مہ رخ کا کچن

تزک کچن

کھانے پینے کی تراکیب کے حوالے سے اردو میں میری نظر سے ابھی تک کوئی سائٹ نہیں گزری تھی۔ آج ہی ایک سائٹ نظر آئی ہے تزک کچن۔ کوئی ماہ رخ صاحبہ ہیں جو اس کو چلارہی ہیں۔ محفل پر کافی ساری تراکیب پوسٹ ہوئی ہیں، اس کے علاوہ جو اراکین اپنی کھانے پینے کی تراکیب وہاں شائع کرنا چاہیں تو وہاں رابطہ کا ای۔میل ایڈریس دیا گیا ہے۔
سائٹ ابھی ابتدائی مراحل میں ہے اور چند ہی تراکیب موجود ہیں لیکن امید ہے کہ یہ سائٹ ایک اہم اضافہ ثابت ہوگی۔
 
اجنبی

محفلین
مہ رخ کی ویب سائیٹ جس میں اب تک 32 تراکیب شائع ہو چکی ہیں اور مزید شائع ہونے والی ہیں۔ انہوں نے عیدالفطر پر میٹھی ترکیبیں پیش کی تھیں، بقرہ عید، بکرا عید پر وہ عید کو نمکین بنانے جا رہی ہیں۔

مہ رخ کا کچن درج ذیل پتہ پر موجود ہے۔

http://kitchen.tuzk.net
 
خاور بلال

محفلین
یہاں قطر آیا تو سب سے بڑی مشکل کھانے کی پیش آئی۔ لیکن تزک کچن کی وجہ سے یہ مشکل کچھ کم ہوئی ہے۔ ابھی تراکیب کم ہیں لیکن جو ہیں وہ بہت اچھی اور آسان ہیں۔ مہ رخ سبزیوں کی بھی تو کوئ اچھی ڈش بنتی ہوگی وہ بھی لکھیں پلیز۔

دیگر تراکیب میں سب سے بڑی الجھن یہ ہوتی ہے کہ آسان نہیں ہوتیں اور کچھ ایسے اجزاء تجویز کیے جاتے ہیں جن کا نام آج تک ہم نے نہ سنا۔ اور پھر ان اجزاء کو مارکیٹ میں تلاشنے کے لیے بھی ایک مہم درکار ہوتی ہے جو ہم سے نہیں ہوتی۔
 
مہ رخ

محفلین
فیڈ بیک کا شکریہ خاور صاحب۔ میں کوشش کروں گی کہ سبزیوں کی بھی زیادہ تراکیب شائع کی جائیں ۔ آپ کو اجزاء کے نام سمجھ نہیں آ رہے یا وہ چیزیں ہی بازار میں دستیاب نہیں ہیں؟

بعض ترکیبوں میں ایسے اجزاء آ جاتے ہیں جو زیادہ استعمال نہیں ہوتے ۔ویسے میری کوشش ہوتی ہے کہ ایسی تراکیب پیش کروں جو آسانی سے بن جائیں۔

آپ کا تعاون ساتھ رہا تو انشاءاللہ اس ویب سائیٹ میں مزید ترکیبیں شامل کروں گی۔
 
خاور بلال

محفلین
میرا مطلب یہ تھا کہ آپ کی ویب پر جو تراکیب ہیں وہ آسان ہیں۔جبکہ دیگر ذرائع سے جو تراکیب ہاتھ لگی ہیں وہ مشکل۔ یعنی بازار میں‌ بہت سے میگزین ہیں‌ کھانوں کی تراکیب کے لیکن ان میں جو اجزاء لکھے ہوتے ہیں‌ وہ غیر مانوس سے ہوتے ہیں۔ اب پاکستان میں تو ہم دوکاندار کو سامان کی لسٹ دیتے اور وہ سامان نکال دیتا۔ لیکن یہاں سپر مارکیٹس ہیں‌ جہاں ہر چیز آپ کو خود تلاش کرنی پڑتی ہے اور اشیاء کے انبار میں‌ سے اپنے مطلب کی چیز ڈھونڈ نکالنا ایک ہنر ہے جو مجھے نہیں‌آتا۔ اب میرا یہ مسئلہ آپ کی آسان تراکیب نے حل کردیا ہے۔ بہت شکریہ بہن۔
 
مہ رخ

محفلین
شکریہ

اوہ شکریہ خاور بھائی:

مجھے ابھی تک یہ پتہ نہیں چلا کہ محفل پر موجود خواتین کیوں میری ویب سائیٹ میں دلچسپی نہیں لے رہیں۔
 
حجاب

محفلین
ماہ رخ ، میں نے آپ کی ویب سائٹ دیکھی ہے ، اچھی ترکیبیں ہیں وہاں ، آپ نے پہلے بھی شائد محفل کی تراکیب کے بارے میں پوچھا تھا ، محفل پر میری لکھی ہوئی جو بھی تراکیب ہیں اگر آپ اپنی ویب سائٹ پر شامل کرنا چاہتی ہیں تو میرے نام سے شامل کر سکتی ہیں ۔
 
ماوراء

محفلین
مہ رخ، حجاب کی کچھ تراکیب میں نے آزمائی بھی ہیں۔ اور ان کی تصاویر بھی بنائی ہیں۔ وہ تصاویر بھی آپ کو بھیج دیتی ہوں۔ حجاب کی تراکیب کے ساتھ پوسٹ کر دیجئے گا۔
 
شکیل احمد

محفلین
یہاں قطر آیا تو سب سے بڑی مشکل کھانے کی پیش آئی۔ لیکن تزک کچن کی وجہ سے یہ مشکل کچھ کم ہوئی ہے۔ ابھی تراکیب کم ہیں لیکن جو ہیں وہ بہت اچھی اور آسان ہیں۔ مہ رخ سبزیوں کی بھی تو کوئ اچھی ڈش بنتی ہوگی وہ بھی لکھیں پلیز۔

دیگر تراکیب میں سب سے بڑی الجھن یہ ہوتی ہے کہ آسان نہیں ہوتیں اور کچھ ایسے اجزاء تجویز کیے جاتے ہیں جن کا نام آج تک ہم نے نہ سنا۔ اور پھر ان اجزاء کو مارکیٹ میں تلاشنے کے لیے بھی ایک مہم درکار ہوتی ہے جو ہم سے نہیں ہوتی۔
ہائیں، آپ قطر کب آئے ہیں؟
 
شکیل احمد

محفلین
فیڈ بیک کا شکریہ خاور صاحب۔ میں کوشش کروں گی کہ سبزیوں کی بھی زیادہ تراکیب شائع کی جائیں ۔ آپ کو اجزاء کے نام سمجھ نہیں آ رہے یا وہ چیزیں ہی بازار میں دستیاب نہیں ہیں؟

بعض ترکیبوں میں ایسے اجزاء آ جاتے ہیں جو زیادہ استعمال نہیں ہوتے ۔ویسے میری کوشش ہوتی ہے کہ ایسی تراکیب پیش کروں جو آسانی سے بن جائیں۔

آپ کا تعاون ساتھ رہا تو انشاءاللہ اس ویب سائیٹ میں مزید ترکیبیں شامل کروں گی۔
ماہ رخ بہن، سبزی کی تراکیب کا انتظار رہے گا۔ مجھے بھی بلال بھائی جیسا مسئلہ درپیش ہے۔
 
Top