بیت بازی سے لطف اٹھائیں

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ وبرکاتہ،

یہ مسئلہ اب اہل محبت کاہے اپنا
مرتے ہیں توکچھ آپ پر احسان نہیں کرتے

والسلام
جاویداقبال
 
یہ آغاز کس حرف سے کیا ہے آپ نے ۔ جہاں تک میرا خیال ہے یہ محفل تو بیت بازی کی ہے ۔ کیا میں غلط ہوں ۔۔؟ کہ آپ کو آغاز میرے شعر کے آخری حرف سے کرنا تھا ۔
 

شمشاد

لائبریرین
یہ اصل میں بہت ہی زیادہ عرصہ کے بعد آئے ہیں ناں تو ہو سکتا ہے اصول بھول گئے ہوں۔
 

شمشاد

لائبریرین
نفرت کی آگ لگائے ہوئے ہیں لوگ
مہرو وفا کا درس بُھلا ئے ہوئے ہیں لوگ
(جمیل عظیم آبادی)
 

جیا راؤ

محفلین
اب راز یہ کوئی راز نہیں سب اہلِ گلستاں جان گئے
ہر شاخ پہ الوّ بیٹھا ہے انجامِ گلستاں کیا ہوگا
 
یہ زرداری کا وعدہ بے وفا کیوں ہے
یہ تحریک عدل سے پھر جفا کیوں ہے
مانا کہ ایک شخص جو ملعون ہے قومی
اس شخص کے جانے پہ تو خفا کیوں ہے




ی
 

محمد وارث

لائبریرین
یہ اور بات ہے کہ تم آئے ہو تو کوئی نہیں
وگرنہ غم تو یہاں بے شمار رہتے ہیں

جہانِ قدس بھی میری نظر سے گذرا ہے
وہاں بھی تیری نظر کے شکار رہتے ہیں

(ساغر صدیقی)
 

شمشاد

لائبریرین
یہ حادثات جو ہیں اضطراب کا پیغام
یہ حادثات ہی آئیں گے سازگار مجھے
(عزیز وارثی)
 
یہی حرکت ہے پیجے کی تو پھر امید کیسے ہو
نئی جو صبح ہو روشن تو اس کی دید کیسے ہو
جہاں پرویز جیسا شخص مقرر ہو خباثت کو
وہاں اصلی عدالت سے تری تائید کیسے ہو
 

شمشاد

لائبریرین
وہ بے حساب جو پی کے کل شراب آیا
اگرچہ مست تھا میں پر مجھے حجاب آیا
(بہادر شاہ ظفر)
 

محمد وارث

لائبریرین
ابتدا ہی میں مر گئے سب یار
عشق کی کون انتہا لایا


اب تو جاتے ہیں بتکدے سے میر
پھر ملیں گے اگر خدا لایا


(میر تقی میر)
 

شمشاد

لائبریرین
اس کے عشق میں بھیگ کے واثق ہم کو یہ احساس ہوا
دل کی بات میں آنے والے کچھ کچھ پاگل ہوتے ہیں
(سعید واثق)
 

سیما فرحت

محفلین
رضی اختر شوق کے تین شعر!
رنگ ہوں نقش گہہِ سنگ میں ہوں
اپنے چھرے کے لئے جنگ میں ہوں
تم تماشائی ہو دیکھے جاؤ
رنگ مجھ میں ہے کہ میں رنگ میں ہوں
اپنی وسعت سے پریشاں خاطر
یعنی اک پیرہنِ تنگ میں ہوں
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top