جملہ ہائے جملہ ہائےجملہ

نبیل

تکنیکی معاون
رند، ہر سی ایم ایس کی علیحدہ افادیت ہے۔ مختلف سی ایم ایس کی فیچرز مختلف ہوتی ہیں اور ان میں سے کسی ایک کا انتخاب اپنی ضروریات کے مطابق ہی کرنا چاہیے۔ جملہ کی ڈیفالٹ انسٹالیشن میں کوئی ڈاؤنلوڈ منیجر نہیں ہے لیکن DocMan جملہ کے لیے ایک بہترین فائل اور ڈاکومنٹ منیجر ہے۔ اس کے علاوہ بھی اس کے لیے تقریباً ہر مقصد کے لیے ایکسٹینشن موجود ہے۔ بہرحال یہ درست ہے کہ جملہ استعمال میں پیچیدہ ہے اور اس کے ذریعے سائٹ بنانا آسان نہیں ہے۔
 

رند

محفلین
نبیل بھائی مجھے ایک ایسے سی ایم ایس کی ضرورت ہے جس میں‌ ڈاؤن لوڈ مینجر ، پکچر گیلری ، آرٹیکلز ، ویب لنکز وغیرہ ہوں اور یہ سب پی ایچ پی فزن میں ہیں لیکن کیا ہے نا انسان اچھے سے اچھے کی تلاش میں رہتا ہے کیا جملہ میں باقی ان چیزوں کے بھی پلگ انز ہیں کہ نہیں ؟ آپ نے جو پلگ ان کا لنک دیا ہے اس کے لیے بہت شکریہ میں اس کو چیک کرتا ہوں
 

رند

محفلین
ارے آپ نے تو صرف نام دیا ہے لنک تو ہے ہی نہیں اچھا ایک کام کریں نا پلیز پی ایچ پی فزن کے ترجمے کے بارے میں کیا خیال ہے اس کا ترجمہ کریں نا اردو میں یا کوئی طریقہ مجھے بتاییں کہ کس طرح اور میرے خیال میں ترجمے کرنے کے لیے پی ایچ پی زبان بھی آنی چائیے جوکہ مجھے نہیں‌آتی
 

باسم

محفلین
بھائی آپ کی پچھلی پوسٹ پڑھ کر میرے دل میں یہی خیال آیا کہ اس کا اردو ترجمہ ہونا چاہئے میں اسے پہلے آپ کی سائٹ پر دیکھ چکا تھا اور پسند بھی آیا
ابھی اسے ڈاؤن لوڈ کرکے دیکھا ترجمہ بھی آسان کام ہے پی ایچ پی کی ضرورت نہیں
ترجمہ کا طریقہ یہاں الگ تھریڈ میں بیان کردیا ہے اس کے بارے میں مزید بات چیت وہاں کی جائے گی
 

نبیل

تکنیکی معاون
گوگل کے ذریعے ربط خود بھی ڈھونڈھا جا سکتا ہے۔ جملہ کی دستیاب ایکسٹینشنز ذیل کے ربط پر دیکھی جا سکتی ہیں:

جملہ ایکٹینشن ڈائریکٹری

فی الحال میں کسی اور سوفٹویر کے اردو ترجمے کے کام کا آغاز نہیں کرنا چاہتا۔ پہلے ہی کئی پراجیکٹ تکمیل کا انتظار کر رہے ہیں۔ لیکن اگر کوئی اور دوست کسی سی ایم ایس کا اردو ترجمہ مکمل کر لیں تو اس سوفٹویر کا اردو پیکج تیار کرنے میں مدد کر سکتا ہوں۔

اوپن سورس سی ایم ایس پر تحقیق کے لیے ذیل کا ربط مفید ثابت ہو سکتا ہے:

اوپن سورس سی ایم ایس

کسی سوفٹویر کی اردو لوکلائزیشن کے بہتر ورک فلو کے بارے میں معلومات کا ربط میرے سگنیچر میں موجود ہے۔
 

bjoomla

محفلین
Drupal کے با رے میں کیا خیال ہے ۔بہت تعریف سنی ہے موزیلا والون کی اپنی سا ئیٹ اس پر چل رہی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

دوست

محفلین
دُرپل جملہ کی طرح مستحکم سی ایم ایس ہے۔ اس کی تو اب شاید کمرشل کمپنی بھی بن چکی ہے جو سپورٹ وغیرہ فراہم کرنے کا بزنس کرتی ہے۔ اسے اگر اردو کردیا جائے تو کیا ہی کہنے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
دروپل پر پر بھی میری کافی عرصے سے نظر ہے۔ میں فی الحال جملہ 1.5 کا اردو ورژن تیار کر رہا ہوں۔ اس کے بعد میں موڈل کی اردو لوکلائزیشن کا کام کرنا چاہتا ہوں۔ اگر کوئی صاحب دروپل کا ترجمہ کرنا شروع چاہیں تو وہ اس کا خود سے آغاز کر سکتے ہیں۔
 
Top