تازہ بہ تازہ نو بہ نو ( شعرائے اردو محفل کے اشعار)

یاسر شاہ

محفلین
السلام علیکم
یہاں اہل محفل اپنے اشعار پیش کریں ۔تازہ ہوں تو کیا ہی بات ہے ۔تاریخ بھی ساتھ لکھ دی جائے تو اور اچھا ہو۔
 

یاسر شاہ

محفلین
ایک تازہ قطعہ

کیا ہوا گر کوئی سچا عاشق نہ ہو
بوالہوس ہی سہی پر منافق نہ ہو

مسلک_عشق میں کوئی کچھ بھی ہو پر
میر جعفر نہ ہو میر صادق نہ ہو


یاسر شاہ
21۔09۔18
 

یاسر شاہ

محفلین
گریبان کا چاک لیے پھرنا۔۔۔ مبہم لگ رہا ہے۔

کس نے یہ کہا تھا دل _بےباک لیے پھر
شاباش گریبان کو اب چاک کِیے پھر
شاباش۔ابہام تو بالکل دور کر دیا آپ نے۔یعنی ایک صاحب ہیں(میں تو نہیں) اپنا گریبان خود ہی پھاڑ کر سمجھ رہے ہیں کہ میں بہادر ہوں۔تشریف لایا کریں کبھی کبھی۔
 

La Alma

لائبریرین
شاباش۔ابہام تو بالکل دور کر دیا آپ نے۔یعنی ایک صاحب ہیں(میں تو نہیں) اپنا گریبان خود ہی پھاڑ کر سمجھ رہے ہیں کہ میں بہادر ہوں۔تشریف لایا کریں کبھی کبھی۔
اگر کوئی دوسرا بھی گریبان پر ہاتھ ڈالے گا تو گریبان چاک کرے گا۔۔۔گریبان "کا" چاک مجھے خلافِ محاورہ معلوم ہو رہا تھا۔
 

یاسر شاہ

محفلین
اگر کوئی دوسرا بھی گریبان پر ہاتھ ڈالے گا تو گریبان چاک کرے گا۔۔۔گریبان "کا" چاک مجھے خلافِ محاورہ معلوم ہو رہا تھا۔
جہاں تک میں آپ کی بات سمجھا ہوں آپ یہ کہنا چاہ رہی ہیں کہ "گریباں چاک کرنا" یا" گریباں کو چاک کرنا" ان اصطلاحات کا فعلیہ استعمال روا ہے۔" گریباں کا چاک" ترکیب کا بطور اسمیہ استعمال رائج نہیں۔ایسا نہیں۔دیکھیے میر کا ایک بڑا شعر ہے:
اب کے جنوں میں فاصلہ شاید ہی کچھ رہے
دامن کے چاک اور گریباں کے چاک میں

اور ایک آزردہ کا شعر دیکھیے:

ناصح یہاں یہ فکر ہے سینہ بھی چاک ہو
ہے فکر بخیہ تجھ کو گریباں کے چاک میں
 

یاسر شاہ

محفلین
گلاب نامی طوفان کے ٹل جانے پر ایک نظم

دیکھیے تو گزر گیا ہے گلاب
پتی پتی بکھر گیا ہے گلاب
اچھے ناموں کی ہے یہی تاثیر
بے ضرر کوچ کر گیا ہے گلاب

محمد احمد۔
محمداحمد
21۔10۔1
 

یاسر شاہ

محفلین
اِس قدر اضطراب دیوانے؟
تھا جُنوں ایک خواب دیوانے!

آئے نکہت فشاں چمن میں وہ
ہو رہے ہیں گلاب دیوانے

ہیں خرد مند فیس بک پر خوش
پڑھ رہے ہیں کتاب دیوانے

انتخاب از غزل
محمد احمد
جولائی /اگست 2021
 

یاسر شاہ

محفلین
مدنی نام بس مدینے کا ہے
ڈھنگ ان میں کہاں وہ جینے کا ہے

ہو مبارک ربیع الاول انھیں
عشق جن کا فقط مہینے کا ہے

میٹھے بھائی کی لاکھ میٹھی ہو بات
یہ وہ شربت نہیں جو پینے کا ہے
 
Top