ورڈپریس ورڈپریس کی تھیمز کی اردو کسٹمائزیشن

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،
حالیہ دنوں میں جہاں اردو بلاگز کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے وہاں اردو میں آسانی سے بلاگ لکھنے کے لیے سہولتیں بھی منظر عام پر آتی جا رہی ہیں۔ اب خاص اردو بلاگز کے لیے ایک سے زائد بلاگ ہوسٹ‌ دستیاب ہیں۔

ورڈپریس بلاگ پبلش کرنے کا مقبول ترین سوفٹویر ہے۔ کچھ لوگ اسے باقاعدہ کونٹینٹ‌ منیجمنٹ سسٹم کے طور پر استعمال کرتے ہیں، اور اسے ایک آن لائن جریدہ پبلش کرنے کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اردو بلاگرز میں بھی ورڈپریس کافی مقبول ہے۔ اگرچہ ورڈپریس تحریری (یونیکوڈ) اردو ڈیٹا کو درست محفوظ کرنے کی اہلیت رکھتا ہے لیکن اردو مواد کو درست ڈسپلے کرنے کے لیے اس کی تھیمز میں ترمیم کی ضرورت پیش آتی ہے۔ کئی دوست ورڈپریس کے سٹائلز کی اردو کسٹمائزیشن پر کام کر رہے ہیں۔ زیر نظر ٹیوٹوریل میں میں آپ کو ورڈپریس کی ایک تھیم کی اردو کسٹمائزیشن کے بارے میں بتاؤں گا جس کے ذریعے آپ کو ورڈپریس کی تھیمز کی اردو کسٹمائزیشن کے بارے میں بنیادی معلومات حاصل ہو جائیں گی اور آپ خود سے بھی ورڈپریس کی کوئی تھیم کی اردو کسٹمائزیشن کر سکیں گے۔

اس ٹیوٹوریل میں فراہم کی گئی معلومات سے فائدہ اٹھانے کے لیے ضروری ہے کہ آپ کو ایچ ٹی ایم ایل اور سی ایس ایس کی بنیادی باتوں کا علم ہو۔ ایچ ٹی ایم ایل اور سی ایس ایس کو سمجھنا زیادہ مشکل نہیں ہے اور اس کے لیے انٹرنیٹ‌ پر متعدد ٹیوٹوریل موجود ہیں۔

ضروریات

- فائرفاکس براؤزر بمعہ فائر بگ ایکسٹینشن
کسی بھی ویب پیج کے سٹائل کی کسٹمائزیشن میں مدد کے لیے فائرفاکس براؤزر کی فائر بگ ایکسٹینشن بہترین ٹول ہے۔ اس کے ذریعے ویب پیج کے سٹائلز کو آن لائن حالت میں تبدیل کرکے اس کا اثر دیکھا جا سکتا ہے۔ فائربگ کے ذریعے فوری طور پر معلوم کیا جا سکتا ہے کہ ویب پیج کے کسی مخصوص حصے پر سٹائل شیٹ کا کونسا سٹائل اپلائی ہو رہا ہے، حتی کہ سی ایس ایس فائل میں اس کا لائن نمبر تک معلوم ہو جاتا ہے جس سے وقت کی کافی بچت ہو جاتی ہے۔
- ایڈیٹر
یہاں ایک سادہ ٹیکسٹ ایڈیٹر جس میں utf-8 ٹیکسٹ کی سپورٹ موجود ہو، جیسے کہ نوٹ پیڈ وغیرہ سے بھی کام چل سکتا ہے لیکن اگر کوئی بہتر ایڈیٹر استعمال کر لیا جائے جس میں ایچ ٹی ایم ایل کی سنٹیکس ہائی لائٹنگ مہیا ہو تو اس سے کام میں سہولت ہو جاتی ہے۔ اس طرح کے کئی ایڈیٹر موجود ہیں جیسے کہ الٹرا ایڈٹ، ڈریم ویور وغیرہ۔ میں عام طور پر ویژوئل سٹوڈیو میں کام کرتا ہوں اور اس ٹیوٹوریل کی تیاری کے لیے میں نے ویژوئل سٹوڈیو ڈاٹ نیٹ کا ہی استعمال کیا ہے۔ لیکن آپ اس کی جگہ اپنی پسند کا ایڈیٹر استعمال کر سکتے ہیں۔
- ورڈپریس کی لوکل انسٹالیشن
ورڈپریس کی تھیم کی اردو کسٹمائزیشن ٹیسٹ کرنے کے لیے ورڈپریس کی ایک لوکل انسٹالیشن بھی درکار ہو گی۔ لوکل ویب سرور سیٹ اپ کرنا اور اس میں ورڈپریس انسٹال کرنا اس ٹیوٹوریل کے سکوپ میں شامل نہیں ہے، اس سے متعلق معلومات ذیل میں دیے گئے روابط سے حاصل کی جا سکتی ہیں۔ اس ٹیوٹوریل کی تیاری کے لیے اردو پریس کی لوکل انسٹالیشن سے کام لیا گیا تھا۔ اردو پریس ورڈپریس 2.3.2 کا اردو ورژن ہے۔
- ورڈپریس کی تھیم
یہ وہ تھیم ہے جو آپ نے انٹرنیٹ سے ڈاؤنلوڈ کی ہے اور جس کی آپ اردو کسٹمائزیشن کرنا چاہتے ہیں۔ میں اس ٹیوٹوریل میں استعمال کے لیے ورڈ پریس کی آؤٹ آف دی باکس تھیم کا استعمال کر رہا ہوں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
اردو کسٹمائزیشن کے مقاصد

