پی ایچ پی ایڈمن ( phpAdmin )

تفسیر

محفلین

پی ایچ پی ایڈمن
( phpAdmin )
انٹروڈکشن
سید تفسیراحمد

  • پی ایچ پی ایڈمن
    ویب پر مائی ایس کیو ایل ڈیٹابیس کی نظامت کرنے کیلے پی ایچ پی ایڈ من ٹول استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ ٹول پی ایچ پی لینگوئج میں لکھا گیا ہے۔ اس کی مدد سے یوزر اور ان کے ڈیٹابیس میں حقوق کا نظام مرتب کرسکتے ہیں۔ پی ایچ پی ایڈمن یوزر نیم اور پاس ورڈ مائی ایس کیو ایل کو بھیجتا ہے۔ ڈیٹا بیس یوزر کے اکاونٹ مائی ایس کیو ایل میں ہوتے ہیں اور وہیں سے ان کی تصدیق ہوتی ہے۔ پی ایچ پی ایڈ من ٹول کو استعمال کرنے کے لیئے اپاچی ویب سرور ، پی ایچ پی پیکج اور مائی ایس کیو ایل کا انسٹال ہونا ضروری ہے۔ دنیا کی 51 زبانوں میں ڈیٹا تبدیل کرسکتے ہیں۔ یہ سوفٹ وئیر جی پی ایل لائسینس کے تحت تقسیم ہوتی ہے۔

  1. مائی ایس کیو ایل ڈیٹابیس میں ڈیٹابیس بنائے اور ختم کیے جاسکتے ہیں۔
  2. ڈیٹابیس کے ٹیبل کو بنایا ، ختم کیا اور تبدیل کیا جاسکتا ہے۔
  3. ٹیبلز کی فیلڈ کو شامل، تصحیح یا ختم کیا جاسکتا ہے۔
  4. ایس کیو ایل کی سٹیٹمنٹ کو چلا سکتے ہیں۔
  5. ٹیبل میں ٹیکسٹ فائل ڈالی جاسکتی ہیں۔
  6. فیلڈ کیز اور یوزر کے حقوق کی تنظیم کرسکتے ہیں۔

