انٹرویو محترمہ سیما علی سے مصاحبہ

نور وجدان

لائبریرین
سچ کہا آپ نے کہ محفلین کی حکمرانی ہے ہمارے دل پر اور ہوسکتا ہے کچھ کے دلوں پر ہماری محبت کا اثر بھی ہو ؀
اس طرح محبت میں دل پہ حکمرانی ہے
دل نہیں مرا گویا ان کی راجدھانی ہے
یہاں یہ محفل میں وہ کشش ہے جو یہاں آیا یہیں کا ہو رہا اب تو ایسا لگتا ہے یہاں نہ آئیں تو صبح ہی نہیں ہوتی !!!!!!!!!!!

لطف دے گیا بیانیہ یہ!
شاعری کرسکتی تھیں آپ، رحجان بھی ہے، دل نہیں کیا؟
یہ نثر آپ کے شاعرانہ طبع کی مظہر ہے
 

سیما علی

لائبریرین
یہ غزل نصیر ترابی کی ہے اور ایک غزل ہی ان کے تعارف کو کافی ہے. آپ کی ادب کے سلسلے میں بالخصوص ان کے فن کو لے کے کوئی بات ہُوئی؟
یہ ہماری پسندیدہ غزلوں میں سے ایک ہے ۔۔۔ایک ایک شعر اعلیٰ[QUOTE="نور وجدان, post: 2409135, member: 8633"]
زندگی جس کے مقدر میں ہو خوشیاں تیری
اُس کو آتا ہے نبھانا، سو نبھاتے گزری
[/QUOTE]
ہم اُنکو ایکپرفیکشنسٹ کے حوالے سے زیادہ جانتے ہیں ۔۔۔ہماری شرکت اُنکی بہن کے گھر سالانہ مجلس میں لازم تھی ۔۔۔ہر بڑا شاعر اس مجلس میں ضرور مدعو ہوتا۔زیادہ لوگوں کی شرکت ہر بڑے شاعر کا دیدار زیادہ ہوا کرتی ۔جب مجلس کے اختتام پر ہماری دوست رباب کاظمی جو ہماری صرف دوست نہیں کولیگ بھی تھیں اصرار کرتیں کے کچھ دیر رکتے ہیں نصیر بھائی سے سلام سن لیں تو گھر واپس چلیں گے اور پھر ان کی آواز میں سلام سننا اُس دن کا حاصل ہوتا ۔۔۔نصیر ترابی صاحب کو عہدِ حاضر میں سلام نگاری میں انکا کوئی ثانی نہیں ؀

جناب نصیر ترابی صاحب کا ایک نادر سلام
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

یہ ہے مجلسِ شہِ عاشقاں کوئی نقدِ جاں ہو تو لیکے آ
یہاں چشمِ تر کا رواج ہے ، دلِ خونچکاں ہو تو لیکے آ

یہ فضا ہے عنبر و عود کی، یہ محل ہے وردِ درود کا
یہ نمازِ عشق کا وقت ہے، کوئی خوش اذاں ہو تو لیکے آ

یہ جو اک عزا کی نشست ہے، یہ عجب دعا کا حصار ہے
کسی نارسا کو تلاش کر، کوئی بے اماں ہو تو لیکے آ

یہ عَلم ہے حق کی سبیل کا، یہ عَلم ہے اہلِ دلیل کا
کہیں اور ایسی قبیل کا، کوئی سائباں ہو تو لیکے آ

یہ حضورو غیب کے سلسلے، یہ متاعِ فکر کے مرحلے
غمِ رائیگاں کی بساط کیا، غمِ جاوداں ہو تو لیکے آ

سرِ لوحِ آب لکھا ہوا، کسی تشنہ مشک کا ماجرا
سرِ فردِ ریگ لکھی ہوئی، کوئی داستاں ہو تو لیکے آ

ترے نقشہ ہائے خیال میں، حدِ نینوا کی نظیر کا
کوئی اور خطۂ آب و گِل، تہہِ آسماں ہو تو لیکے آ

