علوی نستعلیق ۔ ایک نئے دور کی ابتداء

خورشیدآزاد

محفلین
اردو کی بےلوث خدمت پر آپ کو اور اس فونٹ کی تخلیق میں جس جس نے آپ کی مدد کی ہے ان کو اردو سے محبت کرنے والوں کی طرف سے خراجِِ تحسین پیش کرتا ہوں۔
 
تفسیری

محفلین
السلام و علیکم!
علوی نستعلیق کے اجراء پر جناب امجد حسین علوی کو تہہ دل سے مبارک باد پیش کرتا ہوں۔
علوی نستعلیق کی تخلیق میں یقیناً اِن پیج کا بھی بڑا ہاتھ ہے اور اردو کمپیوٹنگ کو نوّے فیصد لوگ اِن پیج ہی کی بدولت جانتے ہیں۔ اس لیئے انِ پیج کی لیئے نا شائستہ الفاظ کا استعمال نامناسب ہے۔ شکریہ
 
ابوشامل

محفلین
[font=&quot]علوی نستعلیق کے اجراء کے حوالے سے خبریں گزشتہ چند ہفتوں سے انٹرنیٹ پر اردو برادری میں گردش کر رہی تھیں اور جوں جوں اس کے اجراء کے لمحات قریب آتے گئے جوش و خروش میں اضافہ ہوتا گیا۔ لیکن میں مشکور ہوں محترم شاکر القادری کا کہ انہوں نے لینکس پر ٹیسٹنگ کے لیے مجھے اجراء سے چند روز قبل ہی یہ فونٹ ارسال کر دیا تھا اور اس ناچیز سے لینکس پر خط کے تجربات کے بعد اپنی تجاویز اُنہیں ارسال کر دی تھیں۔ لیکن اس امر پر اتفاق کیا کہ فی الحال اگر تجاویز پر عملدرآمد کیا گیا تو ہو سکتا ہے کہ خط کے اجراء میں کچھ تاخیر ہو جائے اس لیے فی الوقت اسے مؤخر کیا جائے اور بعد ازاں موقع ملنے پر اس میں مناسب تبدیلیاں کی جائیں۔ لینکس پر خط علوی نستعلیق کے نتائج حیران کن تھے، اور سوائے چند چھوٹی موٹی تبدیلیوں کے میں نے اسے بہت عمدہ پایا۔ میں قبل از وقت استعمال کا موقع دیے جانے پر شاکر القادری صاحب کا ممنون ہوں۔ اور اسے اپنے لیے قابل افتخار سمجھتا ہوں۔ علاوہ ازیں علوی نستعلیق کے اجراء کے حوالے سے کچھ گرافکس تشکیل دینے کو بھی اس کار عظیم میں اپنا ادنٰی سا حصہ سمجھتا ہوں۔ [/font]​
[font=&quot]بہرحال ۔۔۔۔۔[/font]​
[font=&quot]یہ وقت ہے نوری نستعلیق کے خالق مرزا جمیل احمد ، پاک ، رعنا، صدف و فجر نستعلیق کے خالقین اور اردو کی ترویج کے لیے خدمات انجام دینے والے ان گمنام افراد کو یاد کرنے کا بھی، جنہوں نے تمام تر نامساعد حالات اور محدود وسائل کے باوجود اپنی بساط کے مطابق اردو کے لیے عظیم خدمات انجام دیں اور جن کے کام نے آج ہمیں یہ "یوم مسرت" منانے کے لیے بنیاد فراہم کی۔ [/font]​
[font=&quot]میں کیا پوری اردو زبان اس وقت مشکور ہے امجد علوی، شاکر القادری،فاروق سرور صاحب اور ان کی ٹیم کے دیگر اراکین کی جن کی بدولت آج "دیوانوں کا خواب" مکمل ہوا ۔ [/font]​
[font=&quot]اللہ ان تمام افراد کو اس کا اجر عظیم عطا فرمائے۔ [/font]​
[font=&quot] [/font]​
 
