اردو محفل کا سکول-(3)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
گرو جی امید ہے سارا کی بات سمجھ گئے ہوں گے، یہاں ہوم ورک بس اتنا ہی ہے کہ کوئی اچھی بات یہاں شیئر کیا کریں۔
 

سارا

محفلین
حضرت محمد:pbuh: نے فرمایا:


" جو شخص میری امت کے فائدے کے واسطے دین کے کام کی چالیس حدیثیں سنائے گا اور حفظ کرے گا، اللہ پاک اس کو قیامت کے دن عالموں اور شہیدوں کی جماعت میں اٹھائے گا اور فرمائے گا جس دروازے سے چاہو جنت میں داخل ہو جاؤ"


سر جی میرے ذہن میں ایک خیال آیا ہے اگر اس پر عمل درآمد ہو جائے تو ہم سب کے حق میں ہی اچھا ہو گا۔۔یہ حدیث حسن نے پہلے بھی 2' 3 دفعہ شئیر کی ہے اور میں نے بھی سن یا کہیں پڑھ رکھی ہے۔۔پہلے تو اس کی سند معلوم کرتے ہیں کہ صحیح ہے اور اس کے بعد ہم سب مل کر ہفتے میں ایک حدیث حفظ کر لیا کریں گے یہاں۔۔جب سب کو حفظ ہو جائے گی اس کے بعد اگلی حدیث یاد کیا کریں گے۔۔اہم مسائل پر چھوٹی چھوٹی احادیث رکھتے ہیں جو سب کو آسانی سے یاد ہو جائیں اور جن سے دین کی دعوت کا کام کرنے میں بھی مدد ملے۔۔۔
کیا خیال ہے آپ سب کا؟؟ میرے ذہن میں ابھی یہ خیال آیا تو میں نے سوچا آپ سب سے شئیر کر لیا جائے۔۔
ٹیچرز کو بھی ساتھ یاد کرنا ہو گا۔۔:cool:
 

شمشاد

لائبریرین
بہت اچھا خیال ہے سارا آپ کا، لیکن حدیث کا عربی متن بھی ساتھ ہونا چاہیے اور یاد بھی عربی میں ہی کرنی چاہیے۔ ترجمہ میں تو رد و بدل ہو جاتا ہے۔
 

پپو

محفلین
شمشاد بھائی آپ لوگ تو عربی جاننے والے ہو ہمارے لیے تو یہ مشکل ہوگا یا یہ کہ آپ ھماری مدد کریں
 

شمشاد

لائبریرین
پپو بھائی میں بھی عربی سے نابلد ہوں۔

میرا مطلب تھا کہ اگر کوئی حدیث یہاں بیان کی جائے تو عربی متن کے ساتھ کی جائے۔ ترجمہ تو ظاہر ہے لکھا ہی جائے گا۔
 

پپو

محفلین
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا
اگر کوئی شخص یہ جاننا چاہے کہ اللہ کے نزدیک اس کا کیا مقام ہے۔ اسے چاہیے وہ یہ دیکھے اس کے نزدیک اللہ کا کیا مقام ہے
 

سارا

محفلین
بہت اچھا خیال ہے سارا آپ کا، لیکن حدیث کا عربی متن بھی ساتھ ہونا چاہیے اور یاد بھی عربی میں ہی کرنی چاہیے۔ ترجمہ میں تو رد و بدل ہو جاتا ہے۔

نہیں بھائی جیسے ہمیں عربی کی کچھ سمجھ نہیں ہے یہی حال باقی لوگوں کے ساتھ بھی ہے اگر ہم عربی میں یاد بھی کر لیں تو اسے سمجھے گا کون۔۔۔:confused:
یاد اردو میں ہی کرتے ہیں لیکن اگر بیان کرنے کی ضرورت پیش آ جائے تو ہم یہ کہہ دیا کریں گے کہ یہ حدیث کا مفہوم ہے کیونکہ ہمیں یاد تو ہو گی صرف ایک آدھ لفظ کی غلطی کی وجہ سے ایسا کہہ دیا کریں گے۔۔ویسے میں نے آج تک علماء سے بھی کوئی احادیث سنی ہیں تو وہ بھی اردو میں ہی ہوتی تھی کیونکہ انہیں پتا ہے کہ آگے سننے والے عربی سے نا واقف ہیں۔۔ساتھ کتاب اور باب کا نام حدیث کے ساتھ یاد کرنا ضروری ہے جیسے صحیح مسلم کی ہے بخاری کی ہے یا کسی اور حدیث کی کتاب کی۔۔۔
 