کبھی کُنجِ حُر کے قریب جا، کبھی تابہ صحنِ حبیب جا
کبھی سوئے بیتِ شبیب جا، کوئی ارمغاں ہو تو لیکے آ

مرے مدّ وجزر کی خیر ہو کہ سفر ہے دجلۂ دہر کا
کہیں مثلِ نامِ حسینؑ بھی، کوئی بادباں ہو تو لیکے آ

نہ انیس ہوں نہ دبیر ہوں، میں نصیر صرف نصیر ہوں
مرے حرفِ ظرف کو جانچنے، کوئی نکتہ داں ہو تو لے کے آ
 
آخری تدوین:
السلام علیکم

محترمہ سیما علی سے بات چیت کا فیصلہ میں نے اور صابرہ امین صاحبہ نے پچھلے سال کیا تھا. گمانِ دل یہی تھا کہ سیما جی بہت ادبی ذوق و شوق رکھتی ہیں تو اسکے ساتھ اک کامیاب ورکنگ وومن بھی رہی ہیں. ان کی زندگی تلخ و شیریں رہی. تلخیوں کو چھپا کے، خوشیاں بانٹنے والی یہ ہستی جیسے ہی محفل میں براجمان ہوئی تو دل کی راجدھانیوں پر ان کی شخصیت کا اثر سبھی محفلین پر قائم ہونے لگا. چائے، کافی پلاتے پلاتے محفل کو نئی رونق و زندگی دے دے. بطور لائبریرین بھی یہ فرائض ادا کر رہی ہیں ... ان کی نصیر ترابی، محسن نقوی، فراز احمد فراز اور نجانے کتنی ادبی شخصیات سے ملاقاتیں رہیں ... ان کا اٹھنا بیٹھنا اک بہت ادبی و علمی گھرانے سے ہے ... ان کو جاننا محفلین کے لیے خوشی کا باعث ہوگا.

*بچپن میں آپ نے بینکر بننے کا خواب دیکھا تھا کبھی؟
* مطالعہ کی عادت کب سے شروع ہوئی؟
* آپ کس شہر سے ہیں؟ آپ کی جائے پیدائش کیا ہے؟
*آپ کا نام آپ کی شخصیت پر اثر انداز ہوا؟
* آپ کا تعلق آپ کے والد سے زیادہ گہرا رہا یا آپ کی والدہ سے؟
* کون کون سی ڈشز اچھی بنالیتی ہیں؟ کون کون سے ممالک کے کھانے پسند ہیں؟
* آپ کو کس بچے سے سب سے زیادہ پیار ہے اور کیوں؟
* آپ کا مشغلہ کیا رہا؟ وقت کے ساتھ بدلا؟ یا وہی ہے؟

اک.ادبی سوال
* آپ نصیر ترابی کو کیسے جانتی ہیں؟ ان سے ملاقات کا سلسلہ کیسا رہا؟

اپنی سہولت و وقت کے مطابق اطمینان سے جواب دیجیے گا..


نوٹ: ابتدائی سوالات ان سے میں خود کروں گی، اسکے بعد بقیہ محفلین سوالات کر سکیں گے
سیما بہن سے انٹرویو کی لڑی شروع کرنے کا سوچا تھا پر گل بہن سے مشورہ کیا تو اُنہوں نے کہا کہ ابھی درست وقت نہیں ہے بہت اچھا کیا آپ نے یہ لڑی شروع کی
 
