اتحاد اسلامی کے اگلے مرحلے کے متعلق رائے دیجیئے

طالوت

محفلین
حضرت جب اسلامی اتحاد میں گرہ بندی اور فرقے کی گنجائش نہیں تو پھر اس کا اظہار اور چند پہ اصرار ۔۔۔۔۔۔
اہل تشیع ہیں ، اہل قران (منکرین حدیث و غیر منکرین) ، ذکری ، قادیانی ، احمدی ، لاہوری ، گوہر شاہی ، اسماعیلی ، مشرف با اسلام ، اور بہت سے دوسرے وہ سب اس قسم کی تحریر کو دیکھ کر بدک جائیں گے ۔۔۔۔
وسلام
 
فاروقی

معطل

[font="alvi Nastaleeq V1.0.0"]محترم کسی کو اگر کو اگر مکان بنوانا ہو تو وہ انجینئر کے پاس جاتا ہے۔۔۔۔۔۔کسی کو آنکھ کی بیماری ہو تو آئی سپیشلسٹ کے پاس جائے گا۔۔۔۔۔۔کسی کا دانت خراب ہو تو ڈینٹسٹ کے پاس جائے گا۔۔۔۔۔۔۔آپریشن کرانا ہو تو سرجن کی ضرورت پیش آتی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اگر مکان بنوانے والے ڈاکٹر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔آنکھ کی خرابی والا کان کے سپیشلسٹ۔۔۔۔۔۔۔اور کان کی خرابی والا سرجن ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔کے پاس جائے گا تو اسے پاگل کہیں گے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

جس طرح کسی بھی چیز کے صحیح فیصلے کے لیئے اس کے اہل کے پاس جاتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔اسی طرح دین کے علم کے لیئے اس کے عالم کے پاس جایا جاتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔جو پندرہ پندرہ سال استاد کے زانو میں بیٹھ کر علم حاصل کرتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اگر ان سے پوچھنے والا کوئی مسلئہ ہو تو لوگ ٹال مٹول شروع کر دیتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔جب وہ سمجھتے ہیں کہ عالم تو دین سے صحیح مسئلہ بتائے گا خواہ نکاہ ٹوٹتا ہے تو ٹوٹ جائے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔کوئی سنگسار ہوتا ہے تو ہو جائے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔کسی کو کوڑوں کی سزا ملتی ہے تو مل جائے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔انہیں پتا ہوتا ہے کہ عالم کے پاس جائیں گے توہمار غلطی کی بجلی ہمیں پہ گرے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔تو اپنے آپ کو بچانے کے لیئے انسان سو سو بہانے تراشتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔کبھی علما ء کو جاہل کہتا ہے کبھی طنزیہ لہجے میں “ملا“ پکارتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اور کبھی اسلام کا ٹھیکدار کہتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

میں پوچھتا ہوں یہ دوغلی پالیسی کیوں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟
جب ہر کوئی دنیاوی مسئلے میں اہل رائے کے پاس جاتا ہے تو دینی علم کے لیئے اپنی بات کو ہی حرف آخر کیوں سمجھتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟اس میں اس کی انا کیوں آڑے آتی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟

آپ کسی “عالم “ سے سے مشورہ کیجیئے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔وہ آپ کو بتائیں گے کہ ۔۔۔۔“مسلک“ فرقہ نہیں ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

آپ نے تو۔۔۔۔۔۔۔ احمدیوں ۔۔۔۔۔قادیانیوں۔۔۔۔لاہو ریوں کو بھی کوئی فرقہ سمجھا ہوا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اور بات مجھے تفرقہ کے متعلق بتاتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
[/font]
 
