متفرق پائتھون کے ذریعے واٹس ایپ ویب کو آٹو میٹ کرنا۔

محمد سعد

محفلین
وارث بھائی کا روئے سخن غالباً بھیس بدل بدل کر لٹرم پٹرم قسم کی مارکیٹنگ کرنے والوں کی طرف تھا، آپ نے خواہ مخواہ اس کو اپنے اوپر منطبق کر لیا۔
یا جیسے کسی نے کہا تھا
میں نے کسی مخصوص شخص کا نام نہیں لیا۔ آپ لوگ خود ہیں ایک دوسرے پر میری باتوں کو فٹ کررہے ہیں۔
:ROFLMAO::ROFLMAO::ROFLMAO:
 

محمد وارث

لائبریرین
مجھے اس جملے نے شدید غصہ دلایا ہے۔۔۔۔
اردو محفل کے پروگرامرز یہا ں کے ارکان کے سروں کے تاج ہیں، پچھلی ڈیڑھ دہائی میں اردو اور اس محفل کی جتنی بے لوث خدمت انہوں نے کی ہے اردو کمپیوٹنگ کی دنیا میں شاید ہی کسی نےکی ہو۔ ایسے پروگرامرز کی عظمت کو سلام ہے۔

لیکن یہ سپیمرز ، ان کو آئینہ دکھلایا تو برا مان گئے۔ میں نے کب لکھا تھا کہ میں آپ کو مغلظات بکتا ہوں۔ میں نے ان کے لیے کہا تھا کہ جب میں انتہائی مصروف ہوتا ہوں، اور مجھے اپنے باس یا کسٹمر کے کسی پیغام کا انتظار ہوتا ہے تو فون پر کوئی پیغام آتا ہے اور میں سارے کام چھوڑ کر اس کو دیکھتا ہوں اور وہ کسی گھٹیا شخص کا کسی گھٹیا چیز کو بیچنے کے لیے ہوتا ہے، ایسی صورت میں میرے پاس اور کیا حل ہو سکتا ہے۔

اور آپ س سے کیوں شدید غصے میں آ رہے ہیں، کیا آپ بھی یہی کچھ کرتے ہیں؟ اور یہاں کھلم کھلا ایسا کام کرنے کے پروگرام بنا رہے ہیں! یہ آپ کی لڑی ہے تو پھر کیا، یہ ایک پبلک فورم ہے، یہاں پر غلط بات کو غلط کہنے والے یعنی سپیمر کو سپیمر کہنے والے آپ کو بہت سے ملیں گے اور اپنے جذبات کا اظہار بھی کریں گے چاہے کسی کو "شدید غصہ" آئے یا کچھ اور، سچی بات کرنے والے سچی بات ضرور کریں گے۔

میری آپ سے جان پہچان نہیں ہے اور نہ ہی میں پہلے آپ سے مخاطب تھا اور آپ کے ان مراسلوں کے بعد ان شاء اللہ آئندہ بھی آپ نے مخاطب ہونے کا کوئی "پروگرام" نہیں! سلاما!
 

سین خے

محفلین
ہومیوپیتھی والوں کا کہنا ہے کہ ان کے پاس غصہ کم کرنے کی بہت اچھی دوائیں موجود ہیں۔ ہومیوپیتھی کے فینز ٹرائے کر کے دیکھیں :rolleyes: شائد افاقہ ہو جائے۔
 

محمد وارث

لائبریرین
یہی کوڈ اصلاح سخن میں پوسٹ کر کے داد وصول کریں
ہجو بھی وصول سکتے ہیں۔ دھیان رکھنا پڑتا ہے۔ :sneaky:
اصلاح سخن اور کوڈ والوں کا چولی دامن کا ساتھ ہے۔ اب ذیشان صاحب کے "عروض" کا یہ کمال ہے کہ فی زمانہ سوشل میڈیا کے آدھے سے زیادہ شاعر اساتذہ کو اس لیے گھاس نہیں ڈالتے کہ "عروض" سے ہو کر آئے ہوتے ہیں! :)
 

