پچاس دن!!!!!! جاوید چوہدری

فاروقی

معطل
25a5e95.jpg

zmcgp2.jpg


لنک
 

مغزل

محفلین
ہمم شکریہ فاروقی بھیا۔ ۔ ۔۔ بڑا ہی چشم کشا کالم ہے ۔۔
کچھ ایک معروضات پر میں ابھی جاوید چوہدری سے بات کرہی رہا تھا۔
مجھے خوشی ہے کہ انہوں نے میری بات کو سنجیدگی سے لیا اور آئندہ
ان معروضات پر قلم اٹھانے کا وعدہ کیا ہے۔

رہی بات کالم کی تو میں اس کے متن سے متفق ہوں ، زمینی حقائق یونہی ہیں۔
میرا خیال ہے اب امریکہ کے باسی خرم ، فواد اور زیک صاحبان اس موضوع پر
اپنی گراں قدر رائے کا اظہار فرمائیں گے۔

تاوقتیکہ انہیں کا انتظار ہے۔
اللہ سے خیر ہی طلب کی جاسکتی ہے امداد نہیں ۔۔ کہ :: ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م۔م۔مغل
 
حالات کچھ ایسے ہی لگ رہے رہے ہیں اور اسی طرح کے خدشات کا اظہار میں اپنی گزشتہ تحریروں‌میں کر چکا ہوں۔
 

خرم

محفلین
جاوید صاحب نے جان مکین کو ارب پتی شمار کر دیا ہے حالانکہ جان مکین ارب پتی نہیں ہیں۔ پہلے فوج میں تھے اور بعد میں سینیٹ کی تنخواہ میں گزارا کررہے ہیں۔ ان کی بیوی پہلے سکول میں استانی تھیں لیکن ان کے والدین کی وفات کے بعد ان کا کاروبار ان کے پاس آگیا اکلوتی اولاد ہونے کی وجہ سے اور وہ خاصی مالدار ہیں۔ مکین کے غالباً دو بیٹے عراق میں لڑ چکے ہیں اور مکین کے والد اور دادا امریکی بحریہ کے ایڈمرل رہے ہیں۔ مکین کے والد اس وقت ویت نام میں امریکی افواج کی کمان کر رہے تھے جن دنوں مکین ویت نام میں جنگی قیدی تھے۔ انہیں ویت نامیوں نے آزاد کردینے کی پیشکش کی تھی لیکن مکین کا اصرار تھا کہ وہ اپنی باری پر آزاد ہوں گے کہ جنگ کا یہی دستور ہے۔ مکین شائد وہ واحد قیدی ہوں گے جنہیں آزادی قبول کرنے کے لئے بے پناہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور ایک دو دن نہیں چھ برس تک۔ مکین کی اس جرات نے انہیں ایک ہیرو بنادیا اور اسی برتے پر وہ الیکشن لڑ رہے ہیں۔ اگرچہ مکین کی پارٹی کو امیروں کی پارٹی سمجھا جاتا ہے لیکن اس الیکشن میں مکین نے اوبامہ کی نسبت کہیں کم روپیہ خرچ کیا ہے۔
باراک اوبامہ کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ اسے کسی بھی طرف موڑا جاسکتا ہے اور وہ دباؤ بالکل نہیں برداشت کرسکتا جبکہ مکین اپنے موقف پر ڈٹا رہنے کی شہرت رکھتا ہے اور یہی فرق واضح کرے گا کہ امریکہ کا آئندہ صدر کون ہوگا۔ فی الحال امریکی میڈیا باراک کی مکمل حمایت میں ہے اس کی متزلزل طبیعیت کی وجہ سے کہ مختلف لابیوں کے لئے باراک کو کنٹرول کرنا اور اس پر اثر انداز ہونا انتہائی آسان ہوگا جبکہ مکین کے معاملہ میں ایسا سوچنا کافی مشکل ہے۔
باقی جہاں تک جاوید صاحب کی امریکی آپریشن کی بات ہے تو یہ بات تو یہ احقر بہت پہلے کہہ چکا ہے کہ آپ امریکیوں کو زیادہ دیر لالی پاپ نہیں دے سکتے۔ میرا قیاس ہے کہ فی الحال چند جزئیات طے کرنا باقی ہیں اور یہ چیدہ چیدہ آپریشن اس لئے ہیں کہ کمزور دل والے طالبان کا ساتھ چھوڑ جائیں تاکہ آپریشن میں نقصان کم سے کم ہو وگرنہ آپریشن پر غالباً اتفاق بہت پہلے ہو چکا ہے۔
 

