کیا یہی مسلمانی ہے ۔۔۔؟

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
میرا سوال اس خط کے متعلق ہے ۔ اس خط کی حقیقت کیا ہے کیا کوئی مسلمان اس قدر ملعون زبان استعمال کر سکتا ہے ۔۔۔؟ وہ کیسے علما ہیں جو اپنوں کو ہی قتل کرنے کی تعلیم دیتے ہیں ۔۔۔؟ وہ کون سا مذہب ہے جو کسی کی عزت لوٹنے کو جائز قرار دیتا ہے ۔۔؟ یہ کس مذھب کو ماننے والے ہیں جو آج پھر سے غلامی کی تعلیم دینے پر اترے ہوئے ہیں ۔۔۔؟ کیا ایسے خطوط کی موجودگی میں آپ ان سے یہ توقع رکھ سکتے ہیں کہ وہ عزت سے آپ کے درمیان رہ سکیں ۔ کیا مائیں سب کی سانجھی نہیں ہوتی ۔۔۔؟ کیا بہنیں اور بیٹیاں عزتیں نہیں ہوتی ۔۔۔؟ کیا ایسی دھمکیوں کے نتیجے میں امت میں اتحاد پیدا ہونا ممکن ہے ۔۔؟ اور کیا ایسے لوگوں کو خود کو مسلمان کہنا اسلام کی توہین نہیں ہے ۔۔؟

براہ کرم ایسے ارکان جن کا تعلق اہل تشیع سے ہو اس تھریڈ میں اپنی رائے کا اظہار نہ کریں تاکہ کسی کو یہ موقع نہ دیا جائے کہ اپنے کالے کرتوتوں پر پردہ ڈالنے کے لئے ذاتیات پر اتر آئے

کیا یہی طالبان ہیں ۔ اگر یہی اچھے اور سچے مسلمان مجاہد ہیں تو اللہ حافظ ہو اسلام کا ۔۔۔پاکستان کا اور ہم سب کا
 
Attachments

  • DSC00739.jpg
    DSC00739.jpg
    45.2 KB · مناظر: 67

محسن حجازی

محفلین
اصل میں جہالت اور تعصب کی انتہا کو پہنچے ہوئے راج ٹھاکرے کے غنڈے یا یہ سپاہ صحابہ کے لوگ، ایک ہی درجے کے چوپائے ہیں۔ اسفل سافلین کے درجے سے بھی نیچے۔
کسی کو زبردستی کسی بات پر مجبور نہیں کیا جا سکتا، ہاں دعوت دی جا سکتی ہے خواہ ہو ہندو ازم کی ہو یا اسلامی تعلیمات تاہم یہ خط سراسر غنڈہ گردی بدعماشی اور لاقانونیت کی اعلی مثال ہے۔
شیعہ سنی تنازعات سے لوگوں نے کافی نام اور پیسہ بنایا ہے، یہ وہی گروہ ہے۔
 
ہی ہی ہی ہی۔۔۔۔ اٹیچمنٹ میں فتویٰ بڑا دلچسپ ہے۔۔۔ امیر المومنین ملا عمر کے جانشین۔۔۔ ہاہاہا۔۔۔ اور وہ جزیہ دے کر اسلامی ریاست میں زندگی گزارنا۔۔۔۔ بڑے مخولیے ہیں جی۔۔۔! :p
ویسے سپاہ صحابہ نے اس سنجیدہ اختلاف کو بگاڑ کر بہت بری شکل دیدی ہے۔ نفرت اور تعصب کا بازار گرم کرنے کی نہایت گھناؤنی سازش۔ فرض کریں، کل کو اہلِ تشیع کی جانب سے فتوی آجائے کہ یہ سنی چونکہ گمراہ ہیں اس لیے ان کا قتل جائز اور عورتوں کو لونڈی بنانا، ہمبستری کرنا، یہ سب روا ہے تو کیسے جسٹیفائی کریں گے آپ؟
پاکستان کو پاکستان سمجھ کر ہی رہیں، زیادہ مناسب ہے ان کے لیے۔ دوسروں کی خواتین کو لونڈی بنانے اور ان کے بارے میں ایسی بکواسیات سوچنے سے پہلے بہتر ہوگا کہ اپنے گھر کی خواتین پر نظر کرلیں۔
 