طالوت

محفلین
پہلے تو میری نظر 6/6 نہیں لیکن چھوٹی تحریرں میں پڑھ لیتا ہوں ۔۔۔ دوسرا یہ ساری تحریر ان کے لیئے جو ان کے پاس جاتے ہیں ۔۔۔
تیسرا کسی کے زانو میں 15 سال بیٹھ کر غلط تعلیم حاصل کرنے سے کوئی عالم نہیں بن جاتا اور بنتا بھی ہے تو اپنے مسلک کا ۔۔۔۔
پانچواں میں ایسا گیا گزرا نہیں کہ آپ مجھے تیسرے درجے کی مثالیں دے کر سمجھائیں اور اپنا اور میرا وقت ضائع کریں ۔۔۔۔
چھٹا احمدی قادیانی وغیرہ کو ہم مسلمانوں کا فرقہ نہیں سمجھتے باقی ساری غیر مسلم دنیا سمجھتی ہے ۔۔۔۔
ساتواں آپ کے یہی 15 سال زانوں میں بیٹھ کر تعلیم حاصل کرنے والے ایک دوسرے کوبھی غیر مسلم قرار دیتے ہیں خصوصا اہل تشیع اور اہل قران کو بھی کہیں تو کتابیں پیش کر دوں ؟؟؟ تو پھر آپ نے ان کا ذکر کیوں نہیں کیا ؟ کیا اسے دوغلی پالیسی نہ کہا جائے گا ؟ کہ محض قادیانیوں کو آپ نے فوکس کیا کیونکہ ان کے حق میں سے کسی میں بولنے کی جرات نہیں ؟ باوجود کلی طور قادیانیوں یا کسی بھی گروہ سے اختلاف کے جب میں بات اسلامی اتحاد کی کروں گا تو۔۔۔۔۔۔
تو میرے عزیز وسیع تناظر میں اسلامی اتحاد کی بات ہو گی تو اس میں ہر وہ شامل ہو گا جسے بیرونی دنیا مسلمان سمجھتی ہے ورنہ اسے اسلامی اتحاد نہیں چند مسلکوں کا اتحاد دوسرے مسلکوں کے خلاف کہہ لیجیئے ۔۔۔۔:)
(نوٹ::::قادیانی حضرات کو خوش ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ نہ تو میں قادیانی ہوں نہ آپ میرے پھپھو کے لڑکے بات انصاف کی ہے سو کر دی:))
وسلام
 
فاروقی

معطل
پہلے تو میری نظر 6/6 نہیں لیکن چھوٹی تحریرں میں پڑھ لیتا ہوں ۔۔۔ دوسرا یہ ساری تحریر ان کے لیئے جو ان کے پاس جاتے ہیں ۔۔۔

محترم نظر والی بات کرنا آپ کے لیئے زیب نہیں دیتا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔بہر حال نظریاتی اختلاف میں ایسی چھوٹی چھوٹی باتیں بھی دوسروں کو بتانے سے کچھ تسکین ضررو ملتی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔

تیسرا کسی کے زانو میں 15 سال بیٹھ کر غلط تعلیم حاصل کرنے سے کوئی عالم نہیں بن جاتا اور بنتا بھی ہے تو اپنے مسلک کا ۔۔۔۔

جی ہاں زانو پہ میں بیٹھ کر نہیں بلکہ جعلی ڈگریوں کے بل بوتے پر آج یہ کام بڑا آسان ہو گیا ہے اس لیئے کسی کے قدموں میں بیٹھنے کی کیا ضرورت ہے۔۔۔۔۔۔جب عالمیت خود گھر میں چل کر آ جاتی ہے۔۔۔۔۔۔۔اور کہتی ہے حضرت زانوں میں بیٹھنے کی کیا ضرورت ہے ۔۔۔گھر آئی دولت کو قبول کیجیئے۔۔۔۔۔۔۔۔۔

آج ہر کوئی بخاری اور مسلم کے ترجمعے کو بغل میں دبائے عالم بنا پھرتا ہے۔۔۔۔۔۔۔جہاں کوئی مشکوک ہوا ۔جٹ سے کتاب باہر نکالی اور مسئلہ حل۔۔۔۔۔۔۔صیح کہا 15 سال زانوں میں بیٹھنے کا کیا فائدہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پانچواں میں ایسا گیا گزرا نہیں کہ آپ مجھے تیسرے درجے کی مثالیں دے کر سمجھائیں اور اپنا اور میرا وقت ضائع کریں ۔۔۔۔
مثال ہمشہ سمجھنے کے لیئے ہوتی ہے میں نو پھر بھی انسانوں کی دی ہے آپ اپنی بھی یہاں چیک کر سکتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔باقی اسے درجات کا مجھے علم نہیں آپ بہتر جانتے ہوں گے۔۔۔۔۔۔۔۔

چھٹا احمدی قادیانی وغیرہ کو ہم مسلمانوں کا فرقہ نہیں سمجھتے باقی ساری غیر مسلم دنیا سمجھتی ہے ۔۔۔۔