زیک

مسافر
خرم آپ کی امریکی سیاست کی description مجھے کافی غلط لگ رہی ہے۔ وقت ملنے پر اس پر کچھ لکھتا ہوں۔
 

امکانات

محفلین
جاوید صاحب نے جان مکین کو ارب پتی شمار کر دیا ہے حالانکہ جان مکین ارب پتی نہیں ہیں۔ پہلے فوج میں تھے اور بعد میں سینیٹ کی تنخواہ میں گزارا کررہے ہیں۔ ان کی بیوی پہلے سکول میں استانی تھیں لیکن ان کے والدین کی وفات کے بعد ان کا کاروبار ان کے پاس آگیا اکلوتی اولاد ہونے کی وجہ سے اور وہ خاصی مالدار ہیں۔ مکین کے غالباً دو بیٹے عراق میں لڑ چکے ہیں اور مکین کے والد اور دادا امریکی بحریہ کے ایڈمرل رہے ہیں۔ مکین کے والد اس وقت ویت نام میں امریکی افواج کی کمان کر رہے تھے جن دنوں مکین ویت نام میں جنگی قیدی تھے۔ انہیں ویت نامیوں نے آزاد کردینے کی پیشکش کی تھی لیکن مکین کا اصرار تھا کہ وہ اپنی باری پر آزاد ہوں گے آپریشن پر غالباً اتفاق بہت پہلے ہو چکا ہے۔

یعنی کے آپ نے تصدیق کر دی ہےکہ صدر بش بالاخر مکیں کو کامیاب کر لیں گے اورآپکی ٹیم بھی بش پالیسی پر چل رہی ہے یہ پاکستانی میڈیا کی کامیابی ہے کہ اس نے بش کے زہن تک جھانک لیا ہے اب نا کہیے گا کہ پاکستانی میڈیا ہمارا موئقف شائع نہیں کرتا آج یہ قرض جاوید چوھدری نے ادا کر دیا ہے مگر اس آپریشن کے بعد پاکستانی میڈیا جب امریکہ کی خبر لے گا تب آپ چھٹیا ں لے لی جیئے گا
 

بدتمیز

محفلین
جاوید صاحب نے جان مکین کو ارب پتی شمار کر دیا ہے حالانکہ جان مکین ارب پتی نہیں ہیں۔ پہلے فوج میں تھے اور بعد میں سینیٹ کی تنخواہ میں گزارا کررہے ہیں۔ ان کی بیوی پہلے سکول میں استانی تھیں لیکن ان کے والدین کی وفات کے بعد ان کا کاروبار ان کے پاس آگیا اکلوتی اولاد ہونے کی وجہ سے اور وہ خاصی مالدار ہیں۔ مکین کے غالباً دو بیٹے عراق میں لڑ چکے ہیں اور مکین کے والد اور دادا امریکی بحریہ کے ایڈمرل رہے ہیں۔ مکین کے والد اس وقت ویت نام میں امریکی افواج کی کمان کر رہے تھے جن دنوں مکین ویت نام میں جنگی قیدی تھے۔ انہیں ویت نامیوں نے آزاد کردینے کی پیشکش کی تھی لیکن مکین کا اصرار تھا کہ وہ اپنی باری پر آزاد ہوں گے کہ جنگ کا یہی دستور ہے۔ مکین شائد وہ واحد قیدی ہوں گے جنہیں آزادی قبول کرنے کے لئے بے پناہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور ایک دو دن نہیں چھ برس تک۔ مکین کی اس جرات نے انہیں ایک ہیرو بنادیا اور اسی برتے پر وہ الیکشن لڑ رہے ہیں۔ اگرچہ مکین کی پارٹی کو امیروں کی پارٹی سمجھا جاتا ہے لیکن اس الیکشن میں مکین نے اوبامہ کی نسبت کہیں کم روپیہ خرچ کیا ہے۔
باراک اوبامہ کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ اسے کسی بھی طرف موڑا جاسکتا ہے اور وہ دباؤ بالکل نہیں برداشت کرسکتا جبکہ مکین اپنے موقف پر ڈٹا رہنے کی شہرت رکھتا ہے اور یہی فرق واضح کرے گا کہ امریکہ کا آئندہ صدر کون ہوگا۔ فی الحال امریکی میڈیا باراک کی مکمل حمایت میں ہے اس کی متزلزل طبیعیت کی وجہ سے کہ مختلف لابیوں کے لئے باراک کو کنٹرول کرنا اور اس پر اثر انداز ہونا انتہائی آسان ہوگا جبکہ مکین کے معاملہ میں ایسا سوچنا کافی مشکل ہے۔
باقی جہاں تک جاوید صاحب کی امریکی آپریشن کی بات ہے تو یہ بات تو یہ احقر بہت پہلے کہہ چکا ہے کہ آپ امریکیوں کو زیادہ دیر لالی پاپ نہیں دے سکتے۔ میرا قیاس ہے کہ فی الحال چند جزئیات طے کرنا باقی ہیں اور یہ چیدہ چیدہ آپریشن اس لئے ہیں کہ کمزور دل والے طالبان کا ساتھ چھوڑ جائیں تاکہ آپریشن میں نقصان کم سے کم ہو وگرنہ آپریشن پر غالباً اتفاق بہت پہلے ہو چکا ہے۔

