پاکستان بمقابلہ انگلینڈ

علی وقار

محفلین
جیتنے کے لی 80 اسکور کی ضرورت ہے اور تین وکٹیں باقی ہیں۔ پاکستان کے جیتنے کے امکانات بہت کم ہیں۔
31 اوور کا کھیل باقی ہے۔ دیکھیں کیا نتیجہ نکلتا ہے۔
لائٹ ایشو کے باعث شاید پندرہ اوورز ہی مزید ہو پائیں گے۔ ڈرا کا چانس بھی ہے۔
 
شمشاد

لائبریرین
انگلینڈ کو 74 اسکور سے جیت مبارک ہو۔
پاکستانی ٹیم کی دوسری اننگ میں ناقص کارکردگی، انگلینڈ نے طشتری میں رکھ کر جیت کا موقع دیا تھا جو انہوں نے گنوا دیا۔
 
محمداحمد

لائبریرین
اس میچ میں انگلینڈ کو مکمل طور پر نفسیاتی برتری حاصل رہی۔ اور اُنہوں نے پورے میچ کو اپنی "شرائط" پر چلایا۔
 
محمد وارث

لائبریرین
اس کے علاوہ یہ ٹیسٹ کرکٹ کا وہ ٹیسٹ ہے جس میں مجموعی سب سے زیادہ رنز بنے ہیں۔
ایک ٹیسٹ میچ میں مجموعی رنز کے حساب سے پنڈی ٹیسٹ تیسرے نمبر پر ہے۔ اول نمبر پر ساؤتھ افریقہ اور انگلینڈ کے درمیان 1939 میں ڈربن میں کھیلے جانے والا "ٹائم لیس" میچ ہے جس میں مجموعی طور پر 1981 رنز بنے تھے۔ یہ ٹیسٹ کئی لحاظ سے یادگار ہے، کہ 12 دن تک کھیلا گیا جس میں دو دن آرام کے تھے اور ایک دن بارش کی نذر ہوا اور 9 دن تک میچ ہوا، اس کے باوجود ڈرا ہوا۔ انگلینڈ کو چوتھی اننگز میں 696 رنز کا ٹاگٹ ملا تھا جس میں سے انہوں نےپانچ وکٹوں کے نقصان پر 654 رنز بنا بھی لیے تھے کہ میچ ڈرا پر ختم کرنا پڑا کیونکہ اسی رات انگلینڈ کی ٹیم کا بحری جہاز نکل رہا تھا سو اس کو پکڑنا لازمی تھا۔ چوتھی اننگز میں بننے والا یہ ابھی تک سب سے بڑا اسکور ہے۔ اسی میچ کے بعد سے بغیر وقت والے ٹیسٹ میچ ختم کر دیئے گئے تھے۔

ٹیسٹ میچوں میں مجموعی طور پر زیادہ بننے والے رنز کی فہرست، کرک انفو سے:
 
سید ذیشان

کل والے ٹیسٹ کی وکٹیں 37 لکھی ہیں، جبکہ کل 40 وکٹیں گری ہیں۔

وجی

لائبریرین
اوپر کے چند تبصروں سے کشید کردہ خبر:

مدینۃ الاولیاء ملتان شریف میں جمعۃ المبارک کے بابرکت دن پانچ روزہ پاکستانی کرکٹ کے عرسِ مبارک کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
ساری باتیں چھوڑیں صرف یہ بتائیں لنگر کا انتظام ہے کہ نہیں ؟؟
 
Top