سولھویں سالگرہ محفلین کے لیے نمائندہ اشعار

جاسمن

لائبریرین
الحمدللہ ، آپ نے کہہ دیا یہی میرے لئے بہت ہے ، خواہرم ۔ اللہ آپ کو اور زیادہ دے ، ہر قسم کے رزق میں برکت عطا فرمائے ۔ دین و دنیا کی ہر نعمت سے نوازے! آمین ۔
ایک مزیدار بات آپ کو بتادوں ۔ پچھلے دنوں آپ نے میرے لئےآموں کی دعا کی ۔ آپ مستجاب الدعوات ہیں ۔ اس دفعہ مقامی اسٹور پر میکسیکو سے ایسے آم آئے جو بالکل پاکستانی چونسا جیسے تھے بلکہ شاید اس سے بھی بہتر۔ ممکن ہے ایک ہی نسل کے ہوں ۔ ایسے آم یہاں سالوں میں کبھی کبھار آجاتے ہیں ۔ ہم اب تک دو کریٹ لے کر کھا چکے ہیں ۔ میٹھے اتنے ہیں کہ بیگم ایک وقت میں دو قاشوں سے زیادہ کھانے نہیں دیتیں ۔مجبوراً رات ڈھائی بجے اٹھ کر چوری چوری کھانا پڑتے ہیں ۔ ان آموں کی مٹھاس ایسی ہے کہ صبح کی ڈانٹ سے بھی نہیں ختم ہوتی ۔:D

الحمدللہ۔ ماشاءاللہ۔
اللہ برکتیں اور رحمتیں نازل فرمائے۔ آپ کو صحتِ کاملہ و عاجلہ عطا فرمائے۔ آمین!
ویسے آپ آٹا کون سا استعمال کرتے ہیں؟
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
پہلے سمجھا کہ یہ علمی و ادبی سوال والی لڑی ہے اور پریشان ہوا لیکن اشعار کی لڑی کے حساب سے صحیح سوال ہے
آٹا بھی تو ادب والی چیز ہے نا بھائی۔۔۔ اس بارے معلوم کرنا علم ہوا۔۔۔ تو علمی ادبی سوال ہو گیا نا؟
 

یاسر شاہ

محفلین

یاسر شاہ

محفلین

صابرہ امین

لائبریرین
جزاک اللہ خیر رئووف بھائی میں دراصل "کسونٹی" سے کچھ دن کے لیے روپوش ہو گیا تھا۔
پھر تو آپ ہمیں حکم فرما دیتے ہیں۔ ہم آپ کو سلیمانی ٹوپی پہنا دیتے :LOL:
اللہ آپ کی دوستی سلامت رکھے، آمین
 

صابرہ امین

لائبریرین

میم الف

محفلین
میم الف

کچھ تو رشتہ ہے تم سے کم بختو !!
کچھ نہیں، کوئی بَد دُعا بھیجو
یاسر صاحب جی
بات یہ ہے کہ ہم سے اب محفل میں رہنا، تبصرے کرنا، گفت و شنید کرنا بہت مشکل ہو گیا ہے
اس کی بہت سی وجوہات ہیں
سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ محفل میں چلنے کے لیے ڈھیر سارا مغز چاہیے
بات سے بات نکلتی ہے، سوجھتی ہے
لیکن ہمارا مغز کا وہ حصہ بالکل سن ہے، شونیہ ہے
دن بدن زیادہ شونیہ ہوتا جا رہا ہے
لیکن ہم اس سے پریشان نہیں ہیں، خوش ہیں
ایک ہلکے پن lightness یا اطمینان کا احساس غالب ہے
ہم آپ کو بھی دعوت دیتے ہیں کہ اس شور شرابے کو چھوڑیں
بہت مغز ماری کر لی، لکھ لکھا لیا، اب ذہن کو خالی کریں
دل کو خالی کریں
یاد حق دل میں بسائیں
بلکہ یہ خود ہی بس جائے گی، آپ بس جگہ خالی کریں
شعر و شاعری، علم، ادب، فنون لطیفہ
ذہنی سکون کے آگے سب ہیچ ہیں
میں ذہنی سکون کا طالب ہوں
یا کہہ لیجیے اگر کوئی مجھے کہے غالب ہونا پسند کرو گے میر یا فردوسی یا بڑے سے بڑا شاعر
یا دوسری طرف ایک عام آدمی لیکن پرسکون دل و دماغ کا حامل
تو میں پرسکون ہونے کو ترجیح دوں گا
میں اسی نتیجے پہ پہنچا ہوں
میرا مطلب یہ نہیں ہے کہ غالب میر وغیرھم کو سکون حاصل نہیں تھا
ہو گا
اللہ بہتر جانتا ہے
لیکن میں تو اپنی بات کر رہا ہوں
کہ میرے ساتھ ایسا ہے
امید ہے میری کچھ کیفیت آپ پہ واضح ہوئی ہو گی
 
Top