کیا آپ کو معلوم ہے؟

ابوشامل

محفلین
آپ سے یہاں ایک کھیل شروع کرتے ہیں تاکہ اہلیان محفل کی معلومات میں اضافہ ہو۔ کھیل یہ ہے کہ کوئی بھی رکن معلومات ‏عامہ کی کوئی بھی حیران کن بات یہاں شیئر کر سکتا ہے۔

کیا آپ کو معلوم ہے؟

......... کہ ستمبر 1980ء میں ایران پر حملے کے وقت صدام حسین نے تین روز میں تہران پر قبضہ کے عزم کا اظہار کیا تھا (حوالہ: اردو وکیپیڈیا)

......... کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز جدید ترین بوئنگ 777 طیارے کے بیک وقت تین ورژن 200ER، 200LR اور 300ER چلانے والی دنیا کی پہلی ایئر لائن تھی۔ علاوہ ازیں 200LR حاصل کرنے والی دنیا کی پہلی ایئر لائن کا اعزاز بھی پی آئی اے کو حاصل ہے۔
 

قیصرانی

لائبریرین
بہت اچھا سلسلہ شروع کیا ہے ابو شامل

پی آئی اے کے پاس بہت سارے دیگر اعزازات بھی موجود ہیں جن کی تفصیل ہسٹری آف پی آئی اے کی سائٹ سے مل سکتی ہے
 

شمشاد

لائبریرین
محسن بھائی میں تو ان ستاروں پر یقین ہی نہیں رکھتا۔ چاہے کسی کا ستارہ اسد ہو یا بندر۔
 

جیہ

لائبریرین
کیا آپ کو معلوم ہے کہ ستمبر 65 سے پہلے یوم آزادی 15 اگست کو منایا جاتا تھا ۔ جنگ ستمبر 65 کے بعد اسے 14 کو منایا جانے لگا
ثبوت ہے یہ ڈاک ٹکٹ کو 65 سے پہلے کا ہے:



2135642_ist1.jpg
 

قیصرانی

لائبریرین
فننش صدر تاریا ہالونن Tarja Halonen جب فننش صدر منتخب ہوئیں تو انہیں اپنے بوائے فرینڈ سے شادی کرنی پڑی۔ فننش سوسائٹی میں صدر کو چرچ کے سربراہ (علامتی شاید) کی حیثیت حاصل ہے اور چرچ کا سربراہ ایسا شخص نہیں ہو سکتا تھا یا ہو سکتی جو بغیر شادی کے اپنے بوائے فرینڈ یا گرل فرینڈ کے ساتھ رہ رہے ہوں

پس نوشت: فننش میں انگریزی حرف جے کو "ی" یا "ے" کی طرح پڑھا جاتا ہے
 

شمشاد

لائبریرین
کیا آپ کو معلوم ہے کہ ستمبر 65 سے پہلے یوم آزادی 15 اگست کو منایا جاتا تھا ۔ جنگ ستمبر 65 کے بعد اسے 14 کو منایا جانے لگا
ثبوت ہے یہ ڈاک ٹکٹ کو 65 سے پہلے کا ہے:

2135642_ist1.jpg

بہت شکریہ نانی اماں کہ آپ نے اپنے زمانے کی کوئی بات شیئر کی۔ ورنہ ہمیں کیسے معلوم ہوتا۔;)
 

ابوشامل

محفلین
کہ براعظم شمالی امریکہ میں واقع عظیم جھیلوں میں دنیا کا تازہ پانی کا سب سے بڑا ذخیرہ موجود ہے جو دنیا بھر کے میٹھے پانی کا کل 20 فیصد ہے۔ ان جھیلوں میں کس قدر پانی موجود ہے اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ اگر اسے پورے امریکہ پر چھوڑدیا جائے تو ہر جگہ 9.5 فٹ پانی کھڑا ہوگا۔ (بحوالہ: اردو وکیپیڈیا)
 

ابوشامل

محفلین
یونانیوں کا قدیم معبد اور ایتھنز کے معروف آثار قدیمہ میں سے ایک "Parthenon" سن 1456ء سے 1832ء تک مسجد کی حیثیت اختیار کیے رہا اور اس کے ساتھ ایک مینار بھی تعمیر کیا گیا تھا جسے یونان کی جنگ آزادی کے بعد عیسائیوں نے ڈھادیا۔
اس تاریخی عمارت کے بارے میں پڑھنے کے لیے انگریزی اور اردو وکیپیڈیا کے یہ مضامین ملاحظہ کیجیے: انگریزی ، اردو
 

جیہ

لائبریرین
نہیں جناب۔ یہ یوم آزادی کے موقع پر جاری کیے گیے ٹکٹ ہیں۔ حوالہ ڈھونڈ کر پوسٹ کردوں گی
 
Top