادرم طلحہ آپ وزیٹر کے پیغامات کے بجائے ذاتی پیغامات کے نظام میں اپنی درخواست ارسال کریں۔ وزیٹر کے پیغامات پبلک ہوتے ہیں اور وہاں برقی پتے کی اشاعت مناسب نہیں۔
 
برادرم فخر نوید آپ کا فارم موصول ہو گیا ہے۔

آپ کے سوال کے جواب میں یہ عرض‌کروں گا کہ پڑھنا تو ہمیشہ مناسب ہوتا ہے۔ اگر آپ روبی کا مکھڑا دیکھنا چاہتے ہیں تو فی الحال بغیر کسی سیٹ اپ کے یہاں دیکھ سکتے ہیں۔ واضح رہے یہ روبی ہے ریلس نہیں۔ یہاں انٹر ایکٹیو ٹیوٹوریل ہے جو کہ help کمانڈ دینے سے شروع ہوتا ہے اور بہت آسانی سے روبی سنٹیکس سے متعارف کراتا ہے۔
 

فخرنوید

محفلین
جناب میں اس کو پرھنے کی کوشش کرتا ہوں۔ امید ہے میرا کوئف نامہ آپ کو پسند آئے گا اور میں آپ سے بہت کچھ سیکھ سکوں گا۔

وسلام
 
Top