How to Install Modem in Ubuntu 8.04 LTS

پی کے ٹن

محفلین
اب اس فائل یعنی موڈیم کے ڈرائیورز کی ReadMe.txt فائل جس کا حصہ میں نے اوپر کاپی پیسٹ کیا اس میں تین پوائنٹزہیں جن کی مجھے سمجھ نہیں آرہی ؛
نمبر ایک وہ سی کمپائلر کا کہہ رہا ہے کہ کمپیوٹر میں سی کمپائلرانسٹال ہونا چائیے ؟ اب مجھے یہ بتائیں سی کمپائلر کونسا ہے اور میں اس کو کہاں سے ڈاؤن لوڈ کروں؟
نمبر دو اس نے Lspci Stander Path کا کچھ کہا ہے ؟ اس سے کیا مراد ہے ؟
You must have lspci in a standard path (for automated install)
نمبر تیں زیل کی انگریزی جملے سے کیا مراد ہے ؟
You must have installed your kernel sources, which corresponds
to your current running kernel
یہاں تک تو موڈیم کے مسلے کا بیان مکمل ہوا
 

پی کے ٹن

محفلین
مڈیا پلیر کے پلگ انز کا مسلہ
اب محمد سعد نے بھائی نے کوڈز کا جو لنک دیا تھا اس سے میں نے کوڈ ڈاؤن لوڈ کیا جس کا لنک زیل میں ہے
http://packages.ubuntu.com/hardy/gstreamer0.10-ffmpeg
اس کو انسٹال کرنے پہ ارر آئی جس کی تصاویر میں زیل میں پیش کر رہا ہوں
74190991ib0.jpg


98879591cf0.jpg


80885579yq9.jpg
 

دوست

محفلین
پاء جی پہلے آپ موڈم کی فکر کریں۔ انٹرنیٹ چل پڑا تو آگے موجاں ہی موجاں ہیں۔ کوڈکس کا اکیلا اکیلا پیکج کرکے اتاریں گے تو مسئلہ ہوگا۔ ہر پیکج کچھ مخصوص پیکج پر انحصار کرتا ہے۔ یہ خاصا مشکل ہوجائے گا اس لیے آپ موڈم کی طرف توجہ دیں۔ انٹیل کے موڈم لینکس پر اچھے سپورٹ شدہ ہیں۔ میرے پاس intel 536 ep موڈم رہا ہے۔ اس کا ڈرائیور الگ سے انسٹال کرنا پڑتا تھا لیکن کوئی مسئلہ نہیں کرتا تھا۔ مزید کے لیے آپ محمد سعد کا دیا ہوا لنک دیکھیں۔
کمپائلیشن کا ایرر اس لیے آرہا ہے کہ آپ کے پاس کمپائلر انسٹال نہیں۔ آپ ٹیوٹوریل کی پہلی لائن ہی بھول گئے شاید۔
sudo apt-get install gcc-3.4 build-essential libncurses5-dev kernel-package gnome-ppp
لینکس نے مجھے بھی تنگ کیا تھا۔ مجھے اندازہ ہے آپ کی پریشانی کا۔ لیکن کیا کہیے ہارڈوئیر ساز ادارے لینکس سے سوتیلوں جیسا سلوک کرتے ہیں۔ اس کے لیے ڈرائیور اچھی طرح سپورٹ شدہ نہیں ہوتے، جاری ہی نہیں کیے جاتے یا پھر اپڈیٹ نہیں کیے جاتے۔
 

پی کے ٹن

محفلین
کمپائلیشن کا ایرر اس لیے آرہا ہے کہ آپ کے پاس کمپائلر انسٹال نہیں۔ آپ ٹیوٹوریل کی پہلی لائن ہی بھول گئے شاید۔
sudo apt-get install gcc-3.4 build-essential libncurses5-dev kernel-package gnome-ppp
برادر اب میں نے کمائلر پرل بھی ڈاؤن لوڈ کر لیا ہے اس لنک سے
http://www.cpan.org/src/README.html
http://www.cpan.org/src/perl-5.10.0.tar.gz
کیا یہی کمپائلر چائیے تھا ؟ اور اس کو انسٹال کرنے کا طریقہ کیا ہے ؟ کیا یوبنٹو میں جاکر بس اس زپ فائل پہ ڈبل کلک کر دوں تو خود بخود انسٹال ہوجائے گا یا اور بھی پاپڑ بیلنے پڑیں گے ؟
 

محمد سعد

محفلین
السلام علیکم
میرے پیارے بھائیومیں اب تک کی اپنی تمام کوششوں کا خلاصہ یہاں پیش کرتا ہوں بمع تصویر اس کو پڑھیے اور کوئی حل تجویز کیجیے
موڈیم کی انسٹالیشن
اس کے لیے سب سے پہلے میں نے scanModem نام کا ایک سافٹ ویر ڈاؤن لوڈ کیا اور بتائی گئی ترتیب کے مطابق اس کو چلایا اس نے ModemData.txt نام کی فائل دی جس میں موڈیم کی انسٹالیشن کے متعلق معلومات درج تھیں اس میں تحریر تھا کہ