    نئے الفاظ کی تعریف

    ٹیبل۔ رو اور کالم کا اسطرح استعمال کہ جس سے ایسے سیل بن جائیں جہاں ڈیٹا کے آئٹم منظم کرسکیں ۔ اس نظام میں ڈیٹا آئٹم ، لیبل یا key کی مدد سے شناخت شدہ ہوتے ہیں۔
    کالم ۔ کالم سےمراد ٹیبل کے عمودی سیل۔
    رو۔ڈیٹا کا ایک ریکاررڈ یہ ٹپل بھی کہلاتا ہے۔
    فیلڈ ۔فیلڈ سے مراد تمام روز میں موجود ایک خاص قسم کا ڈیٹا، جیسا کہ تمام اراکین کےنام۔
    انڈیکس ۔ڈیٹابیس کی ایک خصوصیت جس کی مدد سے ٹیبل کی رو تک جلد رسائی ہو سکتی ہے۔
    ڈاٹ ایچ ٹی ایکسس۔ اپاچی سرور میں ڈائریکٹری لیول کی کنفیگریشن فائل۔
    ویب براؤزر ۔ڈبلیو ڈبلیو ڈبلیو ویب پر ایک ویب پیچ کو دیکھانےوالا پروگرام جس سے الفاظ، تصاویراور دوسری معلومات جو ایک ویب پیچ میں موجود ہیں دیکھائی جاتی ہیں۔
    ویب سرور ۔ایک کمپوٹر پروگرام جو ایچ ٹی ٹی پی کے ویب پیج کی ضروریات کو پوری کرتا ہے۔
    کلائنٹ ۔وہ کمپیوٹر سسٹم جو کسی قسم کے نیٹ ورک کی مدد سے ریموٹ کمپیوٹر پر موجود سروس استعمال کرے۔
    ہوسٹ ۔ایسا کمپوٹر جو ایک کمپوٹر نیٹ ورک سےجڑا ہو۔ اور جس کا ایک مخصوص نام ہو۔ یہ نام ہوسٹ نیم کہلاتا ہے۔
    ہوسٹ نیم۔ ہوسٹ کمپوٹر کے نام انوکھےہوتے ہیں۔ اورایک نیٹ ورک میں ایک نام کے دو کمپوٹر کام نہیں کریں گے۔
    سی جی آئی ( کامن گیٹ وے انٹر فیس )۔ اس ٹیکنالوجی کی مدد سےایک کلائنٹ ویب براؤزر ، ڈبلیو ڈبلیو ڈبلیو ویب پر چلنے والے پروگرام سے ڈیٹا حاصل کر سکتا ہے۔
    ایچ ٹی ٹی پی( ہائپرٹیکسٹ ٹرانسفر پروٹوکول ) ۔ ورلڈ وائیڈ ویب پر بھیجنے اور وصول کرنے کا بنیادی طریقہ ۔
    ایچ ٹی ٹی پی ایس( ہائی پرٹیکسٹ ٹرانسفر پروٹوکول) کا کنکشن جس میں ڈیٹا کی حفاظت کیے لیے زیادہ طریقہ استعمال کئے جاتے ہیں۔
    ایس کیوایل ( سٹرکچرڈ کیوری لینگوئج )۔ ریلیشنل ڈیٹابیس منیجمینٹ سسٹم میں ڈیٹا بنانے، حاصل کرنے، ختم کرنے اور تبدیل کرنے والی لینگوئج۔
    یو آر ایل ( یونیفارم ری سورس لوکیٹر )۔ ایک سٹینڈرڈ کریکٹر سکوینس جس کی مدد سےانٹر نیٹ پرامیج اور ڈاکومنٹ کے ری سورسیز اور ان کےلوکیشن کی شناخت ہوتی ہے۔
<table cellspacing="0" cellpadding="1" border="1" width="98%"><tr><td>
پہلا اسکرین جہاں سرور سلیکٹ کرتے ہیں
</td></tr><tr><td>
PreLogInScreen.jpg
</td></tr><tr>
<td>
اسکرین جہاں لاگ آن کرتے ہیں
</td></tr><tr><td>
LogonScreen.jpg
</td></tr><tr>
<td>
اسکرین جہاں پڑتال کرتے ہیں
</td></tr><tr><td>
QueryScreen.jpg
</td></tr><tr>
<td>
اسکرین جہاں تلاش کرتے ہیں
</td></tr><tr><td>
Search.jpg
</td></tr><tr><td>
اسکرین جہاں ڈیٹا اکسپورٹ کرتے ہیں
</td></tr> <tr><td>
ExportScreen.jpg
</td></tr><tr>
<td>
اسکرین جہاں ڈیٹا امپورٹ کرتے ہیں
</td></tr><tr><td>
ImportScreen.jpg
</td></tr><tr>
<td>
ڈیٹا بیس اسکرین
</td></tr>
<tr><td>
DatabaseScreen.jpg
</td></tr><tr>
<td>
اپریشن اسکرین
</td><tr>
<tr><td>
OperationScreen.jpg
</td></tr></table>
 

نبیل

تکنیکی معاون
بہت شکریہ تفسیر۔۔ اگر آپ کچھ سکرین شاٹ‌شامل کر دیں تو نہلے پہ دہلا ہو جائے۔۔ :p
 

سائل

محفلین
اس میں نیا ڈیٹا بیس بنانے کا طریقہ نہیں ہے جس کو تلاش کرتے کرتے میں یہاں پہنچ گیا ہوں۔۔ :) :d
 

zerocool

محفلین
پی ایچ پی مائی ایڈمن کی طرح کا ایک پی ایچ پی میں بنا مائی ایس کیول فرنٹ اینڈ یہاں‌ چیک کرسکتے ھیں۔
http://sidu.sourceforge.net/mysql-sidu.php
یہ بہت لائٹ ھے اور آسانی سے استعمال کیا جاسکتا ھے۔ پی ایچ پی ایڈمن کی طرح کی تمام سہولیات ھیں اس میں ۔
 

akram123khan25

محفلین
اس میں انسٹالیشن کرتے ہیں تو ڈیٹا بیس نام کونسا دینا ہے ذرا سکرین شارٹ کیساتھ بتائیں اور میسیج بھی کریں
 
Top