سیما علی

لائبریرین
زیادہ سردی بھی بڑھ جائے گی ۔۔ویسے ہی سائیبرین ہوائیں چلنے کی پیشنگوئیاں ہیں۔۔۔۔

اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص ض‌ ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے۔
 
آخری تدوین:
خواب لگتا ہے کراچی میں برف پڑنا ،لیکن شاید بہت سے لوگ یہ نہیں جانتے کہ ،اندرونِ سندھ میں ایک ایسی جگہ ہے ۔ جہاں پر برف بھی پڑتی ہے ۔جنوری ،فروری میں دو تین سالوں کے بعد اُس علاقے کا نام گورکھ ہِل ہے یہ سندھ کا مری ہے۔
اگر اِس جگہ جانے کا شوق ہوتواُسے ساتھ میں ڈھیر سارا کھانا وغیرہ لے کر جانا چاھئیے ۔اور ہوسکے تو ایک چولہا بھی ،کیونکہ یہ جگہ کافی اوپر پہاڑوں پر ہے۔ بیچ میں دو تین مقامات ایسے بھی ہیں جہاں چوری ڈکیتی کا خطرہ بھی ہے ۔اِسی لئے گروپ بنا کر جائیں تو زیادہ بہتر ہوگا لیکن جب آپ وہاں پر جائیں گے تو آپ کو لگے کا کہ ہم اِدھر پہلے کیوں نہ آئے اتنی خوبصورت جگہ ہے حکومت کو چاھئیے کہ اِس مقام پر بھی تھوڑا دیہان دیں لوگ مری وغیرہ جاتے ہیں اور گورکھ ہِل جو کہ ایک بہت ہی خوبصورت جگہ ہے یہاں کے لوگ غربت کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔
اگر کوئی اِس جگہ گیا ہوتو اپنی آپ بیتی گپ شپ والی لڑی میں شئیرکریں اور اُس کا لنک یہاں پوسٹ کردیں
_93550102_g3-2.jpg
 
آخری تدوین:

الف عین

لائبریرین
حال ایسا ہی ہندوستان میں ماؤنٹ آبو کاہے۔ راجستھان کے گرم صحرا سے ملحق ماؤنٹ آبو میں بس برف نہیں پڑتی، ورنہ پہاڑ اور جنگلات تو ہمالیائی ہی لگتے ہیں!
 
صابرہ امین

لائبریرین
ٹھيک سے کام ہو سندھ ميں خاص طور پر کراچى ميں تو لوگ دبئى اور مليشيا کو بھول جائيں کہ کراچى کا موسم نہايت عمدہ ہے۔
 
سیما علی

لائبریرین
ٹوٹ جائے گا یہ زور بھی لیکن پھر بھی ہمیں سردی بہت پسند ہے اور باہر والوں کو بتاؤ تو وہ ہنستے ہیں جسکو ہم سردی کہتے ہیں اُنکے یہاں وہ Temperature pleasant ہے۔۔۔
 
سید عمران

محفلین
خواب لگتا ہے کراچی میں برف پڑنا ،لیکن شاید بہت سے لوگ یہ نہیں جانتے کہ ،اندرونِ سندھ میں ایک ایسی جگہ ہے ۔ جہاں پر برف بھی پڑتی ہے ۔جنوری ،فروری میں دو تین سالوں کے بعد اُس علاقے کا نام گورکھ ہِل ہے یہ سندھ کا مری ہے۔
اگر اِس جگہ جانے کا شوق ہوتواُسے ساتھ میں ڈھیر سارا کھانا وغیرہ لے کر جانا چاھئیے ۔اور ہوسکے تو ایک چولہا بھی ،کیونکہ یہ جگہ کافی اوپر پہاڑوں پر ہے۔ بیچ میں دو تین مقامات ایسے بھی ہیں جہاں چوری ڈکیتی کا خطرہ بھی ہے ۔اِسی لئے گروپ بنا کر جائیں تو زیادہ بہتر ہوگا لیکن جب آپ وہاں پر جائیں گے تو آپ کو لگے کا کہ ہم اِدھر پہلے کیوں نہ آئے اتنی خوبصورت جگہ ہے حکومت کو چاھئیے کہ اِس مقام پر بھی تھوڑا دیہان دیں لوگ مری وغیرہ جاتے ہیں اور گورکھ ہِل جو کہ ایک بہت ہی خوبصورت جگہ ہے یہاں کے لوگ غربت کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔
اگر کوئی اِس جگہ گیا ہوتو اپنی آپ بیتی گپ شپ والی لڑی میں شئیرکریں اور اُس کا لنک یہاں پوسٹ کردیں
_93550102_g3-2.jpg
تو بات یہ ہے کہ یہ تصویر گورکھ ہل اسٹیشن کی نہیں ہے۔۔۔
وہ تو بے آب و گیاہ بالکل بنجر چٹیل انتہائی غیر پرکشش علاقہ ہے۔۔۔
برف باری بھی ہر سردیوں میں نہیں ہوتی ہے، کبھی کبھار ہوتی ہے۔۔۔
اور جو ہوتی ہے وہ کسی مذاق سے کم نہیں ہوتی!!!
 
Top