کون ھے جو محفل میں آیا (20)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین

و علیکم السلام ثناء اللہ بھائی، کہیے کیسے ہیں؟ اس دفعہ تو بہت ہی دیر بعد آئے۔ مجھے افسوس ہے کہ اس دفعہ آپ کی شادی کی سالگرہ 15 جون کو مس کر گیا۔ کہیے کیسی رہی سالگرہ؟

آج آپ آ ہی گئے ہیں تو ووٹ بھی ڈالتے جائیے گا۔
 

شمشاد

لائبریرین
و علیکم السلام ڈاکٹر صاحب

گرمی اور لوڈ شیڈنگ کا کیا حال ہے آپ کی طرف؟
 

ثناءاللہ

محفلین
و علیکم السلام ثناء اللہ بھائی، کہیے کیسے ہیں؟ اس دفعہ تو بہت ہی دیر بعد آئے۔ مجھے افسوس ہے کہ اس دفعہ آپ کی شادی کی سالگرہ 15 جون کو مس کر گیا۔ کہیے کیسی رہی سالگرہ؟

آج آپ آ ہی گئے ہیں تو ووٹ بھی ڈالتے جائیے گا۔
شمشاد بھائی اس دفعہ شادی کی سالگرہ چھوٹے بھائی کی شادی میں گزاری ہے اور اس کی بھی شادی سولہ جون کو ہوئی ہے۔ :)
اور رہا ووٹ کا سوال تو وہ تو میں ڈال دئے ہیں آپ کے ووٹ مانگے بغیر آپ کو ووٹ ڈال دئے ہیں۔ ;)
 

شمشاد

لائبریرین
بہت مبارک ہو آپ کو آپ کے بھائی کی شادی۔ یہ تو بڑی خوشی کی بات ہے۔
آپ نے سخت گرمیوں کا انتخاب کیا ہوا ہے شادی کے لیے۔
 

تعبیر

محفلین
میں بھی آدھی محفل گھوم پھر کر یہاں آگئی ہوں :)

سب کو میری طرف سے السلام علیکم
 

فرذوق احمد

محفلین
یہ سائیکل اکثر کیوں پنکچر ہو جاتی ہے؟ کوئی شرارت سے تو نہیں کر دیتا؟

السلام علیکم شمشاد بھائی


جی شمشاد بھائی ایک دو بار ایسا بھی ہوا ہے ،، اب آپ کو تو پتا ہے ،، لاہور کے لڑکوں کا شرارتی ہوتے ہیں ، میں تو نہیں ہوں ،،
 

تیشہ

محفلین
آپ گھر میں کیون نہیں دستیاب ہوتے :confused: جب بھی میں فون کرتی ہوں مینا بازار میں ملتے ہیں :confused:

کیا لائے ہیں مینا بازار سے ۔ :confused:
 

شمشاد

لائبریرین
لانا کیا ہے، میں تو بور ہی ہوتا ہوں۔ ہاں وہاں کھانا اچھا مل جاتا ہے۔

عورتوں کی طرف خاصی سے بھی زیادہ رونق ہوتی ہے لیکن وہاں مردوں کا داخلہ ممنوع ہوتا ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
شکر کرو کہ صرف الزام ہی لگایا ہے، کہیں ایف آئی آر نہیں کٹوا دی۔ مقدمہ عدالت میں چلا جاتا تو زندگی تاریخیں بھگتنے میں گزر جاتی۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top