آخر دس جوابات کی بندش کیوں؟

ہیر

محفلین
اف یہ کیا مصیبت ہے ہر جگہ کوئی نہ کوئی پابندی لگا رکھی ہیں
اب میں قرآن کا تبصرہ تھریڈ میں رپلائی کرنے گئی تو اس میسج کو دیکھ کر دل بہت بُرا ہوا
To reply to threads in this forum your post count must be 25 or greater.
You currently have 13 posts.
بتائے بھلا یہ کوئی تُک بنتی ہے آخر یہ پابندیاں لگانے کی وجہ کیا ہے۔
یہ شخصی آزادی کے خلاف ہے۔
توبہ۔
 
سکون

لگتا ہے کہ شاید آپ کے لیئے ےہ خصوصی پیکیج ہے :grin::grin:
 
سکون

محفلین
بھئی عجیب ہی پیکج ہے سہولت کی بجائے آزمائش دی جارہی ہے اس پیکج میں
لیکن اس کا کوئی حل بھی بتادیں تو بہتر ہوگا ویسے یہ جو دانت ہیں وہ شکل سے زیادہ اچھے لگ رہے ہیں۔
تھنکس دانت پسند کرنے کا بہت شکریہ :grin:اس کا حل یہی ہے کہ یا تو ایڈمن آپ کو فری کر دیں کہ آپ کو 25 پوسٹس کی ضرورت نہ پڑے یا پھر آپ عدد پورا رکریں :grin:
 
ہیر

محفلین
تھنکس دانت پسند کرنے کا بہت شکریہ :grin:اس کا حل یہی ہے کہ یا تو ایڈمن آپ کو فری کر دیں کہ آپ کو 25 پوسٹس کی ضرورت نہ پڑے یا پھر آپ عدد پورا رکریں :grin:

کہیں یہ وہ مثالی دانت تو نہیں‌ ہیں‌جو ہاتھی کی کہاوت سے جوڑا جاتا ہے کھانے کے اور دکھانے کے اور اچھا یہ بتائیں کے اب ایڈمن سے کیسے رابطہ کروں گی اور کیا وہ میری درخواست مان لیں گے ؟۔
 
سکون

محفلین
کہیں یہ وہ مثالی دانت تو نہیں‌ ہیں‌جو ہاتھی کی کہاوت سے جوڑا جاتا ہے کھانے کے اور دکھانے کے اور اچھا یہ بتائیں کے اب ایڈمن سے کیسے رابطہ کروں گی اور کیا وہ میری درخواست مان لیں گے ؟۔
انشاء اللہ آپ کو ہمارے کھانے اور دکھانے والے دانت ایک جےسے ہی ملیں گے آپ ایڈمن سے کےسے رابطہ کریں ان کو آپ میسیج کر سکتی ہیں ان کی آئی پر دایئں کلک کر کے ۔۔ ویسے یہ قانون سب کے لئے ہے تو ۔۔رہے گا ہاں‌اگر کوئی برابلم کی وجہ سے ہے تو ضرور حل کر دیا جائے گا :grin:
 
شمشاد

لائبریرین
ہیر یہ ایک انتظامی مجبوری ہے۔ اور 25 پیغامات کچھ ایسے زیادہ بھی نہیں ہیں۔ آپ کے سولہ پیغامات تو ہو ہی چکے ہیں۔
دانتوں کے بارے میں مزید ارشاد فرمائیں، کچھ نہیں تو منجن ہی تجویز کر دیں کہ کون سا اچھا رہے گا۔
آپ کے 25 پیغام یوں ایک جھٹکے میں‌ پورے ہو جائیں گے۔
 