مغزل

محفلین
لاحول ولا قوۃ الا باللہ ولاحول ولا قوۃ الا باللہ ولاحول ولا قوۃ الا باللہ ولاحول ولا قوۃ الا باللہ ولاحول ولا قوۃ الا باللہ
جاہل کو اگر جہل کا انعام دیا جائے ۔۔۔۔۔ تو انہی لوگوں کو دیا جائے۔۔۔۔۔۔ خدا غارت کرے ان جہلاء کو
میرا نہیں‌ خیال کہ یہ لوگ کبھی سدھریں گے۔۔۔
 
مغزل

محفلین
دوسروں کی خواتین کو لونڈی بنانے اور ان کے بارے میں ایسی بکواسیات سوچنے سے پہلے بہتر ہوگا کہ اپنے گھر کی خواتین پر نظر کرلیں۔

عمار بھیا۔۔ گھر کی عورتوں کو یہ لوگ زندہ دفن کرتے ہیں ۔
پاؤں کی جوتی کی سی حیثیت نہیں‌ہوتی ان بیچاریوں کی۔
جانور سے بدتر سلوک ، مار پٹائی گالم گلوچ ان کیلئے مردانگی
پھر کوئی بات کرے تو :گفتگو یوں شروع ہوتی ہے::

’’ قال قال رسول اللہ ِ صل اللہ علیہ والہ وسلم۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ‘‘
اللہ معاف فرمائے یہ لوگ اپنی جہالت میں اللہ اور رسول کا ذکر
اس شد ومد سے کرکے ہی معصوم ، بیوقوف اور نوجوانوں کوگمراہ
کرتےہیں۔۔۔۔۔۔۔ ان کا عمل ایک اور بھی ہے ::
مساجد کے بیت الخلا میں ’’ کافر کافر شیعہ کافر لکھنا ‘‘ اور اس پر
ستم ’’ جو نہ مانے وہ بھی کافر ‘‘ بھی لکھ دیا جاتا ہے۔

اب اسے کیا کہا جائے ؟؟؟ :grin:
 
فاروقی

معطل
ویسے اس اشتہار کا ثبوت مل سکتا ہے .......کہ یہ سپاہ صحابہ کا لکھا ہوا ہے..یا کسی سازش کے تحت اسے منظر عام پر لایا گیا ہے.......تاکہ مسلمان ایک دوسرے سے دست و گریبان ہو جائیں........اور ان میں اتفاق و اتحاد نہ رہے.................

میرا مطلب ہے...پاکستان میں جس طرح کے حالات چل رہے ہیں..............ان کو دیکھتے ہوئے یہ کوئی سازش بھی تو ہو سکتی ہے..........اس لیے پوچھ رہا تھا کہ اس کی حقیقت کیا ہے................؟..اور ثبوت کیا ہے........؟....کیونکہ ایسا فتوی تو ایک دس سالہ بچہ بھی لکھ سکتا ہے........

شکریہ
 
کاشف رفیق

محفلین
یہ کیسا فتویٰ ہے؟ :eek: شاید جس نے بھی یہ فتوٰی نما کاغذ لکھنے کی بھونڈی اور شرانگیز کوشش کی ہے اسے علم ہی نہیں کہ فتوٰی لکھا کیسے جاتا ہے۔ ملاحظہ فرمائیے جامعہ بنوریہ سے جاری کردہ ایک فتوٰی :

2683.jpg

2683a.jpg

2683b.jpg

ایک گلابی کاغذ پر بکواس لکھ ماری اور اسے فتوٰی کا نام دے دیا۔ نہ کوئی تصدیقی مہر نہ کوئی دستخط اور نہ ہی کوئی حوالہ۔ یہ کاغذ تو کوئی بھی لکھ سکتا ہے۔ میں بھی، آپ بھی، اور کوئی ایسا دشمن جو وطن عزیز کے موجودہ خراب حالات میں مزید ابتری پیدا کرنے کیلئے شیعہ سنی فساد کی بنیاد رکھنا چاہتا ہو۔

ویسے یہ ملا عمر کب سے رضی اللہ تعالٰی ہوئے ہیں؟ :rolleyes:
 
بات تو ٹھیک ہے۔ اس طرح تو کوئی بھی کاغذ پر کچھ بھی چھاپ ڈالے۔
 
فاروقی

معطل
مسٹر فیصل عظیم کیا آپ وضاحت کریں گے...........کہ یہ آپ کو کہاں سے ملا................؟نیز آپ جیسے سلجھے ہوئے شخص نے بھی تحقیق کرنا گوارا نہیں کیا اور اسے ایک اردو سائیٹ پہ لگا دیا...........کیا یہ فورم کے اصولوں کے منافی نہیں ہے.......................؟.