:eek::eek::eek::music::music::music:

فاکس نیوز ؟ :confused: فاکس نیوز پر بات کرنا ہی فضول ہے۔ آپ فاکس کو سمپلی ربش کہہ سکتےہیں۔ یہی ان کو باقی چینل کہتےہیں۔ ہیوی ایڈیٹنگ کے لئے مشہور ہیں۔ یوٹیوب پر کافی ثبوت موجود ہیں۔ خیر یہ ویڈیوز دیکھیں پھر مزید بھی پوسٹ کی جا سکتی ہیں۔ اگر آپ چاہیں تو اپنے اس موقوف "باراک اوبامہ کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ اسے کسی بھی طرف موڑا جاسکتا ہے اور وہ دباؤ بالکل نہیں برداشت کرسکتا " کو ثابت کرنے کے لئے کچھ ویڈیوز دکھا سکتے ہیں؟

1. The Real McCain 2: Watch as McCain’s YouTube problem became his nightmare in the video that received over 4 million views.
[ame]http://www.youtube.com/watch?v=GEtZlR3zp4c[/ame]

2. Less Jobs. More Wars: What is this ‘Iraq war’ charge on my bill?
[ame]http://www.youtube.com/watch?v=Lh-T2iGkLJY[/ame]

3. John McCain vs. John McCain: Tell McCain to get off the Double Talk Express.
[ame]http://www.youtube.com/watch?v=ioy90nF2anI[/ame]

4. McCain’s Spiritual Guide: The video that caused McCain to renounce Rev. Rod Parsley’s bigoted endorsement.
[ame]http://www.youtube.com/watch?v=WXZbIGJrDkg[/ame]

5. Why Won’t McCain Sign the GI Bill? Presenting the most blatant hypocrisy of the McCain campaign.
[ame]http://www.youtube.com/watch?v=pK_9sI7hzAc[/ame]
 

خرم

محفلین
اب امریکی الیکشن میں‌یو ٹیوب کا جو بھی کردار ہے اس پر تو بحث نہیں کروں گا کہ جو بھی قابل اعتراض معاملات ہیں وہ پہلے ہی میڈیا میں اٹھائے جا رہے ہیں اور دونوں پارٹیاں اس معاملہ میں ایکدوسرے کو بھرپور جواب دے رہی ہیں۔ میری اپنی رائے یہی ہے کہ اوبامہ کا امریکہ کا صدر مقرر ہونا نا صرف امریکہ بلکہ تمام دنیا کے لئے انتہائی تباہ کن ہوگا کیونکہ جتنے بھی معاملات پر اس نے مضبوط مؤقف کا اظہار کیا، بعد میں ان سے سرپٹ دور بھاگا۔ اسرائیل اور فلوریڈا میں یہودیوں کی منت ترلے کرنے سے لیکر مشی گن میں مسلمان بچیوں کو سٹیج سے اُتارنے اور ڈرلنگ کی مخالفت سے لیکر حمایت تک کے واقعات گواہ ہیں۔ اور جہاں‌تک بات ہے عراق کی جنگ کی توکوئی اتنا بے عقل نہیں‌کہ عراق سے فٹافٹ باہر نکل کر تمام مشرق وسطٰی کو آگ میں جھونک دے اور تمام دنیا کو تباہی میں دھکیل دے کہ پھر لڑائی سعودی عرب اور ایران سے پھیل کر تمام خلیج کو اپنی لپیٹ میں لے لی گی۔
 

