رحلت پا جانے والے محفلین کے اسٹیٹس کے بارے میں رائے

انتہا

محفلین
ایک رائے کئی دنوں سے ذہن میں یہ آ رہی ہے کہ کچھ احباب جو اردو محفل کا حصہ تھے اور اب دنیا سے رخصت ہو چکے ہیں، ان کے اوتار میں ان کا اسٹیٹس ابھی بھی ویسے ہی لکھا چلا آ رہا ہے، مثلاً نایاب بھائی مرحوم کے ساتھ لائبریرین، محمد یعقوب آسی مرحوم کے ساتھ محفلین، اسی طرح دیگر مرحومین کا اسٹیٹس ویسے ہی چلا آ رہا ہے۔ اگر مناسب سمجھا جائے تو ان کے دھاگے اور منصب کو تو برقرار رکھا جائے، لیکن ان کے ناموں کے ساتھ مرحوم یا مرحومہ کا لاحقہ لگا دیا جائے۔ یا اور کوئی مناسب صورت جو منتظمین بہتر سمجھیں اختیار کی جائے۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
میں اپنی سمجھ کے لیے اس بارے میں کچھ جاننا چاہتا ہوں۔ یہ سب کرنا کس لیے ضروری ہے؟ یعنی مرحوم محفلین کو الگ سے نشان زدہ کرنے سے کیا فائدہ ہوگا؟
کیا دوسرے سوشل میڈیا پر اس کی کوئی مثال نظر آتی ہے؟
 
کسی اور پر نا بھی ہو لیکن یہ رائے درست معلوم ہوتی ہے ۔
 
اکمل زیدی

محفلین
میں اپنی سمجھ کے لیے اس بارے میں کچھ جاننا چاہتا ہوں۔ یہ سب کرنا کس لیے ضروری ہے؟ یعنی مرحوم محفلین کو الگ سے نشان زدہ کرنے سے کیا فائدہ ہوگا؟
کیا دوسرے سوشل میڈیا پر اس کی کوئی مثال نظر آتی ہے؟
سر جی نظر تو نہیں آئی مگر اس طرح کی یگانگت اور انفرادیت بھی کسی اور فورم میں نظر نہیں آئی جو یہاں کا خاصہ ہے ۔۔اور اتنا تو حق بنتا ہے جانے والوں کا جنہوں نے اپنی زندگی کے اتنے قیمتی لمحات یہاں صرف کیے اور ان کی خوبصورت شراکت آج بھی اردو محفل کے لیے ایک بیش بہا سرمایہ ہے شاید آنے والوں میں سے فورم گردی کرتے ہوئے مرحوم یا مرحومہ کی کسی کاوش کو سراہتے ہوئے جب نام کے سابقے پر نظر پڑے تو اُن کے لیے فاتحہ کے لیے ہاتھ اُٹھ جائیں جو ان کے لیے بہترین بدل کی صورت بھی ہو سکتا ہے اسے ہی فائدہ سمجھ لیں۔
 
اکمل زیدی صاحب آپ کی رائے درست معلوم ہوتی ہے لیکن اِس کے لئے فورم کے مالک کو پوری انفارمیشن ہونی چاھئیے کہ جس کے نام کے ساتھ مرحوم لگایا جارہا ہے وہ واقعی میں مرحوم ہوچکا ہے اور یہ مرحلہ تھوڑا مشکل معلوم ہوتا ہے کیونکہ محفل کے تمام ممبرز کے ساتھ ہمارے محفل کے مالک کے تعلق اتنے قریبی نہیں ہیں کہ معلومات 100 پرسنٹ درست ہوں۔
 
فورم ایڈمن فورم کے مالک نہیں ہیں، ان کے پاس صرف انتظامی ذمہ داری ہوتی ہے۔ باقی آپ کی بات درست ہے۔ ہم کسی کو ذاتی طور پر بھی جانتے ہوں تو ان کی رحلت کو فورم یا پروفائل پیج پر ٹیگ کرنا غیر ضروری معلوم ہوتا ہے۔ جہاں تک دعائے مغفرت کا تعلق ہے تو اس کا آسان طریقہ تمام مومنین اور مومنات کے لیے دعا کر لیں، اس میں سب کا احاطہ ہوجائے گا۔
 
اِس کا یہ ہی حل ہے کہ جو اراکین ذاتی طور پر ایک دوسرے کو جانتے ہیں اُنہیں چاھئیے کہ جیسے ہی اطلاع ملے تو فورم کی لڑی جہاں پہلے بھی مغفرت کی دعائیں کروائی جاتی ہیں اُس میں پوسٹ کردیں ۔
 
Top