ڈاکٹر عبدالسلام --- پاکستان کا فخر

طالوت

محفلین
ڈاکٹر عبدالسلام !
29 جنوری 1926 ع کو پاکستان کے نوبل انعام یافتہ سائنس داں ڈاکٹر عبدالسلام جھنگ میں پیدا ہوئے ۔انہوں نے جامعۂ پنجاب سے ایم ایس سی کیا اور پھر 1952 ع میں کیمبرج یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کی کچھ عرصے وہ جامعہ پنجاب اور گورنمینٹ کالج لاہور میں ریاضي پڑھاتے رہے پھر وہ کیمبرج یونیورسٹی سے منسلک ہوگئے ۔انہوں نے متعدد انعامات بھی حاصل کئے ۔

ڈاکٹر عبدالسلام کا نام 1975 ع میں پہلی بار طبیعیات کے شعبے میں نوبل انعام کے لئے زير غور آیا تا ہم یہ انعام انہیں چار سال دس دسمبر 1979ءکو سویڈن کے بادشاہ کارل گستاو (Carl Gustav XVI)کے ہاتھوں ملا اور اس کی سند وصول کی تھی۔۔۔ یہ سند کافی عرصے تک اٹلی میں ڈاکٹر سلام کے قائم کردہ سائنسی تعلیم کے بین الاقوامی مرکز میں تھی۔ اس مرکز کا نام Abdul Salam International Centre for Theoretical Physicsہے۔ اس مرکز سے اب تک ایک لاکھ کے قریب سائنسدان فیض یاب ہو چکے ہیں جن میں اکثریت کا تعلق ترقی پذیر ملکوں سے تھا۔

اس ادارے نے ڈاکٹر عبدالسلام کی جس پاکستانی کالج (گورنمنٹ کالج لاہور) میں ابتدائی تعلیم مکمل ہوئی اور جس کالج میں وہ 1951ءسے1954ءتک ریاضی کے پروفیسر رہے، اس کالج کو خراج عقیدت کے طور پر ڈاکٹر عبدالسلام کا نوبل انعام سرٹیفیکٹ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کو عطیے کے طور پر دےدیا ہے۔

ڈاکٹر عبدالسلام کو گورنمنٹ کالج لاہور سے اپنی وابستگی پر ہمیشہ فخر رہا اور اب ان کو دیے گئے نوبل انعام کی سند اسی ادارے کی لائبریری کے میوزیم میں آویزاں ہوگئی ہے۔

ڈاکٹر عبدالسلام پاکستان کے ایٹمی کمیشن کے پہلے چیئرمین بھی تھے۔۔
-------------------------------------------------------------------------------------
ڈاکٹر عبدالسلام بلاشبہ پاکستان کا فخر ہیں ۔۔۔ تاہم افسوس ناک بات یہ ہے کہ ان کے بارے معلومات انتہائی کم ہیں ۔۔ اگر آپ احباب کے پاس بھی کچھ ہو تو یہاں شئیر کریں اور جو احباب انگریزی ترجمہ کر سکتے ہوں وہ تھوڑا سا وقت نکال کر انگریزی مواد کا ترجمہ کر دیں تاکہ اردو وکیپیڈیا پر موحوم کے بارے میں کچھ قابل قدر معلومات جمع ہو سکیں ۔۔
وسلام
 
میں نے کہیں پڑھا تھا کہ ڈاکٹر عبد السلام کے ساتھ بھی ہماری قوم کا سلوک اچھا نہ تھا اور وہ اتنا دلبرداشتہ ہوئے تھے کہ ملک چھوڑ گئے تھے۔ اور اس سلوک کا سبب یہ بتایا جاتا ہے کہ وہ قادیانی تھے۔

اس بارے میں کچھ معلومات ہیں کسی کو؟
 

طالوت

محفلین
جی ہاں قادیانی ہونے کی وجہ سے ان کو کھڈے لائین لگا دیا گیا ۔۔ یار لوگوں کے کیا کہنے ! کہ ہمارے بچے شاہ رخ خان کو تو جانتے ہیں ہمارے نوجوان قطرینہ کے تو دیوانے ہیں لیکن اس عظیم ہستی کے بارے میں کسی کو کوئی خبر نہیں ۔۔۔ دوسری طرف قادیانیوں کا رویہ بھی کچھ اسی قسم کا ہے ان کی تحریروں سے بھی یوں لگتا ہے جیسے قادیانی ہونا ہی ان کے عظیم سائنسدان ہونے کا سبب ہے ۔۔ تف ہے ان سب پر۔۔۔
وسلام
 
