ٹپس اور ٹرکس م س ورڈ میں املا کی عام اغلاط درست کریں

الف عین

لائبریرین
ٹائپنگ کی عام اغلاط کا وقتاً فوقتاً ذکر کرتا رہتا ہوں، ایک بار پھر مختصراً ذکر کر دوں یہاں۔
خاص کر الفاظ کے درمیان خلا یا سپیس نہ دینا جہاں حروف جڑنے کا خطرہ نہ ہو۔ اہم اور عام مثالیں:
نون غنہ کے بعد سپیس دئے بغیرکچھ ٹائپ کرنا۔ اگر چہ تازہ نفیس نستعلیق اور نفیس نسخ میں یہ اصول رکھا گیا ہے کہ اگر ایسا ہو تو غنہ نون کی درمیانی شکل سے بدل جائے۔ ’یہاںسے‘۔۔۔۔۔ ‘یہانسے ‘سے۔ یکن غلطی بہر حال غلطی ہے۔ ان کو م س ورڈ میں کس طرح کیا جائے، اس کی ہدایات دے رہا ہوں۔ لیکن اس سے پہلے عام اغلاط کی نشان دہی:
آ۔۔ جا۔۔ ہو۔۔ کے بعد سپیس نہ دینا۔ چنانچہ ہوجا، ایک لفظ بن جاتا ہے، اسی طرح تا، تی، جیسے جاتاہے میں جاتا اور ہے کے درمیان خلا نہ دینا۔ ’کر‘ کے بعد خلا نہ دینا۔ اور ایک اور عام غلطی ’و‘ کو عطف کی شکل کے استعمال میں۔ ’شعر و سخن‘ تین الفاظ ہیں، لیکن ان کو ملا کر شعروسخن، ایک ہی لفظ لکھ دینا۔ کہ یہاں کہیں حروف ملتے نہیں۔ دوسری مثال جس میں حروف مل سکتے ہیں،۔۔۔ رنج و غم، اس میں رنج کے بعد سپیس لازمی ہے، لیکن غم اور عطفی ’و‘ کے درمیان سپیس دیا جانا چایئے۔ دیکھنے میں غلطی محسوس نہ ہو، لیکن ایسی غلطی کی وجہ سے ہی ہم کو اچھے سپیل چیکر نہیں مل پا رہے ہیں کہ الفاظ کی ہر فہرست میں اس قسم کے الفاظ شامل ہیں۔ ذرا سوچیں، کیا شعروسخن ایک لفظ مانا جا سکتا ہے۔ یا ’رنج وغم‘ میں رنج تو ٹھیک ہے، لیکن ’وغم‘ کیا لفظ ہے؟
ورڈ میں یہ فائنڈ رپلیس میں ممکن ہے، لیکن رپلیس آل میں گڑ بڑ ہو سکتی ہے۔ اس لئے یا تو رپلیس آل میں مخصوص کمانڈ دیں، ورنہ ہر بار ڈھونڈھیں اور جہاں غلطی ہو وہاں ہی درست کریں۔
جیسے
Find ں^l.. یعنی نون غنہ کے بعد کوئی حرف (کیریکٹر نہیں یہ ورڈ کے فائنڈ رپلیس ڈئلاگ باکس میں سپیشل کو کلک کرنے سے آتا ہے۔)۔ جب پہلی بار ورڈ کچھ دکھائے تو اسکیپ کی کنجی سے بند کر دیں اور کرسر کی پوزیشن پر دیکھ کر تصحیح کر دیں۔ اس کے بعد آپ محض کنٹرول پیج ڈاؤن یا پیج اپ کنجیاں دبا کر ایسا وقوعہ پچھلی یا اگلی جگہ تلاش کر سکتے ہیں۔ اور کرسو کی پوزیشن دیکھ کر غنہ کے بعد سپیس کا اضافہ کر دیں۔ دوسری ترکیب یہ ہے کہ فائنڈ میں غنہ الف (ںا) ، پھر غنہ ب، ایک ایک کر کے ٹائپ کریں۔ اور ہر بار دے دیں رپلیس آل وِد۔ ’ں ا‘ یا ’ں ب‘، یعنی درمیان میں سپیس۔ لیکن یونیورسل کمانڈ دینا مشکل ہے دوسری اغلاط میں۔ ہاں، ’تاہے‘ کو ’تا ہے‘، تےہیں‘ کو ’تے ہیں‘ یں رپلیس کر کتے ہیں۔ اسی طرح
فائنڈ ’ہوج‘ رپلیس ود ’ہو ج‘، اس میں ہو جانا، ہو جاتا، ہو جاتی سب رپلیس ہو سکتے ہیں، اور دوسرے الفاظ میں غلطی پیدا ہو جانے کا امکان نہیں۔
اسی طرح ’ہو‘ کے ساتھ ہی
’ہوسک‘ رپلیس وِد۔۔ ’ہو سک‘ (ہو سکا، سکی، سکنا، وغیرہ کے لئے)
فائنڈ ’ہوچک‘ رپلیس وِد ’ہو چک‘ (ہو چکا، ہو چکی، ہو چکے)
فائنڈ ’ہوگ‘ رپلیس ود ’ہو گ‘ (ہو گیا، گئی، گئے وغیرہ)
’کردی‘۔۔ رپلیس ود کر دی۔۔ (کر ۔۔ اور ۔۔۔ دی کے درمیان سپیس۔۔ کر دی اور کر دیا، دونوں درست ہو جائیں گے۔
’کرلی‘ ود ’کر لی‘ (کر لی، اور کر لیا کے لئے)
اس کے علاوہ ’ے، کوئی حرف‘ بھی ڈھونڈھ لیں، تاکہ درمیانی بڑی ے کو چھوٹی ی میں بدلا جائے، ورنہ ’ریل‘ رےل‘ رہ جائے گا۔
’کوی حرف۔ و۔ کوئی حرف‘ فائنڈ کرنے سے ’شعروسخن‘ جیسی غلطیاں سدھاری جا سکتی ہیں۔ لیکن ہر بار فائنڈ کر کے اس کو بند کر دیں، و پھر کنٹرول پیج ڈاؤن سے دستاویز کے آگے بڑھتے جائیں جہاں جہاں ورڈ غلطی کی نشان دہی کرے وہاں دیکھ لیں و تصحیح کر دیں۔
ایک بات اور۔ ’آ‘ کی صورت میں (جیسے ’آکر‘ کو ’آ کر‘ سے تبدیل کرنے کی کمانڈ میں) خیا رہے کہ اس میں ’الف ہمزہ‘ والا چیک باکس بھی چیک کردیں۔ ورنہ اس میں’اکر‘ بھی شامل ہو جائے گا۔
 
