ویڈیو ٹیوٹوریل کمپیوٹر اسمبل کریں پر تبصرے

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم

یہ تھریڈ کمپیوٹر اسمبل کریں پر تبصرہ جات کے لیے مخصوص ہے۔ ہارڈ ویر میری فیلڈ نہیں ہے لیکن میری خواہش ہے کہ اس موضوع پر یہاں لکھا جائے۔ اگر آپ کے ذہن میں اس مضمون کو بہتر بنانے کے لیے کوئی تجاویز موجود ہیں تو انہیں یہاں پیش کریں۔ اور اگر آپ کمپیوٹر ہارڈ ویر یا ڈیجیٹل الیکٹرونکس سے متعلق کوئی مضمون پڑھنا چاہتے ہیں تو اس کے بارے میں بھی یہاں بتائیں۔

والسلام
 
نبیل بھائی بہت ہی زبر دست اچھا لکھ رہے ہیں میرے پاس سپیڈ کا مسئلہ ہے جس وجہ سے ویڈیو نہیں دیکھ سکا مگر تحریر جو آپ نے لکھی ہے وہ بھی کسی ویڈیو سے کم نہیں ہے اور پاکستان میں تو ہارڈ وئیر کے ٹیوٹریل پر مبنی کئی سی ڈیز جو کہ ویڈیو میں اور اردو زبان میں کام کرایا گیا ہے دیکھنے میں آئی ہیں ویسے نئے سسٹم کے لئے جہاں تک میں سمجھتا ہوں کہ جہاں سے مدر بورڈ اور پروسیسر لیا جائے ان کو تمام چیزیں دے کر اک بار وہاں تسلی سے چیک ضرور کیا جائے بعد میں اپنے تجربے کی خاطر بار بار بے شک ری اسمبل کریں اور ہاں جو مین کمپونٹس 10 لکھے ہیں ان میں ساتھ پروسیسر کے ہیٹ سنک کا اضافہ بھی کر لیں تو میرے خیال سے بہتر رہے گا ۔ ریم کے حوالے سے خصوصی خیال رکھنا ہوتا ہے کہ مدر بورڈ کس کو سپورٹ کر رہا ہے ایس ڈی آر ، ڈی ڈی آر ، ڈی ڈی آر 2اور آر ڈی ریم میں سے مدر بورڈ پر کونسی لگ سکتی ہے اس کے علاوہ ہارڈ ڈسک ساٹا یا آئی ڈی ای نئے مدر بورڈ دونوں کو سپورٹ کرتے ہیں مگر کچھ ماڈل صرف ساٹا کو اور کچھ صرف آئی ڈی ای چلانے کی سہولت دیتے ہیں ۔
 
Top