ورڈپریس کی تھیم کی اردو کسٹمائزیشن سے عام طور پر ذیل کی چیزیں مراد لی جاتی ہیں:

1۔ عبارت کا رُخ دائیں سے بائیں کرنا
2۔ اردو عبارت کو درست ڈسپلے کرنے کے لیے اس پر اردو فونٹ‌ اپلائی کرنا
3۔ تھیم کا اردو ترجمہ کرنا
4۔ تھیم کے ٹیکسٹ ایریاز میں اردو اوپن پیڈ انٹگریٹ کرنا

عبارت کا رخ بدلنے اور اس پر اردو فونٹ اپلائی کرنے کے لیے تھیم کی سٹائل شیٹ میں ترمیم درکار ہوتی ہے جبکہ اوپن پیڈ انٹگریٹ کرنے کے لیے تھیم کی فائلیں ایڈٹ کرکے اوپن پیڈ کی جاواسکرپٹ شامل کرنے کی ضرورت پیش آتی ہے۔ انہی نکات کی تفصیل اس ٹیوٹوریل میں پیش کی جائے گی۔ ذیل میں ورڈپریس کی آؤٹ آف دی باکس تھیم کی اردو کسٹمائزیشن کی مرحلہ وار تفصیل پیش کی جا رہی ہے۔

تھیم انسٹال کرنا

ورڈپریس کی کسی بھی تھیم کی اردو کسٹمائزیشن کے لیے اس تھیم کو ورڈپریس کی کسی ٹیسٹ انسٹالیشن پر انسٹال کرنا ضروری ہوتا ہے۔ اس طرح تھیم میں اردو کسٹمائزیشن کے لیے کی گئی تبدیلیوں کا فوری مشاہدہ ممکن ہو جاتا ہے۔ ورڈپریس کی مذکورہ بالا آؤٹ آف دی باکس تھیم کو انسٹال کرنے کے لیے اسے ورڈپریس کے wp-content/themes فولڈر میں کاپی کریں۔ اس تھیم کو فعال کرنے کے لیے ورڈپریس کے ایڈمن سیکشن میں لاگ ان کریں اور وہاں اسے بطور ڈیفالٹ سٹائل سیٹ کر دیں جیسا کہ ذیل کی تصویر میں دکھایا گیا ہے:

attachment.php


اردو مواد شامل کرنا

ورڈپریس کی تھیم کی اردو کسٹمائزیشن کے لیے اس میں اردو مواد شامل ہونا ضروری ہے تاکہ یہ معلوم ہو سکے کہ تھیم میں کس جگہ تبدیلیوں کی ضرورت ہے۔ میں نے اس ٹیوٹوریل کے لیے اردو پریس 2.3.2 کا استعمال کیا ہے جوکہ ورڈ پریس کا ہی اردو ورژن ہے۔ اس کے استعمال سے مجھے یہ سہولت ہو گئی کہ مجھے اردو مواد علیحدہ سے شامل کرنے کی ضرورت نہیں رہی۔ اردو پریس کی ڈیفالٹ انسٹالیشن میں ایک نمونے کی اردو پوسٹ اور اس پر اردو تبصرہ موجود ہے۔ اس کے علاوہ سائیڈ بار کے مندرجات جیسے کہ زمرہ جات اور بلاگ رول کے روابط بھی اردو میں ہیں۔ اس تھیم کو استعمال کرنے کے بعد بلاگ ذیل کی تصویر کے مطابق نظر آئے گا:

attachment.php
 

Attachments

  • admin_set_theme.jpg
    admin_set_theme.jpg
    25.7 KB · مناظر: 916
  • theme_applied.jpg
    theme_applied.jpg
    19.6 KB · مناظر: 931

