آئیں گپ شپ کریں

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
55a6227b7af97.jpg


میری طرف سے تمام اردو محفل کے محفلین کو ایڈوانس عید کی بہت بہت مبارک قبول ہو
 
ہمارے ہاں ہندوستان میں تو چاند نے اپنے دیدار نہیں کرائے آج۔پاکستان کی کیا خبر ہے؟
بھائی کچھ خبر نہیں مسجد میں تو اعلان کردیا تھا کہ عید کی نماز ساتھ بجے ہوگی لیکن عید کے چاند کا اعلان نہیں ہوا ابھی تک
 
آج ایک بات ذہن میں آئی کہ عام آدمی ہوتا ہے تو وہ سوچتا ہے کہ پولیس والے انصاف دلوا کر ہمارے ملک کو ٹھیک کریں گے لیکن پولیس ہو یا پھر کوئی اور ادارے اِن سب کو وزیر چلارہے ہوتے ہیں اور جیسا یہ بولتے ہیں ویسا ہی ہوتا ہے چاہے کسی ایماندار آدمی کو ہی جھوٹے کیس میں ڈال کر جیل کروادیں ۔ اِسی طرح وزیروں کو وزیراعظم چلارہا ہوتا ہے اگر وزیر اعظم اچھا ہوا تو اچھےاور ایمانداری سے آرڈر پاس کرتا ہے اور اگر بے ایمان ہوا تو یہ بے ایمانی اوپر سے ہوتی ہوئی دیگر وزیراعظموں تک پھر یہ فوج اور پولیس تک احکامات جاری کردئیے جاتے ہیں ۔ اور جو اِن آرڈر کو نہیں مانتا اُنہیں سزا دے کر منوا لیا جاتا ہےاور اگر کوئی زیادہ ہی ایماندار ہوتو اُس کونوکری سے ہی نکال دیا جاتا ہے یا پھر ایسی جگہ ٹرانسفر کردیا جاتا ہے ۔ جہاں پر وہ ذلیل ہوتا رہتا ہے ۔ پر رُکیں یہاں بات ختم نہیں ہوئی ہمارے ملک کی بدقسمتی تو ذرا دیکھیں وزیراعظم کو بھی تو کوئی اور چلا رہا ہے اگر وہ بات نہیں مانے گا تو اُسے بھی ہٹا دیا جائے گا ۔ اب اِس سے صاف صاف ظاہر ہوتا ہے کہ ہمارا ملک ہمارے لوگ نہیں سنبھال رہے بلکہ اِسے بیرونِ ملک سے چلایا جارہا ہے ۔
( اللہ ہمارے ملک اور ہمارے حکمرانوں پر اپنا خاص فضل وکرم فرمائے اور جس کے بھی ساتھ کوئی نا انصافی ہوئی ہو اُسے انصاف ملے آمین)
میں اپنے والد کے ساتھ ایک دن بیٹھا ہوا تھا تو وہ مجھے بتا رہے تھے کہ ذوالفقار علی بھٹو نے بھی اِس ملک کے لئے قربانی دی ہے میں نے کہا وہ کیسے ؟ انہوں نے بتایا کہ جب بھٹو کو پھانسی دے رہے تھے تو اُن کے وکیل نے اُن سے پوچھا کیا آپ کچھ کہنا چاہتے ہیں تو ذوالفقار علی بھٹو نے کہا جس ملک کی قوم بزدل ہو تو اُس کے حاکم کی یہ ہی سزا ہوتی ہے ۔
نوٹ : یہ واقعہ سُنا سُنایا ہے کوئی تصدیق نہیں ہے میرے پاس
 
آخری تدوین:

سیما علی

لائبریرین
باقاعدہ اعلان تو ہو چکا۔ عید تین مئی منگل کی ہے پاکستان میں ۔
بھیا آپکو چاند رات بہت مبارک !
آپ کے یہاں کل عید ہے ۔اللہ پاک عبادات قبول فرمائے آمین
بہت ساری دعائیں شاد و آباد رہیے ! آپ کے لئے تہوار پردیس میں بڑی آزمائش ہے !گھر بہت یاد آتا ہے !دعا ہے پروردگار اپنی امان میں رکھے آمین
 
آخری تدوین:

سید عاطف علی

لائبریرین
یہ مٹھائی کس سلسلے میں کھلائی اور کھائی جا رہی ہے؟
شمشاد بھائی آپ کو اور مقامی و متبعین محفلین کو تو یہیں عید مبارک کہہ لیتے ہیں ۔ باقی محفلین کے لیے کل پر چھوڑتے ہیں ۔
عید کی مٹھائی کی بات ہو رہی ہو گی ۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top