شعیب خالق

محفلین
السلام علیکم
اگر یہ 25 پیغامات کی وجہ سے ہے ۔ لیکن میرے تو پیغامات دوسو سے اوپر ہیں پھر بھی کبھی کبھار یہ پیغام نظر آجا تا ہے۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
کسی بھی فورم میں شمولیت کے وقت آپ کو اس کے قواعد کی پابندی قبول کرنا ہوتی ہے۔ ہمارا مقصد کسی پر بے جا پابندی لگانا نہیں ہے۔ محفل فورم کے مختلف زمرہ جات میں پیغامات کی تعداد کی حد ہم نے بعض ناگزیر انتظامی وجوہ کی بنا پر لگائی ہے۔ اور اس سے ہمیں فورم کے ماحول کو کنٹرول میں رکھنے میں مدد ملی ہے۔ میں امید کرتا ہوں کہ سب ممبران ہمارے ساتھ فورم کا انتظام چلانے میں تعاون کریں گے۔
شکریہ۔
 
ہیر

محفلین
السلام علیکم

نبیل بھائی میں مانتی ہوں کے قواعد کی پابندی قبول کرنا لازمی جز ہے لیکن کیا پانبدیوں پر پابندیاں پھر اُس پر پابندیاں یہ کیسے قواعد ہیں ؟۔ میں آپ کی بات کو رد نہیں کر رہی ہوں لیکن یقین جانئے دل کرتا ہے کہ تحریروں کے جوابات دوں لیکن پابندی کی وجہ سے منہ لٹکا کر واپس ہونا پڑتا ہے جس سے نااُمیدی کے بادل میری جذباتی کیفیت پر منڈلانے لگتے ہیں اس لئے میں نے اپنا احتجاج رقم کروایا لیکن اگر ان قواعد کی وجہ انتظامی بدنظمی ہے تو پھر چلیں میں دل پر پتھر رکھ ہی لیتی ہوں۔

خوش رہیئے۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
آپ کا احتجاج سر آنکھوں پر۔ یہ پابندیاں ہم نے اپنی مرضی ٹھونسنے یا اپنی خوشی سے نہیں لگائی ہیں۔ لیکن کئی مرتبہ ناخوشگوار صورتحال سے دوچار ہونے کے بعد ہمیں یہ قدم اٹھانا پڑا ہے۔
آپ کے تعاون کا شکریہ۔
 
ہیر

محفلین
آج جب میں نے http://www.urduweb.org/mehfil/newreply.php?do=newreply&noquote=1&p=197635 تھریڈ میں لکھنا چاہا تو جب اسکرین اوپن ہوئی تو وہاں پر یہ لکھا تھا۔
ہیر, you do not have permission to access this page. This could be due to one of several reasons:

Your user account may not have sufficient privileges to access this page. Are you trying to edit someone else's post, access administrative features or some other privileged system?
If you are trying to post, the administrator may have disabled your account, or it may be awaiting activation.
Log Out Home

میری سمجھ میں یہ نہیں‌ آرہا کے آخر اب تو میری پوسٹس دس سے زیادہ ہوچکی ہیں پھر بھی میں یہاں پر کچھ نہیں‌ لکھ سکتی۔
اور میں جب انگلش ٹیکسٹ کو میں اپنے لیفٹ سائیڈ پر کرنا چاہ رہی ہوں تو آپشن کام ہی نہیں‌کرہا ہے؟۔
میں جان سکتی ہوں یہ سب میرے ساتھ کیوں کیا جارہا ہے؟۔
 
شمشاد

لائبریرین
ہیر آپ لائبریری میں پیغام پوسٹ کرنا چاہ رہی ہیں جبکہ لائبریری میں صرف لائبریری ٹیم ممبر ہی پیغام پوسٹ کر سکتے ہیں۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
ہیر، انگلش ٹیکسٹ کی لیفٹ الائنمنٹ کی پرابلم سب کو ہے۔ اور جس زمرہ میں آپ پوسٹ کرنا چاہ رہی ہیں یہ لائبریری کا نہیں بلکہ اسلامی تعلیمات کا زمرہ ہے۔ اور اس میں پوسٹ کرنے کے لیے کم از کم 25 پیغامات کی شرط ہے۔
 
شکریہ نبیل۔
 
Top