ساتواں آپ کے یہی 15 سال زانوں میں بیٹھ کر تعلیم حاصل کرنے والے ایک دوسرے کوبھی غیر مسلم قرار دیتے ہیں خصوصا اہل تشیع اور اہل قران کو بھی کہیں تو کتابیں پیش کر دوں ؟؟؟ تو پھر آپ نے ان کا ذکر کیوں نہیں کیا ؟ کیا اسے دوغلی پالیسی نہ کہا جائے گا ؟ کہ محض قادیانیوں کو آپ نے فوکس کیا کیونکہ ان کے حق میں سے کسی میں بولنے کی جرات نہیں ؟ باوجود کلی طور قادیانیوں یا کسی بھی گروہ سے اختلاف کے جب میں بات اسلامی اتحاد کی کروں گا تو۔۔۔۔۔۔

ہم نے غیر مسلموں کی بات کب یہاں کی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟غیر مسلم دنیا تو ۔۔۔۔۔۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں زبان درازی بھی صحیح سمجھتی ہے۔۔۔۔۔۔غیر مسلم تو تسلیمہ نسرین۔۔۔۔۔۔۔اورملعون رشدی کو بھی سر کے خطاب دیتی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔غیر مسلم دنیا توداڑھی والے مسلمانوں کو مار دینا بھی صحیح سمجھتی ہے۔۔۔۔۔۔اس لیئے غیر مسلم کی بات مت کیجیئے۔

تو میرے عزیز وسیع تناظر میں اسلامی اتحاد کی بات ہو گی تو اس میں ہر وہ شامل ہو گا جسے بیرونی دنیا مسلمان سمجھتی ہے ورنہ اسے اسلامی اتحاد نہیں چند مسلکوں کا اتحاد دوسرے مسلکوں کے خلاف کہہ لیجیئے ۔۔۔۔:)
(نوٹ::::قادیانی حضرات کو خوش ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ نہ تو میں قادیانی ہوں نہ آپ میرے پھپھو کے لڑکے بات انصاف کی ہے سو کر دی:))
وسلام

میں نے عرض کیا ہے کہ پہلے آپ “مسلک“ اور “مذہب “کے متعلق معلومات تو حاصل کیجیئے۔۔۔۔۔۔۔آپ تو مسلک کو بھی فرقہ سمجھتے ہیں اور غیر مسلم دنیا احمدیوں کو مسلم سمجھتی ہے تو آپ بھی انہیں کی بات کا یقین کر کے انہیں ایک فرقہ سمجھے بیٹھے ہیں۔۔۔۔۔۔میری مثالیں تو مختلف درجوں کی ہوتی ہیں اس لیئے آپ مجھے سے سمجھ نہیں سکتے۔تو کسی علم والے سے راہنمائی لیجیئے۔۔۔۔

آپ کے اور ایک دو دوسرے ممبران کے اصرار پر یہ دھاگہ میں نے کھولا تھا کیونکہ آپ عملی جد و جہد کا آغاز کرنا چاہتے تھے۔۔۔۔۔۔اور میرے خیال سے آپ بھی اسے عملی جد و جہد نہیں کہیں گے۔۔۔۔۔اس لیئے عملی کام پر توجہ دینے کی ضرورت ہے ناکہ اس دھاگے کو بھی اپنے اپنے نظریات کی “بلی“چڑھانے کی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اسلیئے کسی اختلافی مسئلے کی صورت میں نیا دھاگہ کھول لیجیئے گا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔احقر اب یہاں کسی اختلافی سوال کا جواب نہیں دے گا۔۔۔۔۔۔والسلام
 
طالوت

محفلین
میرا ایک نقطہ نظر تھا میں نے پیش کر دیا ۔۔۔۔۔ اس میں بس اتنی مزید گنجائش بچتی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کہ
مسلک ، مکتبہ فکر ، فرقہ ، غیر مسلم دنیا تو شیعوں کو بھی مسلم سمجھتی ہے ۔ آپ اللہ کو حاظر ناظر جان کر بتائیے گا کہ آپ یا وہ عالم جنھیں آپ عالم سمجھتے ہیں شیعوں کو کیا سمجھتے ہیں ؟ یہ تھا اصل نقطہ جسے آپ گول کر گئے ۔۔۔
تاہم یہ بات ضرور قابل غور ہے کہ "اسلامی اتحاد اور غیر مسلم اور ان کی سوچ و سمجھ میں آپسی تعلق کیا ہے"

