آپ کیا پڑھ رہے ہیں؟

نعمان

محفلین
ہیملٹ پڑھنے کی کوشش کررہا ہوں۔ اس سے پہلے اسٹیفینی مائرز کی twilight series کا آخری حصہ breaking dawn پڑھا ہے۔
 

الف نظامی

لائبریرین
نظامی بھائی! کتاب پڑھنے کے بعد اس پر تبصرہ ضرور کیجیے گا کہ مصنف اصطلاحات سازی کے بارے میں کیا موقف رکھتے ہیں؟

اس کتاب کو پڑھ کے چند باتیں واضح ہوتی ہیں:

اردو میں اصطلاحاتی ذخیرہ محدود نہیں۔

اردو میں انفرادی کاوشوں کے نتیجے میں اور اجتماعی معیار بندی نہ ہونے کے سبب اصطلاحاتی انتشار پایا جاتا ہے۔

ایک ادارہ ، جس میں مختلف شعبہ علمی سے وابستہ ہمہ جہت شخصیات شامل ہوں ، کی ضرورت ہے جو مستقل بنیادوں پر وضع و استنادِ اصطلاح کے لیے کام کریں۔

اور آخری دو باتیں کہ
اس ادارہ کی وضع کردہ اصطلاحات کی ترویج و اشاعت کے لیے ایک جامع لائحہ عمل کا ہونا
اور
اردو اصطلاحات سازی کے لیے political will کا ہونا
آبلہ پا کوئی تو اس خار زار میں آوے!


مجمل فہرست حاضر خدمت ہے:
اردو اصطلاحات سازی از ڈاکٹر عطش درانی، طبع اول مئی 1993 ع

انجمن شرقیہ علمیہ اسلام آباد پاکستان

مشمولات

تعارف:
تحقیقی حدود
دیگر نتائج
مستقبل کی آئینہ بندی

حصہ اول:
پس منظری مطالعہ عالمی تناظر میں :

فصل اول :اردو زبان کا تشکیلی پس منظر
فصل دوم: انگریزی زبان کا مطالعہ
فصل سوم: انگریزی اصطلاحات کی تاریخ
فصل چہارم: مسلم ممالک کی زبانوں میں اصطلاحات سازی

علم اصطلاحات سازی ، نظری مطالعہ
پہلا باب: اصطلاح کا مفہوم
دوسرا باب:اصطلاحات سازی
تیسرا باب: اصطلاح کا ترکیبی و نحوی تجزیہ

حصہ دوم

اردو اصطلاحات نگاری ، تقابلی مطالعہ


چوتھا باب: اردو اصطلاحی ذخیرے کا کمیتی و موضوعاتی جائزہ

حصہ سوم

اردو اصطلاحات سازی ، نظری مسائل


پانچواں باب: اردو میں اصطلاحات سازی کے اصولوں کا ارتقاء
چھٹا باب: پاکستان میں اصول اصطلاحات سازی
ساتواں باب: اردو میں اصطلاحات سازی کے مکاتب فکر اور رجحانات
آٹھواں باب: اردو کے اصطلاحی مسائل اور نفسیات
نواں باب: اردو میں اصطلاحی انتشار اور استناد

حصہ چہارم
اردو اصطلاحات سازی ، تاریخی مطالعہ

دسواں باب: اردو کا قدیم اصطلاحی سرمایہ
گیارھواں باب: اردو اصطلاحات اور مستشرقین
بارھواں باب: اردو اصطلاحات کے لئے انفرادی خدمات ، ابتدائی دور
تیرھواں باب: اردو اصطلاحات کے لئے متفرق اداروں کی کوششیں ، ابتدائی دور
چودھواں باب: ہندوستان میں اردو اصطلاحات سازی بیسویں صدی
پندھوراں باب: پاکستان کے علمی اداروں کی خدمات
سولھواں باب: مقتدرہ قومی زبان کی اصطلاحی خدمات

ضمیمہ جات:

مجموعہ ہائے اصطلاحات ، اعداد و شمار
اصطلاحات طبیعات کا تقابلی چارٹ
اصطلاحات علم کیمیا اور حیاتیاتی کیمیا کا تقابلی چارٹ
نمونہ کشاف غالب اکادمی نئی دہلی
یورپیں ماہرین اصطلاحات کے مراسلے
اردو میں انگریزی اصطلاحات ، اشاریہ
انگریزی اردو اصطلاحات ، اشاریہ
کتابیات
 

قیصرانی

لائبریرین
فی الوقت تو وقت کا سفر بشکریہ مکی بھائی پڑھ رہا ہوں۔ اگلے ہفتے میری کئی نئی کتب پہنچنی ہیں بذریعہ ڈاک۔ تب کا تب لکھوں گا
 

ابن عادل

محفلین
آج کل ٹالسٹائی کی منتخب تحریروں پر مشتمل کتاب کا مطالعہ کررہا ہوں‌۔ ”گھریلو مسرت“ نامی طویل کہانی خاصی دلچسپ ہے ۔
 

محمد وارث

لائبریرین
محیط الدائرہ از کرانیلیوس قان دیک الامیر کانی، اردو ترجمہ ڈاکٹر غلام جیلانی مخدوم اعظم پوری۔

الف نظامی صاحب کا شکریہ کہ جنہوں نے یہ کتاب مرحمت فرمائی، انیسویں صدی میں لکھی گئی یہ کتان عربی علمِ عروض پر ایک انتہائی جامع لیکن بہت مختصر کتاب ہے۔ عربی کی روایت کے عین مطابق مصنف نے (جن کا تعلق ہالینڈ سے تھا لیکن شام میں مستقل مقیم ہو گئے تھے) دریا کو کوزے چھوڑ، چھوٹی چھوٹی بوندوں میں بند کر دیا ہے۔ ایک ایک جملے کو سمجھنے کے لیے وسیع مطالعہ درکار ہے وگرنہ بیکار ہے۔

اصل عربی متن ساتھ ہونے کی وجہ سے 'عربی دانی' میں بھی خاصہ اضافہ ہو رہا ہے :)
 

زین

لائبریرین
پڑھو اور پھر اس پر تبصرہ بھی کرنا۔
-----------------

میں آجکل طاہر کامران کی کتاب ’’‌پاکستان میں‌جمہوریت اور گورننس‘‘ کا مطالعہ کررہا ہوں ۔
 
Top