جیہ

لائبریرین
بہت بہت شکریہ۔ انتہائی مفید پوسٹ کی ہے آپ نے۔ پروف ریڈینگ کرتے ہوئے مجھے ان اغلاط سے واسطہ پڑتا رہتا ہے۔ اگرچہ آپ وقتا فوقتا مجھے ان اغلاط کو درست کرنے کا طریقہ بتاتے رہے ہیں مگر اس یہاں ان کو ایک مضمون کی شکل میں پڑھ کر اچھا لگا۔ بہت شکریہ بابا جانی۔ میں نے اس مضمون کو کاپی کرکے محفوظ کردیا ہے تاکہ بعد میں استفادہ کرسکوں
 
بلال

محفلین
بہت اچھی اور مفید پوسٹ ہے اس سے چھوٹی چھوٹی غلطیاں جو بعد میں مسئلہ بناتی ہیں دور ہوں گی۔۔۔۔ شکریہ
 
اعجاز

محفلین
یہ بہت اچھی پوسٹ ہے ۔ اس طرح‌کی غلطیاں‌ سافٹویر لوکالئیزیشن میں بھی سئلہ بنتی ہیں کافی زیادہ۔
 
arifkarim

معطل
دوستو! آپ لوگ مائکروسوفٹ آفس 2007 اردو لینگوئج پیک کیوں نہیں استعمال کرتے؟؟؟؟ اس میں اصلی پروف ریڈنگ ہے!!!!

