امریکی فوجیوں کو روکیں گے: صدر

فاروقی

معطل
امریکی فوجیوں کو روکیں گے: صدر

زرداری سلامتی کونسل کے سے خطاب کریں گے

پاکستان کےصدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستانی فوج کو واضح احکامات ہیں کہ وہ پاکستان کی سالمیت کی خلاف ورزی کرنے والوں کو روکیں۔

زرداری صاحب آہستہ بولیں .امریکہ سن لے گا...

امریکی چینل این بی سی کے ساتھ ایک انٹرویو میں پاکستان کے صدر نے کہا کہ اگر امریکی فوجی پاکستانی سرحدوں کے اندر آنے کی کوشش کریں گے تو انہیں روکا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اگر امریکی فوجی پاکستانی اجازت کے بغیر پاکستان میں داخل ہوتے ہیں تو یہ اقوام متحدہ کے منشور کی خلاف وزری ہو گی۔

کیا پہلی دفعہ ہو گی یہ خلاف ورزی..............؟؟؟؟

ایک سوال کے جواب میں کہ کیا پاکستانی فوجی بندوق تان کر امریکی فوجیوں کو واپس جانے کے لیے کہیں گے اور اگر امریکی فوجیوں نے وہاں سے جانے انکار کیا تو صدر آصف زرداری نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ امریکی فوجی وہاں سے چلے جائیں گے۔

بھئی شاید امریکیوں سے جناب صدر نے پوچھ لیا ہے .....وہ واپس جائیں گے یا نہیں ..........تبھی تو اتنے یقین سے کہہ رہے ہیں کہ وہ چلیے جائیں .........اگر ایسی بات ہے تو پھر انہین ادھر آنے کی کیا ضرورت ہے.............؟؟؟

انہوں نے کہا کہ اگر امریکہ کے پاس کوئی معلومات ہیں تو وہ پاکستان کے حوالے کرے۔ پاکستانی فوج پہلے ہی ان علاقوں میں موجود ہے جہاں امریکہ جانا چاہتا ہے۔’ ہم ان کو گرفتار کریں اور ہم اس کی صلاحیت رکھتے ہیں۔‘

میرے خیال سے امریکہ یہ چھوٹی سی گزارش مان ہی لے گا...:rolleyes:

آصف زرداری نے کہا کہ پاکستان دہشگردی کے خاتمے کی کوششیں کر رہا ہے اور دنیا سے توقع کرتا ہے کہ وہ اس کی مدد کرے۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے اقتدار میں آ کر دہشتگردی کے خلاف جنگ کو اپنی جنگ قرار دیا۔

مدد............کیسی مدد..........؟.........ڈالروں کی بات کر رہے ہیں شاید...............

مشرف کی طرح جناب زرداری کی بھی یہ اپنی جنگ ہے......

صدر آصف علی زرداری اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 63 ویں اجلاس میں پاکستانی وفد کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

صدر آصف علی زرداری منگل کے روز امریکی صدر جارج ڈبلیو بش سے بھی ملاقات کریں گے۔

اچھا...............بریفینگ لینے کے لیے.........؟؟

صدر زرداری چین کے وزیر اعظم، جن جیاباؤ ، بھارتی وزیر اعظم من موہن سنگھ، ایرانی صدر احمدی نژاد، ترکی کے صدر عبداللہ گل اور فرانسیسی صدر نکولس سرکوزی سے بھی ملاقات کریں گے۔

اس اجلاس میں 130 ملکوں کے سربراہان مملکت یا اعلی حکومتی اہلکاروں کی شرکت متوقع ہے۔

سورس

اور نتیجہ نکلے گا ڈھاک کے تین پات......
 
امکانات

محفلین
فوج نے صدر کو ڈنڈا دیا ہے سیاسی طور پر فوج کا سربراہ صدر ہوتا ہے اور آئینی لحاط سے بھی صدر فوج کا سبراہ ہوتا ہے کیا یہ سلامتی کونسل سے خطاب سے پہلے ماحول بنانے کی تیاری تو نہیں جرنل جو قیافہ شناسی کے ماہر ہوتے ہیں‌ ان سے زرداری کا خطاب اسان نہیں‌ وہ زرداری کی ہر بات دلیل کی بنیاد پر توڑ سکتے ہیں سیکورٹی کونسل میں فوج کا پلہ ویسے ہی بھاری ہے
 
مغزل

محفلین
زرداری اینڈ کو:
ہم امریکی فوجیوں کو روکیں گے

مام دین ::
جی جرور روکاں گے ۔۔ ہم اناں کے جازاں کے سامنڑاں کھڑے ہوجان گے۔۔
(جی ضرور روکیں گے ، ہم ان کے جہازوں کے سامنے کھڑے ہوجائیں گے)
 
شمشاد

لائبریرین
لو جی اس میں مخول کی بات کہاں سے آ گئی؟

مخول تو ہماری حکومت نے ہمارے ملک کا بنایا ہوا ہے۔ ابھی پتہ نہیں اقوام متحدہ میں کیا تقریر کریں گے، یہ بھی معلوم نہیں کہ تقریر لکھ کر کس نے دی ہے۔ اللہ ہی خیر کرے۔
 
طالوت

محفلین
لعنت بھیجیں تقریرپر ۔۔۔۔۔ کل بش کے ساتھ ملاقات میں زرداری کا معذرت خوانہ رویہ اور گفتگو دیکھ کر خون کھولنے لگا تھا وہ تو شکر ہے کہ رمضان ہے اور دوسرا میں کچھ "اعتدال پسند" بھی ہوں ورنہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
آبی ٹوکول

ویسے طالوت بھائی بش کے ساتھ بیٹھے ہوئے زرداری کی حالت دیدنی تھی جیسے کوئی مجرم اپنے آقا کے حضور پیش ہو اور وہ اس طرح سے سہما ہوا بیٹھا ہو کہ جیسے کوئی شئے اسے اُچک کے لے جائے گی ۔:laugh:
 
او بھائی بس کرو ........مسکین کو مار :boxing:کے چھوڑو گے کیا........:grin:
 
بے چارہ مسکین کرے بھی تو کیا کرے، جسکو یہ ہی معلوم نہیں کہ وہ صدر بھی بن چکا ہے کہ نہیں۔ جب سے صدر بنا ہے، بیرون ملک ہی ہے۔ میرا اپنا خیال ہے کہ یہ صدر دنیا بھر کے طویل ترین سفر کا ریکارڈ توڑے گا۔
 
شمشاد

لائبریرین
افتخار بھائی یہ تو اس کو معلوم ہے کہ وہ صدر بن چکا ہے۔ لیکن یہ نہیں معلوم کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کا صدر بنا ہے اور صدر بن کر کرنا کیا ہے۔ وہ تو یہی سمجھ کے بیٹھا ہے کہ کسی کمیٹی کا یا یونین کا صدر بنا ہے۔
 
کاشف رفیق

:grin: :laugh: :grin1: :beating:
 
مغزل

محفلین
گربہ کشتن روزِ اول !!

قبلہ فرماتے ہیں ’’ کہ پاکستان کی اپنی جنگ ہے ‘‘

کیا شاندار لطیفہ ہے ۔۔ ہہہہہ
 
Top