بدتمیز

محفلین
کیا آپ کا یہودیوں کے ترلے منتیں کرنے سے اشارہ اےپیک کانفرنس کی طرف ہے؟ پھر ذرا پچھلے تین سالوں کی ہیلری کی انہیں سالانہ کانفرنسز میں تقاریر سن لیں۔ اسی طرح جان مکین صاحب کی بھی۔ اس طرح اگر آپ کا اشارہ ان کمنٹس کی طرف ہے جس میں اوبامہ نے ان کے خلاف یہودیوں کو بھیجی جانے والے ای میلز اور ٹیلیفونز سے پھیلی ہوئی بےچینی دور کرنے کی کوشش کی تو ظاہری بات ہے کہ ان سے ایسی باتیں منسوب کی جا رہی تھیں جو درست نہیں تھیں۔

http://www.huffingtonpost.com/2008/09/15/jewish-voters-report-call_n_126694.html
http://www.nytimes.com/2008/01/16/us/politics/16letter.html

ان دو خواتین کو اوبامہ نے نہیں بٹھایا تھا۔ ان پر الزام کیسا؟ ان کو ان کے سٹاف نے بھی نہیں بلکہ رضاکاروں نے بیٹھنے سے منع کیا تھا۔ پھر ان دو خواتین نے اوبامہ سے خود فون کر کے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا تھا۔ کیا آپ اس معافی کو بھی اپنے ارادے سے سرپٹ بھاگنا کہتے ہیں؟

http://www.mlive.com/news/index.ssf/2008/06/obama_personally_apologizes_to.html

اسی طرح نیشن آف اسلام کی جو سپورٹ تھی وہ ہیلری نے ٹی وی پر ڈیبیٹس کے دوران کہہ کر اوبامہ سے ختم کروإئی کہ تم صاف صاف کہو کہ تم ایسے لوگوں‌کی سپورٹ نہیں لیتے جو یہودیوں کو برا کہتے ہیں۔ میرے خیال سے ہیلری بری ہے۔ آپ کے خیال سے اوبامہ ہو گا۔ جبکہ جو ویڈیوز پوسٹ کی ان میں سے دیکھ لیں ایک صاحب کیسے مسلمانوں‌کے خلاف بک رہے ہیں اور جان مکین نے اس کی سپورٹ کو ریجیکٹ نہیں کیا۔ اور نہ کرنے کا ارادہ ہے۔

یہدیوں کی ترلے منتیں تو ابھی جان ہاگی صاحب کی سپورٹ جان مکین چھوڑ نہیں رہے تھے۔ دباؤ اس قدر شدید تھا کہ ان کو صرف اس لئے اس کی سپورٹ ریجیکٹ کرنی پڑی کہ جان ہگی کے کمنٹس میں یہودیوں کے خلاف بات تھی۔

آپ ان ویڈیوز کو دوبارہ دیکھیں وہ تین جگہ ٹیکس کٹ مستقل کر رہا ہے اور تین جگہ اس کے خلاف ووٹ دیا کہتا ہے۔ پہلے کہتا ہے کہ القاعدہ ایران میں‌ہے اور پھر کہتا ہے نہیں ایران دہشت گرد تیار کر رہا ہے۔ جس کو دنیا کا علم ہی نہیں وہ پھر بھی بہتر ہے؟ جان مکین کو معیشت کا بھی علم نہیں اور اس نے خود اعتراف کیا ہے انہی ویڈیوز میں موجود ہے۔ وہ ایک تیسری جنگ کے حق میں‌ہے جس کی لابی لیبرمین کر رہا ہے۔ تیسری جنگ سے امریکہ کو کیا فائدہ؟ ابھی بش کی مہربانی سے کل لی مین ڈوب رہا تھا اور فیڈرل بینک آف امریکہ سے میریل لنچ کو خریدنے کی درخواستیں کر رہے ہیں۔