اس میں کتنی گری ہوئی باتیں ہیں.......... ... مسٹر زیک""""کیا یہ پیغام آپ کو نظر نہیں آیا......میرے ایک لفظ پہ مجھے آپ نے وارنگ دی تھی ..........اور وہ لفظ بھی میں نے کٹھ پتلی صدر کر زئی کے متعلق کہا تھا جو پا کستان کو دھمکیاں دیتا ہے..........

امید ہے دونوں دوست برا منائے بغیر وضاحت کریں گے.....شکریہ
 
ایم اے راجا

محفلین
میں نے پہلے بھی کہیں لکھا تھا کہ، ایجنسیاں کسی ملک میں اس کے وقار اور سالمیت کو نقصان پہنچانے کے لیئے کیا کر سکتی ہیں یہ آپ سوچ بھی نہیں سکتے، اللہ کی وحدانیت اور حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو اللہ کا آخری نبی اور قرآن کو اللہ کی آخری وحی تسلیم کرنے اور کلمہ پڑھ کر اسلام کو قبول کرنے والا ہر شخص مسلمان ہے جب تک وہ ایسا عمل نہ کرے جو کہ اسے دائرہِ اسلام سے خارج کرتا ہو، باقی اعمال کی جزا سزا سے کون واقف ہے، فرمان ہیکہ اللہ کی رسی کو مضبوطی سے پکڑ لو اور جو چیز تمہیں شک میں ڈالے اسے چھوڑ دو اور جو اللہ کے احکامات کے مطابق ہو اسے اپنا لو۔
بھائیو دشمن کی چال کو سمجھو وہ ہمیں تفرقہ بازی اور مذہبی جھگڑوں میں ڈالنا چاہتا ہے، کیونکہ مذہبی منافرت سب سے زیادہ خطرناک ہوتی ہے، الحمداللہ ہم سب مسلمان ہیں، جیسے بھی ہیں لیکن حضور کی امت میں سے ہیں، دشمن ہمیں آپس میں لڑانا چاہتا ہے، ہمیں ہر قدم پھونک پھونک کر رکھنا چاہئیے۔ عیسائی یہودیوں کو ساتھ ملا کر ہم سے صلیبی جنگوں کی شکستِ فاش کا بدلہ لینا چاہتے ہیں اور دوسری طرف ہندو انتہا پسند عیسائیوں او یہودیوں کی مدد سے ہم سے ہندوستان پر کی جانے والی بادشاہی کا بدلہ لینا چاہتے ہیں۔ جب اہلِ یورپ صلیبی جنگوں میں کسی طور بھی مسلمانوں کو شکست نہیں دے سکے تو انہوں نے ایک منصوبے کے تحت اپنے آلہ کار مسلمانوں میں بھیج کر مذہبی منافرت پیدا کی اور تفرقوں میں ڈال دیا گیا اور پھر مسلمانوں کا شیرازہ ہی بکھر گیا۔ ایک انگریز دانشور( جسکا نام فوری طور پر ذہن میں نہیں آرہا) نے اسلام کے مطالعے کے بعد اسلام قبول کرنے کی خواہش ظاہر کی اور اسکے لیئے شایدپاکستان یا ہندوستان جانا چاہا تو مختلف فرقوں کے مسلمان اسکے پاس پہنچ گئے کے آپ ہمارا فرقہ اختیار کریں ہم ٹھیک ہیں، جب اسبے یہ حالت دیکھی تو کہا کہ یہ تو وہ اسلام ہی نہیں ہے جسے میں نے پڑھا ہے، جاؤ میں ایسے مذہب ( دین ) کو اختیار نہیں کرتا جو ٹکڑیوں میں بٹا ہوا ہو۔ سو خدا کے واسطے دشمنوں کی چالوں کو سمجھو ۔
اللہ ہم سب کا اور پاکستان کا حامی و ناصر ہو، اے اللہ اپنے دین کی مدد فرما کہ نہایت سخت وقت آن پہنچا ہے۔ آمین۔
میری منتظمین سے گزارش ہیکہ اس تھریڈ کو حذف کیا جائے، تا کہ اشتعال اور تفرقہ پیدا نہ ہو اسلام میں اشتعال اور تفرقہ پھیلانے والوں کو اسلام اور نبی کا دشمن کہا گیا ہے اور جو نبی کا دشمن ہے یقینن اللہ کا دشمن ہے، اس تھریڈ کو فوری حذف کیا جائے۔ شکریہ۔
 