a24.gif

یہ لیں: http://www.urduweb.org/mehfil/showthread.php?t=7613
 
الف عین

لائبریرین
لیکن عارف۔۔۔ ورڈ 2007ء کس کے پاس ہے؟ زیادہ تر تو لوگ آفس ایکس پی ہی استعمال کر رہے ہوں گے (کہ اسی کا کریک دستیاب ہے، 2007ء کا تو نہیں ہے نا۔ ہم جیسے لوگ سرکاری کمپیوٹروں پر لائسینسڈ آفس ایکس پی استعمال کر سکتے ہیں، لیکن خواہ مخواہ اسے اپ گریڈ کرنے کی ضرورت محسوس نہیں کرتے۔
جوجو۔۔۔ تم نے خلیل بیگ کی کتاب ’ایک بھاشا‘ میں ایسی ساری اغلاط چھوڑ دی تھیں۔ میں نے تصحیح کی تھی اسی فلیش ڈرائیو میں جو گم گئی علی گڑھ میں۔ اب دوباری کرنی ہیں۔ یوں دیکھنے میں ایسی غلطی نظر نہیں آتی، جب تک کہ آپ Show/Hide والا بٹن نہ دبائیں۔ اس سے درمیانی سپیس ایک نقطے کی شکل میں نظر آتی ہے۔ ورڈ 2003 میں جس میں اردو پیک انسٹالڈ ہو، اس میں ایسے الفاظ سرخ لکیر سے نظر آئیں گے۔ لیکن کیوں کہ یہ لسٹ بھی ایسے ہی غلطیوں والی ورڈ لسٹ سے بنی ہے، اس لئے یہ بھی مکمل درست نہیں۔
کرلپ والوں کا سپیل چیکر پھر بہتر ہے۔
 
ایم ایس آفس 2007 کا انٹر پرائز اڈیشن ، آفس ہندی لینگویج پیک (جس میں اردو کا اسپل چیکرشامل ہے ) اور ساتھ ہی ایم ایس آفس 2007 انٹر پرائز اڈیشن پورٹیبل (جس کو انسٹال کرنے کی ضرورت بھی نہیں بلکہ آپ اپنی یو ایس بی یا سی ڈی وغیرہ میں کہیں بھی استعمال کر سکتے ہیں) بآسانی دستیاب ہیں اگر کسی کو یہ درکار ہوں تو میں لنک دے سکتا ہوں۔
 
استاد محترم، اب جب کہ اکثر لوگ ایکس پی کو چھوڑ کر وسٹا پر جا رہے ہیں، تو آفس ایکس پی کو چھوڑ کر آفس 2007 پر جانا کوئی ناممکن نہیں۔ ہر پروگرام کا کریک دستیاب ہے۔ آپ آفس میں نہیں گھر پر تو اسے استعمال کر سکتے ہیں۔
 
arifkarim

معطل
ایم ایس آفس 2007 کا انٹر پرائز اڈیشن ، آفس ہندی لینگویج پیک (جس میں اردو کا اسپل چیکرشامل ہے ) اور ساتھ ہی ایم ایس آفس 2007 انٹر پرائز اڈیشن پورٹیبل (جس کو انسٹال کرنے کی ضرورت بھی نہیں بلکہ آپ اپنی یو ایس بی یا سی ڈی وغیرہ میں کہیں بھی استعمال کر سکتے ہیں) بآسانی دستیاب ہیں اگر کسی کو یہ درکار ہوں تو میں لنک دے سکتا ہوں۔

آفس 2007 اردو لینگوئج پیک کے لنکس میں پوسٹ کر چکا ہوں اور آفس 2007 تو کسی بھی ٹورنٹ سائٹ سے مل سکتا ہے!
 
جہاں تک میری معلومات ہیں مائیکرو سافٹ نے اردو لینگوئج پیک ابھی تک نہیں بنایا ہاں البتہ ہندی لینگوئج پیک میں اردو کاصرف اسپل چیکر ضرور شامل کیا ہے۔ واضح رہے کہ کسی زبان کے مکمل لینگوئج پیک میں اسپل چیکر کے علاوہ بھی کارآمد چیزیں شامل ہوتی ہیں مثلا بعض لینگوئج پیکس میں او سی آر، تھیسارس اور مترجم وغیرہ بھی شامل ہوتے ہیں عارف صاحب اگر اردو کا بھی مکمل لینگوئج پیک جاری ہو چکا ہے تو اس کا لنک دے کر ممنون کریں۔
 
