الطاف حسین متحدہ کی قیادت سے دستبردار

باسم

محفلین
ابھی ابھی خبر ملی ہے کہ الطاف حسین نے متحدہ قومی موومنٹ کی قیادت سے دستبرداری کا اعلان کیا ہے۔
۹ اپریل کے واقعات سے دکھ پہنچا۔
متحدہ کے عہدہ داران کراچی میں امن قائم نہیں کرسکے۔
پر امن احتجاج سب کا حق ہے لیکن جلاؤ گھیراؤ نہیں ہونا چاہیے۔
پارٹی کی قیادت سے قاصر ہوں معاملات رابطہ کمیٹی سنبھالے۔
شہر کی سب سے بڑی جماعت کو 9 اپریل کے واقعات کا ذمہ دار ٹھرایا جارہا ہے۔
یہ شہر سب جماعتوں کا ہے امن قائم رکھنا سب کی ذمہ داری ہے۔
شر پسند وکلاء نے کمیٹی کے وکلاء کو تشدد کا نشانہ بنایا۔
زخمیوں کے ہسپتال پہنچتے ہی شر پسند عناصر نےسازشوں کا آغاز کردیا۔
عوامی رد عمل کو روکنا پارٹی کارکنان کا کام تھا۔
میں رابطہ کمیٹی کے عہدہ داران سے سخت ناراض ہوں 9 اپریل کو امن قائم نہ کرسکے۔
الطاف حسین
 

باسم

محفلین
ایکسپریس نیوز چینل سے
نیوز سائٹس پر ابھی خبر آئی نہیں
اور دستبردار قائد رو دھو کر کارکنان سے "توبہ" کروارہے ہیں
اور پاکستان پر عذاب کے نازل ہونے سے ڈرا رہے ہیں۔

ہمدردیاں حاصل کرنے اور پارٹی کے خلاف غصہ کم کرنے کی ناکام کوشش لگ رہی ہے

جنگ اردو
 

فر حان

محفلین
کاش ہماری ساری سیاسی جماعتوں قائد الطاف بھائی جیسے قوم سے مخلص ہو جائیں کون ہے جو پارٹی قیادت چھوڑتا ہے ۔
اور اب وہ سارے لوگ جو بارہ مئی کا شور مچاتے تھے اب ہم کہتے ہیں کروا تحقیقات اور اقوام متحدہ کی ٹیم سے کروا
جئے الطاف جئے مہاجر ہمیں منزل نہیں رہنما چاہیے
 

امید

محفلین
کاش ہماری ساری سیاسی جماعتوں قائد الطاف بھائی جیسے قوم سے مخلص ہو جائیں کون ہے جو پارٹی قیادت چھوڑتا ہے ۔
اور اب وہ سارے لوگ جو بارہ مئی کا شور مچاتے تھے اب ہم کہتے ہیں کروا تحقیقات اور اقوام متحدہ کی ٹیم سے کروا
جئے الطاف جئے مہاجر
تو آپ کا خیال ہے کہ آپ کے قائد واقعی پارٹی قیادت چھوڑ رہے ہیں؟ ۔ یہ ڈرامہ بارہا ہو چکا ہے۔ کچھ گھنٹوں کا ڈرامہ ہے۔ اگر واقعی چھوڑ ديں تو بات کیجیئے گا
 

نبیل

تکنیکی معاون
کیا خوب ڈرامہ ہے۔ پہلے لوگوں کو زندہ جلوا دیا، اس کے بعد خود ہی ٹسوے بہانے لگ گئے۔
اس استعفے سے کیا فرق پڑے گا، کیا سارے کراچی سے بھتہ جمع ہو کر اب لندن نہیں جایا کرے گا؟ کیا اب کراچی میں بوری بند لاشیں نہیں ملا کریں گی؟
 

damsel

معطل
ہم اتنے خوش نصیب کہاں؟؟
کل پھر آجائیں گے حضرت چیختے ہوئے کہ عوام کو بے سہارا نہیں دیکھ سکتا میں ں ں ں ں
 

زیک

مسافر
مجھے خیال پڑتا ہے کہ یہ پہلی دفعہ نہیں کہ الطاف نے استعفٰی کا ڈرامہ کیا ہے۔ کیوں نہ ایسے تمام واقعات کی معلومات اکٹھی کی جائیں۔
 
Top