مجھے نہیں علم کہ آپ آئل انڈسٹری میں ہیں کہ نہیں۔ لیکن امریکہ کے اپنے انرجی انفارمیشن ادارے کا کہنا ہے کہ آف شور ڈرلنگ کا فائدہ قیمت یا تیل کی پروڈکشن کے حوالے سے 2030 سے پہلے ممکن نہیں۔

http://www.eia.doe.gov/oiaf/aeo/otheranalysis/ongr.html

ویسے اس ڈرلنگ کا خرچہ کہاں‌سے نکلے گا؟ :grin: خیر ٹی بون پکنز کو تو جانتے ہی ہونگے۔ یہ ساری زندگی تیل کے بزنس میں‌رہا ہے۔ یہ اب 80 سال کا ہے۔ یہ اس وقت ری نیو ایبل سورسز میں اپنا پیسہ انویسٹ کر رہا ہے اور یہ خود اس کا بڑا مخالف ہے دنیا کو دوسرے سورسز کی ضرورت ہے۔ اسی طرح اگر اب تو اخبارات میں فل پیج اشتہارات ہیں کہ دس سالوں میں ہمیں ری نیو ایبل انرجی دو۔

http://firstread.msnbc.msn.com/archive/2008/08/01/1242440.aspx

اگر لوگ نہیں مان رہے اور انہوں نے ہر حال میں ڈرل کروا کر ہی چھوڑنا ہے تو لٹس ڈرل اور یہی اس نے کہا کہ اگر ڈرل کرنا ہے تو کرو لیکن اس کا فائدہ دس سال سے پہلے نہیں‌ہونا۔

کاش ایسا ہوتا کہ یہ لوگ اتنے بےوقوف نہ ہوتے کہ اتنے بڑے علاقہ کو جنگ میں‌ نہ دھکیلتے۔ بدقسمتی سے اس وقت یہ خطہ جتنہ جنگ میں الجھے گا اور چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں رہے گا اتنا ہی ان کے لٕے اچھا ہے۔ ویسے یروشلم سے صلیبی فوج نے بھی عقل کی بات نہیں سنی تھی اور صحرا کی گرمی میں پیاس سے نڈھال قتل ہی ہوٕے تھے۔ لہذا یہ سوچنا درست نہ ہوگا کہ یہ لوگ غلطیاں نہیں کریں گیں۔ ویسے ؔپ کی سکارف والی خواتین بہتر تھیں یا یہ ایک خاتون؟ فیصلہ آپ پر ہی چھوڑتے ہیں۔

[ame]http://www.youtube.com/watch?v=6lyaMrS0hzk[/ame]
 

Fawad -

محفلین
Fawad – Digital Outreach Team – US State Department

جاويد چوہدری کے کالم "پچاس دن" ميں يہ تاثر دينے کی کوشش کی گئ ہے صدر بش افغانستان يا پاکستان سے کسی "اچھی خبر" کے ليے سخت بے چين ہيں تاکہ نومبر کے صدارتی انتخابات ميں ری پبلکن پارٹی کی کاميابی کے امکانات ميں اضافہ کيا جا سکے۔ يہ مفروضہ اس صورت ميں کسی حد تک قابل قبول ہوتا اگر اس خطے کے حوالے سے دونوں پارٹيوں کے نقطہ نظر اور پاليسيوں ميں تضاد ہوتا۔ حقي‍قت يہ ہے کہ افغانستان، پاکستان کے قبائلی علاقوں اور دہشت گردی کے حوالے سے دونوں پارٹيوں کے اميدواروں کے نقطہ نظر ميں خاصی مماثلت ہے۔ اپنی بات کی وضاحت کے ليے آپ کو سال 2008 کے صدارتی انتخابات کے ليے دونوں پارٹيوں کے سرکاری پليٹ فارمز کے ويب لنکس دے رہا ہوں۔


http://www.workinglife.org/storage/users/4/4/images/111/2008 democratic platform 080808.pdf


http://www.texasgop.org/site/DocServer/FINAL_2008_PLATFORM.pdf

اگر آپ ان دستاويزات ميں افغانستان اور پاکستان کے حوالے سے پاليسيوں کا مطالعہ کريں تو يہ واضع ہو جائے گا کہ دونوں پارٹياں دہشت گردی کے خلاف جنگ کے حوالے سے متفق ہيں۔ دونوں پارٹيوں کے پليٹ فارمز پر اس خطے ميں القائدہ اور طالبان کی شکست کی ضرورت پر زور ديا گيا ہے۔

