گُلِ یاسمیں

لائبریرین
لو جی اب لڑیاں بھی فرمائش کرنے لگیں۔ یہ صورتحال کب ہوتی ہے۔ جب لڑی میں مزیدار گفتگو جاری ہو کہ ایک ذمہ دار رکن کو اپنی ان ذمہ داریوں کا احساس آ گھیرے جن کا احساس اس کو پہلے کبھی نہ ہوا تھا۔ اور ادھر دھاگہ ہو کہ ہل من مزید کے نعرے لگا رہا ہو۔۔ وائے حسرتا کہ یار نے کھینچا ستم سے ہات۔۔۔۔
میں نے بہت سارے دھاگوں کو راہ راست سے بھٹکایا ہے۔ سنجیدہ موضوعات پر دل بھر کر بونگیاں ماری ہیں۔ اور بونگے موضوعات پر سنجیدگی سے رائے دی ہے۔ لہذا میں جب کسی رکن کو ایسی تمام حرکات کرتا پاتا ہوں تو دل میں سکون کی ایک لہر سے اٹھتی ہے۔۔ وہ کسی شاعر نے ایسے ہی بے محل موقع کے لیے فرمایا تھا کہ
نئے دیوانوں کو دیکھیں تو خوشی ہوتی ہے
ہم بھی ایسے ہی تھے جب آئے تھے ویرانے میں
اس سے قبل کہ کوئی زود رنج محفلین مجھے یہ بتائے کہ محفل ویرانہ نہیں تو ہم یہ بتائے دیتے ہیں کہ محفل ویرانہ ہی ہے، ورنہ اہل جہاں نے جو تازہ بستیاں آباد کی ہیں ان میں کسی کے حال سے سروکار رکھنے کو باقاعدہ برا خیال کیا جاتا ہے۔ بےقاعدہ کیا خیال کیا جاتا ہے، اس کی ہمیں کچھ خبر نہیں۔
یہ لڑی ذیلی سوالنامے کے ساتھ ان تمام محفلین کے لیے بنائی جا رہی ہے جن کے ذہن میں یہ خیال آتا ہے کہ وہ لڑی کو "مزید" راہ راست سے بھٹکانا نہیں چاہتے یا اس کی بربادی میں "مزید" حصہ ڈالنے سے گریزاں ہیں۔
پرچہ:
نوٹٖ: تمام سوال لازم ہیں۔
  • آپ کو یہ احساس کب جاگا کہ آپ لڑی کو بربادی کی راہ پر ڈال چکے ہیں؟
  • وہ کون سے عوامل ہیں جو آپ کو تخریب کاری پر آمادہ کرتے ہیں؟
  • آپ لڑی کو مزید کیوں برباد نہیں کرنا چاہتے؟
  • کیا آپ لڑی نے کبھی لڑی کو برباد کرنے کے بعد واپس درست راہ پر لانے کی کوشش کی ہے؟ اگر ہاں تو کیا ؟
  • اگر آپ نے لڑی کو واپس راہ راست پر نہیں لانا تو آپ بربادی کی راہ سے بھی قدم پیچھے کیوں ہٹا رہے ہیں؟
  • آپ اب تک کتنی لڑیاں کامیابی سے برباد کر چکے ہیں؟
  • کیا آپ آئندہ لڑی کو برباد نہ کرنے کا پختہ عزم رکھتے ہیں؟

اس مختصر سوالنامے کا ایمانداری سے جواب دیجیے۔ مکمل پرچہ حل کرنے والے کو "آپ کی آمد بربادی کی علامت" جیسے عنوانات سے بھی نوازا جا سکتا ہے۔
چل نس ایتھوں :notlistening:
 

باباجی

محفلین
ایک پرانے شاپر کو پکار کر تم نے ثابت کردیا ہے کہ لڑیوں کی بربادی ایک نا رکنے والا عمل ہے یہ الگ بات ہے کہ لڑی کی بربادی کئی صفحات تک چلتی ہے اور یہ بربادی تب تک مکمل نہیں رکتی تاوقتیکہ انتظامیہ اس دھاگے کو بلاک نا کردے ۔ اور تمہارے سوالوں کا مختصر جواب دوں گا کہ میں تو اکثر دھاگہ کا امن سبوتاژ کرنے کی نیت سے ہی آتا تھا مگر محفلین کا ظرف ہے کہ میں کامیاب نا ہوسکا
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ایک پرانے شاپر کو پکار کر تم نے ثابت کردیا ہے کہ لڑیوں کی بربادی ایک نا رکنے والا عمل ہے یہ الگ بات ہے کہ لڑی کی بربادی کئی صفحات تک چلتی ہے اور یہ بربادی تب تک مکمل نہیں رکتی تاوقتیکہ انتظامیہ اس دھاگے کو بلاک نا کردے ۔ اور تمہارے سوالوں کا مختصر جواب دوں گا کہ میں تو اکثر دھاگہ کا امن سبوتاژ کرنے کی نیت سے ہی آتا تھا مگر محفلین کا ظرف ہے کہ میں کامیاب نا ہوسکا