نبیل

تکنیکی معاون
تھیم کے سٹائل میں تبدیلی

جیسا کہ میں عرض کر چکا ہوں ورڈپریس کی کسی بھی تھیم کی اردو کسٹمائزیشن کے لیے اس کی سٹائل شیٹ میں اردو عبارت کو درست دکھانے کے لیے تبدیلیاں درکار ہوتی ہیں۔ یہ تبدیلیاں بنیادی طور پر کافی آسان ہوتی ہیں اور ورڈ پریس کی ایک عام تھیم کو بغیر کسی مشکل کے اردو کے لیے کسٹمائز کرنا ممکن ہوتا ہے۔ لیکن اگر ورڈپریس کی کسی تھیم میں سٹائل شیٹ کے پیچیدہ رول استعمال کیے گئے ہوں تو اس کی اردو کسٹمائزیشن دقت طلب بھی ثابت ہو سکتی ہے۔

ورڈپریس کی تھیم کو اردو کے لیے کسٹمائز کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ ویب صفحے کے مختلف حصوں پر اپلائی ہونے والے سٹائل کی نشاندہی کی جائے اور اس میں مناسب ترمیم کر دی جائے تاکہ یہ اردو متن کو درست طور پر دکھا سکے۔ فائرفاکس براؤزر کی فائربگ ایکسٹینشن اس سلسلے میں بہت کارآمد ثابت ہوتی ہے۔ اس کے ذریعے ویب پیج کے کسی حصے پر اپلائی ہونے والے سٹائل کا پتا چلایا جا سکتا ہے اور اس کے ساتھ ہی یہ سٹائل شیٹ فائل میں اس مخصوص سٹائل کا لائن نمبر بھی بتا دیتا ہے۔

ورڈپریس کی تھیم کی اردو کسٹمائزیشن کا آغاز کرنے کے لیے فائرفاکس براؤزر میں ورڈپریس کی لوکل انسٹالیشن کے ربط پر جائیں اور اس کے ساتھ ہی اس کی سٹائل شیٹ فائل کو ایڈیٹر میں کھول لیں۔ آؤٹ آف دی باکس تھیم کی سٹائل شیٹ فائل style.css آپ کو wp-content\themes\out-of-the-box فولڈر میں نظر آئے گی۔

ذیل کی تصویر میں آؤٹ آف دی باکس تھیم کی سٹائل شیٹ کا ایک حصہ دکھایا گیا ہے جس میں body ایلیمنٹ کے سٹائل اٹریبیوٹ دکھائے گئے ہیں۔

attachment.php

ہم body ایلیمنٹ کے سٹائل میں direction اٹریبیوٹ کا اضافہ کریں گے اور اس کو دائیں سے بائیں کرنے کے لیے اس کو rtl پر سیٹ کریں گے جیسا کہ ذیل کی تصویر میں دکھایا گیا ہے:

attachment.php

جیسا کہ ذیل کی تصویر میں دکھایا گیا ہے، body ایلیمنٹ کی ڈائریکشن دائیں سے بائیں کرنے سے کم از کم بلاگ کے صفحے پر اردو متن کا رخ درست ہو گیا ہے۔ اب ہم صفحے کے مختلف حصوں کا فونٹ اور فونٹ سائز ایڈجسٹ کرنے کی جانب توجہ کر سکتے ہیں۔


attachment.php

سب سے پہلے ہم بلاگ کے ٹائٹل کا فونٹ درست کریں گے۔ بلاگ کے ٹائٹل پر اپلائی ہونے والے سٹائل کا پتا لگانے کے لیے ہم فائرفاکس کی فائربگ ایکسٹینشن کا استعمال کریں گے۔ فائربگ کو ایکٹیویٹ کرنے کے لیے براؤزر کے نیچے کی جانب سبز رنگ کے چیک باکس پر کلک کریں۔ اس سے فائربگ کا کنسول ظاہر ہوجائے گا جیسا کہ ذیل کی تصویر میں دکھایا گیا ہے:

attachment.php

اس کے بعد فائربگ کے Inspect بٹن پر کلک کریں اور پھر بلاگ کے ٹائٹل پر کلک کریں۔ اس طریقے سے بلاگ کے ٹائٹل کے سٹائل کے بارے میں تمام معلومات حاصل ہو جائیں گی جیسا کہ ذیل کی تصویر میں دکھایا گیا ہے:

attachment.php
 

Attachments

  • css01.jpg
    css01.jpg
    15.2 KB · مناظر: 924
  • firebug01.jpg
    firebug01.jpg
    31.8 KB · مناظر: 893
  • firebug02.jpg
    firebug02.jpg
    23.9 KB · مناظر: 893
  • css02.jpg
    css02.jpg
    17.6 KB · مناظر: 923
  • customization01.jpg
    customization01.jpg
    13.4 KB · مناظر: 898

نبیل

تکنیکی معاون
جیسا کہ بالا کی تصویر میں دکھایا گیا ہے، ہمیں نہ صرف بلاگ کے ٹائٹل کے سٹائل (#head) کے بارے میں معلومات مل رہی بلکہ یہ بھی پتا چل رہا ہے کہ سٹائل شیٹ میں اس کی ڈیفینیشن لائن نمبر 45 پر موجود ہے۔ ہم ایڈیٹر میں سٹائل شیٹ فائل کی اس لائن پر جا کر متعلقہ سٹائل کو تبدیل کریں گے جیسا کہ ذیل کی تصویر میں دکھایا گیا ہے:

attachment.php


جیسا کہ بالا کی تصویر میں دکھایا گیا ہے، #head سٹائل کے font اٹریبیوٹ میں اردو نسخ ایشیا ٹائپ فونٹ کے نام کا اضافہ کیا گیا ہے۔ اردو نسخ ایشیا ٹائپ فونٹ کا استعمال محض اس ٹیوٹوریل کے لیے کیا جا رہا ہے۔ آپ اس کی جگہ کسی اور اردو فونٹ کا استعمال بھی کر سکتے ہیں۔ سٹائل شیٹ میں اس تبدیلی کو محفوظ کرنے کے بعد آپ ورڈپریس کے صفحے کو ری لوڈ کریں گے تو آپ کو اس کے ٹائٹل کے سٹائل میں تبدیلی کا اثر نظر آ جائے گا جیسا کہ ذیل کی تصویر میں دکھایا گیا ہے:

attachment.php

اسی تکنیک کا استعمال کرتے ہوئے ہوئے سٹائل شیٹ میں شامل باقی سٹائلز میں بھی ضروری تبدیلی کی جا سکتی ہے۔ ان تمام تبدیلیوں کو یہاں بیان کرنے سے مضمون کی طوالت میں غیر ضروری اضافہ ہوگا۔ اس کو خود سے دیکھنے کے لیے آپ منسلکہ کسٹمائزڈ تھیم کو ڈاؤنلوڈ کرکے اس کی سٹائل شیٹ کو ملاحظہ کر سکتے ہیں۔ آپ نوٹ کریں گے کہ اکثر سٹائلز میں صرف اردو فونٹ کا اضافہ کیا گیا ہے اور فونٹ سائز میں مناسب تبدیلی کی گئی ہے۔ مثال کے طور پر پوسٹ کے متن کا سٹائل #content p ایڈجسٹ کرنے کے لیے اس میں ذیل کی دو سطور کا اضافہ کیا گیا ہے:

کوڈ:
font-family: 'Urdu Naskh Asiatype', Tahoma;
	font-size: 13pt;

اسے ذیل کی تصویر میں بھی دیکھا جا سکتا ہے:

attachment.php

تھیم کی سٹائل شیٹ کو اردو کسٹمائزیشن کے لیے ایڈجسٹ کرنے کے بعد بلاگ ذیل کی تصویر کے مطابق نظر آئے گا:

attachment.php
 

Attachments

  • css03.jpg
    css03.jpg
    8.9 KB · مناظر: 911
  • customization02.jpg
    customization02.jpg
    9.1 KB · مناظر: 903
  • css04.jpg
    css04.jpg
    13.8 KB · مناظر: 904
  • customization04.jpg
    customization04.jpg
    11.7 KB · مناظر: 906

