اردو محفل سالانہ عالمی مشاعرہ ۲۰۲۱ء

گُلِ یاسمیں

لائبریرین

عاطف ملک

محفلین
سب سے پہلے تو اس کارنامے پر منتظمین کو مبارکباد۔
راحل بھائی، خلیل الرحمٰن صاحب کی کاوشوں پر ان کیلیے دادِ تحسین۔
پھر منتظمینِ مشاعرہ کا اس بات پہ بہت بہت شکریہ کہ مجھ ایسے متشاعر کو ایسے نابغوں کے درمیان لا بٹھایا۔
استادِ محترم الف عین صاحب، محترم سید عاطف علی اور جناب عرفان علوی صاحب کا بہت بہت شکریہ کہ انہوں نے بزم کو رونق بخشی۔
اور اس لڑی کو زندہ رکھنے بلکہ تحریری صورت میں تمام احوال براہِ راست بیان کرنے پر تمام احباب کا بہت بہت شکریہ۔
محترمہ گلِ یاسمین، علی وقار بھائی اور سیما آپا نے محفل کے مشاعرے کو یادگار بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔

آخر میں میری طرف سے معذرت کہ کنکشن unstable ہونے کی وجہ سے دشواری ہوئی۔
گُلِ یاسمیں صاحبہ سے گذارش ہے کہ یہاں تصیح درکار ہے
غرور تھا جو مجھے ان کی ہمنوائی کا
سبب بنا اب وہ ہی میری جگ ہنسائی کا
سبب بنا وہی اب میری جگ ہنسائی کا
ہے فیض ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کہ تو خدا کا رہا نہ اب خدائی کا
ہے فیض کس کی محبت کا یہ جنوں عاطفؔ
کہ تو خدا کا رہا اب، نہ ہی خدائی کا

جزاک اللہ
والسلام
 
الف عین

لائبریرین
ماشاء اللہ گُل بٹیا نے تو رننگ کمنٹری کر رکھی تھی، کیا وائس ٹو ٹیکسٹ استعمال کر رہی تھیں؟ لیکن نہیں، مشین ورک میں اتنی تیزی کہاں ہوتی ہے جو ہماری بٹیا میں ہے ٹوٹ پھوٹ کے باوجود -( یا با وصف؟ )
 
عظیم

محفلین
ماشاء اللہ بہت زبردست رہا ہے مشاعرہ، راحل (معذرت ٹیگ نہیں کر پا رہا) بھائی نے بھی خوب بنیاد ڈالی ہے محفل میں آن لائن مشاعرے کی۔
میری طرف سے معذرت قبول ہو کہ میں اس خوبصورت مشاعرے کا حصہ نہیں بن سکا، امید ہے کہ اگلے سال ان شاء اللہ تعالیٰ کچھ نہ کچھ ضرور پیش کر پاؤں گا
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
گُلِ یاسمیں صاحبہ سے گذارش ہے کہ یہاں تصیح درکار ہے

سبب بنا وہی اب میری جگ ہنسائی کا

ہے فیض کس کی محبت کا یہ جنوں عاطفؔ
کہ تو خدا کا رہا اب، نہ ہی خدائی کا

جزاک اللہ
والسلام

جی کر دی تصحیح ۔۔۔

سلامت رہئیے
 
علی وقار

محفلین
سب سے پہلے تو اس کارنامے پر منتظمین کو مبارکباد۔
راحل بھائی، خلیل الرحمٰن صاحب کی کاوشوں پر ان کیلیے دادِ تحسین۔
پھر منتظمینِ مشاعرہ کا اس بات پہ بہت بہت شکریہ کہ مجھ ایسے متشاعر کو ایسے نابغوں کے درمیان لا بٹھایا۔
استادِ محترم الف عین صاحب، محترم سید عاطف علی اور جناب عرفان علوی صاحب کا بہت بہت شکریہ کہ انہوں نے بزم کو رونق بخشی۔
اور اس لڑی کو زندہ رکھنے بلکہ تحریری صورت میں تمام احوال براہِ راست بیان کرنے پر تمام احباب کا بہت بہت شکریہ۔
محترمہ گلِ یاسمین، علی وقار بھائی اور سیما آپا نے محفل کے مشاعرے کو یادگار بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔

آخر میں میری طرف سے معذرت کہ کنکشن unstable ہونے کی وجہ سے دشواری ہوئی۔
گُلِ یاسمیں صاحبہ سے گذارش ہے کہ یہاں تصیح درکار ہے

سبب بنا وہی اب میری جگ ہنسائی کا

ہے فیض کس کی محبت کا یہ جنوں عاطفؔ
کہ تو خدا کا رہا اب، نہ ہی خدائی کا

جزاک اللہ
والسلام
آپ کا بھی شکریہ۔ آپ کے فکاہیہ کلام نے مشاعرے کو یادگار بنانے میں اپنا بھرپور حصہ ڈالا۔
 