آبی ٹوکول

محفلین
لاحول ولا قوۃ الا باللہ ولاحول ولا قوۃ الا باللہ ولاحول ولا قوۃ الا باللہ ولاحول ولا قوۃ الا باللہ ولاحول ولا قوۃ الا باللہ
جاہل کو اگر جہل کا انعام دیا جائے ۔۔۔۔۔ تو انہی لوگوں کو دیا جائے۔۔۔۔۔۔ خدا غارت کرے ان جہلاء کو
میرا نہیں‌ خیال کہ یہ لوگ کبھی سدھریں گے۔۔۔

اجی حضور جہالت کی بھی کوئی عزت ہوتی ہے اور وہ (جہالت ) ابھی اس قدر نہیں گری کہ جتنا یہ لوگ گرئے ہوئے ہیں لہزا جہالت بےچاری کا کیا قصور کے اس کو بطور انعام ان جیسوں‌ کے دامن میں ڈال دیا جائے مزید گرنے کے لیے ۔
 
میرا سوال اس خط کے متعلق ہے ۔ اس خط کی حقیقت کیا ہے کیا کوئی مسلمان اس قدر ملعون زبان استعمال کر سکتا ہے ۔۔۔؟ وہ کیسے علما ہیں جو اپنوں کو ہی قتل کرنے کی تعلیم دیتے ہیں ۔۔۔؟ وہ کون سا مذہب ہے جو کسی کی عزت لوٹنے کو جائز قرار دیتا ہے ۔۔؟ یہ کس مذھب کو ماننے والے ہیں جو آج پھر سے غلامی کی تعلیم دینے پر اترے ہوئے ہیں ۔۔۔؟ کیا ایسے خطوط کی موجودگی میں آپ ان سے یہ توقع رکھ سکتے ہیں کہ وہ عزت سے آپ کے درمیان رہ سکیں ۔ کیا مائیں سب کی سانجھی نہیں ہوتی ۔۔۔؟ کیا بہنیں اور بیٹیاں عزتیں نہیں ہوتی ۔۔۔؟ کیا ایسی دھمکیوں کے نتیجے میں امت میں اتحاد پیدا ہونا ممکن ہے ۔۔؟ اور کیا ایسے لوگوں کو خود کو مسلمان کہنا اسلام کی توہین نہیں ہے ۔۔؟

براہ کرم ایسے ارکان جن کا تعلق اہل تشیع سے ہو اس تھریڈ میں اپنی رائے کا اظہار نہ کریں تاکہ کسی کو یہ موقع نہ دیا جائے کہ اپنے کالے کرتوتوں پر پردہ ڈالنے کے لئے ذاتیات پر اتر آئے

کیا یہی طالبان ہیں ۔ اگر یہی اچھے اور سچے مسلمان مجاہد ہیں تو اللہ حافظ ہو اسلام کا ۔۔۔پاکستان کا اور ہم سب کا

مسٹر فیصل عظیم کیا آپ وضاحت کریں گے...........کہ یہ آپ کو کہاں سے ملا................؟نیز آپ جیسے سلجھے ہوئے شخص نے بھی تحقیق کرنا گوارا نہیں کیا اور اسے ایک اردو سائیٹ پہ لگا دیا...........کیا یہ فورم کے اصولوں کے منافی نہیں ہے.......................؟.