يہ نقطہ بھی اہم ہے کہ القائدہ کی قريب دو تہائ ليڈرشپ گزشتہ 7 سالوں کے دوران گرفتار يا ہلاک ہوئ ہے۔ اور ان کاميابيوں کا مرکز پاکستان اور افغانستان ہی رہے ہيں۔ اگر مقصد صدارتی انتخابات کے دوران سياسی منظر نامے پر اثر انداز ہونا ہوتا تو اس کے ليے تو يہی نعرہ کافی ہے کہ پچھلے سات سالوں کے دوران امريکہ کے اندر دہشت گردی کا ايک بھی منصوبہ کامياب نہيں ہونے ديا گيا۔


فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

http://usinfo.state.gov
 

خرم

محفلین
مجھے نہیں علم کہ آپ آئل انڈسٹری میں ہیں کہ نہیں۔ لیکن امریکہ کے اپنے انرجی انفارمیشن ادارے کا کہنا ہے کہ آف شور ڈرلنگ کا فائدہ قیمت یا تیل کی پروڈکشن کے حوالے سے 2030 سے پہلے ممکن نہیں۔
بی ٹی بھیا لیکن اب تو اوبامہ بھی ڈرلنگ کا حامی ہے اپنی "مضبوط" طبیعیت کے پیش نظر۔ میرا استدلال صرف یہی ہے کہ مکین کی صورت میں آپ جانتے ہیں کہ آپ کا کس سے پالا پڑنے والا ہے، اوبامہ کے معاملہ میں ایسا کچھ بھی نہیں ہے۔ اسے امیدوار صرف اس لئے بنایا گیا ہے کہ اسے کالوں‌کے صد فیصد ووٹ ملیں گے جو کہ ایک بڑا فائدہ ہے۔ وگرنہ ایک ایسے شخص کو امریکہ کا صدر بنا دینا جس نے آج تک پانچ آدمیوں‌کی قیادت نہیں کی ایک بھیانک مذاق ہی ہوسکتا ہے۔ اوبامہ کے پاس کوئی ٹریک ریکارڈ نہیں ہے کسی بھی چیز کا سوائے اس کی باتوں کے اور یہ دنیا کی بدقسمتی ہی ہوگی کہ دنیا کے سب سے طاقتور ملک کی باگ دوڑ ایسے شخص کے ہاتھ میں آجائے۔ مانا کہ مکین کو اکانومی کا کچھ نہیں پتا لیکن اوبامہ کو تو کسی بھی چیز کا کچھ نہیں پتا۔ اور اگراوبامہ صدر بنتا ہے تو آپ اوبامہ کو کٹھ پتلی کی طرح طاقتور لابیوں کے ہاتھوں میں کھیلتا دیکھیں گے کہ اسے یرکانے کو تو یہی بات کافی ہوتی ہے کہ "اس نے ایک مدرسہ میں تعلیم حاصل کی ہے" اور پھر معافی تلافی اور وضاحتیں شروع ہو جاتی ہیں۔ ویسے بھی یہی صاحب ہیں جنہوں نے کہا ہے کہ وہ صدر بننے کے بعد فوجیں عراق سے نکال کر افغانستان لے جائیں گے اور پاکستان کی پرواہ کئے بغیر اس کے اندر حملے کریں گے۔ ابھی ایک نسبتاً پاکستان نواز حکومت ہے تو ہمارا یہ حال ہے اگر یہ صاحب آگئے تو پاکستان کے ساتھ کیا ہوگا اس کا اندازہ لگانا زیادہ مشکل نہیں۔
 

زیک

مسافر
بی ٹی بھیا لیکن اب تو اوبامہ بھی ڈرلنگ کا حامی ہے اپنی "مضبوط" طبیعیت کے پیش نظر۔

جی نہیں۔ اوبامہ نے یہ کہا تھا کہ ڈرلنگ اگر ایک مکمل انرجی پیکج کا حصہ ہو تو یہ compromise ٹھیک ہے۔

اسے امیدوار صرف اس لئے بنایا گیا ہے کہ اسے کالوں‌کے صد فیصد ووٹ ملیں گے جو کہ ایک بڑا فائدہ ہے۔

