القلم مہوش علی فونٹ

arifkarim

معطل
تمام عربی حروف کا احاطہ کرنا ایک اچھا امر ہوگا لیکن کیا اس سے فونٹ کا حجم زیادہ نہیں ہوجائے گا؟ میرے خیال میں تو اسے اگر عربی، اردو، سندھی، پشتو تک محدود رکھا جائے تو بہتر ہے۔

بھائی آپ یونیکوڈ اور اوپن ٹائپ کی اصطلاح کو بھی تو سمجھیں: یونیکوڈ کا اصل مقصد یہ ہے کہ آپ کو زبان چینج کرنے کیلئے فانٹ‌ چینج کرنے کی ضرورت نہ پڑے۔ بیشک تمام عربی الخط زبانوں کے کیریکٹرز شامل کرنے سے فانٹ ‌ کا حجم چند کلو بائٹ‌ بڑھ جائے گا۔ لیکن پھر ساتھ ساتھ آپ کو ایک یونی ورسل فانٹ‌ بھی تو مل جائے گا نا، جسے تمام زبانوں؛ عربی ، اردو فارسی، سندھی اور پشتو لکھنے والے استعمال کر سکیں گے;)

اوپن ٹائپ کیلئے مزید معلومات:
http://www.adobe.com/type/opentype/
 
محترمہ مہوش علی صاحبہ فانٹ کی بہت بہت مبارک باد اور جناب شاکر القادری صاحب آپ کو اس بار بھی اک نیا اور پیارا فانٹ بنانے پر بہت بہت مبارک باد
 

مانو

محفلین
مہوش کو مبارک میری طرف سے لیکن وہ ہیں کہاں کیا ان کو اس بارے میں بتایا گیا ہے؟
 
آج یہ پورا دھاگہ دیکھا مگر کہیں‌پر مہوش بہن کا شکریہ تک نہیں دیکھا، کافی مایوسی اور دکھ ہوا، قادری بھائی نے کتنی محنت سے فونٹ بنایا مگر سندھی کے مثل " جن کے لئے ہم مرے انہوں نے کندھا تک نہیں دیا"۔
 

مہوش علی

لائبریرین
مہوش کو مبارک میری طرف سے لیکن وہ ہیں کہاں کیا ان کو اس بارے میں بتایا گیا ہے؟

السلام علیکم

مانو سسٹر، واللہ مجھے اب کوئی 5 منٹ قبل اس فونٹ اور اس تھریڈ کے بارے میں علم ہوا ہے، اور کسی نے مجھے اس سے قبل پی ایم کر کے اسکی طرف متوجہ نہیں کیا۔
[میرے براوزر میں "حالات حاضرہ" اور "لائبریری سیکنشن" کے ڈائریکٹ لنکز ہیں اور میں اکثر باقی چیزوں کو چھوڑتےہوئے صرف ان دو سیکشنز میں چلی آتی ہوں]

اب مجھے اطمنان سے پہلے یہ پورا تھریڈ پڑھنے دیں، اور اسکے بعد آپ سب کا فردا فردا تو نہیں البتہ مشترکہ طور پر ایک ہی دفعہ شکریہ ادا کر دوں گی،۔۔۔۔۔۔۔ اور ۔۔۔۔۔۔ اور ۔۔۔۔ اور جو بھی مشترکہ طور پر آپ محبت کرنے والے لوگ "سزا" تجویز کریں گے اسے قبول نہیں کیا جائے گا۔ :) [وجہ اسکی یہ ہے کہ آپ اتنے سارے لوگوں میں سے کسی کو ایک بھی پیار بھرا پی ایم بھیجنے کی توفیق کیوں نہ ہوئی، اور کیا یہ سزا کم ہے کہ اتنے خوبصورت فونٹ کو اپنےنام پر ہوتے ہوئے بھی ، اس سے اتنے عرصے لطف اندوز نہیں ہو سکی اور نہ ہی آپ لوگوں کی اس تھریڈ میں ان پیارے پیارے پیغامات سے لطف اندوز ہو سکی۔ ]
 
ہم نے بھی آپ کے حق میں ووٹ دیا تھا آپ تو تواتر کے ساتھ آتی رہیں مگر افسوس کہ اس دھاگے پر آپ کی نظر نہ پڑی۔ آپ کی بات کا مطلب سندھی میں یہ سمجھا لڏ بہ ڏي لڏاڻي بي ڏي
 

نبیل

تکنیکی معاون
مہوش، میں نے آپ کا تھریڈ مقفل کیا ہے تو آپ کو کسی اور موضوع کا دھیان آیا ہے۔ :)
حیرت کی بات ہے کہ صفحہ اول پر اتنے دنوں سے آپ کے نام پر خوبصورت فونٹ کا نمونہ موجود ہے اور آپ نے اس طرح کبھی دھیان ہی نہیں دیا۔ :(
سزا تو آپ کے لیے تجویز کی جانی چاہیے۔ :cool:
 

arifkarim

معطل
مہوش: آپ محفل کی موڈریٹر ہیں، آپ کو کم از کم ہفتہ ایک بار تمام تھریڈز کی نظر ثانی کرنی چاہئے۔
 

شاکرالقادری

لائبریرین
مہوش علی بہن میں نے کئی بار سوچا کہ آپ کو ای میل کر دوں
لیکن پھر اس خیال سے رہنے دیا کہ آپ جب یہاں آئیں گی تو ایک دفعہ پھر اس دھاگے میں جان پڑ جائے گی
 
Top