نظر کی بات مذاقا کہی ہے کہ آپ کی تحاریر بڑی بڑی ہوتی ہیں ۔۔۔
وسلام
 
ارے بھائیو ۔۔! خدا کے بندو اتحاد کی بات کرتے ہو اور آپس میں انا کی فصیلوں کے پیچھے بیٹھ کر ایک دوسرے پر پتھر پھینک رہے ہو ۔ ۔۔۔؟
محسن کی بات پر اگر غور کرو تو سب سے پہلے اپنی ذات سے شروع کرو اور اپنے اخلاق درست کرو ۔ اپنی معاملت درست کرو پھر اگر کسی کو دعوت دوگے تو اس کا اثر بھی ہوگا ۔ رسالوں فورموں سے کچھ نہیں ہونے والا اگر ہوگا تو سینہ بہ سینہ عملی نمونہ بن کر محبتوں کا پیغام پھیلانے سے ہی اتحاد کا پودا پھلے پھولے گا وگرنہ پھر ہم بھی مثال ہونگے کہ لوگ کہیں گے ۔ اوہ آئی سی O-i-c والا حشر ہوا ان اتحاد کے داعیوں کا ۔ دوسری بات طالوت کی بات کو اسکے درست تناظر میں سمجھنے کی کوشش کرو ضروری نہیں کہ ہم قادیانیوں کو مسلمان ہی سمجھیں ۔ ضروری تو نہیں کہ دوسرے مسالک کو چھیڑ کر یا غلط ثابت کر کے ہی حق کی تبلیغ ہوگی ۔ اگر ایسا ہوتا تو ولکم دینکم ولی دین کا حکم کیوں آتا ۔ محبت کا پہلا سبق قربانی ہے اور اپنے تکبر ۔ انا ۔ علمیت ۔ گھمنڈ کو مار کر پہلا قدم اٹھاؤ اس قربانی کا اور محبتوں کا سبق عام کرو نفرتوں کا نہیں ۔ اسلامی اتحاد کا مطلب ذرا غور کرو تو خود ہی مکمل تعریف ہے ۔ ضرورت ہے غور کی اگر کرنا چاہو تو کرو نہیں تو پھر اوہ آئی سی ۔۔۔!
 
طالوت

محفلین
لو جی فیصل آپ نے تو سارا رولا ہی ختم کر دیا ۔۔۔۔۔ شاید اسی کو "بات کرنے کا فن" کہتے ہیں جس کی الف ب سے بھی میں واقف نہیں ۔۔۔
وسلام
 
محمد سعد

محفلین
چونکہ اب رولا بظاہر ختم ہو چکا ہے تو میں اپنی رائے دیتا ہوں کہ انٹرنیٹ پر چونکہ مسلمانوں کے درمیان اتحاد کی کچھ زیادہ ہی کمی ہے تو ایسے لوگوں میں اتحاد پیدا کرنے کے لیے کوئی فورم وغیرہ اچھا رہے گا۔ وہاں پر کچھ لوگوں کے ذمے یہ کام لگایا جائے کہ وہ باقاعدگی سے ایسی تحاریر لکھیں جو اتحاد پیدا کرنے میں مدد دیں۔ اور اگر ضرورت پڑی تو کوئی فنڈ قائم کر کے ان کی تحاریر کے معیار کے مطابق ان کو انعامات بھی دیے جائیں تاکہ ان کی حوصلہ افزائی ہو۔
اس سے یہ فائدہ ہوگا کہ لوگ ان کی تحاریر پڑھ کر کم از کم کچھ دیر کے لیے تو اس مسئلے پر غور و فکر کریں گے ہی۔ آہستہ آہستہ جب اس کا تسلسل بڑھے گا تو اس کا اثر بھی نظر آنا شروع ہو جائے گا۔
 
اگرچہ ایسی تحریروں کا وجود میں آنا خاصا مشکل ہے ۔۔ تاہم امید پر دنیا قائم ہے ۔۔۔ یہ انعام والی بات مناسب نہیں کیونکہ اس میں کسی قسم کا لالچ نہیں ہونا چاہیئے یہ تو ملی و مذہبی فرض سمجھ کر ادا کرنے کی ضرورت ہے
وسلام
 
فاروقی

معطل
طالوت بھائی تحریروں کا مسئلہ تو چنداں مشکل نہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اور میرے خیال سے سعد بھائی نے لالچ کی وجہ سے انعام کا ذکر نہیں کیا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔انعام سے ایک تو جسے انعام ملے اس کی خوصلہ افزائی ہوتی ہے اور دوسرے لوگوں میں بھی محنت کا جذبہ پیدا ہوتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔لیکن اتحاد اسلامی میں جو بھی محنت کرے گا میرے خیال سے وہ کسی انعام اور لالچ کے چکر میں ایسا نہیں کرے گا۔۔۔۔۔۔۔

