تعارف بہت مختصر سا تعارف ہے میرا

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
اور کیا جن ایسے ہی گندے ہوتے ہیں جب ہمارے محلے کی شاہدہ پر جن آتا تھا تو اپنے بال نوچ کر انہیں کھڑے کرلیتی اور زور زور سے چیختی تھی اور گھر سے بار گلی میں آکر یہاں سے وہاں بھاگتی تھی اس میں جن کی اتنی زیادہ طاقت آتی تھی کہ سب لوگ اسے پکڑتے تھے تو وہ زور سے جھٹکے مار مار کر سب کو گرادیتی اور جو جو جنا قریب آتا اسے زور زور مارتی تھی پھر جب اسے عامل بابا کو دھکایا تو انہوں نے شاہدہ کو خوب ڈنڈے مارے اور تعویز پلائے اب وہ ٹھیک ہوگئی ہے اور اب تو اس کی شادی نجکوا سبزی والے سے بھی ہوگئی
کون سا ہے آپ کا محلہ جہاں اتنا کچھ اتنا کچھ اتنا کچھ ہوتا ہے کہ دل کرتا ہے اس محلے کو دیکھیں تو سہی۔
جن سے تو اب بعد میں نمٹیں گے۔۔۔ پہلے محلے کے بارے معلوم پڑوائیے ہمیں۔
 
واہ واہ واہ۔۔۔۔۔ :rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:
ہماری شادی ہی کی مثال دینی ہے تو کوئی اچھا سا مہورت آپ ہی نکال دیجئیے مہاراج۔
تا کہ آپ کی اس مثال کو واقعی مثال بنایا جا سکے۔ لیکن اس سے پہلے ہمارے لئےدو تین سہیلیاں بھی تلاش کر دیجئیے تا کہ ان میں سے ایک سے فون کر کے دوسری کو معلوم پڑ سکے کہ ہم نے اسے کیوں نہیں بتایا تھا۔
نہیں میں کوئی مہاراج وہاراج نہیں ہوں اور نہ ہی مجھ کو کسی کی کوئی سہیلی بنانی آتی ہے اگر میری امی نے مجھے کسی لڑکی سے بات کرتے ہوئے دیکھا تو خود بھی ڈانٹیں گی اور میرے ابو کو بھی بتائیں گی اور میں ان کو جتنا بھی بتاؤں کہ میں تو اس لڑکی سے اس مارے بات کررہا تھا کہ اس کو گل آنٹی کی سہیلی بناؤں پر کوئی میری بات کو نہیں ماننے کا
 
چلیں اس سے یہ تو ثابت ہو گیا کہ آپ واقعی میں "سیدھے سادے" ہی ہیں اور ہمیں کسی قسم کا کوئی مغالطہ نہیں ہوا۔ ورنہ تو لینے کے دینے پڑ جاتے۔
 
کون سا ہے آپ کا محلہ جہاں اتنا کچھ اتنا کچھ اتنا کچھ ہوتا ہے کہ دل کرتا ہے اس محلے کو دیکھیں تو سہی۔
جن سے تو اب بعد میں نمٹیں گے۔۔۔ پہلے محلے کے بارے معلوم پڑوائیے ہمیں۔
میں سب کو بتاؤں گا پر آپ کو نہیں بتاؤں گا اس مارے کہ مجھے ڈر ہے اگر آپ میرے محلے میں کسی طرح پہنچ گئیں اور میرے ابو سے کوئی بھی بات کی اور میری امی کو پتا پڑگیا کہ میں نے آپ کو اپنے محلے کا بتایا ہے تو میری شامت آجائے گی اور میری امی آپ سے بھی بہت لڑیں گی اور آپ تو ان سے ضرور لڑیں گی اس مارے کہ آپ یہاں پر سب سے لڑائی کرکر کے بہت تیز ہوگئی ہیں لڑائی لڑنے میں
 
کوئی ایک لڑائی ثابت کریں جو ہم نے کی ہو۔
ہم تو اچھے سے ہی رہتے ہیں سب کے ساتھ۔ اور ہم بھلا اتنی دور سے کیسے پہنچ جائیں گے آپ کے محلے۔۔۔ وہ بھی لڑائی کرنے۔ :LOL:
 
کوئی ایک لڑائی ثابت کریں جو ہم نے کی ہو۔
ہم تو اچھے سے ہی رہتے ہیں سب کے ساتھ۔ اور ہم بھلا اتنی دور سے کیسے پہنچ جائیں گے آپ کے محلے۔۔۔ وہ بھی لڑائی کرنے۔ :LOL:
یہ جو آپ ہر وقت رؤف بھائی سے لڑتی رہتی ہیں پر وہ تو بہت اچھے بھائی ہیں آپ کی لڑائی والی بات کا جواب بھی پیار سے دیتے ہیں تاکہ آپ کسی طرح ان کے سر سے ٹل جائیں اور ان کی جان چھوڑ دیں پر آپ بار بار ان کو ستانے آجاتی ہیں اور مجھ سے بھی ہر وقت ہی لڑائی والی باتیں کرتی ہیں اور لڑتی سب سے خود ہیں پر تھانے میں میرے کو جانے کو بولتی ہیں
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
یوگوسلاویہ والی لڑی کروشیا سیکھنے والی لڑی تھی۔ چلیں یہیں اندازہ دیتا ہوں۔

