اسلام آباد

پپو

محفلین
بہت ہی اچھی تصاویر ہیں اسلام آباد کی رونقیں دیکھ کر لگتا ہے ادھر بجلی کا کوئی بحران نہیں ہے
 

تعبیر

محفلین
روشنی یہ ہے آپا کہ گرمی میں نکل کر جا کے دیکھتا سب کچھ تو سن سٹروک بھی ہو سکتا تھا ناں؟ اب ویک اینڈ آرام سے گزاروں گا اسلام آباد دیکھ لیا سارا کہیں نکلنے کی ضرورت نہیں۔ :grin:

آپ ہفتے کو یہاں کیسے :eek: :confused: جبکہ میں آجتک یہ سمجھتی تھی کہ آپ دو دن کی چھٹی ہر ہوتے ہو :(


سب کا بہت بہت شکریہ :) :) :)
 

فرحت کیانی

لائبریرین
السلام علیکم تعبیر
خوبصورت اسلام آباد کی خوبصورت تصویریں :) ۔۔۔۔اچھے دن یاد کرا دیے آپ نے۔۔۔۔ شیئر کرنے کا بہت شکریہ۔۔۔:flower:
تعبیر میں یہ تصویریں چوری کر لوں؟؟؟؟
 

تعبیر

محفلین
وعلیکم السلام فرحت

چوری کے مال کے ساتھ جو چاہیں کریں کہ میں بھی کہیں سے چورائی ہی ہیں ;) :grin:

اچھا تو آپ بھی وہیں کی ہیں اور میں بھی
 

فرحت کیانی

لائبریرین
بس تو پھر ٹھیک ہے ۔۔اب یہ ساری میری چوری والی الماری میں منتقل ہو گئیں :ڈ ۔۔۔بہت شکریہ
آپ اسلام آباد سے ہیں۔۔۔بہت خوشی ہوئی جان کر۔۔۔ میں اوریجنلی تو اسلام آباد سے نہیں ہوں لیکن پیشتر وقت وہیں گزرا ہے۔۔۔ :)
 

حسن علوی

محفلین
بہت خوبصورت تصاویر ہیں۔ دیکھ کر بہت سی یادیں تازہ ہو گئیں۔ اسلام آباد اب تو اور بھی خوبصورت ہو گیا ھے۔ اللہ پاک ہمارے ملک کو اپنی حفظ و امان میں رکھے (آمین)
 
Top