دوسری بات یہ بعد کے مرحلے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پہلے سب کسی ایک نقطے پر اپنی توجہ تو مرکوز کرلیں ۔۔۔کہ ابھی کیا قدم اٹھایا جائے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔لیکن تھریڈ کی جو حالت ہوئی ہے مجھے مشکل نظر آتا ہے کہ ہم کوئی فیصلہ کر نے میں کامیاب ہوں گے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
چونکہ اب رولا بظاہر ختم ہو چکا ہے تو میں اپنی رائے دیتا ہوں کہ انٹرنیٹ پر چونکہ مسلمانوں کے درمیان اتحاد کی کچھ زیادہ ہی کمی ہے تو ایسے لوگوں میں اتحاد پیدا کرنے کے لیے کوئی فورم وغیرہ اچھا رہے گا۔ وہاں پر کچھ لوگوں کے ذمے یہ کام لگایا جائے کہ وہ باقاعدگی سے ایسی تحاریر لکھیں جو اتحاد پیدا کرنے میں مدد دیں۔ اور اگر ضرورت پڑی تو کوئی فنڈ قائم کر کے ان کی تحاریر کے معیار کے مطابق ان کو انعامات بھی دیے جائیں تاکہ ان کی حوصلہ افزائی ہو۔
اس سے یہ فائدہ ہوگا کہ لوگ ان کی تحاریر پڑھ کر کم از کم کچھ دیر کے لیے تو اس مسئلے پر غور و فکر کریں گے ہی۔ آہستہ آہستہ جب اس کا تسلسل بڑھے گا تو اس کا اثر بھی نظر آنا شروع ہو جائے گا۔

تو پھر کرتے ہیں بات نبیل سے کہ بھئی محفل میں ایک فورم خصوصی طور سے اسلامی اتحاد کے نام سے بنا دیجئے تاکہ اخوان اس میں آغاز سفر کر سکیں ۔ میں علیحدہ سائیٹ کے حق میں نہیں ہوں کیونکہ اس پر بار بار ہم اپنی سمت کھوتے رہیں گے ۔ اردو محفل اس لحاظ سے منفرد ہے کہ اس میں ہر طرح کے خیالات رکھنے والے لوگ آتے ہیں ۔ ان کی تحاریر سے آپ کو اور ہمیں انہیں انکے نقطہ نظر کو سمجھنے میں آسانی رہے گی ۔ اور اس طرح سے ایک مناسب حکمت عملی بھی وجود میں آئے گی جو ان کے خیالات اور سمت کے مطابق ہوگی ۔ اور ہمیں بطور ارکان اپنے کام پر توجہ مرکوز کرنے کا موقع و وقت میسر ہوگا ۔
 
پیاسا

معطل
میری ناقص سوچ کے مطابق سب سے پہلے اپنی سوچ اور ممبرز کی سوچ کو پختہ کرنے اور یہ جانچنے کے لیئے کہ کون کون اس مقصد کے لیئے سنجیدہ ہے اتحاد اسلامی کا ایک فورم ہونا اشد ضروری ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔کیونکہ ہمیں کبھی یاہو اور کبھی کسی اور فورم پر بٹکنے کی بجائے پتا ہو گا کہ یہ ہمای بیٹھک ہے جہاں ہمیں ایک دوسرے سے مشورہ کرنا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔سوالات کے جواب ایک دوسرے سے پوچھنے ہیں۔۔۔۔۔۔دوسرے لوگوں کی ایک ہی فورم کی طرف راہنمائی کرنی ہے (نہ کہ کبھی ادھر اور کبھی ادھر )اس طرح سب کو پتا ہوگا کہ کہاں جمع ہونا ہے اور اس میں پیش رفت کا بھی سب کو فورا پتا چل جائے کرے گا کہ کیا کیا ہو رہا ہے۔۔۔۔نیز یہ بھی معلوم ہو گا کہ کون کتنی محنت کر رہا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اس سے نہ تو ممبرز کو کبھی ادھر کبھی ادھر دڑکیاں لگانے میں تکلیف ہو گی اور سب تحاریر بھی ایک ہی جگہ جمع ہوتی رہیں گی۔۔۔۔۔۔والسلام
 