اس میں کتنی گری ہوئی باتیں ہیں.......... ... مسٹر زیک""""کیا یہ پیغام آپ کو نظر نہیں آیا......میرے ایک لفظ پہ مجھے آپ نے وارنگ دی تھی ..........اور وہ لفظ بھی میں نے کٹھ پتلی صدر کر زئی کے متعلق کہا تھا جو پا کستان کو دھمکیاں دیتا ہے..........

امید ہے دونوں دوست برا منائے بغیر وضاحت کریں گے.....شکریہ

برادرم یہ خط مجھے اسی فورم کے ایک اور تھریڈ سے ملا ہے جو قادیانیت کے متعلق ہے ۔ اسے پڑھ کر میرا بھی خون اسی طرح کھول اٹھا تھا جیسے آپ کو برا لگ رہا ہے ۔ اہل تشیع ہمارے پاکستانی بھائی تو ہیں ہی مگر اگر ان کے ساتھ میرے فروعی اختلافات ہیں تو بھی مجھے کوئی حق نہیں پہنچتا کہ انہیں اس طرح کے پیغام بھیجوں اور میرے سوالات پر غور کیجئے کیا یہ سوالات آپ کے ذہن میں پیدا نہیں ہوتے ۔ یہاں بحث شیعہ سنی عقائد کی نہیں ہے بلکہ ایسے ملک دشمن عناصر کو بے نقاب کرنے کی ہے جو ملک میں انارکی پھیلا رہے ہیں ۔ دوسرے اس خط میں دو حوالے دیئے گئے ہیں ذرا آپ ان سے تو تصدیق کر لیجئے کہ کیا یہ رسائل انکے پیروکاروں نے ان کی مرضی کے خلاف لکھے ہیں ۔ یہ خط کسی بھی طرح ایسا نہیں ہے کہ اس پر پردہ ڈال کر اسے موضوع بحث بننے سے روکا جاسکے ۔ کیونکہ یہ آن دی گراؤنڈ مسئلہ ہے ۔ ہمارے بھائیوں بہنوں کو یہ خطوط بھیجے جا رہے ہیں ۔ ان کے متعلق آپ کی رائے پوچھی گئی کے کہ یہ کیسا جہاد ہے جو یہ لوگ اپنوں کے خلاف کر رہے ہیں ۔ کسی بھی طور اسے فرقہ وارانہ بنانے کی کوشش نہیں کی جا رہی البتہ فرقہ واریت کو ہوا نہ ملے اس مقصد سے اہل تشیع کو تو انکی رائے کا اظہار تک کرنے سے منع کر دیا گیا ہے ۔ اب بتائیے کہ اگر یہی خط فروعی ردوبدل کے ساتھ آپ کو ملے تو آپ کا ردعمل کیا ہوگا ۔۔۔؟
 
نبیل

تکنیکی معاون
بہت شکریہ فیصل۔ طالبان کا مکروہ چہرہ دکھانے پر کچھ لوگوں کو کافی تکلیف ہو رہی ہے۔ یہی وہ شریعت ہے جو پہلے افغانستان میں نافذ کی گئی تھی اور اب لشکر جھنگوی کے ذریعے اسے پاکستان میں مسلط کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
جن لوگوں کو یہ تھریڈ پسند نہیں آ رہا ان سے گزارش ہے کہ اس سے دور رہیں۔
 
