َنیٹ ورکنگ پروبلم؟

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبارکۃ!
محترم حضرینِ مجلس امید ہے رب باری تعالٰی سے کہ آپ سب خیر و عافیت اور امن امان کی زندگی بسر کر رہیں ہونگے۔
سوال میرے آپ سب سے یہ ہیں کہ میرے آفس کے تمام کمپیوٹر آپس میں نیٹ ورکنگ کے ذریعے سے منسلک ہے۔ جب ہم اپنے کمپیوٹر سے کوئی ایک فائل یا فولڈر شئیر کرتے ہے تو وہ فائل یا فولڈر تمام یوزر کے لیے visible ہوجاتی ہے ۔ میں یہ چاہتا ہوں کہ صرف limited user (s) کو ہی اس بات کی اجازت ہو کہ وہ میرے فائل یا فولڈر کو دیکھ سکھے یا اس میں کچھ amend کر سکے ۔
مثلاً میں نے ایک فولڈر Nazir نام کا شئیر کیا اور میں چاہتا ہوں کہ اسے نیٹ ورکنگ پر موجود صرف ایک یوزر بنام Tariq ہی استعمال کرے۔ باقی تمام یوزر بیشک اسے دیکھ یا کاپی کر لیں لیکن اس میں amendment صرف طارق نامی کمپیوٹر ہی کر سکے باقی سب کو وہ فولڈر صرف read only ملے۔
تو اس کا کیا حل ہے۔ اس کے لیے ہمیں کیا کرنا چاہیے۔
یہی سوال میں نے جب گوگل پر سریچ کیا تو وہاں مجھے صرف کمپیوٹر پر موجود یوزر کے بارے میں جواب ملانیٹ ورکنگ کے بارے میں کوئی جواب نہیں ملا۔

والسلام
 

arifkarim

معطل
اس فولوڈر کی پراپرٹیز میں جاکر اسکے ایڈیٹینگ کے اختیارات صرف طارق کو دے دیں، جبکہ باقی یوزرز کیلئے ریڈ اونلی کر دیں۔۔۔۔
 
وہ شاید domain کمپیوٹر ز پر ہوتا ہے ۔ کیونکہ ہمارے کمپیوٹر پر اس قسم کوئی آپشن موجود نہیں۔ ہاں وہ لوکل یوزر (یعنی جو ہمارے کمپیوٹر پر بنے ہوتے) ان کے بارے میں permission کا آپشن تو دیتے ہے لیکن نیٹ ورکنگ والے کمپوٹرز (یوزر ) کا آپشن نہیں دیتا ہے۔
 
بلکل میرے کمپیوٹر پر تو اکاؤنٹ ہی ایک ہے جو ایڈمن کا ہے اور وہ میں خاکسار خود ہی ہوں۔ لیکن ان سب سے باتوں سے کے باوجود مسئلہ کا حل جو کا تو ہے
 

arifkarim

معطل
میں نے ایکس پی پروفیشنل میں‌ چیک کیا ہے، وہاں نیٹورک کے تمام فولڈرز کیلئے پرمشنز دیے جا سکتے ہیں البتہ ایکس پی ہوم میں اسکی اسپورٹ نہیں‌ ہے۔
 
راجہ صاحب مجھے اس میں کافی سریچ کرنے کے بعد نظر نہںی آیا کہ آیا ہم نیٹ ورکنگ یوزر میں سے اپنی پسند کےیوزر کو allow کرسکتے ہے یا نہیں۔
بہرحال استعمال کرتا رہونگا۔ امید ہے میری مطلوبہ شے اس میں موجود ہوں۔ ان شاء اللہ عزوجل
والسلام و شکریہ
 
میں نے ایکس پی پروفیشنل میں‌ چیک کیا ہے، وہاں نیٹورک کے تمام فولڈرز کیلئے پرمشنز دیے جا سکتے ہیں البتہ ایکس پی ہوم میں اسکی اسپورٹ نہیں‌ ہے۔

ایکس پی ہوم میں یہ سرورس صرف سیف موڈ میں آتی ہے ویسے نہیں
 

اظفر

محفلین
جناب یہ کام ڈومین والے سسٹم کے بغیر مشکل ہے ۔ آپ اپنا نیٹ ورک ڈومین پر کریں اس میں یہ تمام آپشن ہوتے ہیں
 

راجہ صاحب

محفلین
راجہ صاحب میں دیکھتا ہوں۔ بہت شکریہ
اور بہت شکریہ عارف بھائی ترنت جواب دینے کا۔

فولڈر گارڈ کی مدد سے آپ کسی بھی فولڈر کولاک کر سکتے ہیں اور اس کو وہی ان لاک کر سکتا ہے جس کو اس کا پاسورڈ معلوم ہو
اب ہو یہ سکتا ہے کہ آپ جس کو بھی چاہیں‌اس کا پاسورڈ بتا دیں ۔ اس کے علاوہ کوئی بھی یوزر اس کو استعمال نہیں‌کر سکے گا
 
فولڈر گارڈ کی مدد سے آپ کسی بھی فولڈر کولاک کر سکتے ہیں اور اس کو وہی ان لاک کر سکتا ہے جس کو اس کا پاسورڈ معلوم ہو
اب ہو یہ سکتا ہے کہ آپ جس کو بھی چاہیں‌اس کا پاسورڈ بتا دیں ۔ اس کے علاوہ کوئی بھی یوزر اس کو استعمال نہیں‌کر سکے گا
جی ہاں یہی اس کی سب سے خاص خوبی ہے ۔ کہ فولڈر نظر بھی آرہا ہے اور لاک بھی ہے ۔ میرا خیال ہے اگر اس فولڈر کو (جو کہ لاک شدہ ہے) شئیر کر دیا جائے۔ تو وہی یوزر اسے کھول سکیں گے جن کو اس کا پاسورڈ معلوم ہونگا۔
اب یہ بات تو کل آفس جا کر ہی پروو ہو سکتی ہے۔
والسلام
 

اظفر

محفلین
کوشش کر لیں
جہاں تک میرے علم میں ہے فولڈر لاک لوکل پی سی کیلیے لاک کرتا ہے فایل کو ، نیٹ ورک کیلے نہیں
 
Top