محمداحمد

لائبریرین
محترم امجد حسین علوی صاحب،

بہت ہی خوشی محسوس ہورہی ہے مجھے علوی نستعلیق میں لکھتے ہوئے اردو کے پروانوں کے لئے آپ نے جو شمع روشن کی ہے اُس کی تابناکی دیدنی ہے۔ آج یونیکوڈ میں علوی نستعلیق رسم الخط لکھتے ہوئے دل بے حد مسرور ہے لیکن الفاظ بامشکل ہی سرشاریِ دل کو بیان کرپاتے ہیں۔

علوی نستعلیق ناصرف اردو زبان کی بہت بڑی خدمت ہے بلکہ یہ ایک عہدِ نو کا آغاز ہے ۔ یہ محبانِ اردو کی خوش بختی ہے کہ انہیں آپ ایسا اردو سے محبت کرنے والا میسر آیا۔ یقیناً اردو کے لیے آپ کی یہ خدمت ہمیشہ یاد رکھی جائے گی ۔

:khoobsurat: اور :great:

اللہ آپ کو شاد و آباد رکھے (آمین)
 
علوی امجد

محفلین
[font=&quot]علوی نستعلیق کے اجراء کے حوالے سے خبریں گزشتہ چند ہفتوں سے انٹرنیٹ پر اردو برادری میں گردش کر رہی تھیں اور جوں جوں اس کے اجراء کے لمحات قریب آتے گئے جوش و خروش میں اضافہ ہوتا گیا۔ لیکن میں مشکور ہوں محترم شاکر القادری کا کہ انہوں نے لینکس پر ٹیسٹنگ کے لیے مجھے اجراء سے چند روز قبل ہی یہ فونٹ ارسال کر دیا تھا اور اس ناچیز سے لینکس پر خط کے تجربات کے بعد اپنی تجاویز اُنہیں ارسال کر دی تھیں۔ لیکن اس امر پر اتفاق کیا کہ فی الحال اگر تجاویز پر عملدرآمد کیا گیا تو ہو سکتا ہے کہ خط کے اجراء میں کچھ تاخیر ہو جائے اس لیے فی الوقت اسے مؤخر کیا جائے اور بعد ازاں موقع ملنے پر اس میں مناسب تبدیلیاں کی جائیں۔ لینکس پر خط علوی نستعلیق کے نتائج حیران کن تھے، اور سوائے چند چھوٹی موٹی تبدیلیوں کے میں نے اسے بہت عمدہ پایا۔ میں قبل از وقت استعمال کا موقع دیے جانے پر شاکر القادری صاحب کا ممنون ہوں۔ اور اسے اپنے لیے قابل افتخار سمجھتا ہوں۔ علاوہ ازیں علوی نستعلیق کے اجراء کے حوالے سے کچھ گرافکس تشکیل دینے کو بھی اس کار عظیم میں اپنا ادنٰی سا حصہ سمجھتا ہوں۔ [/font]​
[font=&quot]بہرحال ۔۔۔۔۔[/font]​
[font=&quot]یہ وقت ہے نوری نستعلیق کے خالق مرزا جمیل احمد ، پاک ، رعنا، صدف و فجر نستعلیق کے خالقین اور اردو کی ترویج کے لیے خدمات انجام دینے والے ان گمنام افراد کو یاد کرنے کا بھی، جنہوں نے تمام تر نامساعد حالات اور محدود وسائل کے باوجود اپنی بساط کے مطابق اردو کے لیے عظیم خدمات انجام دیں اور جن کے کام نے آج ہمیں یہ "یوم مسرت" منانے کے لیے بنیاد فراہم کی۔ [/font]​
[font=&quot]میں کیا پوری اردو زبان اس وقت مشکور ہے امجد علوی، شاکر القادری،فاروق سرور صاحب اور ان کی ٹیم کے دیگر اراکین کی جن کی بدولت آج "دیوانوں کا خواب" مکمل ہوا ۔ [/font]​
[font=&quot]اللہ ان تمام افراد کو اس کا اجر عظیم عطا فرمائے۔ [/font]​
[font=&quot] [/font]​

