اشعار - حروف تہجی کے لحاظ سے

شمشاد

لائبریرین
رہِ الفت کا ہر ذرہ میرا ہمراز و مونس ہے
فسانہ کوئی کہتا ہے، غزل کوئی سناتا ہے!
(سرور)
 

شمشاد

لائبریرین
صاف ظاہر ہے نگاہوں سے کہ ہم مرتے ہیں
منہ سے کہتے ہوئے یہ بات مگر ڈرتے ہیں
(اختر انصاری)
 

شمشاد

لائبریرین
طرب آشنائے خروش ہو، تو نوا ہے محرم گوش ہو
وہ سرور کیا کہ چھپا ہوا ہو سکوت پردہ ساز میں
(علامہ)
 

الف عین

لائبریرین
عجیب شخص ہے ناراض ہو کے ہنستا ہے
میں چاہتا ہوں خفا ہو تو وہ خفا ہی لگے
بشیر بدر
 

الف عین

لائبریرین
گو واں نہیں پہ واٌ کے نکالے ہوئے تو ہیں
کعبے سے ان بتوں کو بھی نسبت ہے دوعر کی
غالب
 

الف عین

لائبریرین
گو واں نہیں پہ واٌ کے نکالے ہوئے تو ہیں
کعبے سے ان بتوں کو بھی نسبت ہے دوعر کی
غالب
 

شمشاد

لائبریرین
لو وہ بھی کہتے ہیں کہ بے ننگ و نام ہوں
یہ جانتا اگر تو لٹاتا نہ گھر کو میں
 

فرخ منظور

لائبریرین
نہ تھا کچھ تو خدا تھا، کچھ نہ ہوتا تو خدا ہوتا
ڈبویا مجھ کو ہونے نے، نہ ہوتا میں تو کیا ہوتا
(غالب)
 
Top