اردو لغت میں تلفّظ کی غلطیاں

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
لڑی اردو لغت میں تلفظ کی اغلاط جیسے اہم موضوع پر شروع کی گئی تھی جبکہ احباب نے دیگر مسائل چھیڑ کر اصل موضوع کا تیا پانچہ ہی کر دیا ہے۔۔۔
سید عاطف علی بھائی ، اگر ممکن ہو تو غیر متعلقہ مراسلوں کو ایک علاحدہ دھاگے میں کسی مناسب عنوان کے تحت الگ کردیا جائے تاکہ یہ لڑی اپنے اصل موضوع پر رہ سکے ۔
بہت شکریہ ! :)
 
اور

لکھا تو مجہول سے ہی ہے، مگر خاتون اسے لین سے پڑھ رہی ہیں۔

لگتا ہے کہ مجہول و لین کو mix کرنے کا مسئلہ جو ہم لوگ سمجھ رہے ہیں، اس سے کہیں زیادہ بڑا اور سنگین ہے۔ خدشہ ہے کہ نئے شعراء قوسین کے اندر کی عبارت کو نظر انداز کر کے، یا اس پر ایک اچٹتی سی نظر ڈال کر، سیدھا اسپیکر پر کلک کریں گے۔ اور اس کے بعد ہمیں نئی غزلوں میں اسی قسم کی غلطیاں بار بار نظر آئیں گی، جیسی محمد احمد صاحب جیسے اچھے شاعر سے اپنی اس خوبصورت غزل میں غیر دانستہ طور پر سرزد ہو گئی۔
 
فہد اشرف

محفلین

کیا یہ انسانی آواز ہے؟ مجھے تو کمپیوٹر سے پیدا کی گئی آواز جیسی لگ رہی ہے۔
 
Top