فلیش فائلز کو کیسے دکھایا جائے؟

فلیش فائلز کو کیسے دکھایا جائے؟

السلام علیکم دوستو!
آپ نے ان پیج سے یونی کوڈ میں Conversionکے سلسلے میں میری رہنمائی کی جس کے نتیجے میں میں فلیش کے بارے میں ایک معلوماتی مضمون پوسٹ کرنے میں کامیاب ہو سکا۔ آپ کا بے حد شکریا!۔۔۔۔۔۔۔

اب میں چاہتا ہوں کہ جو کچھ میں نے فلیش میں بنایا ہے وہ یہاں پر پیش کر سکوں۔ براہِ مہربانی میری رہنمائی کیجئے کہ میں کس طرح فلیش فائلز (.swf) کو اپنے پیغام میں سمو یعنیembed کر سکتا ہوں؟۔۔۔۔۔آپ کے جوابات کا انتظار رہے گا!
شکریا!۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
شوبی، اگر فلیش انیمیشن کا لنک پوسٹ کرنا چاہتے ہو تو اس کے لیے flash ٹیگ کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔ مثال کے طور پر گیری برالسما کی فلیش ویڈیو کو embed کرنے کے لیے ذیل کا کوڈ‌ استعمال کیا جا سکتا ہے:

کوڈ:
[flash width=550 height=400]http://70.85.74.174/albino_flash04/myhero([url]www.albinoblacksheep.com).swf[/flash][/url]

اس کا نتیجہ آپ یہاں دیکھ سکتے ہیں۔

دوسری صورت میں اگر آپ فلیش swf فائلیں یہاں اپلوڈ کرنا چاہتے ہیں تو اس کا بھی بندوبست کیا جا سکتا ہے۔ آپ دیکھ لیں کہ آپ کا کام کیسے چل سکتا ہے۔
 
نبیل بھائی جواب دینے کا شکریا۔ آپ نے جو فائل redirect کی ہے ، وہ کافی سست ڈائون لوڈ ہو رہی ہے۔ کیا ایسا ممکن نہیں کہ میں اردو ویب کے سرور پر ہی فلیش فائلز کو اپلوڈ کروں۔ اس طرح عین ممکن ہے کہ فلیش فائلز زیادہ تیز رفتاری کے ساتھ لوڈ ہوں۔ براہ مہربانی اس سلسلے میں بھی رہنمائی فرما دیجئے تاکہ میں فلیش فائلز کو یہاں پیش کر سکوں۔۔۔۔۔۔۔
 
Top