اردو محفل سالانہ عالمی مشاعرہ ۲۰۲۱ء

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ایک بار پھر سے صابرہ امین آپا :in-love::in-love::in-love:

ممکن ہی نہیں ہے کہ نہ اس در پہ نظر ہو
محبوب کے کوچے سے اگر اپنا گزر ہو

سر چڑھ کے ہی بولے گا میرے عشق
نظروں کا میری جو پیوست جگر ہو

خیرات تیرے عشق کی پوری نہیں پڑتی
اتنا دے مجھے دان میری زیست بسر ہو

کر دو گے فنا آتشِ جذبات میں اک روز
تم دل کے شبستاں میں وہ خوابیدہ شرر ہو

مل کر جو کبھی بیٹھیں جڑیں کھو دیں وہ سب کی
تُف ایسی ملاقات پہ جو باعثِ شر ہو

ہر گام پہ ہیں ساتھ میری ماں کی دعائیں
افلاک کی گردش میں جو درپیش سفر ہو

کیونکر نہ کریں گریہ الہٰی تیرے بندے
جب زیست مصائب کے شکنجے میں بسر ہو

سمجھو گے بھلا کیسے مشیت کو خدا کی
وہ خالق آفاق ہے تم ایک بشر ہو

کیوں ریشم وکمخواب و جواہر کی ہوخواہش
آسان سفر ہو گا جو کم زادِ سفر ہو

ممکن ہی نہیں ہے کہ نہ اس در پہ نظر ہو
محبوب کے کوچے سے اگر اپنا گزر ہو

بہت اعلیٰ ۔۔۔ بہت زبردست صابرہ آپا :in-love::in-love::in-love:
 
آخری تدوین:

صابرہ امین

لائبریرین
ایک بار پھر سے

ممکن ہی نہیں ہے کہ نہ اس در پہ نظر ہو
محبوب کے کوچے سے اگر اپنا گزر ہو

سر چڑھ کے ہی بولے گا میرے عشق
نظروں کا میری جو پیوست جگر ہو

خیرات تیرے عشق کی پوری نہیں پڑتی
اتنا دے مجھے دان میری زیست بسر ہو

کر دو گے فنا آتشِ جذبات میں اک روز
تم دل کے شبستاں میں وہ خوابیدہ شرر ہو

مل کر جو کبھی بیٹھیں جڑیں کھو دیں وہ سب کی
تُف ایسی ملاقات پہ جو باعثِ شر ہو

ہر گام پہ ہیں ساتھ میری ماں کی دعائیں
افلاک کی گردش میں جو درپیش سفر ہو

کیونکر نہ کریں گریہ الہٰی تیرے بندے
جب زیست مصائب کے شکنجے میں بسر ہو

سمجھو گے بھلا کیسے مشیت کو خدا کی
وہ خالق آفاق ہے تم ایک بشر ہو

کیوں ریشم وکمخواب و جواہر کی ہوخواہش
آسان سفر ہو گا جو کم زادِ سفر ہو

ممکن ہی نہیں ہے کہ نہ اس در پہ نظر ہو
محبوب کے کوچے سے اگر اپنا گزر ہو

بہت اعلیٰ ۔۔۔ بہت زبردست صابرہ آپا :in-love::in-love::in-love:
ایک بار پھر سے

ممکن ہی نہیں ہے کہ نہ اس در پہ نظر ہو
محبوب کے کوچے سے اگر اپنا گزر ہو

سر چڑھ کے ہی بولے گا میرے عشق
نظروں کا میری جو پیوست جگر ہو

خیرات تیرے عشق کی پوری نہیں پڑتی
اتنا دے مجھے دان میری زیست بسر ہو

کر دو گے فنا آتشِ جذبات میں اک روز
تم دل کے شبستاں میں وہ خوابیدہ شرر ہو

مل کر جو کبھی بیٹھیں جڑیں کھو دیں وہ سب کی
تُف ایسی ملاقات پہ جو باعثِ شر ہو

ہر گام پہ ہیں ساتھ میری ماں کی دعائیں
افلاک کی گردش میں جو درپیش سفر ہو

کیونکر نہ کریں گریہ الہٰی تیرے بندے
جب زیست مصائب کے شکنجے میں بسر ہو

سمجھو گے بھلا کیسے مشیت کو خدا کی
وہ خالق آفاق ہے تم ایک بشر ہو

کیوں ریشم وکمخواب و جواہر کی ہوخواہش
آسان سفر ہو گا جو کم زادِ سفر ہو

ممکن ہی نہیں ہے کہ نہ اس در پہ نظر ہو
محبوب کے کوچے سے اگر اپنا گزر ہو

بہت اعلیٰ ۔۔۔ بہت زبردست صابرہ آپا :in-love::in-love::in-love:
کیا بات ہے گل :redheart::redheart::redheart::redheart:
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
عرفان علوی بھائی کا سلام آداب سب کے لئے
راحل بھائی کا شکریہ اتنی عمدہ محفل سجانے کے لئے۔

قطعات

تدبیرِ احتیاط کا عالم نہ پوچھئیے
ہر ایک ناؤ ٹہرے ہوئے پانیوں میں ہے
ساحل پہ جا پہنچنے کی خواہش بجا ،مگر
لُطفِ سفر تو اصل میں طغیانیوں میں ہے


نیتِ مطلب پرستی کو چھپانے کے لئے
اپنے مقصد کو ذرا ابہام دے دیتے ہیں لوگ
آج کی دنیا میں سچی دوستی نایاب ہے
مصلحت کو دوستی کا نام دے دیتے ہیں لوگ

سَر ہم نے ستاروں کو کیا اور زمیں کے
کل جیسے تھے حالات کم وبیش وہی ہیں
جنگیں بھی ہیں خوں ریزی بھی نفرت بھی ہے شر بھی
یعنی کہ مسائل ہمیں درپیش وہی ہیں

واہ بہت خوب قطعات پیش کئے آپ نے بھائی

داد قبول کیجئیے
 
آخری تدوین:

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
استاد محترم کی اجازت سے عرفان علوی بھائی ایک غزل کے اشعار پیش کر رہے ہیں

دکھوں کے وقت نے کیا کیا نہ انکشاف کیا
کہ جو عزیز تھا اس ہی نے انحراف کیا

خموش آہ و فغاں کے نہیں ہیں ہم قائل
جو نالہ ہم نے کیا ہے فلک شگاف کیا

بات پرانی مگر نیا انداز بیان۔۔۔ توجہ کیجئیے


ہمارا قتل کیا اور پھرکہا اس نے
وہ تو نے آہ جو کی تھی اسے معاف کیا

تم احتیاط تو کرتے ذرا مکرنے میں
چھری کو تم نے چھپایا نہ کف کو صاف کیا

یہ کیا غضب ہے کہ بیٹھا ہے تختِ منصف پر
وہ جس نے جرم کا اپنے خود اعتراف کیا

خاص توجہ کا متمنی

انھیں تھی کیسی عقیدت بھلا کسے معلوم
غموں نے دل کامسلسل مگرطواف کیا

یہ کیا کہ تم نے زباں ہی میری قلم کر دی
تمہاری بات سے میں نے جو اختلاف کیا

مقطع پیش خدمت

ہمیں کو شوق تھا سچ بولنے کا اے عابؔد
کہ ہم نے سارے زمانے کو خود خلاف کیا

کیا کہنے۔۔۔ زبردست بھائی۔
 
آخری تدوین:

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
مزید فرمائش پہ سناتے ہوئے عرفان بھائی

مردہ ہوں اورپھر بھی جئیے جا رہا ہوں میں
یعنی کہ زہرِ زیست پئیے جا رہا ہوں میں

ویسے بھی کیا تھی ان سے توقع کوئی مجھے
ارمانِ ناتمام لئے جا رہا ہوں میں

یوں خود کو بزمِ شوق میں رسوا و شرمسار
کرنا نہیں تھا مگر پھر بھی کئے جا رہا ہوں میں

ساقی تیری نگاہِ کرم کی امید میں
مدت سے اپنے اشک پئیے جا رہا ہوں میں

منصف کی ضد یہ ہے کہ میں مجرم قرار پاؤں
حالانکہ ہر صفائی دئیے جا رہا ہوں میں

رنج و الم کو دل میں چھپا بھی رہا ہوں اور
چہرے کو آئینہ بھی کئے جا رہا ہوں میں

مقطع پیش کرتے ہوئے
عابد بھرم تو رکھنا ہے پندارِ عشق کا
دامن کے ساتھ لب بھی سئیے جا رہا ہوں میں