چاند بابو

محفلین
ارے شمشاد بھائی شاہ جی نے کیا کوشش کرنی ہے۔ شاہ جی تو اگر صرف اپنے وعدے ہی پورے کر لیں تو بات بن جائے گی، انہیں شاید یاد نہیں کہ انہوں نے ایک انٹریوو سے واپس آ کر کچھ کھلانے کی بات کی تھی۔
 

شمشاد

لائبریرین
چاند بابو مجھے کچھ ایسا لگ رہا ہے کہ وہ بات کچھ بنی نہیں، نہیں تو شاہ جی کے ساتھ زبردستی بھی کی جا سکتی تھی کھانے کے معاملے میں۔
 

پپو

محفلین
ارے شمشاد بھائی شاہ جی نے کیا کوشش کرنی ہے۔ شاہ جی تو اگر صرف اپنے وعدے ہی پورے کر لیں تو بات بن جائے گی، انہیں شاید یاد نہیں کہ انہوں نے ایک انٹریوو سے واپس آ کر کچھ کھلانے کی بات کی تھی۔
دیکھو چاند بابو یہ کھانے کھلانے کی بات جہاں ہو تم وہیں ہوتے ہو کچھ تو خیال کرو یہ سکول ہے اس میں تو کم از کم ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
کوئی بات نہیں پپو بھائی کر لینے دیں چاند بابو کو کھانے پینے کی بات، کینٹین والی مائی تو ویسے بھی نہیں آ رہی۔
 

سارا

محفلین
سر جی میں نے پوچھا تھا وہ 40 احادیث والی حدیث حسن درجے پر بھی نہیں پہنچتی اس لیے اسے چھوڑ دیتے ہیں البتہ ساتھ انہوں نے یہ بھی فرمایا تھا کہ بغیر لمٹ مخصوص کیے احادیث یاد کر سکتے ہیں چاہے 10 یاد کریں یا 40 کی بجائے 80 یاد کر لیں۔۔نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث کا ایک مفہوم بیان کیا کہ اللہ اس شخص پر رحم کرے جو میری بات سنے اور اسے یاد کر کے آگے پہنچائے۔۔اور حدیث کو بالمعنی بھی یاد کرنے میں کوئی حرج نہیں انشا اللہ۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
سارا بہن آپ کا خیال بہت اچھا ہے۔ ضروری تو نہیں کہ گنتی سے ہی احادیث یاد کی جائیں۔ جتنی بھی ہو سکتا ہے کر لیں۔

تو پھر شروع کریں۔
 

سارا

محفلین
اوکے انشا اللہ شروع کرتے ہیں۔۔ایک ہفتے میں ایک حدیث دی جائے گی۔۔کوئی بھی حدیث دے سکتا ہے پہلے چھوٹی چھوٹی اور آسان احادیث سے شروع کرتے ہیں تاکہ شروع شروع میں آسانی رہے اور اگر حدیث پچھلے صفحے پر رہ جائے تو اسے پھر اگلے صفحے پر کاپی پیسٹ کیا کریں گے تا کہ یاد رہے۔۔۔
 

سارا

محفلین
(( ''اس ہفتے کی حدیث۔۔۔۔ ))
امام بخاری اور امام مسلم نے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ سے روایت نقل کی ہے'کہ انہوں نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
''اللہ عزوجل فرماتے ہیں 'میں اپنے بندے کے اپنے بارے میں گمان کے مطابق ہوں'جب وہ مجھے یاد کرتا ہے'تو میں اس کے ساتھ ہوتا ہوں'اگر وہ میرا ذکر اپنے دل میں کرتا ہے'تو میں بھی اس کو اپنے دل میں یاد کرتا ہوں'اور اگر وہ میرا ذکر کسی مجلس میں کرتا ہے'تو میں اس کا ذکر ایسی مجلس میں کرتا ہوں'جو ان سے بہتر ہے۔۔''

(متفق علیہ:صحیح البخاری' کتاب التوحید' و صحیح مسلم'کتاب الذکر و الدعاء التوبتہ والاستغفار' الفاظ حدیث صحیح مسلم کے ہیں)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top