میں نے پہلے بھی کہیں لکھا تھا کہ، ایجنسیاں کسی ملک میں اس کے وقار اور سالمیت کو نقصان پہنچانے کے لیئے کیا کر سکتی ہیں یہ آپ سوچ بھی نہیں سکتے، اللہ کی وحدانیت اور حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو اللہ کا آخری نبی اور قرآن کو اللہ کی آخری وحی تسلیم کرنے اور کلمہ پڑھ کر اسلام کو قبول کرنے والا ہر شخص مسلمان ہے جب تک وہ ایسا عمل نہ کرے جو کہ اسے دائرہِ اسلام سے خارج کرتا ہو، باقی اعمال کی جزا سزا سے کون واقف ہے، فرمان ہیکہ اللہ کی رسی کو مضبوطی سے پکڑ لو اور جو چیز تمہیں شک میں ڈالے اسے چھوڑ دو اور جو اللہ کے احکامات کے مطابق ہو اسے اپنا لو۔
بھائیو دشمن کی چال کو سمجھو وہ ہمیں تفرقہ بازی اور مذہبی جھگڑوں میں ڈالنا چاہتا ہے، کیونکہ مذہبی منافرت سب سے زیادہ خطرناک ہوتی ہے، الحمداللہ ہم سب مسلمان ہیں، جیسے بھی ہیں لیکن حضور کی امت میں سے ہیں، دشمن ہمیں آپس میں لڑانا چاہتا ہے، ہمیں ہر قدم پھونک پھونک کر رکھنا چاہئیے۔ عیسائی یہودیوں کو ساتھ ملا کر ہم سے صلیبی جنگوں کی شکستِ فاش کا بدلہ لینا چاہتے ہیں اور دوسری طرف ہندو انتہا پسند عیسائیوں او یہودیوں کی مدد سے ہم سے ہندوستان پر کی جانے والی بادشاہی کا بدلہ لینا چاہتے ہیں۔ جب اہلِ یورپ صلیبی جنگوں میں کسی طور بھی مسلمانوں کو شکست نہیں دے سکے تو انہوں نے ایک منصوبے کے تحت اپنے آلہ کار مسلمانوں میں بھیج کر مذہبی منافرت پیدا کی اور تفرقوں میں ڈال دیا گیا اور پھر مسلمانوں کا شیرازہ ہی بکھر گیا۔ ایک انگریز دانشور( جسکا نام فوری طور پر ذہن میں نہیں آرہا) نے اسلام کے مطالعے کے بعد اسلام قبول کرنے کی خواہش ظاہر کی اور اسکے لیئے شایدپاکستان یا ہندوستان جانا چاہا تو مختلف فرقوں کے مسلمان اسکے پاس پہنچ گئے کے آپ ہمارا فرقہ اختیار کریں ہم ٹھیک ہیں، جب اسبے یہ حالت دیکھی تو کہا کہ یہ تو وہ اسلام ہی نہیں ہے جسے میں نے پڑھا ہے، جاؤ میں ایسے مذہب ( دین ) کو اختیار نہیں کرتا جو ٹکڑیوں میں بٹا ہوا ہو۔ سو خدا کے واسطے دشمنوں کی چالوں کو سمجھو ۔
اللہ ہم سب کا اور پاکستان کا حامی و ناصر ہو، اے اللہ اپنے دین کی مدد فرما کہ نہایت سخت وقت آن پہنچا ہے۔ آمین۔
میری منتظمین سے گزارش ہیکہ اس تھریڈ کو حذف کیا جائے، تا کہ اشتعال اور تفرقہ پیدا نہ ہو اسلام میں اشتعال اور تفرقہ پھیلانے والوں کو اسلام اور نبی کا دشمن کہا گیا ہے اور جو نبی کا دشمن ہے یقینن اللہ کا دشمن ہے، اس تھریڈ کو فوری حذف کیا جائے۔ شکریہ۔

اس دھاگے سے کسی بھی قسم کا اشتعال پیدا ہو اس بات پر یہ دھاگہ ہی حذف کردیں تو کیا اس سے یہ مسئلہ ختم ہو جائے گا ۔۔۔؟ جی نہیں یہ مسئلہ تب تک ختم نہیں ہوگا جب تک ایسے رقعے بھیجے جانا بند نہیں ہونگے تب تک ان پر بات کرنا بھی ممنوع ہے ۔۔؟ غلط کو غلط کہیئے جناب اور تفرقہ پھیلانے والے کی نشان دہی کرنا تفرقہ پھیلانا نہیں ہوتا بلکہ اس کا سدباب کرنا ہوتا ہے ۔
 
