دیئے گئے لفظ پر شاعری

مغزل

محفلین
شمشاد بھائی اگلا لفظ آپ نے دیا ہی نہیں ۔۔ سو میں نے خود ہی ’’سچ / سچا ‘‘ اخذ کرلیا ہے۔

یہ ش۔ہرِ صداقت بھی ع۔جب ش۔ہر ہے انجم
اک شخص بھی ہم نے یہاں سچا نہیں دیکھا
انجم شادانی ابن ِ مولوی بنّے میاں

اگلا لفظ ہے ’’ صداقت ‘‘
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
یہ تو ناجائز ہے۔ جو شعر آپ نے پوسٹ کیا ہے اس میں تو خرم کہیں نہیں ہے، حالانکہ روایت تو یہی چل رہی ہے۔ کہ دیئے گئے شعر میں شامل کسی لفظ کا اگلے شعر میں استعمال کرناہوتا ہے۔
:confused:




معافی چاہتا ہوں مجھے اس بارے میں بالکل پتہ نہیں‌تھی :(
 

ہما

محفلین
شمشاد بھائی اگلا لفظ آپ نے دیا ہی نہیں ۔۔ سو میں نے خود ہی ’’سچ / سچا ‘‘ اخذ کرلیا ہے۔

یہ ش۔ہرِ صداقت بھی ع۔جب ش۔ہر ہے انجم
اک شخص بھی ہم نے یہاں سچا نہیں دیکھا
انجم شادانی ابن ِ مولوی بنّے میاں

اگلا لفظ ہے ’’ صداقت ‘‘

سبق پھر پڑھ صداقت کا شرافت کا عدالت کا
لیا جائے گا تجھ سے کام دُنیا کی امامت کا

دنیا
 

ہما

محفلین
رات کی بے سُخن خاموشی میں
رو رہا ہوں کہ سو نہیں سکتا
راحتوں کے محل بناتا ہے
دل جو آباد ہو نہیں سکتا

آباد
 

محمداحمد

لائبریرین
میں‌ جو اک برباد ہوں آباد رکھتا ہے مجھے
دیر تک اسمِ محمد(صلی اللہ علیہ وسلم ) شاد رکھتا ہے مجھے

شاد
 

ہما

محفلین
ہمسفر ہوتا کوئی تو بانٹ ‌لیتا دوریاں
راہ چلتے لوگ کیا سمجھیں‌میری مجبوریاں‌۔۔۔۔۔۔!

لوگ
 

مغزل

محفلین
ج۔۔شنِ مقتل ہی نہ برپا ہوا، ورنہ ہم بھی
پابجولاں ہی سہی ، ناچتے گاتے جاتے
فراز​

اگلا لفظ ہے۔ پابجولاں
 

امر شہزاد

محفلین
آج بازار میں پا بجولاں چلو
دست افشاں چلو، مست ورقصاں چلو
خاک بر سر چلو، خوں بداماں چلو
راہ تکتا ہے سب شہر جاناں چلو
فیض احمد فیض

افشاں
 

الف عین

لائبریرین
زخم نے داد نہ دی تنگیٔ دل کی یارب
تیر بھی سینۂ بسمل سے پر افشاں نکلا
چچا کا یہ شعر چلے گا نا۔۔۔۔۔

زخم
 
Top