ٹپس اور ٹرکس کرپٹ زِپ فائلوں کو دُرست کیجئے!

کرپٹ زِپ فائلوں کو دُرست کیجئے!

تعارف :
انٹرنیٹ سے ڈاؤن لوڈ کی ہوئی بےشمار فائلیں زپ فارمیٹ میں ہوتی ہیں۔اس کی آسان سی وجہ یہ ہے کہ انھیں ڈاؤن لوڈ کرنے میں کم وقت صرف ہوتا ہے۔اس لئے ڈاؤن لوڈنگ کے لئے دستیاب فائلیں عموماََ زپ فارمیٹ میں رکھی جاتی ہیں۔بعض اوقات فائلوں کو زپ کرتے وقت کسی بھی وجہ سے زپ فائل درست نہیں بن پاتی۔یعنی زپ فائل ” کرپٹ“ ہو جاتی ہے۔یہ بہت ہی عام سا مسئلہ ہے جس سے اکثر واسطہ پڑتا ہے۔اس مسئلے کا ایک ممکنہ حل یہ ہے:

حل:
ایک مشہور و معروف سافٹ ویئر کا نام WinRARہے۔جو نہ صرف zip فارمیٹ کو سپورٹ کرتا ہے بلکہ rar،cabاور jarوغیرہ کو بھی سپورٹ کرتا ہے۔اس کے علاوہ یہ سافٹ ویئر مندرجہ ذیل ویب سائٹ سے مفت ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔

اس سافٹ ویئر کی ایک خوبی یہ بھی ہے کہ یہ Winzip کے مقابلے میں زیادہ بہتر طریقے سے فائلوں کو کمپریس کرتا ہے۔ اس سافٹ ویئر کا استعمال تو میرے خیال سے سب کو آتا ہو گا۔فی الحال ہم اس سافٹ ویئر سے کرپٹ زپ فائلیں درست کریں گے۔​

1۔جو فائل بھی کرپٹ ہو اُسے WinRARمیں کھولیں۔اس کےلئے آپ Fileمینو سے Open archive کا آپشن استعمال کر سکتے ہیں۔ فائل کے کھلنے پر آپ کو یقیناََ ایک Error Message ملے گا کہ کھولی جانے والی فائل کرپٹ ہے۔​

2۔اگر آپ کی فائل بہت زیادہ کرپٹ نہ ہوئی تو ایرر تو آئے گا ہی مگر ساتھ ہی ساتھ زپ فائل میں موجود فائلیں بھی آپ کو WinRAR میں دکھائی دیں گی۔ اگر آپ کی فائل کے ساتھ بھی کچھ ایسا ہی ہے تو WinRAR میں رہتے ہوئے Tools مینو سے Repair archive پر کلک کریں۔​

currupt_zip1.gif

کریں۔آپ سے پوچھا جائے گا کہ فائل کو ٹھیک کرنے کے بعد کس لوکیشن پر save کیا جائے؟ آپ کو ئی مناسب سی لوکیشن دے کر OK کر دیجئے۔​

currupt_zip2.gif

WinRARاپنے تیئں پوری کوشش کرتے ہوئے آپ کی زپ فائل کو ٹھیک کر دے گا۔​

currupt_zip3.gif

3۔لیکن اگر آپ کو اس میں ناکامی ہو تو پریشان نہ ہوں بلکہ​



پر موجود کئی ایک ، زپ فائلوں کو ٹھیک کرنے والے سافٹ ویئرز میں سے کوئی ایک ڈاؤن لوڈ کر لیں۔ امید ہے کہ آپ کی زپ فائل ٹھیک ہو جائے گی۔ انشاءاللہ!​
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔​
 

فیصل خان

محفلین
بہت شکریہ ایک اچھی ٹپ کے لئے
کیا کسی کے پاس کرپٹ‌لوگوں‌کو صحیح‌کرنے کا بھی سافٹ ویئر ہے؟
ہے تو پلیز پوری دُنیا کو اس کی ضرورت ہے ضرور شیئر کریں :cool:
 
بہت شکریہ ایک اچھی ٹپ کے لئے
کیا کسی کے پاس کرپٹ‌لوگوں‌کو صحیح‌کرنے کا بھی سافٹ ویئر ہے؟
ہے تو پلیز پوری دُنیا کو اس کی ضرورت ہے ضرور شیئر کریں :cool:

جی پاکستان میں اس مقصد کے لیے نیب "سافٹ ویر " تخلیق کیا گیا تھا مگر افسوس وہ بھی کرپٹ ہو گیا۔ :)
 
درویش بھائی آپ کی بات درست ہے مگر ایسا تب ہی ہوتا ہے جب زپ فائلز بہت زیادہ کرپٹ ہوں۔ ایسی صورت میں زپ فائلز کو دوپارہ ڈاؤن لوڈ کیا جانا چاہئے۔ اس کے علاوہ اور کوئی حل نہیں!
 
Top