کیا بربادی والی لڑیوں کے ساتھ بھی یہی سلوک ہوتا ہے یا صرف سنجیدہ لڑیوں کے ساتھ؟
 

باباجی

محفلین
کیا بربادی والی لڑیوں کے ساتھ بھی یہی سلوک ہوتا ہے یا صرف سنجیدہ لڑیوں کے ساتھ؟
بربادی کے سامنے کسی سنجیدگی یا مزاح کی نہیں چلتی بلکہ جیسے شیطان نے صرف شیرہ لگاکر مکھیوں کو دعوت دی اور یوں کچھ پل میں شہر اجڑگیا تھا ویسے ہی ایک متنازعہ جواب کی دیر ہوتی ہے اور لڑی میں راکٹ چلنے لگتے ہیں
 

سیما علی

لائبریرین
اتنا مشکل پیپر اور کوئی چوائس بھی نہیں ۔ لگتا ہے کسی بڑے ہی "استاد" نے بنایا ہے ۔
کیوں بٹیا آپ ہمارے شہزادے جیسے نین بھیا کو بڑا اُستاد نہیں مانتی ۔۔۔بڑے بڑے ہمارے نین بھیا کے سامنے پانی بھرتے ہیں !!!!!!!!
 

سیما علی

لائبریرین
وائے حسرتا کہ یار نے کھینچا ستم سے ہات۔۔۔۔
میں نے بہت سارے دھاگوں کو راہ راست سے بھٹکایا ہے۔ س
ہوں میں یکسر رایگاں ، افسوس میں
کیا کہوں میں بس میاں ، افسوس میں

اب عبث کا کارواں ہے گرم سیر
میں ہوں میرِ کارواں ، افسوس میں

کیسے پہنچوں آخر اپنے آپ تک
میں ہوں اپنے درمیاں ، افسوس میں

شعلہء یاقوت فامِ زخمِ دل
میں ہوں کتنا تیرہ جاں ، افسوس میں
 

سیما علی

لائبریرین
نئے دیوانوں کو دیکھیں تو خوشی ہوتی ہے
ہم بھی ایسے ہی تھے جب آئے تھے ویرانے میں
اس سے قبل کہ کوئی زود رنج محفلین مجھے یہ بتائے کہ محفل ویرانہ نہیں تو ہم یہ بتائے دیتے ہیں کہ محفل ویرانہ ہی ہے، ورنہ اہل جہاں نے جو تازہ بستیاں آباد کی ہیں
؀
باقی نہ رہ سکیں گی روایات دشت و در
وہ فتنہ سر گئے جنھیں کانٹے عزیز تھے!!!
 

سیما علی

لائبریرین
ورنہ اہل جہاں نے جو تازہ بستیاں آباد کی ہیں ان میں کسی کے حال سے سروکار رکھنے کو باقاعدہ برا خیال کیا جاتا ہے۔ بےقاعدہ کیا خیال کیا جاتا ہے، اس کی ہمیں کچھ خبر نہیں۔
نکل گئے ہیں خرد کی حدوں سے دیوانے
اب اہلِ ہوش سے کہہ دو نہ آئیں سمجھانے

نہ قدر داں ، نہ کوئی ہم زباں ، نہ انساں دوست
فضائے شہر سے بہتر ہیں اب تو ویرانے!!!!!!
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
بربادی کے سامنے کسی سنجیدگی یا مزاح کی نہیں چلتی بلکہ جیسے شیطان نے صرف شیرہ لگاکر مکھیوں کو دعوت دی اور یوں کچھ پل میں شہر اجڑگیا تھا ویسے ہی ایک متنازعہ جواب کی دیر ہوتی ہے اور لڑی میں راکٹ چلنے لگتے ہیں

پھر تو ہم بھی دیکھیں گے کہ یہ سب کیسے ہوتا ہے۔۔۔

آ جائیے روؤف بھائی :ROFLMAO:
 
Top