مجھے یہ بھی سمجھ نہیں آتی کہ اگر ایک بندہ قادیانی تھا بھی تو کیا پاکستان کے لیے انہوں نے جس قدر خدمات انجام دیں، کیا وہ سب صفر ہوجائیں گی؟ یار لوگ تو اپنے قائدِ اعظم کے بھی اہلِ تشیع ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں۔ بندہ کا دین مذہب جو بھی ہو، ملکی خدمات تو تسلیم کریں نا۔۔۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
قائداعظم ایک اسماعیلی گھرانے میں پیدا ہوئے تھے۔
خیر یہ تھریڈ ڈاکٹر عبدالسلام کے متعلق ہے، اسی بارے میں معلومات اکٹھی کی جائیں تو بہتر رہے گا۔
مجھے نہیں معلوم تھا کہ ڈاکٹر عبدالسلام پاکستان کے اٹامک انرجی کمیشن کے پہلے چیرمین تھے، البتہ یہ ضرور معلوم ہے کہ گورنمنٹ کالج کے پرنسپل نے ان کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانے کے لیے انہیں کالج کی فٹ بال ٹیم کا کوچ مقرر کر دیا تھا۔ پرنسپل صاحب کا خیال تھا کہ آدمی کچھ عرصہ انگلینڈ میں رہ آئے تو اسے فٹ بال کا اتنا علم تو ہو جاتا ہے کہ وہ فٹ بال ٹیم کی کوچنگ کر سکے۔
 
نبیل بھائی! میں نے قائدِ اعظم کے بارے میں اس حقیقت سے انکار نہیں کیا تھا بلکہ یہ توجہ دلائی تھی کہ ان کے کارناموں کا اعتراف بھی تو کیا ہی جاتا ہے نا تو ڈاکٹر عبد السلام کا ذکر کیوں نہیں۔
 

طالوت

محفلین

نبیل

تکنیکی معاون
میں ڈاکٹر عبدالسلام کو ملنے والے نوبل پرائز کی تفصیل جاننا چاہ رہا ہوں کہ یہ ان کی کس تحقیق پر دیا گیا تھا۔ اس سلسلے میں اگر کوئی ربط مل جائے تو بہتر ہوگا۔
مجھے اتنا معلوم ہے کہ ڈاکٹر عبدالسلام نے کمزور نیوکلائی طاقت (Weak Nuclear Force) اور برقی مقناطیسی طاقت (Electromagnetic Force) کو ایک ہی طاقت کے دو رخ قرار دینے کا نظریہ پیش کیا تھا۔ یہ تھیوری پیش کرنے کے دس سال بعد 1979 میں ایک پارٹیکل ایکسلیریٹر میں پروٹان اور اینٹی پروٹان کے ٹکراؤ سے جو نتائج سامنے آئے تھے اس سے ڈاکٹر عبدالسلام کے نظریات کی تصدیق بھی ہو گئی تھی۔
 

arifkarim

معطل
میں ڈاکٹر عبدالسلام کو ملنے والے نوبل پرائز کی تفصیل جاننا چاہ رہا ہوں کہ یہ ان کی کس تحقیق پر دیا گیا تھا۔ اس سلسلے میں اگر کوئی ربط مل جائے تو بہتر ہوگا۔
مجھے اتنا معلوم ہے کہ ڈاکٹر عبدالسلام نے کمزور نیوکلائی طاقت (weak Nuclear Force) اور برقی مقناطیسی طاقت (electromagnetic Force) کو ایک ہی طاقت کے دو رخ قرار دینے کا نظریہ پیش کیا تھا۔ یہ تھیوری پیش کرنے کے دس سال بعد 1979 میں ایک پارٹیکل ایکسلیریٹر میں پروٹان اور اینٹی پروٹان کے ٹکراؤ سے جو نتائج سامنے آئے تھے اس سے ڈاکٹر عبدالسلام کے نظریات کی تصدیق بھی ہو گئی تھی۔

نبیل بھائی میرے پاس ڈاکٹر عبدالسلام سے متعلق ایک کتابچہ موجود ہے۔ کہیں تو اپلوڈ کردوں تصویری شکل میں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

طالوت

محفلین
وکیپیڈیا اور اس انسٹیٹیوٹ کا لنک میں نے اوپر دیا ہے وہاں ایک نظر ڈال لیں شاید آپکا مطلوبہ مواد وہاں موجود ہو۔۔۔
وسلام
 

طالوت

محفلین
شکریہ ! ساجد بلاشبہ یہ زیادہ جامع اور مستند ہو گا لیکن مسئلہ ترجمہ کرنے کا ہے اور پھر اسے اردو وکیپیڈیا پر پیسٹ کر دیا جائے
وسلام
 

نبیل

تکنیکی معاون
میری گزارش ہے کہ اس تھریڈ پر صرف ڈاکٹر عبدالسلام سے متعلق معلومات اکٹھی کی جائیں۔ اب یہاں قادیانیوں کی حمایت یا مخالفت میں پوسٹس حذف کر دی جائیں گی۔
 

اردو

محفلین
ڈاکٹرعبدالسلام صاحب کی ایک تصویر

ابھی انٹرنیٹ پر تلاش کے دوران محترم ڈاکٹر عبدالسلام صاحب کی ایک نادر تصویر نظر آئی ۔
اخبار کا ایک عکس۔ پنجاب یورنیورسٹی کا ریکارڈ توڑنے والا عبدالسلام ۔
mem13.jpg


باقی خبر کے لئے ذیل میں دیئے لنک پر کلک کریں ۔

http://scitechwire.paksef.org/2007/04/prof-abdus-salaama-co-founder-of-high.html
 
Top