نبیل

تکنیکی معاون
تھیم کا اردو ترجمہ کرنا

ورڈپریس کی تھیم کے سٹائل میں اردو مواد کے اعتبار سے ترمیم کرنے کے بعد بلاگ پر اردو درست نظر آنے لگے گی لیکن ابھی تک تھیم کے کچھ ٹیکسٹ انگریزی میں ظاہر ہو رہے ہوں گے۔ اس کو اردو میں تبدیل کرنے کا واحد طریقہ تھیم کی تمام فائلوں کو ایڈٹ کرکے ان میں انگریزی ٹیکسٹس کی جگہ ان کا اردو ترجمہ لکھنا ہے۔ اگرچہ کچھ تھیمز میں لوکلائزیشن کی سپورٹ موجود ہوتی ہے اور ان کی po فائل کو پوایڈٹ پروگرام کے ذریعے ترجمہ کیا جا سکتا ہے لیکن عام طور پر ورڈپریس کی تھیمز کی فائلوں میں براہ راست ترجمہ کرنے کی ضرورت پیش آتی ہے۔ درست ترجمہ کرنے کا یہی طریقہ ہے کہ بلاگ کے صفحات پر چیک کیا جاتا رہے کہ ترجمہ مکمل اور درست ہو۔تھیم کا اردو ترجمہ کرنا اس لیے قدرے طلب ہوتا ہے کیونکہ ترجمہ طلب ٹیکسٹ فائلوں میں پھیلے ہوتے ہیں اور انہیں ڈھونڈ کر ان کو ترجمہ کرنے کی ضرورت پیش آتی ہے۔ ذیل کی تصویر میں تھیم کی اوریجنل sidebar.php فائل دکھائی گئی ہے:


attachment.php

اور ذیل کی تصویر میں یہی فائل ضروری اردو ترجمہ کے بعد دکھائی گئی ہے.

attachment.php

تھیم کی فائلوں کا اردو ترجمہ کرنے کے بعد بلاگ ذیل کی تصویر کے مطابق نظر آئے گا:

attachment.php
 

Attachments

  • translate01.jpg
    translate01.jpg
    24.4 KB · مناظر: 881
  • translate02.jpg
    translate02.jpg
    23.1 KB · مناظر: 881
  • customization04.jpg
    customization04.jpg
    11.7 KB · مناظر: 873

نبیل

تکنیکی معاون
تھیم میں اردو اوپن پیڈ انٹگریٹ کرنا

ورڈپریس کی تھیم کے سٹائل میں ترمیم کرنے اور اس کی فائلوں کو اردو میں ترجمہ کرنے کے بعد ہم آخری ٹچ دینے کے لیے اس میں اردو اوپن پیڈ شامل کریں گے۔ اردو اوپن پیڈ ایک ویب بیسڈ اردو ایڈیٹر ہے جو انٹرنیٹ ایکسپلورر اور فائرفاکس میں درست کام کرتا ہے اور اس کی خاصیت یہ ہے کہ اس میں اردو لکھنے کے لیے کمپیوٹر پر اردو لینگویج سپورٹ یا اردو کی بورڈ انسٹال کرنا ضروری نہیں ہوتا۔ بلاگ میں اردو اوپن پیڈ کی انٹگریشن سے اس پر بآسانی اردو میں تبصرے پوسٹ کیے جا سکتے ہیں اور اور اس کی تلاش کے خانے میں بھی اردو لکھی جا سکتی ہے۔

ورڈپریس میں اردو اوپن پیڈ کے استعمال کا آسان ترین طریقہ ورڈپریس کے اردو اوپن پیڈ پلگ ان کا استعمال ہے۔ اس کے ذریعے تھیم کی فائلوں کو علیحدہ سے ایڈٹ کرنے کی ضرورت پیش نہیں آتی۔ مزید یہ کہ اردو اوپن پیڈ پلگ ان کے استعمال کی بدولت آپ کو ایڈمن سیکشن میں پوسٹ لکھنے کے لیے بھی اردو ایڈیٹر دستیاب ہوجاتا ہے۔ ذیل کی تصویر میں بلاگ کے تبصروں کے خانے میں اردو ایڈیٹر اور آن سکرین کی بورڈ کو دکھایا گیا ہے جو کہ اردو اوپن پیڈ پلگ کے استعمال کے ذریعے شامل ہوئے ہیں.

