انٹرویو گل یاسمیں سے انٹرویو

عثمان

محفلین
مشکل سوالات کافی ہو گئے۔ اب دوبارہ آسان سوالات کی طرف آتے ہیں۔
ڈنمارک کے کون کون سے مقامات پسند ہیں۔ کہاں سیر کی خواہش ہے؟
 
زیک

مسافر
مشکل سوالات کافی ہو گئے۔ اب دوبارہ آسان سوالات کی طرف آتے ہیں۔
ڈنمارک کے کون کون سے مقامات پسند ہیں۔ کہاں سیر کی خواہش ہے؟
اسی سوال میں اضافہ: گُلِ یاسمیں آپ نے سویڈن اور جرمنی کا بھی ذکر کیا تھا تو وہاں کے مقامات بھی بتائیں۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
مشکل سوالات کافی ہو گئے۔ اب دوبارہ آسان سوالات کی طرف آتے ہیں۔
ڈنمارک کے کون کون سے مقامات پسند ہیں۔ کہاں سیر کی خواہش ہے؟
ڈنمارک میں کافی جگہوں پہ جانا ہوا تفریح کی غرض سے
جن میں Den Blå Planet ۔Amalienborg Palace۔Bakken۔۔Experimentarium۔Glyptoteket۔Christiansborg Palace۔
Rosenborg Castle۔Tivoli۔The Little Mermaid۔Botanical Garden۔King's Garden۔Zoological Museum۔The Marble Church۔Strøget

وغیرہ ہیں جو دیکھے ۔ کچھ تو ایک سے زائد بار جن میں زیادہ تر Castle ہیں۔ یہ مقامات رہائش سے بہت زیادہ فاصلے پر نہیں ہیں۔
ان کے علاوہ کچھ گھنٹوں کی مسافت پر سمر لینڈ، بُن بُن لینڈ اور لیگو لینڈ ہیں ۔ لیگو لینڈ کا پروگرام دو بار کینسل ہوا ہے اور جا نہیں پائے۔ اس سال میں شاید جانا ہو۔
ایکٹیویٹی سینٹڑ کے ساتھ بھی ایک پروگرام ہے۔ ڈیسٹینیشن فائنل نہیں ہوا۔ اور بھی ہیں کافی جو ابھی ذہن میں نہیں۔

کہاں سیر کی خواہش ہے۔۔۔ کیا ڈنمارک کی بات کر رہے ہیں یا کہیں اور کی؟؟؟
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
اسی سوال میں اضافہ: گُلِ یاسمیں آپ نے سویڈن اور جرمنی کا بھی ذکر کیا تھا تو وہاں کے مقامات بھی بتائیں۔
جی ضرور بھائی۔
سویڈن اور جرمنی کے ساتھ انگلینڈ، ناروے، اٹلی، ترکی اور ہالینڈ کا بھی اضافہ کر لیجئیے۔ لیکن صبح لکھیں گے ان شاء اللہ۔

سلامت رہئیے۔
 
وقت کی رائیگانی سے اگر آپ کی مراد ہے کہ عمر کا کوئی ایک حصہ یا کچھ وقت گزر گیا ہو جو ہماری نظر میں رائیگاں گزرا ۔۔۔ تو اس کا جواب نفی میں ہے۔
لاپرواہیاں ضرور برتیں جو نہ چاہتے ہوئے بھی ہو جاتی ہیں لیکن اس میں وقت ضائع نہیں گیا۔ جو ٹارگٹ رکھا ہوتا ہے، اس کو پورا کرنے میں دھیان رہتا ہے۔