میں نے اس کے مطابق ہی Slmar نامی سافٹ ویر کو ڈاؤن لوڈ کرکے چلایا اور اس نے جو نتیجہ دیا وہ زیل کی تصویر میں آپ ملاحضہ کر سکتے ہیں
50732734sk4.jpg

یہاں پر محض ./setup نہیں بلکہ sudo ./setup چلانا ہے۔
 

محمد سعد

محفلین
یہ آپ جس ٹیوٹوریل کا حوالہ دے رہے ہیں، یہ ابنتو کے کافی پرانے ورژن کے لیے لکھا گیا تھا۔ اور اس میں جس ڈرائیور کا ربط موجود ہے، وہ بھی بہت پرانا ہے۔ لہٰذا بہتر ہوگا کہ آپ اس کو بھول جائیں اور scanModem کی فراہم کردہ معلومات کے مطابق ڈرائیور نصب کریں۔
 

دوست

محفلین
انھیں کمپائل کرنے کے لیے پیکجز درکار تھے اصل میں۔
جو انٹرنیٹ‌ کے بغیر مل نہیں‌ سکتے۔
 

محمد سعد

محفلین
آپ کے پاس جو ModemData.txt فائل موجود ہے، اس میں آپ کے کام کا حصہ یہ ہے:
134d:2189 is a PCTel HSP56 MicroModem 688T modem with the Oasis chipset.
Under 2.6.n kernels, it is only supported through the Smartlink slamr.ko driver.

The modem is supported by the Smartlink slamr
plus the slmodemd helper utility. Read the
DOCs/Smartlink.txt and Modem/DOCs/YourSystem.txt for follow through guidance.


From http://linmodems.technion.ac.il/pack...rtlink/Ubuntu/ ,
download the package slamr-2.6.24-16-generic.tar.gz
Under Linux, open a terminal and unpack with:
$ tar zxvf slamr*.tar.gz
Move into the unpacked folder
$ cd slamr-2.6.24-16-generic
Look around
$ ls
Run the
$ sudo ./setup

Afterwards do:
$ slmodemd --help
$ slmodemd --countrylist &> Clist.txt
If not in the USA, look for your COUNTRY_NAME therein.
Do and edit with:
$ sudo gedit /etc/default/sl-modem-daemon
and therein replace the USA in the line:
SLMODEMD_COUNTRY=USA
This will provide for the correct Country setting in the automated:
slmodemd -c COUNTRY /dev/slamr0

Read the DOCs/Smartlink.txt and DOCs/YourSystem.txt
Writing DOCs/Smartlink.txt
============ end Smartlink section =====================

اگر آپ چاہیں تو DOCs کے فولڈر میں موجود فائلیں بھی پڑھ سکتے ہیں۔ لیکن میرے خیال میں ان کی اہمیت اتنی زیادہ نہیں۔
 

محمد سعد

محفلین
انھیں کمپائل کرنے کے لیے پیکجز درکار تھے اصل میں۔
جو انٹرنیٹ‌ کے بغیر مل نہیں‌ سکتے۔

میری آزمائشوں کے مطابق ابنتو 8.04 میں کمپائلر اور کرنل ہیڈرز پہلے سے ہی موجود ہوتے ہیں۔ میں نے خود بھی اپنے موڈیم کا ڈرائیور نصب کر کے دیکھا ہے۔
 

دوست

محفلین
پی کے ٹُن آپ سی ڈی سے کمپائل کرنے والے پیکج انسٹال کرسکتے ہیں۔ ابھی مجھے اس کا طریقہ کار یاد آیا یہاں‌ لکھ رہا ہوں۔
اوبنٹو کی سی ڈی ڈرائیو میں‌ ڈالیں‌ اور ٹرمینل کھول کر یہ کمانڈ دیں
sudo apt-cdrom add
sudo apt-get update
sudo apt-get install build-essential
اس کے بعد ڈرائیور کمپائل کرنے کی کوشش کریں۔
وسلام
 

پی کے ٹن

محفلین
بڑی مہربانی بھائی لوگ آپ سب کی فلحال میں نے لینکس سے بلکہ یوبنٹو کی سی ڈی پہ اوپر سو بار ناک رگڑ رگڑ کر لینکس سے توبہ کی ہے مجھے چوری شدہ ونڈو منظور ہے لیکن لینکس کی سر دردی نہیں اب صرف موڈیم کی انسٹالیشن میں اتنا لمبا چوڑا مسلہ ہے تو پھر اور چیزوں میں تو اللہ معافی دے ہائے میری توبہ لینکس سے اللہ بچائے اللہ ہر ایک مسلمان کو لنکس کے شر سے محفوظ رکھے آمین وسلام
 