attachment.php
 

Attachments

  • customization05.jpg
    customization05.jpg
    27.3 KB · مناظر: 870

نبیل

تکنیکی معاون
خلاصہ

اس ٹیوٹوریل میں ورڈپریس کی ایک نسبتاً سادہ تھیم کی اردو کسٹمائزیشن کی وضاحت کی گئی ہے۔ سی ایس ایس اور ایچ ٹی ایم ایل میں معمولی مہارت بھی ورڈپریس کی تھیم کی اردو کسٹمائزیشن کے لیے کافی ثابت ہوتی ہے۔ اس ٹیوٹوریل میں بتائے گئے طریقے سے ورڈپریس کی اکثر تھیمز کی اردو کسٹمائزیشن ممکن ہوگی۔ البتہ ایسی تھیمز کی اردو کسٹمائزیشن مشکل ثابت ہو سکتی ہے جن میں سی ایس ایس کے پیچیدہ قواعد کا استعمال کیا گیا ہو۔

میں نے حسب وعدہ ورڈپریس کی تھیم کی اردو کسٹمائزیشن کا ٹیوٹوریل پیش کر دیا ہے: امید کرتا ہوں کہ یہ آپ کے لیے مفید ثابت ہوگا۔ اگر آپ اس سلسلے میں کوئی سوال پوچھنا چاہیں تو یہاں پوچھ سکتے ہیں۔ اس ٹیوٹوریل میں استعمال کی گئی آؤٹ آف دی باکس تھیم کا اردو ورژن بھی اس پوسٹ کے ساتھ منسلک کیا جا رہا ہے۔

والسلام
 

Attachments

  • out-of-the-box_urdu.zip
    92.2 KB · مناظر: 94

مکی

معطل
نو آموزوں کے لیے کافی مفید سبق ہے.. تیسری پوسٹ میں پہلی تصویر ظاہر نہیں ہورہی اسے درست کرنے کی ضرورت ہے..

واللہ الموفق
 

بلال

محفلین
بہت خوب بہت زبردست ٹیوٹوریل ہے۔۔۔ کچھ باتوں کا علم تھا لیکن فائر فاکس کی فائر بگ ایکسٹینشن نے تو کام بہت آسان کردیا۔۔۔ پہلے بہت مغز ماری کر کے سی ایس ایس فائل کو سمجھنا پڑتا تھا لیکن اب بہت ہی آسان ہو گیا ہے۔۔۔
اچھا ایک بات میں جاننا چاہتا تھا کہ اگر ہم نے اردو ویب پیڈ کے استعمال کے لئے پلگ ان استعمال نہ کرنا ہو بلکہ ڈائریکٹ تھیم کی فائلز میں شامل کرنا ہو تو اس کے لئے کیا کیا جا سکتا ہے؟؟؟
 

شکاری

محفلین
نبیل بھائی آپ نے کئی ایڈیٹروں کا ذکر کیا ہے کسی ایک کا لنک بھی دے دیں۔کوئی بھی اچھا ساایڈیڑ
 
استادان محترمی سبق تو یاد کرلیں گے لیکن اس سبق کو اپنے کمپیوٹر پر یونیفارم سرور پر کیسے چیک کریں گے کہ ہم سبق صحیح طور پر یاد کررہے ہیں یا اگر بلیو فش میں ساتھ ساتھ چیک کرنے کی سہولت میسر ہے تو اس کے بارے بھی معلومات مل جائیں تو سونے پر سہاگہ ہوجائے .:lovestruck:
 

نبیل

تکنیکی معاون
آپ نے اگر فری ہوسٹ پر فورم سیٹ اپ کر لی ہے تو یونیفارم سرور پر ورڈپریس انسٹال کرنا اس سے کہیں زیادہ آسان ہے۔
 
نبیل بھائی آپکی زرہ نوازی ہے جو میں اس قابل ہوا۔ آپکے بتائے ہوئے طریقے کے مطابق یونیفارم سرور پر اردو فورم تو کامیابی سے انسٹال کرلیا تھا لیکن لوکل سرور پر بلہگ انسٹال نہیں ہو پارہا ہے میں نے اپنی سی تمام لوشش کرلیں ہیں یہ ایرر آتا ہے

Fatal error: Call to undefined function: get_header() in W:\www\blog\index.php on line 1 کیا کروں؟ :idontknow:
 
Top