علی وقار

محفلین
ماشاء اللہ گُل بٹیا نے تو رننگ کمنٹری کر رکھی تھی، کیا وائس ٹو ٹیکسٹ استعمال کر رہی تھیں؟ لیکن نہیں، مشین ورک میں اتنی تیزی کہاں ہوتی ہے جو ہماری بٹیا میں ہے ٹوٹ پھوٹ کے باوجود -( یا با وصف؟ )
گُلِ یاسمیں آپ کو سب سے بڑا ایوارڈ محترم الف عین کے تبصرہ کی صورت میں مل گیا۔ :)
 
نور وجدان

لائبریرین
بسم اللہ الرحمن الرحیم

جناب طارق عزیز مرحوم کے الفاظ مستعار لے کر ۔۔۔ ابتدا ہے ربّ جلیل کے بابرکت نام سے جو دلوں کے بھید خوب جانتا ہے!

جیسا کہ محفلین سے وعدہ کیا گیا تھا کہ امسال جشنِ یومِ تاسیس کے سلسلے میں وڈیو مشاعرہ منعقد کیا جائے گا۔ سو ہم اپنے وعدے کی تکمیل میں آپ سب کی خدمت میں حاضر ہیں۔ تھوڑی ہی دیر میں اسی لڑی میں لائیو وڈیو اسٹریم کا ربط پیش کر دیا جائے گا۔ بوجوہ ہمیں تیاری کے لیے خاطر خواہ وقت نہیں مل سکا اس لیے امکان ہے کہ انتطامات میں کچھ نقص باقی رہ گیا ہو ۔۔۔ سو آپ سب سے گزارش ہے کہ اس کو درگزر فرما دیجیے گا۔ ہماری کوشش یہی رہے گی کہ اس مشاعرے کو تمام روایات کی پاسداری کرتے ہوئے منعقد کیا جائے۔

مشاعرے کی صدارت ہم سب کے انتہائی محترم و مشفق استاد جناب اعجازؔ عبید مدظلہ فرمائیں گے ۔۔۔ جبکہ آج کی محفل کے مہمان خصوصی اردو محفل کی ایک اور ہر دل عزیز شخصیت جناب محمد خلیل الرحمن صاحب ہیں۔

تو شروعات کرتے ہیں بس تھوڑی دیر بعد۔
بہت زبردست رہا مشاعرہ
میں نے باوجود بہت سے شعراء کو مکالمے میں ایڈ کیا، دعوت کلام دی مگر خود حاضر نہ ہوسکی میں. مصروفیات بعض اوقات اتنی زیادہ ہوتی ہیں کہ ہم خود کو فراموش کر دیتے ہیں ...

گل یاسمین نے اس لڑی کو یادگار بنا دیا. ان کے لیے بہت دعا

یوٹیوب لنک کدھر ہے؟
آدھا مشاعرہ دیکھا پھر میں سوگئی تھی
صابرہ امین: آپ تو کافی خوبصورت ہیں، آواز بھی پیاری ہیں .. ماشاءاللہ
 
بہت شکریہ... اس لڑی کے تیسرے مراسلے میں وڈیو کا لنک موجود ہے
 
اچھا، میں اسکو زوم کا لنک سمجھ رہی تھی ...
زوم میں آگے پیچھے کرو، کچھ ہوتا نہیں ہے نا ..
اتنی ٹیکنیکیلٹیز کا تو مجھے خود اندازہ نہیں ... آئی ٹی فیلڈ میں میں بالکل اناڑی ہوں ... یوٹیوب پر وڈیو اب محفوظ ہے اور کسی بھی مقام سے دیکھی جا سکتی ہے.
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ماشاء اللہ گُل بٹیا نے تو رننگ کمنٹری کر رکھی تھی، کیا وائس ٹو ٹیکسٹ استعمال کر رہی تھیں؟ لیکن نہیں، مشین ورک میں اتنی تیزی کہاں ہوتی ہے جو ہماری بٹیا میں ہے ٹوٹ پھوٹ کے باوجود -( یا با وصف؟ )
استادِ محترم ۔۔۔ آپ کے یہ الفاظ ہمارے لئے بہت قیمتی ہیں۔ آپ کا کہا ایک ایک لفظ تحریر کرنا چاہتے تھے لیکن آواز کٹ رہی تھی بہت۔ باوجود کوشش کے ہر لفظ سن نہ پارہے تھے۔ یہ ہماری طرف ادھار ہے۔ ان شاء اللہ جلدی چکاتے ہیں۔
ٹوٹ پھوٹ بھلے اپنی جگہ موجود ہے مگر ہماری سبز بھتنی کو بھلا کیسے بھول گئے آپ

ایک بار پھر دل کی گہرائیوں سے ان قیمتی الفاظ کے لئے شکریہ جنھوں نے ہمیں اپنی نظر میں معتبر بنا دیا۔
اللہ پاک آپ کا سایہ ہم پر ہماری محفل پر ہمیشہ سلامت رکھے۔ آمین

سید عاطف علی بھائی۔۔۔ یہ بڑوں کو دینے والی دعا درست ہے نا :D
 
Top