کامیابی اپنے حصے میں کبھی تھی ہی نہیں
ہم نے ناکامی سے اپنے راستے پیدا کئے
اپنی زندگی کا نچوڑ بتاتے ہیں ۔۔۔۔
ہمارے والد بہت زیادہ پڑھے لکھے تھے اور ہم سے بہت قریب بھی اسکے برعکس اماّں بہت زیادہ پڑھی لکھی تو نہیں تھیں پر ہمت ہمیں اُن ہی سے ورثے میں ملی بہت کم عمری جہاں وہ دیکھتیں کہ ہم کسی بھی ناکامی پر پر اُداس ہوتے تو سب سے پہلا اُمید افزا جملہ جو اُنکی جانب سے ادا ہوتا وہ یہ ہوتا !!!!!بٹیا کیا ہوا کیوں پریشان ہو ؀
ہمتِ مرداں مددِ خدا
ہماری ہمت بڑھاتیں اور تمام مشکلات کا ڈٹ کر مقابلہ کرنا سیکھاتیں ’اور پھر اسی سبق کو ہم نے اصولِ زندگی بنالیا اور اپنے بچوں کو بھی یہی سکھایا کہ مشکل کتنی ہی بڑی کیوں نہ ہو ڈٹ جائیں تو اللّہ اپنا کرم فرمائے گا اور کامیابی آپ کی قدم چومے گی۔ منفی سوچ ،ناکامی شکست ، اور دوسروں پر الزام تراشی کو اپنی زندگی میں
بالکل نہ آنے دیں آپ دیکھیں ہر قدم پر حالات آپکے حق میں ہوتے جائیں گے ۔۔۔۔۔
جی سیما بہن آپ سے بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے اللہ پاک آپ کی اولاد اور مال میں برکت عطا فرمائے آمین
 

ہادیہ

محفلین
بڑی نوازش ہادیہ بٹیا کیسی ہیں ننھے شہزادے کیا کر رہے ہیں ابھی تو یہ اڑتالیس گھنٹے مانگتے ہیں جیتے رہیں ماں باپ کے سائے میں پروان چڑھیں !!!!!آمین بارِ الہا کے حضور دعا ہے کہ وہ آپ کو اس دنیا کے عظیم ترین رشتے میں سرخرو فرمائے ۔۔۔آمین الہی آمین
بہت سا پیار دونوں کے لئے ۔۔۔۔:in-love::in-love::in-love::in-love::in-love:
شکر الحمد لله آپی میں ٹھیک ہوں اور بیٹا بھی ٹھیک ہے ماشاء اللہ ۔۔۔ آپ کیسی ہیں؟
آمین ثم آمین۔جزاک اللہ خیرا۔
:in-love::in-love::in-love:
 

سیما علی

لائبریرین
شکر الحمد لله آپی میں ٹھیک ہوں اور بیٹا بھی ٹھیک ہے ماشاء اللہ ۔۔۔ آپ کیسی ہیں؟
آمین ثم آمین۔جزاک اللہ خیرا۔
:in-love::in-love::in-love:
پروردگار کا صد شکر ہے بٹیا ۔۔۔ساری زندگی انتہائی مصروف گذاری گھر اور نوکری متوازن رکھنا ایک مشکل مرحلہ تھا بس اس کو آسان بنایا مالک نے اور ہماری فرشتہ صفت اماّں کا ساتھ نہ ہوتا تو بڑی کٹھن ہوتی ۔۔۔اُس مالکِ برحق کا گرم اور ہماری اماّں کی دعائیں ہمیں ہر قدم پر سرخرو کرتیں!!!!!
دعا ہے کہ اُنکے درجات بلند ہوں ۔۔۔۔
 