جی آپ نے درست فرمایا، ہندی لینگوئج پیک کے اند ہی اردو کا اسپیل چکر ہے، البتہ عربی لینگوئج پیک میں صرف عربی کیلئے مزید فنکشنز بھی ہیں:
http://office.microsoft.com/en-us/suites/FX101171811033.aspx?pid=CL101732621033
 
الف عین

لائبریرین
آفس 2007 اور ونڈوز وسٹا کا اردو مواجہ کرلپ کے زیر تعمیر ہے۔
اور یہ میرے لئے نئی خبر ہے کہ آفس 2007 کو کریک کر لیا ہے یار لوگوں نے۔
نہیں، میں آفس ایکس پی سے کام چلا سکتا ہوں جو میرے دفتری لیپ ٹاپ میں ہے، دفتر کے پی سی میں آفس 2003 ہے۔ کوشش کرتا ہوں کہ چوری سے بچوں۔ لائبریری کی مجبوریوں کی وجہ سے ذاتی لیپ ٹاپ میں آفس 2007 کا بیٹا لگایا تھا، جو انتقال فرما چکا۔۔
 
کرلپ والوں نے جو اس وقت سپیل چیکر بنایا ہوا ہے، وہ کونسے پروگراموں میں چلتا ہے؟
 
الف عین

لائبریرین
ایک اور خیال آیا۔ نون غنہ کے لئے۔
فائنڈ۔۔نوں گنہ
رپلیس ود: نون غنہ اور ایک عدد سپیس
اس سے سب جگہ سپیس کا اضافہ ہو جائے گا۔
اس کے بعد ایک اور کمانڈ دیں
فائنڈ
نون غنہ۔ دو عدد سپیس
رپلیس ود انون غنہ اور ایک عدد سپیس۔
اس طرح ایک بار میں ہی آپ سار ےالفاظ کو درست کر سکیں گے۔ یعنی جہاں نون غنی پہلے درست ہوگا، وہاں دو سپیس ہو جائیں گی، اور اگلے مرحلے میں اس غلطی کو ٹھیک کر دیا جائے گا۔
اسی طرح ایک خیال ’کردیا‘ "کردو"، کردی‘ وغیرہ کو درست کرنے کا
فائنڈ:
کرد
 
کرد د (کر اور د کے درمیان خلا/ سیس)
اس میں سارے الفاظ بشمول کردار، یا ’اداکردہ‘ جیسے الفاظ میں ’کر‘ اور ’د‘ کے درمیان خالی سپیس بن جائے گی۔ پھر یہ کمانڈ دیں:
فائنڈ: کر دار (کر اور دار کے درمیان سپیس)
رپلیس ود:
کردار (کوئی سپیس نہیں)
فائنڈ کر دہ
رپلیس ود کردہ (بغیر سپیس)
اسی طرح آتا ہے، ہورہا ہے، میں ہے سے پہلے سپیس نہ ہونے کو اس طرح ئےھیک کر سکتے ہیں:
فائنڈ: ’اہے‘
رپلیس ود
ا ہے (الف اور ہے کے درمیان خلا)
لیکن اس میں دو الفاظ غلط ہو سکتے ہیں، ان کو دوبارہ سدھار دیا جائے۔
فائنڈ: چا ہے
رپلیس ود:
چاہے (بغیر سپیس)

فائنڈ:
گا ہے

رپلیس ود:
گاہے

ایک بار یہ سارے رن کرتے ہوئے میکرو ریکارڈ کر لیں تو آسانی ہو جائے گی۔
 
الف عین

لائبریرین
میرا ورڈ میکرو بھی اٹیچ کر دوں یہاں ہی۔
ورڈ میں میکرو کو کلک کریں۔
پھر کرئیٹ کا بٹن دبائیں۔
جب کھڑکی کھل جائے تو سٹارٹ اور اینڈ سب کے دریان یہ ٹیکسٹ پیسٹ کر دیں۔
میرا یہ میکرو بہت سی تصحیحات محض آلٹ یو سے کر دیتا ہے۔ یہ شارٹ کی میں نے دے رکھی ہے:
 
Top