چند سوالات
1۔ ارکان کا تنوع ۔-----رائے کا تنوع --- راستے کے اختیار میں سہولت کیا ایک مخصوص فکر کے افراد پر مشتمل ایک جماعت برداشت کر سکے گی ۔۔؟
2۔ کیا آغاز میں ہی ارکان فورم کو خشک اور بور سمجھ کر فرار نہیں ہونگے۔۔؟
3۔ اگر نئی سائیٹ یا فورم بنایا جاتا ہے تو اس کی انتظامیہ کیا اس فورم کو اتنا دل چسپ بنا سکے گی کہ افراد اس پر اپنی آمد و رفت جاری رکھیں۔۔؟
4۔ ہم اچھی طرح جانتے ہیں کہ دینی فورم بنانے اور اس کو چلانے کے لئے کن صلاحیتوں کی ضرورت ہوگی تو ایسی صورت میں کون اسے ذمہ داری سمجھ کر چلائے گا۔
5۔ یاد رکھیں ہر انسان کی زندگی کے کچھ پہلو ہوتے ہیں اور ان پہلوؤں پر اسکی توجہ وقتا فوقتا کبھی شدت سے اور کبھی عمومی طور پر پڑتی رہتی ہے ایسے میں ہمارے ارکان کی توجہ بٹانے کے لئے دوسرے ذرائع کہیں اور دستیاب ہونگے تو آپ انہیں کیسے اس بیٹھک یا فورم میں موجود رہنے پر مجبور کر سکیں گے لامحالہ وہ دوسرے ذرائع دیکھیں گے اس طرح آپ کی محافل سے اٹھ کر جانا پڑے گا اور دل کو دل سے راہ ہوتی ہے کے مصداق جہاں ان کا دل لگے وہ رہیں گے بھی اسطرح آپ کا فورم چند مخصوص افراد کا چھوٹا سا گروہ بن کر رہ جائے گا ۔
6۔ صاف اور واضح الفاظ میں یہ کہ ضروری نہیں کہ اتحاد اسلامی کا داعی عشقیہ شاعری نہ کر سکے ۔ یا دنیا کے سیاسی معاملات پر اپنی رائے نہ دے سکے یا فیشن اور ملبوسات کے متعلق گفتگو کرنے سے گریز کرے یا مختلف افلام کو پسند نا پسند کرتے ہوئے انہیں کسی اور سے شئیر نہ کرسکے تو ایسے میں آپ اپنے فورم کی کیا صورت دیکھتے ہیں ۔ اگر وہ صورت موجودہ محفل سے ملتی جلتی ہے تو کیا ضرورت ہے علیحدہ فورم بنانے کی اور اگر نہیں ملتی تو شاید میں اس فورم پر نہ جا سکوں ۔ اگر آپ اپنے مجوزہ فورم کے خدوخال یہاں کچھ واضح کردیں تو بندہ اپنی رائے دینے میں تامل نہیں کرے گا ۔
 
فاروقی

معطل
چند سوالات
1۔ ارکان کا تنوع ۔-----رائے کا تنوع --- راستے کے اختیار میں سہولت کیا ایک مخصوص فکر کے افراد پر مشتمل ایک جماعت برداشت کر سکے گی ۔۔؟
1::میں نے بتایا نا۔۔۔۔۔۔۔ کہ ۔۔۔اتحاد اسلامی۔۔۔۔۔کوئی فرقہ نہیں ہے ۔۔۔۔۔کہ صرف اپنی رائے ٹھونسی جائے گی ۔۔۔۔۔۔کسی بھی ممبر کی کوئی رائے جو اتحاد اسلامی کے لیئے بہتر ہو گی اسے ماننے میں ہم کیوں کر تامل کریں گے۔۔۔۔۔۔؟۔۔۔
مخصوص فکریا فرقے کا تو اتحاد اسلامی میں کوئی کام نہ ہو گا۔۔۔۔۔۔۔یعنی کسی کو اجازت نہیں ہو گی کہ اپنے فرقے کے خیالات کسی پر ٹھونسے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اس کے لیئے ایک جیوری بنائی جا سکتی ہے جو ایسے کسی بھی کام کو یا رائے کو یا مراسلے کو اتحاد اسلامی کے لیئے نقصان دہ سمجھتے ہوئے اتفاق رائے سے خذف کرنے اور ممبرز کو سر زنش کرنے میں حق بجانب ہو گی۔۔۔۔۔۔۔اور اس جیوری کا چناوبھی متفقہ فیصلے سے عمل میں لایا جائے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔نا کہ ایک فرد یا ایک سوچ کے حامل افراد کی کو بغیر کسی مشورے کے عمل میں لایا جائے گا۔۔۔۔۔۔۔۔اور اس میں یہ بھی ملخوظ رکھا جائے گا کہ کوئی اسلام کے نظریات سے ہٹ کر رائے نہ دے ۔۔۔۔۔۔۔
:2

