سولھویں سالگرہ عالمی مشاعرہ 2021 بسلسلہ جشنِ یومِ تاسیس شانزدہم

زوجہ اظہر

محفلین
معزز محفلین کرام، آداب و تسلیمات!

مشاعرے کے لیے زوم میٹنگ شیڈول کر دی گئی ہے اور شعرا کو میٹنگ کی تفصیلات نجی مکالمے کے ذریعے بھیج دی گئیں ہیں۔
دیگر محفلین کے لیے مشاعرے کو ان شاء اللہ محفل پر بذریعہ یوٹیوب براہ راست نشر کیا جائے گا، جس کے لیے زمرہ بزمِ سخن میں ایک نئی لڑی بنائی جائے گی۔

امید ہے کہ تمام محفلین مشاعرے کو ضرور ملاحظہ فرمائیں گے۔ مشاعرہ کل پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق رات نو بجے منعقد کیا جائے گا۔

والسلام۔
بڑی اچھی خبر ہے
منتظر رہیں گے
صرف یو ٹیوب سے ملاحظہ کریں گے اور فیس بک؟
 
بڑی اچھی خبر ہے
منتظر رہیں گے
صرف یو ٹیوب سے ملاحظہ کریں گے اور فیس بک؟
ایک وقت میں کسی ایک پلیٹ فارم پر ہی اسٹریم ہو رہا ہے ۔۔۔ (اگ کسی کو کوئی جگاڑ معلوم ہے تو بتا دیں)
یوٹیوب سے محفل پر شیئر کرنے میں سہولت رہے گی ۔۔۔ یوٹیوب وڈیو کا لنک فیس بک پر بھی شیئر کیا جا سکتا ہے۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین

ہم نے تو ابھی سے انتظار کرنا شروع کر دیا۔
 
ادارے سے منسلک ہونے کے ناطے ہم مہمان خصوصی نہیں ہوسکتے۔ محمد وارث صاحب کو دعوت دیجیے۔
وارث بھائی قبلہ نے ایک بار کسی لڑی میں بتایا تھا کہ وہ ہفتہ اتوار محفل سے چھٹی پر ہوتے ہیں :)
آپ ایک دن کے لیے فروغ نسیم فارمولا پر عمل کر لیں :)
 
علی وقار

محفلین
وارث بھائی قبلہ نے ایک بار کسی لڑی میں بتایا تھا کہ وہ ہفتہ اتوار محفل سے چھٹی پر ہوتے ہیں :)
آپ ایک دن کے لیے فروغ نسیم فارمولا پر عمل کر لیں :)
میرا خیال ہے کہ اس میں کوئی قباحت نہیں ہے قبلہ محمد خلیل الرحمٰن! یہ معاملہ نپٹائیے تاکہ احسن بھائی دیگر معاملات کی طرف توجہ دے پائیں۔ مہمان خصوصی کے روپ میں آپ جچ جائیں گے۔ :)
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
وقار بھائی۔۔۔۔ انڈے ابال لئے ہیں اور ٹماٹر بھی کاٹ کر نمک ڈال کر رکھ دئیے ہیں۔
آپ نے کہا تھا نا کہ تیار رکھنا۔
تو اب بتائیے کہ ہم کس وقت کھانا شروع کریں؟؟
 
علی وقار

محفلین
وقار بھائی۔۔۔۔ انڈے ابال لئے ہیں اور ٹماٹر بھی کاٹ کر نمک ڈال کر رکھ دئیے ہیں۔
آپ نے کہا تھا نا کہ تیار رکھنا۔
تو اب بتائیے کہ ہم کس وقت کھانا شروع کریں؟؟
امید تو تھی کہ روؤف بھائی کی شامت لائی جائے گی مگر انہوں نے بھی اچھے اشعار سنائے۔ :)
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
وقار بھائی۔۔۔۔ انڈے ابال لئے ہیں اور ٹماٹر بھی کاٹ کر نمک ڈال کر رکھ دئیے ہیں۔
آپ نے کہا تھا نا کہ تیار رکھنا۔
تو اب بتائیے کہ ہم کس وقت کھانا شروع کریں؟؟
جو اب سویاں بنا کر کھا رہا ہوں اس نے کیا خاک انڈے ابالے ہوں گے
شکر ہے بچت ہو گئی ورنہ علی وقار اور ہماری بہن کے ارادے تو خطرناک تھے
ویسے آپس کی بات ہے میں نے آج ہی گرتے پڑتے غزل مکمل کی ہے اس سے پہلے آپ سے لڑتے جھگڑتے دن گزرتا یا کسوٹی کسوٹی کرتے :p
 
سمجھ کیا رکھا ہے اپنی بہن کو روؤف بھائی۔۔۔
کل جیسے ہی وقار بھائی نے انڈے اور ٹماٹر تیار رکھنے کا بولا تو ہم نے ٹماٹر دھو کر اور انڈے ابال کر رکھ لئے کہ نجانے کب وقار بھائی کا اگلا "حکم" آئے۔
لیکن نہیں آیا تو ہم نے مشاعرہ کامیابی سے تکمیل تک پہنچنے کی خوشی میں کچھ میٹھا کھانے کا سوچا تو سویاں بنا کر کھا لیں۔
چونکہ ابھی تک ٹماٹر اور انڈے حالتِ انتظار میں تھے تو ہم نے ابھی ابھی نماز ادا کرتے ہی ناشتہ کر لیا انھی سے۔
دیکھئیے تو ذرا۔۔ ایسے لگ رہے تھے
image.png
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
امید تو تھی کہ روؤف بھائی کی شامت لائی جائے گی مگر انہوں نے بھی اچھے اشعار سنائے۔ :)
انڈے ٹماٹر "کھلا " کر شامت لانا پہلی بار سنا ہے وقار بھائی۔
اس لحاظ سے مستحق تو ہیں واقعی روؤف بھائی کہ یہ کل کچھ بھول گئے تھے مشاعرے میں ۔ اور ہمیں معلوم ہے وہ۔ :rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:
 
Top