وقت کے بارے کچھ دن پہلے بھی آپ سے بات ہوئی تھی نا۔۔۔ بس اسی حساب سے ہی چل رہا ہے سب۔ ایک وقت میں کئی کئی کام۔ اوپر سے نیند بہت کم۔ تو دن بھر میں بہت کام نمٹ جاتا ہے۔ ساتھ میں محفل میں بھی شمولیت رہتی ہے۔ صرف کسوٹی کے ٹائم ٹک کر لیپ ٹاپ کے سامنے رہتے ہیں ۔ باقی ٹائم کچن سے لے کر گارڈننگ، سٹیچنگ سب ساتھ ہی ہوتا ہے۔
ہر نئے دن کے لئے یا تو رات کو ورنہ اسی صبح کام کی لسٹ بنا لیتے ہیں ۔ اور کوشش یہی ہوتی ہے کہ اتنے ٹائم میں مکمل ہو جائیں۔ اس سے وقت کا صحیح استعمال بھی ہو جاتا ہے اور کام بھی ہو جاتے ہیں۔ ذہن ہلکا پھلکا رہتا ہے۔
جی میں بھی روزانہ کی لسٹ بناتا ہوں کاموں کی پھر جو ضروری کام ہوتے ہیں وہ ایک ایک کرکے کرتا جاتا ہوں اِس سے واقعی میں ٹائم مینیجمنٹ ہوجاتی ہے اور وقت کا ضیاع نہیں ہوتا بہت اچھی بات لگی کہ آپ بھی لسٹ بنا کر کام کرتی ہیں۔
 
علی وقار

:applause:
 
سیما علی

Things to do list لسٹ ہماری اب بھی روز بنتی ہے جسطرح جب دفتر جاتے تھے تو بنتی تھی اس سے ٹائم مینجمنٹ بہت اچھے سے ہوجاتا ہے ۔۔۔۔
 
لاريب اخلاص

لائبریرین
مجھے نہیں لگتا کہ میں نے اردو محفل پہ ابھی تک کسی کا بھی انٹرویو پڑھا ہو مگر آج گُلِ یاسمیں کے انٹرویو کا ایک ایک صفحہ پڑھا!
ماشاءاللہ آپ بہت باہمت ہیں اللہ آپ کو کسی مشکل میں نہ ڈالے اور یونہی انسانیات کے ان نیکی کے کاموں میں ہمیشہ پیش پیش رہیے۔
غم سے نجات پانے کا بہترین حل خود کو مصروف رکھنا، اور دوسروں کی خوشی میں خوش رہنا ہے۔
اللہ جی آپ کو بہت ہمت اور صبر دے والدین اور بھائی کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائیں آمین۔
امی ابو تو ہمارے بھی نہیں رہے ان کے جانے کے بعد جینے کے سبھی ڈھنگ بدل گئے جیسے سہم سی گئیں ہوں سبھی رنگینیاں، شرارتیں ، قہقہے!
 
لاريب اخلاص

لائبریرین
چار ماہ قبل گُلِ یاسمیں محفل پر دھماکے سے رجسٹر ہوئیں اور گپ شپ اور مراسلوں کے ریکارڈ روزانہ کے حساب سے توڑنے شروع کئے۔

ساڑھے تین ماہ میں دس ہزار مراسلے کرنے والی شاید یہ پہلی رکن ہیں۔

گپ شپ اور کھیل وغیرہ کے زمروں میں گل نے خوب رونق لگا رکھی ہے۔

لیکن یہ ہیں کون اور ہر وقت اتنی زخمی کیوں رہتی ہیں یہ جاننے کے لئے ان کا انٹرویو ضروری ہے۔ اسی سلسلے میں یہ لڑی کھولی جا رہی ہے۔

امید ہے گل یاسمیں اس انٹرویو میں تعاون کریں گی اور یہ انٹرویو بھی شیطان کی آنت سے لمبا ہو گا۔

اگر آپ کے ذہن میں کوئی سوال ہیں تو بے دھڑک پوچھیں۔
بہت شکریہ زیک سر!
 