میرا خیال ہے نہیں ہو سکیں گے۔
ہمارا بھی یہی اندازہ ہے کہ نہیں ہو سکیں گے۔
زیک بھائی نے ہمارے کہے کے الٹ بولنا ہے یا نہیں؟
ہم اپنا اندازہ نہیں بتائیں گے ورنہ وہ تو ایک اور غیر متفق ریٹنگ دے دیں گے:LOL:
 
آراشی

محفلین
آپ کا تعارف دیکھ کر تو احساسِ کمتری کا شکار ہوگئی ہوں۔ میں تو ابھی ابھی محفل کا حصہ بنی ہوں لیکن پھر بھی محفل میں (بعد از وقت) خوش آمدید! :)
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
آپ کا تعارف دیکھ کر تو احساسِ کمتری کا شکار ہوگئی ہوں۔ میں تو ابھی ابھی محفل کا حصہ بنی ہوں لیکن پھر بھی محفل میں (بعد از وقت) خوش آمدید! :)
بہت شکریہ خوش آمدید کہنے کے لئے۔
لیکن بہنا اس میں احساسِ کمتری جیسا تو کچھ نہیں۔ آپ کی اپنی محفل ہے، آپ بھی تعارف کروائیے اپنا۔ یقیناً آپ بہت خوشی محسوس کریں گی اردو محفل میں۔

سلامت رہئیے۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
یہ جو آپ ہر وقت رؤف بھائی سے لڑتی رہتی ہیں پر وہ تو بہت اچھے بھائی ہیں آپ کی لڑائی والی بات کا جواب بھی پیار سے دیتے ہیں تاکہ آپ کسی طرح ان کے سر سے ٹل جائیں اور ان کی جان چھوڑ دیں پر آپ بار بار ان کو ستانے آجاتی ہیں اور مجھ سے بھی ہر وقت ہی لڑائی والی باتیں کرتی ہیں اور لڑتی سب سے خود ہیں پر تھانے میں میرے کو جانے کو بولتی ہیں

اچھا نا۔۔۔ سمجھ آ گئی کہ آپ چاہتے ہیں کہ ہم روؤف بھائی کو نہ ستایا کریں بار بار۔
ہم مان لیتے ہیں آپ کی بات۔۔۔ اب نہ ستائیں گے روؤف بھائی کو۔
لیکن ایک بات آپ مان لیجئیے ہماری۔۔۔ آپ تیار رہئیے گا اب کیونکہ ستانے کا کوٹہ تو ہم نے پورا کرنا ہی کرنا ہے۔
 
صابرہ امین

لائبریرین
ذرا پراپر کھانے کی تفصیلات بتا کر ہمارے بھی علم میں اضافہ کیا جائے آپا۔
یعنی کچھ سلاد، بریڈ، کباب یا انڈے وغیرہ جوس یا پانی کے ساتھ جلدی جلدی ملٹی ٹاسکنگ کرتے ہوئے ہم تو کھا لیتے ہیں مگر گھر میں پاکستانی اسٹائل میں جیسے کھانے بنتے ہیں یعنی سالن، روٹی، سلاد(اگر چاول بھی ہوں تو چٹنی وغیرہ) اطمینان سے بیٹھ کر کھانے کا مطلب "پراپر کھانا "تھا۔ اس میں بنانے اور کھانے میں وقت لگتا ہے
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
یعنی کچھ سلاد، بریڈ، کباب یا انڈے وغیرہ جوس یا پانی کے ساتھ جلدی جلدی ملٹی ٹاسکنکگ کرتے ہوئے ہم تو کھا لیتے ہیں مگر گھر میں پاکستانی اسٹائل میں جیسے کھانے بنتے ہیں یعنی سالن، روٹی، سلاد(اگر چاول بھی ہوں تو چٹنی وغیرہ) اطمینان سے بیٹھ کر کھانے کا مطلب "پراپر کھانا "تھا۔ اس میں بنانے اور کھانے میں وقت لگتا ہے۔

اچھا اچھا۔۔
ہم بھی تو ایسے ہی پراپر کھانے بناتے اور کھاتے ہیں۔ شاید ہی کبھی کوئی ایسا دن آئے جب بریڈ وغیرہ پر گزارا کیا جائے۔
ہاں اگر کہیں جانا ہو تو باقی تیاریوں میں زیادہ وقت نہیں مل پاتا تو پھر بریڈ یا کباب سے گزارا کر لیا جاتا ہے جیسے کہ کل ہوا۔ ہمیں ولیمہ کی دعوت پر جانا تھا۔ بھائی تو پہلے چلے گئے تھے۔ لیکن ہمیں بھابی کے ساتھ جانا تھا، بھوک بھی لگ گئی تھی تو ہم نے "غیر پراپر" کھانا کھایا یعنی کہ ایک سلائیس بریڈ انڈے اور کباب کے ساتھ۔ صرف ایک اس لئے کہ ہمیں شادیوں والی کھیر بہت اچھی لگتی ہے ۔ تو اس کے لئے گنجائش رکھنی تھی نا۔
آپ کو اچھی لگتی ہے؟
 
Top