سیما علی

لائبریرین
زحمت تو ہوتی ہے کسی بھی لڑی کو رواں دواں رکھنے میں لیکن یہ زحمت باعث رحمت ہے۔
روشنی بکھر گئی آج تو لڑی میں عمار میاں تشریف لائے !!!کیسے ہیں ہمارے رضا شہزادے !!!! ماشاء اللّہ خیر سے اب تو پہچاننے لگے ہونگے 😊

اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص ض‌ ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے۔
 

سیما علی

لائبریرین
ذہن میں جو بھی بھلی بات آئے وہ یہاں لکھ کر لڑی کو آگے بڑھا دینا چاہیے
ڈریں صرف اللہ سے !!!!20" کروڑ پاکستانی ”اللہ تعالی“ سے ڈرتے ہیں مگر احکامات نہیں مانتے!!! صرف ڈرنا ہی نہیں اُسکے احکامات بھی ماننا ہے ۔۔
اللہ تعالی سے ڈرنے والوں نے ہر رمضان کی طرح اِس مرتبہ بھی .... ٹرانسپورٹ سے لیکر دھینا، سبز مرچ تک مُنہ مانگے دام وصول کیے!!!!!کیونکہ کہتے ہیں یہی تو مہینہ ہے کمائی کا 🥲
 
آخری تدوین:

سیما علی

لائبریرین
جائے نماز پر بیٹھے ہوں تو کلُ عالم کے مسلمانوں کےلئے دعا کے لئے ہاتھ اُٹھ جاتے ہیں اور خاص طور پر انڈیا کے مسلمانوں کے لئے!!!بلکہ انسانوں کے لئے !کیونکہ وہ رب العالمین ہے اور انسانوں سے محبت کا حکم دیتا ہے ۔۔۔

اللہ کے ہاں سب سے پسندیدہ وہ ہیں جو انسانوں لئے زیادہ نفع بخش ہوں۔​

 

سیما علی

لائبریرین
پروردگار کا صد شکر ہے کہ خیر سے رمضان کے روزے مکمل ہوئے !ہماری جانب سے تمام محفلینِ اُردو محفل کو مبارک۔

اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص ض‌ ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے۔
 
آخری تدوین:

عمار نقوی

محفلین
بڑا کریم ہے پروردگار جس نے ہم جیسے نالائق بندوں کو اپنے دسترخوان نعمت سے استفادے کی توفیق مرحمت فرمائی۔
 

الف عین

لائبریرین
وعلیکم السلام اور باسی عید مبارک۔
میرا ایک سوال ہے کہ تحقیق کی جائے کہ پاکستان میں جو یہ مبارکباد کے جواب میں "خیر مبارک" کہا جاتا ہے، اس کی تاریخ کب سے شروع ہوئی؟
 
Top