نبیل

تکنیکی معاون
شکریہ بہت۔ مگر مجھے گلہ اس بات کا ہے کہ یہاں پر لوگ چھوٹے چھوٹے کوڈ اسنپٹ لکھتے ہوئے بہت کنجوسی کا مظاہرہ کر رہے ہے۔ جس کی مجھے امید نہیں تھی۔


میرے خیال میں تو آپ کو بہت اچھا ریسپانس مل رہا ہے۔ یہ تو نہیں ہو سکتا کہ سب اپنا کام چھوڑ کر آپ کا ساتھ دینا شروع ہو جائیں۔ اگر ایک آدمی بھی آپ کا ساتھ دے تو اسے کامیابی سمجھنا چاہیے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
اصلاح سخن اور کوڈ والوں کا چولی دامن کا ساتھ ہے۔ اب ذیشان صاحب کے "عروض" کا یہ کمال ہے کہ فی زمانہ سوشل میڈیا کے آدھے سے زیادہ شاعر اساتذہ کو اس لیے گھاس نہیں ڈالتے کہ "عروض" سے ہو کر آئے ہوتے ہیں! :)

اور باقی آدھے ویژوئل بیسک پروگرامر ہیں، وہ نثری نظم کو ہی شاعری کی معراج سمجھتے ہیں۔ :)
 
میرے خیال میں تو آپ کو بہت اچھا ریسپانس مل رہا ہے۔ یہ تو نہیں ہو سکتا کہ سب اپنا کام چھوڑ کر آپ کا ساتھ دینا شروع ہو جائیں۔ اگر ایک آدمی بھی آپ کا ساتھ دے تو اسے کامیابی سمجھنا چاہیے۔

شکریہ نبیل کہ کوئی تو منطقی بات کررہا ہے، ورنہ کچھ لوگ بے سر وپا باتوں کی 'لٹھ' لے کر پیچھے پڑگئے ہیں۔

آپ ایک بار میرے لڑی کی ابتداء کو پہلے دوبار پڑھ لیں، پھر اسپامر اسپامر کا شور مچائیں۔ میں نے لکھا ہے کہ میں اپنے کسٹمرز کو مارکیٹنگ میسجز بھیجوں گا۔ دوسرا بات یہ مارکیٹنگ لسٹ سے آپٹ آوٹ ہونے کا بھی آپشن رکھا ہے، کہ اگر کوئی اس قسم کے میسج نہیں وصول کرنا چاہتا تو ایک ریپلائے کردے، اسے مزید میسجز نہیں بھیجے جائیں گے۔

تو اس میں اسپامنگ کیسے ہوگئی؟ کیا آپ کو گوگل، سامسنگ، مائیکروسافٹ اور دوسری کمپنیوں کی طرف سے نئی پراڈکٹ اپڈیٹ بذریعہ ای میل نہیں ملتی؟ وہ اسپامنگ کیوں نہیں ہے؟ کیونکہ آپ پہلے سے ان کے کسٹمر ہیں، اور انھوں نے مارکیٹنگ لسٹ سے باہر آنے کا اختیار بھی آپ کو دیا ہوا ہے۔

میں بھی تو یہی کام کررہا ہوں! پھر میں اسپامر کیسے ہوگیا؟

تو گزارش یہ ہے کہ پہلے بات کو پورا سمجھ لیں اور پھر کسی پر تنقید کریں۔
 
مدیر کی آخری تدوین:

محمد سعد

محفلین
ابن سعید اردو
حضرت، آپ اگر چاہتے تو مجھ سمیت جو لوگ آپ کی بات کو سنجیدہ لے رہے تھے، ان کے ساتھ گفتگو جاری رکھ سکتے تھے۔ اس کے بجائے ساری توجہ وارث بھائی کی طرف لگا دینا جبکہ انہوں نے آپ کو ذاتی طور پر کچھ برا کہا بھی نہیں، خاصا بچگانہ رویہ ہے۔
ایسے میں اگر کوئی یہ شک کرے کہ آپ کو دراصل پروگرامنگ کی کوئی خاص شدھ بدھ نہیں ہے چنانچہ بات کھلنے کے ڈر سے آپ دیگر ارکان کے ساتھ غیر ضروری لڑائیاں شروع کر کے توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہے ہیں، تواس کو میں کیسے تسلی دوں گا کہ ایسا کچھ نہیں ہے؟ اس کے لیے مجھے آپ کے تعاون کی ضرورت پڑے گی۔
 
محمد سعد واقعی میں کیا بچکانہ حرکتیں کررہاہوں۔۔۔ مجھے ایسا نہیں کرنا چاہیے تھا۔ ویسے مجھے واقعی پروگرام کی شد بد نہیں ہے اور جیسا کہ ابتداء ہی میں میں بتا چکا ہوں کہ مجھے صرف ایک، دو ماہ ہی ہوئے ہیں پائتھون سیکھتے ہوئے اور یہ فورم جوائن کرنے کا مقصد کچھ پروگرامنگ اسکلز سیکھنا بھی ہے۔۔۔۔
 
ویسے اب مجھے محسوس ہورہا ہے کہ مجھے اس واٹس ایپ آٹو میشن ٹول پر مزید بات نہیں کرنی چاہیے کیونکہ میرا یہ پروگرام ہر کسی کے لیے کام نہیں کرے گا۔ اس پروگرام کا اسکوپ مجھ ہی تک محدود ہے۔

چنانچہ کچھ نیا سوچنا اور کرنا چاہیے۔ ایسے پروگرامز پر بات اور کام کرنا چاہیے جو کہ ہرکسی کے کام آسکے۔
 
ویسے اب مجھے محسوس ہورہا ہے کہ مجھے اس واٹس ایپ آٹو میشن ٹول پر مزید بات نہیں کرنی چاہیے کیونکہ میرا یہ پروگرام ہر کسی کے لیے کام نہیں کرے گا۔ اس پروگرام کا اسکوپ مجھ ہی تک محدود ہے۔

چنانچہ کچھ نیا سوچنا اور کرنا چاہیے۔ ایسے پروگرامز پر بات اور کام کرنا چاہیے جو کہ ہرکسی کے کام آسکے۔
میں آج شام تک ایک اور دھاگہ کھولتا ہوں جس میں ایک ایسے ہی پروگرام پر گفتگو کرتے ہیں۔
 

gazi

محفلین
پائتھون کا ایک ٹیلیگرام گروپ بنایا جائے اور یہاں پر موجود سارے احباب کو شامل کیا جائے تاکہ فائدہ عام ہو تقریباً ہر زبان میں پائتھون کا ٹیلیگرام گروپ اور چینل ہے سوا اردو کے
میرا ٹیلیگرام لنک:
Telegram.me/UbaidullahGazi
 

gazi

محفلین
چلئے میں نے ہی آگے بڑھ کر پائتھون کا ٹیلیگرام گروپ بنا دیا اب آپ حضرات آگے آئیں اور اس گروپ میں جان بخشیں ماہرین سے مؤدبانہ گزارش ہے کہ وہ شامل ہوں اور احباب کو شامل کرائیں تاکہ یہ گروپ پھلے پھولے۔ گروپ لنک: Python پائتھون
 

سروش

محفلین
پائتھون میں تو نہیں مگر وی بی اے میں واٹس ایپ کی اے پی آئی کو استعمال کرتے ہوئے اسی طرح کا کوڈ بنایا ہے جو کہ ایکسیل کے ایڈ ان کے طور پر کام کرتا ہے۔
 
Top