واقعی :rolleyes: ۔ اسی لئے جیسی جیکسن، ال شارپٹن، کیرل موزلے براؤن اور شرلی چشولم کو خوب ووٹ ملے تھے اور وہ اسی وجہ سے جیت گئے تھے۔ کیا اوبامہ کو ال گور سے زیادہ افریقی امریکیوں کے ووٹ مل جائیں گے؟

وگرنہ ایک ایسے شخص کو امریکہ کا صدر بنا دینا جس نے آج تک پانچ آدمیوں‌کی قیادت نہیں کی ایک بھیانک مذاق ہی ہوسکتا ہے۔

اوبامہ کا تجربہ کم ہے مگر ایسی بھی بات نہیں۔ اتنی بڑی کمپین بھی وہی چلا رہا ہے۔ صرف یہاں جارجیا میں سو کے قریب اس کی کمپین کا سٹاف تھا۔

اوبامہ کے پاس کوئی ٹریک ریکارڈ نہیں ہے کسی بھی چیز کا سوائے اس کی باتوں کے اور یہ دنیا کی بدقسمتی ہی ہوگی کہ دنیا کے سب سے طاقتور ملک کی باگ دوڑ ایسے شخص کے ہاتھ میں آجائے۔ مانا کہ مکین کو اکانومی کا کچھ نہیں پتا لیکن اوبامہ کو تو کسی بھی چیز کا کچھ نہیں پتا۔

اوبامہ کا سٹیٹ سینیٹ کا ریکارڈ موجود ہے۔ امریکی سینیٹ کا بھی چار سالہ ریکارڈ ہے۔ اس کے علاوہ اس کے ویب سائٹ پر ہر موضوع اور ہر مسئلے کے متعلق معلومات اور پالیسی کا ذکر ہے۔

ویسے بھی یہی صاحب ہیں جنہوں نے کہا ہے کہ وہ صدر بننے کے بعد فوجیں عراق سے نکال کر افغانستان لے جائیں گے اور پاکستان کی پرواہ کئے بغیر اس کے اندر حملے کریں گے۔ ابھی ایک نسبتاً پاکستان نواز حکومت ہے تو ہمارا یہ حال ہے اگر یہ صاحب آگئے تو پاکستان کے ساتھ کیا ہوگا اس کا اندازہ لگانا زیادہ مشکل نہیں۔

جی نہیں۔ اوبامہ نے کہا تھا کہ اگر امریکہ کے پاس القاعدہ سے متعلق اچھی انٹلیجنس ہوئ اور پاکستان نے اس پر قدم نہ اٹھایا تو امریکہ خود ایکشن لے گا۔
 

خرم

محفلین
اوبامہ کو ووٹ تو زیادہ ملیں گے۔ اور اوبامہ پہلا امیدوار ہے جو ریپبلکن یا ڈیموکریٹ میں سے کسی بھی پارٹی نے نامزد کیا ہے۔ آزاد امیدوار کو تو کبھی اکثریتی ووٹ شائد ملے ہی نہیں سو اس کا تو موازنہ ہی شائد نامناسب ہو۔
کمپین کے سٹاف کو مینیج کرنا ایک ملک کا انتظام چلانے کے متبادل کیسے ہوسکتا ہے؟ اور اوبامہ نے تو کبھی سنییٹ میں بھی کوئی قانون نہیں لکھا یا اس کی تحریک دی۔ باتیں تو کوئی بھی بہت اچھی کرسکتا ہے، اپنے زرداری صاحب بھی کرتے ہیں لیکن کیا صرف یہ کافی ہوگا؟ اور مصدقہ انٹیلیجنس تو عراق میں بھی تھیں سو اوبامہ نے کہا کہ اگر ویسی ہی انٹیلیجنس ان کے پاس ہوگی تو وہ پاکستان کی پرواہ نہیں کریں گے۔ کہتے ہیں کہ اگر دو برائیوں میں سے کسی کو چُننا ہو تو اُسے چُنیں جسے جانتے ہوں۔
 

ساجداقبال

محفلین
اگر مقصد صدارتی انتخابات کے دوران سياسی منظر نامے پر اثر انداز ہونا ہوتا تو اس کے ليے تو يہی نعرہ کافی ہے کہ پچھلے سات سالوں کے دوران امريکہ کے اندر دہشت گردی کا ايک بھی منصوبہ کامياب نہيں ہونے ديا گيا۔
کیا امریکی واقعی اتنے بیوقوف ہیں؟
 