کیا آغاز میں ہی ارکان فورم کو خشک اور بور سمجھ کر فرار نہیں ہونگے۔۔؟

اگر تو کوئی اسلامی اتحاد میں مخلص ہو گا تو نہیں بھاگے گا فورم چھوڑ کر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اور اگر یہ جز وقتی ابال ہو گا تو ۔۔۔۔۔۔۔ہمیں پھر بھی آسانی ہو گی کہ پتا چل جائے گا کون اس میں مخلص ہے اور کون کن سوئیاں لینے کے لیئے آیا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔

3 ۔ اگر نئی سائیٹ یا فورم بنایا جاتا ہے تو اس کی انتظامیہ کیا اس فورم کو اتنا دل چسپ بنا سکے گی کہ افراد اس پر اپنی آمد و رفت جاری رکھیں۔۔؟

بات وہی ہے کہ جو مخلص ہو گا وہ دلکشی یا دلچسپی کے لیئے نہیں آئے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اور صرف انتظامیہ کا ہی یہ فرض نہیں ہو گا کہ اسے دلچسپ بنائے بلکہ ہر ممبر اس کے لیئے کوشش کرے گا۔

4۔ ہم اچھی طرح جانتے ہیں کہ دینی فورم بنانے اور اس کو چلانے کے لئے کن صلاحیتوں کی ضرورت ہوگی تو ایسی صورت میں کون اسے ذمہ داری سمجھ کر چلائے گا۔
وہی بات کہ جو جو مخلص ہو گا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔وہ اسے ذمہ داری سمجھے گا۔۔۔۔۔۔۔۔

5۔ یاد رکھیں ہر انسان کی زندگی کے کچھ پہلو ہوتے ہیں اور ان پہلوؤں پر اسکی توجہ وقتا فوقتا کبھی شدت سے اور کبھی عمومی طور پر پڑتی رہتی ہے ایسے میں ہمارے ارکان کی توجہ بٹانے کے لئے دوسرے ذرائع کہیں اور دستیاب ہونگے تو آپ انہیں کیسے اس بیٹھک یا فورم میں موجود رہنے پر مجبور کر سکیں گے لامحالہ وہ دوسرے ذرائع دیکھیں گے اس طرح آپ کی محافل سے اٹھ کر جانا پڑے گا اور دل کو دل سے راہ ہوتی ہے کے مصداق جہاں ان کا دل لگے وہ رہیں گے بھی اسطرح آپ کا فورم چند مخصوص افراد کا چھوٹا سا گروہ بن کر رہ جائے گا ۔

بالکل صحیح کہا آپ نے کہ کبھی کسی چیز میں شدت آ جاتی ہے اور کبھی نرمی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ ہم کسی پر یہ لاگو کریں گے کہ وہ ہمہ وقت اتحاد اسلامی فورم پر موجود رہے۔۔۔۔۔۔یا کسی دوسرے فورم پر نہ جائے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔یا اپنے احساسات اور نظریات کا اظہار کسی دوسرے فورم پر نہ کرے۔۔۔۔۔۔۔کیوں کہ نیٹ پر رہتے ہوں وہ رکن ایک وقت میں درجنوں دوسرے فورم پر اپنی دلچسپیوں اور اپنی دوسری نگارشات کا اظہار کرے ۔اسے کون منع کرتا ہے۔۔۔۔
نیز فورم پر اور بھی کئی ذیلی فورم بنائے جا سکتے ہیں جو اسلامی لحاظ سے غلط نہ ہوں ۔اور ممبرز ان میں دلچسپی لے سکیں
6۔ صاف اور واضح الفاظ میں یہ کہ ضروری نہیں کہ اتحاد اسلامی کا داعی عشقیہ شاعری نہ کر سکے ۔ یا دنیا کے سیاسی معاملات پر اپنی رائے نہ دے سکے یا فیشن اور ملبوسات کے متعلق گفتگو کرنے سے گریز کرے یا مختلف افلام کو پسند نا پسند کرتے ہوئے انہیں کسی اور سے شئیر نہ کرسکے تو ایسے میں آپ اپنے فورم کی کیا صورت دیکھتے ہیں ۔ اگر وہ صورت موجودہ محفل سے ملتی جلتی ہے تو کیا ضرورت ہے علیحدہ فورم بنانے کی اور اگر نہیں ملتی تو شاید میں اس فورم پر نہ جا سکوں ۔ اگر آپ اپنے مجوزہ فورم کے خدوخال یہاں کچھ واضح کردیں تو بندہ اپنی رائے دینے میں تامل نہیں کرے گا ۔