لطف سہہ بالا ہو گیا۔۔۔ بقول راحل بھائی

بہت ساری داد قبول کیجئیے عرفان بھائی
 
آخری تدوین:

علی وقار

محفلین
آخر میں گل یاسمین کا تذکرہ ہوا ہے غالباََ، یہ تو مشاعرے کی ایک اور اچھی بات ہوئی کہ سامعین و ناظرین کی بھی نمائندگی ہو گئی۔
 

علی وقار

محفلین
شکریہ عاطف بھائی۔ سب کا کلام سن کر لطف آیا۔ ڈھیروں دعائیں۔ آپ احباب نے ہمارے لیے یہ بزم سجائی۔ یہ ایک یادگار محفل تھی۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ماشاء اللہ
خلیل بھائی بہت خوبصورت انداز میں اپنا کلام پیش کرتے ہوئے

پیام آئے ہیں اس یارِ بے وفا کے مجھے
ستانا چاہ رہا ہے جو دور جا کے مجھے

میں ان کی بزم سے یوں دفعتاً نکل آیا
عدو پہ نظرِ کرم ہوئ جب دکھا کے مجھے

میں دل کے داغ چھپائے کہاں تلک گھوموں
وہ صاف کرتے ہیں خنجر دکھا دکھا کے مجھے

اگرچہ دور ہو لیکن عجب ادائیں ہیں
کہ بھول جانے کو کہتے ہو یاد آ کے مجھے

کسی کے شوخ تبسم کی یاد آئی ہے
نسیمِ صبح نے چھیڑا ہے گدگدا کے مجھے
زمانے والو مجھے اس گماں میں رہنے دو
وہ چھپ گیا ہے کسی طور چھب دکھا کے مجھے

واہ بہت اعلیٰ

وہ آئے بزم میں اتنا تو خلؔیل نے دیکھا
اشارہ ایک کیا تھا نظر بچا کے مجھے

بہت ساری داد آپ کے لئے خلیل بھائی۔
 
ما شاء اللہ سبھی تیار بیٹھے ہیں اپنا کلام سنانے کو۔

راحل بھائی ہم اسی لڑی میں پنے جوش وخروش کا مظاہرہ کر رہے ہیں کیونکہ ہمیں اور کوئی جگہ نہیں ملی۔
بعد میں آپ اسے بےشک کسی دوسری لڑی میں منتقل کروا دیجئیے گا۔
اس جوش و خروش کے لیے یہی لڑی عین مناسب ہے بہن ۔۔۔ جگ جگ جیئیں :)
 

صابرہ امین

لائبریرین
استادِ محترم الف عین۔ محترم @ظہیراحمدظہیر، راحل بھیا۔ سید عاطف علی اور ان تمام صاحبان کا جنہوں نے ہم سے شاعری کروا ہی لی ۔
سب سے بڑھ کر اردو محفل کا شکریہ ۔ اللہ اسے قائم و دائم رکھے اور ترقی کے تمام سنگِ میل عبور کرے - آمین
 

سیما علی

لائبریرین
بہت بہت شکریہ آپ سب شعرائے کرام کا اسقدر خوبصورت محفل سجانے کے لئیے
ماشاء اللّہ اسقدر عمدہ کلام سننے کو ملا ایک عرصے کے بعد اتنا اچھا لگا ۔۔۔سب نے بے حد خوبصورتی سے اپنا اپنا کلام پیش کیا ۔۔۔۔
خلیل بھائی ماشاء اللّہ ماشاء اللّہ بہت عمدہ کلام اور پھر آپ کا ترنم !!!!
بہت ڈھیر ساری دعائیں آپ سب کے لئیے ۔۔۔
 

سیما علی

لائبریرین
استادِ محترم الف عین۔ محترم @ظہیراحمدظہیر، راحل بھیا۔ سید عاطف علی اور ان تمام صاحبان کا جنہوں نے ہم سے شاعری کروا ہی لی ۔
سب سے بڑھ کر اردو محفل کا شکریہ ۔ اللہ اسے قائم و دائم رکھے اور ترقی کے تمام سنگِ میل عبور کرے - آمین
آمین الہی آمین
 
Top