میں بصد معذرت خواہ ہوں کہ ابتدائی تحریر میں جوش و جذبے کی انتہاء کے دوران میں آپ کا اور برادر خاور بلال کا شکریہ ادا کرنا سہواًرہ گیا جنہوں نے اس فانٹ کے لئے خوبصورت ٹائٹیل ڈیزائن کرکے اس کی خوبصورتی کو مزید چار چاند لگائے۔ اللہ آپ دونوں برادران کو اس کارِخیر کا اجرِ عظیم عطا فرمائے۔ آمین
 
الف عین بھائی
یہ دیکھیں "ئے" میری طرف یہ بالکل ٹھیک دکھائی دے رہا ہے۔
اور کاما بھی ٹھیک لگ رہا ہے:
'اے اجنبی'
اور
"اے لوگو"
اسی طرح
’یہ بھی کاما ہی ہے‘
اور
’’ یہ بھی‘‘

اگر آپ اسے انٹرنیٹ ایکسپلوریر میں‌استعمال کر کے دیکھیں تو شائید باقی چیزیں بھی نظر آجائیں۔ مگر ہوسکتا ہے، فائر فاکس میں‌مسئلہ ہو۔
ویسے بھی فائر فاکس فونٹ کے معاملے میں‌انٹرنیٹ ایکسپلورر سے پیچھے ہی پایا گیاہے
وہ تو سب ہے لکھ سکتے ہے اگر " ئ " + " ے" ملایا جایے تو بن گیا " ئے" ۔۔۔ بات دراصل ہورہی ہے ایک ہی حرف کی یعنی " ئے"
اوپر والا کومہ دراصل اردو میں تین یا زیادہ چیزیں کو جدا کرنے کے لیے استعمال ہوتا ہے عموماً۔ جبکہ نیچے والا کومہ لگتا ہے پورے فقرے میں وقتی ٹہراؤ کے لیے۔
بھائی جی اردو کا مزا ہی اپنا ہے ہر چیز جدا جدا ۔۔۔ واہ
والسلام
 
الف نظامی

لائبریرین
بہت اعلی ، بہت عمدہ۔ امجد حسین علوی آپ کو بہت بہت مبارک !
میرے خیال میں اب فانٹ کی ہنٹنگ خوب تر کرنے پر توجہ دینا چاہیے ، کیونکہ رفتار والا مسئلہ تو حل ہوگیا۔
 
فرخ

محفلین
وہ تو سب ہے لکھ سکتے ہے اگر " ئ " + " ے" ملایا جایے تو بن گیا " ئے" ۔۔۔ بات دراصل ہورہی ہے ایک ہی حرف کی یعنی " ئے"
اوپر والا کومہ دراصل اردو میں تین یا زیادہ چیزیں کو جدا کرنے کے لیے استعمال ہوتا ہے عموماً۔ جبکہ نیچے والا کومہ لگتا ہے پورے فقرے میں وقتی ٹہراؤ کے لیے۔
بھائی جی اردو کا مزا ہی اپنا ہے ہر چیز جدا جدا ۔۔۔ واہ
والسلام

میرا خیال ہے کہ "ئے" ایک لفظ ہے فونٹ کے اندر اور جب ئ اور ے کو ملاتے ہیں‌تو ئے فونٹ کے ٹیبل سے مل جاتا ہے۔ اس لیئے یہ تو مسئلہ نہ ہوا۔ یعنی اگر ہمیں‌یہ ایک بٹن سے ئ کی طرح نہ بھی ملے تو کوئی خاص بات نہیں۔ مگر مل جائے تو خوب۔
لیکن ٹھہراؤ والے کومے کی جگہ واقعی تھوڑی نیچے ہونی چاہئے۔ لیکن خیر، کچھ تو گزارا چلے گا نا۔۔
 
یقنا علوی صاحب کی طرح اردو کے ایک اور بہت بڑے محسن مرزا احمد جمیل صاحب ہیں، اور نوری نستعلیق فانٹ بھی اردو کے لیےایک عظیم تحفہ ہے یہ بات اس لیے یہاں لکھنے کی ضرورت پیش آئی کہ لوگ ان کا نام مرزا جمیل احمد لکھ رہے ہیں حالانکہ ان کا نام مرزا احمد جمیل ہے۔
 