اتحاد اسلامی فورم میں اسلام کو فوقیت دی جائے گی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ہاں کوئی رکن اگر عشقیہ شاعری کرنا چاہے تو اس کے لیئے دوسرے فورم لاکھوں کی تعداد میں ہیں وہ وہاں عشقیہ مشق سخن ضرور کرے اسے کون روک سکتا ہے۔۔۔۔۔۔اتحاد اسلامی ۔فورم پر جو چیز اسلام کے منافی ہو گی یا متنازعہ ہو گی اسے قبول نہیں کیا جائے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔والسلام

اب آپ بتائے فورم پر آئیں گے یا نہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟
 
خرم شہزاد خرم

لائبریرین
السلام علیکم پیارے بھائیوں صرف اور صرف اتحادِ اسلامی پر بات چیت کریں
جب سے ہم نے اتحادِ اسلامی کا سلسلہ شروع کیا تھا میں نے اپنے اندر تبدیلی لانا شروع کر دیاتھا اور اللہ کا شکریہ ہے اب میں کسی فرقہ بندی کی بحث میں حصہ نہیں لتا اور کوشش کرتا ہوں سب کو اتحادِ اسلامی کا ہی پیغام دوں آپ بھی یہی کوشش کریں پلیز
 
محمد سعد

محفلین
فاروقی بھائی، جہاں تک مجھے سمجھ آئی ہے آپ نے پلیٹ فارم کے طور پر رسالے یا فورم کے درمیان انتخاب کا پوچھا ہے۔ تو اس کا جواب تو میں نے دے دیا۔ اگر مجھے سوال کی صحیح طور پر سمجھ نہ آئی ہو تو ذرا سمجھا دیں۔
 
طالوت

محفلین
رائے دینا اور اسے ٹھونسنا ۔۔ بڑا باریک سا فرق ہے دونوں میں جسے سمجھنے میں اکثر احباب غلطی کرتے ہیں ۔۔۔
دل آزاری کے نام سے جو سوچ ہمارے یہاں پائی جاتی ہے اس کو بھی سمجھنا ہو گا کہ آپ کے مخالف کی بات کبھی بھی آپ کے لیئے فرحت کا باعث نہیں بنتی ہمیشہ دل آزاری کا پہلو لیئے ہی ہوتی ہے ۔۔۔ دل آزاری میں صرف ذاتیات اور بد تہذیبی کو رکھنا ہو گا نہ کہ کسی کی سوچ اور رائے کو دل آزاری کے خانے میں ڈال کر حذف کر دیا جائے ۔۔۔
سب سے اہم اور ضروری چیز غیر جانبدار ہونا ہے جو کہ کسی بھی طور پر سو فیصد ممکن نہیں لیکن کوشش کی جا سکتی ہے کہ زیادہ سے زیادہ غیرجانبداری دکھائی جائے ۔۔۔۔
وسلام
 
فاروقی

معطل
فاروقی بھائی، جہاں تک مجھے سمجھ آئی ہے آپ نے پلیٹ فارم کے طور پر رسالے یا فورم کے درمیان انتخاب کا پوچھا ہے۔ تو اس کا جواب تو میں نے دے دیا۔ اگر مجھے سوال کی صحیح طور پر سمجھ نہ آئی ہو تو ذرا سمجھا دیں۔

آپ ٹھیک سمجھے بھائی سعد ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اللہ آپ کا بلا کرے
 
محمد سعد

محفلین
جہاں تک مقام کی بات ہے تو میں الگ فورم کی حمایت کروں گا۔
اس کے علاوہ بھائیوں کے لیے ایک تجویز بھی ہے جس سے اتحاد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔
آپ میں سے بیشتر بھائیوں کے گھروں میں چھوٹے بچے تو ہونگے ہی۔ چونکہ چھوٹے بچے اچھی باتوں کو بڑوں کی نسبت زیادہ آسانی سے قبول کرتے ہیں تو انہیں ابتداء ہی سے اتحادِ اسلامی کی اہمیت کا احساس دلانا مفید رہے گا۔ پھر بڑے ہو کر وہ فرقوں کے نام پر آپس میں نہیں لڑیں گے۔
 
Top