ساجداقبال

محفلین
بھائیو کیا کوئی یہ بتائے گا کہ ڈرلنگ پر پابندی کیوں لگائی گئی تھی؟ ریزرو رکھنے کیلیے؟ اور ان ذخائر کا تخمینہ کیا ہے؟
 

زیک

مسافر
اوبامہ کو ووٹ تو زیادہ ملیں گے۔

آپ شاید افریقی امریکیوں کے ووٹ کی بات کر رہے ہیں۔ 2000 میں ال گور کو 90 فیصد افریقی امریکیوں نے ووٹ دیئے۔ 2004 میں جان کیری کو 88 فیصد افریقی امریکیوں نے ووٹ دیا۔ اوبامہ کو اس سے کتنے زیادہ افریقی امریکیوں کے ووٹ مل سکتے ہیں؟ خیال رہے کہ افریقی امریکی کل آبادی کا صرف 12 فیصد ہیں۔

اور اوبامہ پہلا امیدوار ہے جو ریپبلکن یا ڈیموکریٹ میں سے کسی بھی پارٹی نے نامزد کیا ہے۔ آزاد امیدوار کو تو کبھی اکثریتی ووٹ شائد ملے ہی نہیں سو اس کا تو موازنہ ہی شائد نامناسب ہو۔

جی ہاں جنرل الیکشن میں پہلا افریقی‌نژاد امیدوار ہونے کی وجہ سے کچھ فرق تو پڑے گا مگر اتنا زیادہ بھی نہیں جیسا آپ نے اپنی پوسٹ میں کہا تھا۔

دوسرے میں نے جن امیدواروں کے نام لکھے تھے وہ آزاد امیدواد نہیں تھے بلکہ ڈیموکریٹک پارٹی کی نامزدگی کے امیدوار تھے۔ اگر آپ کا لاجک صحیح ہوتا تو انہیں زبردست طریقے سے نامزدگی جیت جانی چاہیے تھی مگر ایسا نہ ہوا۔

کمپین کے سٹاف کو مینیج کرنا ایک ملک کا انتظام چلانے کے متبادل کیسے ہوسکتا ہے؟

بالکل کمپین چلانا اور ملک چلانا کافی فرق ہیں مگر اگر یہی لاجک لڑایا جائے تو مکین نے کیا چلایا ہے؟ وہ بھی عرصے سے سینیٹر ہی ہے۔

دوسرے اوبامہ کی کمپین معمولی کمپین نہیں ہے بلکہ لاکھوں لوگوں پر مشتمل ہے۔ صرف جارجیا میں 38 لوکل آفس ہیں، پچھلے ہفتے تک سو کے قریب تنخواہ‌دار سٹاف اور 5 سے 10 ہزار رضاکار۔ اتنی لوکل organizing کبھی کسی کمپین نے نہیں کی۔

اور اوبامہ نے تو کبھی سنییٹ میں بھی کوئی قانون نہیں لکھا یا اس کی تحریک دی۔ باتیں تو کوئی بھی بہت اچھی کرسکتا ہے، اپنے زرداری صاحب بھی کرتے ہیں لیکن کیا صرف یہ کافی ہوگا؟

اب آپ کو اوبامہ کے سینیٹ میں کام کے متعلق خبر نہیں تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ اوبامہ نے سینیٹ میں کچھ نہیں کیا۔ آپ اس بارے میں اوبامہ کی سائٹ پر پڑھ سکتے ہیں یا میرے بلاگ پر۔ میری پوسٹ میں دیئے گئے لنکس پر ضرور کلک کریں اور انہیں پڑھیں۔

اور مصدقہ انٹیلیجنس تو عراق میں بھی تھیں سو اوبامہ نے کہا کہ اگر ویسی ہی انٹیلیجنس ان کے پاس ہوگی تو وہ پاکستان کی پرواہ نہیں کریں گے۔

عراق جیسی انٹیلیجنس نہیں کہا۔

کہتے ہیں کہ اگر دو برائیوں میں سے کسی کو چُننا ہو تو اُسے چُنیں جسے جانتے ہوں۔

ہم نے تو سنا تھا کہ مؤمن ایک ہی بل سے دو بار نہیں ڈسا جاتا مگر آپ تو دوسری بار بھی ریپبلکن ہی سے ڈسے جانا پسند کر رہے ہیں۔ :rolleyes:
 

زیک

مسافر
Top