محمد سعد

محفلین
بڑی مہربانی بھائی لوگ آپ سب کی فلحال میں نے لینکس سے بلکہ یوبنٹو کی سی ڈی پہ اوپر سو بار ناک رگڑ رگڑ کر لینکس سے توبہ کی ہے مجھے چوری شدہ ونڈو منظور ہے لیکن لینکس کی سر دردی نہیں اب صرف موڈیم کی انسٹالیشن میں اتنا لمبا چوڑا مسلہ ہے تو پھر اور چیزوں میں تو اللہ معافی دے ہائے میری توبہ لینکس سے اللہ بچائے اللہ ہر ایک مسلمان کو لنکس کے شر سے محفوظ رکھے آمین وسلام

میں تو بس اتنا ہی کہوں گا کہ برائی سے بچنا کبھی بھی آسان نہیں ہوتا۔ خاص طور پر آج کے دور میں۔ :rolleyes:
 

محمد سعد

محفلین
پی کے ٹَن بھائی، ابنتو کو ختم کرنے سے پہلے میرا ایک کام کر دوگے؟ اس سے میری معلومات میں خاطرخواہ حد تک اضافہ ہوگا۔
آپ ایسا کریں کہ فی الحال اس ٹیوٹوریل کو بھول کر scanModem والے طریقے سے موڈیم کا ڈرائیور نصب کرنے کی کوشش کریں۔ ڈرائیور وہی استعمال کریں جس کا لنک ModemData.txt میں دیا گیا ہے (گزشتہ تحاریر میں میں نے بتا بھی دیا ہے کہ کون سا حصہ آپ کے کام کا ہے)۔ پھر اسے unpack کر کے اس ان پیک کیے گئے فولڈر میں جا کر sudo ./setup کی کمانڈ چلائیں۔ دو باتیں ہونگی۔ یا تو موڈیم کا ڈرائیور نصب ہو جائے گا، اور یا پھر نہیں ہوگا۔ دونوں صورتوں میں آپ اس کمانڈ کا نتیجہ یہاں پر پوسٹ کر دیں تاکہ اگر اگلی بار کوئی پوچھے تو میں اس کی ذرا بہتر طور پر مدد کر سکوں۔
 

دوست

محفلین
میرے ساتھ بھی کئی ایسے سیاپے ہوئے تھے۔ مانیٹر نہیں‌ چلتا تھا نیا لیا، سسٹم پرانا تھا وہ نیا لیا۔ آج دو سال ہوگئے ہیں۔ اور لینکس کا یوزر ہوں۔
 

محمد سعد

محفلین
میرے ساتھ بھی کئی ایسے سیاپے ہوئے تھے۔ مانیٹر نہیں‌ چلتا تھا نیا لیا، سسٹم پرانا تھا وہ نیا لیا۔ آج دو سال ہوگئے ہیں۔ اور لینکس کا یوزر ہوں۔

اللہ کے بندے! کیوں بھائی کو خواہ مخواہ ڈراتے ہو؟ وہ تو دو سال پہلے کی بات تھی۔ یہ کوئی ونڈوز تو نہیں ہے کہ پانچ سال تک کوئی ترقی ہی نہ ہو۔ :grin:
 

پی کے ٹن

محفلین
بھائیو میں نے فیصلہ کیا ہے کہ موڈیم ہی نیا لوں گا انٹل کا فلحال پیسے نہیں ہیں اس لیے ونڈو استعمال کر رہا ہوں لیکن جب پیسے ہوجائیں انٹل کا ایک جینین موڈیم لے لوں گا اور سکین موڈیم والے سافٹ ویر کے زریعے انشاءاللہ موڈیم انسٹال کرلوں گا آپ سب بھائیوں کا میں دل کی گہرائیوں سے مشکور ہوں بہت شکریہ آپ سب کا
 

محمد سعد

محفلین
میرا تو خیال ہے کہ آپ اس موڈیم کو بھی بہ آسانی لینکس پر چلا سکتے ہیں اگر آپ سکین موڈیم کے بتائے گئے طریقے پر ہو بہو عمل کریں اور اس دو سال پرانے ٹیوٹوریل کو فی الحال نظر انداز کر دیں۔ بہرحال، جیسی آپ کی مرضی۔ اب میں آپ کے پیچھے ڈنڈا اٹھا کر تو نہیں دوڑ سکتا۔ ;)
 

محمد سعد

محفلین
ویسے اب چونکہ اردو کوڈر لینکس فورم بھی واپس آ گیا ہے تو اگر آپ وہاں سے پوچھ لیں تو زیادہ لوگ اس سوال پر توجہ دیں گے اور شاید آپ کا مسئلہ حل بھی ہو جائے۔
 
Top