ایم اے راجا

محفلین
بہت شکریہ فیصل۔ طالبان کا مکروہ چہرہ دکھانے پر کچھ لوگوں کو کافی تکلیف ہو رہی ہے۔ یہی وہ شریعت ہے جو پہلے افغانستان میں نافذ کی گئی تھی اور اب لشکر جھنگوی کے ذریعے اسے پاکستان میں مسلط کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
جن لوگوں کو یہ تھریڈ پسند نہیں آ رہا ان سے گزارش ہے کہ اس سے دور رہیں۔
نبیل صاحب شاید آپ نے میری پوسٹ کو غور سے نہیں پڑھا، میں کوئی ان طالبان کی طرفداری نہیں کر رہا جو کہ صرف قتال کو ہی اسلام کہتے ہیں، اسلام تو وہ دین جو ایک انسان کے قتل کو انسانیت کا قتل اور ایک انسان کے بچانے کو انسانیت کو بچانے کی تعلیم دیتا ہے یہ ملا ازم کادین نہیں بلکہ یہ تو تجربات اور حکمت پر غور کرنے کا علم ہے، میں نے پہلے بھی عرض کی ہیکہ ہر وہ شخص جو واحدانیتِ الٰہی پر یقین رکھتا ہے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو آخری نبی قرآن کریم کو آخری وحی، تمام انبیاء پر ایمان رکھتا ہے اور کلمہ پڑھ کر مسلمان ہوا ہے اور ان چیزوں کی شہادت دیتا ہے تو وہ مسلمان ہے باقی اعمال کا حساب تو ہر ایک کو دینا ہوگا۔
اسلام تو سلامتی کا دین ہے، نبی کریم نے تو کافروں سے بھی صلح اور معاہدے کیئے تھے اگر یہ غلط ہوتے تو وہ ایسا نہ کرتے۔
میرا یہ تھریڈ بند کرنے کی گزارش کرنا صرف اس لیئے تھی کے بہت سے لوگ بلکہ بہت زیادہ لوگ اس بات اور فلسفہ کو نہیں سمجھتے اور وہ اس خط کو پڑھ کر کسی اور راہ پر بھی نکل سکتے ہیں (شیعہ اور سنی حضرات دونوں) اسلام میں یہ بھی حکم بڑی سختی سے ہیکہ تفرقہ کی بات کو روکا جائے سو اسلیئے اس تھریڈ کو حذف کرنے کی گزارش کی تھی، جو کہ میں سمجھتا ہوں کہ جائز ہے، اس ضمن میں باقی دوستوں کی رائے بھی درکار ہے، آپ اس ضمن میں رائے شماری ہی کروا لیں۔ شکریہ۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
گفتگو کو موضوع پر ہی رکھا جانا چاہیے۔ غیر متعلقہ پیغامات کو حذف کر دیا جائے گا۔ اس فورم پر جہاں غنڈہ اور دہشت گرد تنظیموں کے قصیدے پڑھے جاتے ہیں اور خود کش جہادیوں کو مجاہد ثابت کرنے کی کوشش کی جاتی ہے، وہاں ان کا اصل چہرہ بھی دکھایا جانا چاہیے۔
 
سمارا

محفلین
اس پیغام کی سچائی بہت مشکوک ہے کیونکہ اس طرح تو کوئی بھی لکھ کر چھاپ سکتا ہے۔ لیکن اس طرح کے پیغامات بہت خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں کیونکہ ہم لوگ زیادہ تر کسی بات کی درستگی کی تصدیق کئے بغیر ہی اس پر یقین کر لیتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ ایسا ہی ہو گا، جبکہ شائید حقیقت اس سے بہت مختلف ہو۔
 
arifkarim

معطل
اصل میں جہالت اور تعصب کی انتہا کو پہنچے ہوئے راج ٹھاکرے کے غنڈے یا یہ سپاہ صحابہ کے لوگ، ایک ہی درجے کے چوپائے ہیں۔ اسفل سافلین کے درجے سے بھی نیچے۔
کسی کو زبردستی کسی بات پر مجبور نہیں کیا جا سکتا، ہاں دعوت دی جا سکتی ہے خواہ ہو ہندو ازم کی ہو یا اسلامی تعلیمات تاہم یہ خط سراسر غنڈہ گردی بدعماشی اور لاقانونیت کی اعلی مثال ہے۔
شیعہ سنی تنازعات سے لوگوں نے کافی نام اور پیسہ بنایا ہے، یہ وہی گروہ ہے۔

یہ سب کہنا بہت آسان ہے، ذرا عملی طور پر کرکے بھی تو دکھائیں۔۔۔۔۔۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top