مبارکباد گل یاسمین بٹیا کا شناختی کارڈ

واہ جی واہ دیہاڑیاں، او کڑیئے توں اٹھارہ دی ہو گئی شناشتی کاٹ نئی بنوایا ؟ چل پیا شربت فیر ہن او سامنے ریڑھی والے کولوں
۔۔۔۔۔
واہ جی واہ نکل پڑی ہماری بھی، بٹیا تم اٹھارہ کی ہوگئی اور ابھی تک شناخت نامہ نہیں بنایا، چلو پلاؤ شربت ۔۔ وہ سامنے والے ریڑھی والے سے
 

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
اچھا!!!!!
اس لڑی کے نام کی مجھے اب سمجھ لگی۔ دراصل عاطف بھائی نے محفلین کو چونکانے کے لیے اس قسم کا نام رکھا۔ ابھی میں "شناختی" کو کچھ اور ہی پڑھ گیا تھا۔اور حیرت کے اس شدید جھٹکے کی وجہ سے ٹام اینڈ جیری کی بلی کی طرح میری بھی آنکھیں باہر کو نکل آئی تھیں۔😊
 

سیما علی

لائبریرین
بھئی واہ زبردست کیا بات ہے ہماری۔۔۔ ہیں نا محمد عبدالرؤوف بھائی ۔۔۔ان اٹھارہ ہزار کی مبارکباد وصول کرنے والوں کو ہمارا بھی شکریہ ادا کرنا چاہیے ۔ ۔۔ ۔ :thinking:
شروع کردیا آپ نے رولا ہماری بٹیا کے ساتھ فکر نہیں ہم ہیں اپنی بٹیا کی سپورٹ پہ 😇😇
 

اکمل زیدی

محفلین
شروع کردیا آپ نے رولا ہماری بٹیا کے ساتھ فکر نہیں ہم ہیں اپنی بٹیا کی سپورٹ پہ 😇😇
ہم تو اُنہیں استاد محترم سے اصلی مبارکبادی دلوانے کے چکر میں تھے اس بہانے۔۔ خیر خواہی میں۔۔۔ اور آپ نے اِسے رولا کا نام دے دیا۔۔۔ :disappointed:

۔۔👇

مبارک ہو بٹیا، مگر اصلی مبارک تو اس وقت دوں گا جب بیس ہزاری ہو چکی ہو گی
ہماری بات کی تصدیق بھائی صاحب کرینگے۔ ۔ ۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
انہوں نے انہیں شناختی کارڈ اور پکے لائسنس کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے
شناختی کارڈ والی بات تو سمجھ آ گئی مگر یہ کچا پکا لائسنس بھلا کیا ہوتا ہے عاطف بھائی۔
سیکیورٹی پرنٹنگ پریس کی طباعت میں کوئی تعاون کرے تو اس کی مہربانی ہو گی ۔
سنہرے الفاظ ہونے چاہئیں بس۔۔۔ 24 قیراط سونے سے لکھے ہوئے تا کہ پڑھنے میں آسانی رہے۔
ابھی چند ہی روز قبل بٹیا نے سولہ ہزار ہمارے ساتھ پورے کیے تھے ۔ اور نہ جانے کب خاموشی سے سترہ ہزار عبور کیے اور اٹھارھویں مہم پر نکل کھڑی ہوئیں اور دیکھتے ہی دیکھتے سر بھی کر لی کہ پتہ ہی نہیں چلا۔
یہاں ہمیں ذرا پتہ لگانا پڑے گا عاطف بھائی کہ ہم نے آپ کے ساتھ سولہ ہزار پورے کئے یا آپ نے ہمارے ساتھ سولہ ہزار پورے کئے۔
سترہ والے کا تو ہمیں بھی اندازہ نہ ہوا۔ بلکہ اٹھارویں کا بھی تب معلوم پڑا جب 17990 ہو چکے تھے۔ :ROFLMAO: :ROFLMAO: :ROFLMAO:
ویسے اس بھاگ دوڑ میں آپ نے سب سے زیادہ ساتھ دیا۔ آپ کی ہر وقت کی حاضری ہی ہماری اسپیڈ بڑھانے میں مددگار ثابت ہوئی۔ سیما آپا اور روؤف بھائی بھی ساتھ ساتھ تھے۔ اور آخری دنوں میں یاسر بھائی بھی۔
سدا سلامت رہیں شاد آباد رہیں محبتیں سمیٹیں اور محبتیں بکھیریں
بہت ساری دعائیں آپ سب کے لئے۔
ڈھیروں ڈھیر شکریہ کہ محفل میں آپ سب اتنے اچھے ہیں کہ گھر کا سا گمان ہوتا ہے۔
اللہ پاک آپ سب کو سلامت رکھیں۔ بہت ساری خوشیاں دیں ۔ اور یونہی اس محفل میں خلوص و محبت قائم رہے۔
پردیسیوں کے لئے یہ پلیٹ فارم بہت بہت بہت ہی انمول تحفہ ہے۔
اگر یہی سبک رفتاری یونہی رونق افروز رہی تو بیس ہزاری پر بٹیا کو دختر محفل کے خطاب سے نوازے جانے پر غور کیا جائے گا۔
غور کیا جائے گا؟ یعنی کہ اب مزید کیا کرنا ہو گا ہمیں کہ آپ کا یہ غور و فکر مکمل ہو۔
اور فضیلت کی چادر بھی شاید آپ نے اسی موقع کے لئے سنبھال کر رکھی ہے۔ جلدی سے ہمارے حوالے کر دیجئیے اب۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
بہت بہت مبارک ہو بہنا!، سلامت رہیں۔ ہنستی مسکراتی رہیں اور مراسلوں پہ مراسلوں کے انبار لگاتی جائیں۔
لیکن سوچو تو سہی کہ ہم نے اٹھارہ ہزار مرتبہ برداشت کیسے کیا ہو گا😜
وہی تو۔۔۔۔ کیسے برداشت کیا ہو گا۔
بس سمجھئیے کہ یہ آپ کی قوتِ برداشت کا امتحان ہے روؤف بھائی۔ اور ہم آپ کی برداشت آزماتے ہی رہیں گے۔
خیر مبارک۔۔۔ ہاں ٹھیک ہے انبار تو لگاتے ہی رہنا ہے۔ پھر سے مبارک لینے کے لئے۔ :rollingonthefloor:
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
tok9evl.jpg

7tKSjdU.jpg

ہماری راج دلاری پیاری بٹیا کو منصبِ اٹھارہ ہزاری بہت بہت مبارک ۔ہماری ڈھیروں دعائیں اور پیار ❤️❤️❤️❤️❤️-اُِنھوں ثابت کیا کہ وہ دخترِ اردو محفل ہیں ۔ماشاء اللہ مالک نظرِ بد سے محفوظ فرمائے آمین ۔
آمین ثم آمین
بہت بہت شکریہ سیما آپا۔ آپ کی محبتیں لا جواب ہیں آپا۔
سلامت رہئیے ہمیشہ۔
 
Top