سیما علی

لائبریرین
*بچپن میں آپ نے بینکر بننے کا خواب دیکھا تھا کبھی؟
بینکر بننے کا تو بالکل نہیں سوچا تھا البتہ دنیا گھومنے کا ہمیں بہت شوق تو اس سے ہمیں بڑا شوق ہوا ائیر ہوسٹس بننے کا تو ہماری ایک کریسچن دوست پی آئی اے میں تھیں جیسے ہی ائیر ہوسٹس کی درخواستیں مانگی گیں اُِنھوں نے ہماری درخواست بھی دلوا دی ۔۔خیر ٹیسٹ انڑویو دیا خلافِ اُمید اپانٹمنٹ لیٹر بھی مل گیا۔۔۔اب کیونکہ تمام کاروائی اباّجان کے علم میں لائے بغیر اپنی دوست کے ساتھ کی تھی ۔۔تو جب جو یئنگ دینا تھا اباّجان کو بتانے کا مرحلہ سب سے مشکل کام تھا ۔ڈرتے ڈرتے بتایا کہ یہ ہے ہمارا اپائینٹنٹ لیڑ ۔۔۔اب کچھ دیر تو بے حد خاموشی کوئی جواب نہیں ۔۔۔پھر انتہائی دھیمے لہجے میں ۔۔۔بٹیا یہ بتاؤ کہ یہ مشورہ کس نے دیا ۔۔اب خاموش رہنے کی ہماری باری ۔۔۔پوری طرح سمجھ گئیے کہ اُنکو ناگوار گذرا ہے ۔۔
پھر بڑے پیار سے بولے گئیے جملے آجتک ہمارے کانوں میں گونجتے ہیں ۔۔۔بولے م”ہم بالکل خوش نہیں ہیں آپکے فضائی ماسی بننے پر”اب آگے آپ سوچ لیجے کہ آپکو ہماری ناراضگی گوارا ہے تو ضرور کیجے یہ نوکری ۔۔۔۔۔بس تو اپنی خوشی کو اباّجان کی خوشی پر قربان کیا ۔۔۔اُِنھوں نے کہا کہ آپنی تعلیم جاری رکھو اور آگے دیکھتے ہیں کہ تم کچھ اور کرنا چاہوگی تو تمھیں اجازت ہوگی ۔۔۔بس نافرمانی ہماری سرشت میں نہ تھی اور اُنکی خوشی ہمیں ہر چیز سے مقدم !!!!!!
لفظ کی حرمت مقدم ہے دل و جاں سے مجھے
پروردگار اُنکو اپنے جوار ِ رحمت میں بلند ترین مقام عطا فرمائے آمین ۔۔۔۔۔
 
آخری تدوین:

سیما علی

لائبریرین
وقت آنے دے دکھا دیں گے تجھے اے آسماں
ہم ابھی سے کیوں بتائیں کیا ہمارے دل میں ہے
یہ کیفیت ہم پر کم عمری سے طاری رہی ابھی انٹر کا امتحان دیا تھا اور رزلٹ کا انتظار کررہے تھے کہ اچانک اباّجان کی طبعیت زیادہ خراب ہوگئی ۔۔بہن بھائیوں میں سب سے بڑے ہونے کی وجہ سے ہمیں اپنی ذمہ داریاں زیادہ محسوس ہوئیں اور ہم نے ہمارے ایک کلاس فیلو جو اپنا رختِ سفر امریکہ باندھ چکے تھے ۔۔اُنہوں نے ہمارا ٹسٹ اور انڑویو حبیب بینک میں کروایا ایک چھوٹی سی پوسٹ پر ۔پروردگار کا صد شکر کے ہم نے دونوں امتحان پاس کئیے ۔۔۔۔اور اسطرح اپنے کیرئیر کا آغاز Reconciliation Main Office Accounts Department سے کیا۔۔۔۔۔۔
بیکنگ کا شعبہ ہمارے لئیے نیا نا تھا کیو ں کہ ہماری اماّں کے خالہ زاد بھائیIDBP انڈسٹریل ڈیولپمنٹ بینک میں اور ماموں زاد بھائی
Allied Bank
تو اس شعبہ تعلق رکھنے والے لوگ خاندان میں تھے لیکن ایسا سوچا نہ تھا کہ مالک ہمارے رزق کا ذریعہ بھی بینکنگ انڈسڑی ہو گا۔۔۔اور پھر ہم نے اپنے اباّجان کو بیٹا بن کر دیکھایا !!!!اور انڑ کے بعد ہی اپنی سروس کا آغاز کیا ساتھ ساتھ اپنی تعلیم جاری رکھی کیونکہ کالج میں بی اے فرسٹ ائیر میں ایکس اسٹوڈنٹ داخلہ ہوگیا تھا ۔تو تعلیمی سلسلہ منقطع نہین ہوا ۔۔۔۔
 
آخری تدوین:

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
سیما بہن سے انٹرویو کی لڑی شروع کرنے کا سوچا تھا پر گل بہن سے مشورہ کیا تو اُنہوں نے کہا کہ ابھی درست وقت نہیں ہے بہت اچھا کیا آپ نے یہ لڑی شروع کی
سچی میں آپ کی سادگی میں کوئی دو رائے نہیں۔ اسی لئے تو آپ کی خواہش ایک ہی دن میں پوری ہو گئی۔
جمعہ شام کو آپ کا پیغام آیا کہ سیما آپا کے انٹرویو کی لڑی شروع کریں تو ہم نے کہا کہ اس کے لئے پہلے ان سے پوچھنا ہو گا۔ دوسرے یہ کہ ابھی ہمارا انٹرویو شروع ہے تو معلوم نہیں کہ ایک ساتھ دو مناسب ہو گا یا نہیں۔ہفتہ کی صبح دیکھا تو نور بہنا نے یہ دھاگہ شروع کیا ہوا تھا۔ ماشاء اللہ
درست وقت اور مناسب ہونے میں تھوڑا فرق ہوتا ہے قدیر بھائی۔
اب دیکھئیے گا سیما آپا سے ہمیں کتنی ڈانٹ پڑنی ہے کہ ہم نے ان کے انٹرویو کے بارے ایسا بولا تھا۔
 

سیما علی

لائبریرین
اب دیکھئیے گا سیما آپا سے ہمیں کتنی ڈانٹ پڑنی ہے کہ ہم نے ان کے انٹرویو کے بارے ایسا بولا تھا۔
ہم تو خود کسی کو ٹیڑھی آنکھ نہ اُٹھانے دیں اپنی بٹیا کی طرف تو پھر بھلا کس کی مجال جو ڈانٹے چاہے وہ ہم ہی کیوں نہ ہوں جیتی رہیے بٹیا یہ نور بٹیا پچھلے سال سے گاہے بگاہے کوشش کرتی رہی اور ہم بچ بچا کر نکلتے رہے مگر انکی محبت بڑی زور آور ہے آخر کار ہتھیار ڈلوا دیتی اب ہم نے ایسے کون سے کارنامے سر انجام دیے جو باعثِ تشہیر ہیں ۔۔۔۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ہم تو خود کسی کو ٹیڑھی آنکھ نہ اُٹھانے دیں اپنی بٹیا کی طرف تو پھر بھلا کس کی مجال جو ڈانٹے چاہے وہ ہم ہی کیوں نہ ہوں جیتی رہیے بٹیا یہ نور بٹیا پچھلے سال سے گاہے بگاہے کوشش کرتی رہی اور ہم بچ بچا کر نکلتے رہے مگر انکی محبت بڑی زور آور ہے آخر کار ہتھیار ڈلوا دیتی اب ہم نے ایسے کون سے کارنامے سر انجام دیے جو باعثِ تشہیر ہیں ۔۔۔۔

بس بہت سارا خیال رکھئیے گا آج کل ہمارا۔۔۔
اچھا ہے نا کہ نور بہنا نے شروع کیا یہ سلسلہ۔ ہمیں خود بھی بہت کچھ سیکھنا ہے آپ سے آپا۔
 
سچی میں آپ کی سادگی میں کوئی دو رائے نہیں۔ اسی لئے تو آپ کی خواہش ایک ہی دن میں پوری ہو گئی۔
جمعہ شام کو آپ کا پیغام آیا کہ سیما آپا کے انٹرویو کی لڑی شروع کریں تو ہم نے کہا کہ اس کے لئے پہلے ان سے پوچھنا ہو گا۔ دوسرے یہ کہ ابھی ہمارا انٹرویو شروع ہے تو معلوم نہیں کہ ایک ساتھ دو مناسب ہو گا یا نہیں۔ہفتہ کی صبح دیکھا تو نور بہنا نے یہ دھاگہ شروع کیا ہوا تھا۔ ماشاء اللہ
درست وقت اور مناسب ہونے میں تھوڑا فرق ہوتا ہے قدیر بھائی۔
اب دیکھئیے گا سیما آپا سے ہمیں کتنی ڈانٹ پڑنی ہے کہ ہم نے ان کے انٹرویو کے بارے ایسا بولا تھا۔
ایسی کوئی بات نہیں ہے گل بہن میری سیما بہن بہت اچھی ہیں وہ چھوٹی موٹی باتوں کو دل پر نہیں لیتی ہیں
 
Top