میری طرف سے امجد علوی کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد

فاروق سرور اور تفسیر بھی خصوصی مبارکباد کے حقدار ہیں جنہوں نے بروقت حوصلہ افزائی کرکے امجد علوی کا حوصلہ بڑھایا۔

انتہائی خوبصورت لگ رہا ہے فونٹ‌ اور امید ہے کہ مستقبل میں مزید بہتر ہوتا جائے گا۔
 
یقنا علوی صاحب کی طرح اردو کے ایک اور بہت بڑے محسن مرزا احمد جمیل صاحب ہیں، اور نوری نستعلیق فانٹ بھی اردو کے لیےایک عظیم تحفہ ہے یہ بات اس لیے یہاں لکھنے کی ضرورت پیش آئی کہ لوگ ان کا نام مرزا جمیل احمد لکھ رہے ہیں حالانکہ ان کا نام مرزا احمد جمیل ہے۔
جی ہاں کچھ ایسی ہی بات میں نے جناب امجد حسین علوی کا نام کے بارے میں بیشتر جگہوں پر لکھے دیکھا ہے مثلا حسین امجد علوی، حسین علوی یا صرف امجد علوی ہی لکھے دیکھا ہے۔ امجد علوی تک تو ٹھیک ہے پر یہ حسین امجد علوی ؟

یہ کچھ دوستوں کا خلوص ہے کہ وہ میرا نام انگلش موڈ میں لکھتے ہیں۔
ویسے میرا پورا نام امجد حسین علوی ہے۔
 
سیفی

محفلین
السلام علیکم

محترم امجد علوی صاحب
آپ کو اس خوبصورت فانٹ کی ریلیز پر بہت زیادہ مبارکباد

چند سال پہلے جب اردو کمپیوٹنگ کا رحجان چلا تھا تو ایک تیزرفتار اور خوبصورت نستعلیق فانٹ ، بقول نبیل بھائی ، دیوانے کا خواب نظر آتا تھا۔ وہ خواب آج آپ کے ہاتھوں پایہ تکمیل کو پہنچ گیا۔

سیفی بھائی
اگر برا نہ مانیں تو چھوٹی سی بات آپ کی بات سے نکال رہا ہوں :hatoff:
دیوانے کے اس خواب کی امجد بھائی کے ہاتھوں پایہء تکمیل تک پہنچنے سے آپ امجد بھائی کو کیا ثابت کرنا چاہ رہے تھے۔
:blush:
:hatoff:;)
 
یہ بالکل ٹھیک کہہ رہے ہیں جب میں فانٹ بنا رہا تھا تو میری حالت دیوانوں جسی ہی تھی۔ داڑھی بہت زیادہ بڑھی ہوئی، نہ کھانے کا ہوش، نہ سونے کا۔ حتیٰ کہ دوستوں سے بھی دور ہوگیا تھا۔ میرے دوست مجھے کہتے تھے کہ لگتا ہے جیسے پہلے سونا بنانے والوں کا جنون ہوتا تھا ایسا تمہارا حال ہوگیا۔ شائد وہ صحیح ہی کہہ رہے تھے۔ لیکن آج میرا خیال ہے میں نے اس انتہائے جنون میں بالاآخر گوہر نایاب کو پاہی لیا۔
 
امجد بھائی
ویسے میں تو مزاحاً یہ بات نکالی تھی۔ :) ورنہ سیفی بھائی کے الفاظ میں‌جو خلوص ہے، وہ بہت اچھی طرح محسوس کیا جاسکتا ہے۔

اور ویسے میں آپکی اس حالت کو خوب سمجھ سکتا ہوں اسلیئے کہ میں‌خود بھی ایک پروگرامر ہوں اور حالت جنوں کو خوب سمجھتا ہوں۔ :blush:

اور ایک مرتبہ پھر، آپکی اس دیوانگی پر آپ کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں :hatoff:

اللہ کرے، ایسی دیوانگی میرے اور جوانوں کو بھی عطا ہو۔ آمین، ثم آمین۔۔۔۔۔
 
Top