سیما علی

لائبریرین
ان کے جانے کے بعد جینے کے سبھی ڈھنگ بدل گئے جیسے سہم سی گئیں ہوں سبھی رنگینیاں، شرارتیں ، قہقہے!
سچ کہا آپ نے بچیوں کے جینے کے ڈھنگ بدل جاتے ہیں ۔۔۔درست لفظ ہے سہم جاتی ہیں یوں محسوس ہوتا ہے سر سے چھت ہٹ گئی تمام رشتے کھلُ کر آجاتے ہیں کیوں کے والدین کا رشتہ جسطرح گرم سرد سے بچاتا ہے دوسرا کوئی نہیں ہماری گُل بڑی باہمت ہیں پروردگار سے دعا ہے کہ وہ بچیوں کو ایسے ہی باہمت بنائے ۔۔۔اور انکے والدین اور بھائی کے درجات بلند فرمائے آمین۔۔۔
 
سید رافع

محفلین
١۔ کیا سویڈن کے لوگ قبائلی طرز فکر کے نسل پرست لوگ ہیں؟ کیا آپکو نسل پرستی کا سامنا کرنا پڑا؟ کیا اجنبی سویڈ سے بات کریں تو وہ خوفزدہ ہو جاتا ہے؟

٢۔ گاڑی چلاتے ہوئے کل کتنے ایکسیڈنٹ کیے؟ سب سے خطرناک کون سے تھا بیان فرمائیے۔

٣۔ کبھی شراب خانے، جوا خانے یا ڈسکو کلب جانا ہوا؟

۴۔ کیا عید یا جمعے کی نماز کے لیے اسلامک سینٹر جانا ہوا؟

۵۔ کبھی عمرے یا حج کے لیے گئیں؟

٦۔ کبھی عراق کربلا نجف جانا ہوا؟

٧۔ سویڈن میں مسلمان فیملی کیسے اپنے مسلم تشخص برقرار رکھتے ہیں؟ بچوں کو گرل فرینڈ بوئے فرینڈ، شراب خانوں، نیوڈ بیچ، ڈرگس سے کیسے بچاتے ہیں؟
 
سید رافع

محفلین
١۔ بھابیوں میں سب سے اچھی بھابی کونسی ہے؟ کس عادت کی وجہ سے وہ سب سے اچھی لگتی ہیں؟

٢۔ کیا چچا کی محبت والد کی محبت کا نعم البدل بن سکتی ہے؟

٣۔ بھائیوں میں اب تک کیا سب سے قیمتی تحفہ دیا؟

۴۔ کونسا زیور ہر وقت پہننا پسند ہے؟ کونسا سخت ناپسند ہے؟

۵۔ گاڑی کے لائسنس ٹیسٹ میں کتنی دفعہ فیل ہوئیں؟

٦۔ اسکول میں کسی لڑکی کی چوٹی پکڑ کر گرایا یا لڑائی ہوئی؟

٧۔ چاروں بھائی سوئڈن میں رہتے ہیں یا دیگر یورپی ممالک میں؟
 
سید رافع

محفلین
١۔ سویڈن، جرمنی، انگلینڈ، ناروے، اٹلی، ترکی اور ہالینڈ میں کس ملک کو اپنا مستقل مسکن بنانا چاہیں گی؟ تم ان تمام ممالک گئیں سب سے بہتر لوگ کہاں کے لگے اور کیوں؟

٢۔ کیا ایک بہن اور ہوتی کی خواہش ہے؟

٣۔ ایسی ایک غلطی جو اگر نہ کی ہوتی تو لگتا ہے بہت اچھا ہوتا؟

۴۔ سب سے قابل فخر کام جو اب تک کیا ہو؟

۵۔ ہم کسی سے کم نہیں ہیں میں کسی پر اپنی برتری ثابت کرنا کیوں ضروری ہے؟ یہ بات سکون و اطمینان کے قریب ہے یا انا کی تسکین کے قریب؟
 
نور وجدان

لائبریرین
مجھے گُل یاسمین کا انٹرویو ہی نہیں، یہ خود اچھی لگی ہیں ... مجھے تابش بھائی نے مدعو کیا، تو سوالات کرلیے. میرا کوئی سوال گُلِ یاسمیں کو مشکل لگے، دینا نہ چاہیں تو وہ اسکو بآسانی نظر انداز کرسکتی ہیں ... میری ان سے بات چیت ہوتی رہتی ہیں ... اللہ کریم ان کی زندگی کو مزید فائدہ مند بنائے اور سب کے لیے پیار کا سبب بنیں. آمین
 
Top