میرے تجربے کے مطابق آٹھ ایسے طریقے جس سے آپ گھر بیٹھے بہت اچھے پیسے کماسکتے ہیں

مجھے کمپیوٹر کی فیلڈ میں کافی عرصہ ہوچکا ہے یہ پوسٹ بنانے کا کافی عرصے سے سوچ رہا تھا پر اب وقت نہیں ملتا آج تھوڑا وقت ملا تو یہ پوسٹ آپ کی نظر کر رہا ہوں آپ نے بہت سی جگہ پڑھا ہوگا گھر بیٹھے پیسے کمائیں 10 ڈالر روزانہ کمائیں یا کچھ پیسے لگائیں اور لاکھوں کمائیں پہلے تو ایک بات بتادوں آپ کو کہ انٹرنیٹ ایسی جگہ ہے جہاں پر لیگل پیسے دینے والے لوگ بہت ہی کم ملیں گے جو ہیں تو وہ آپ سے کچھ نہ کچھ کام کرواکر پھر آپ کو پیسے دیتے ہیں میرا مشورہ تو یہ ہے آپ کو کہ کسی بھی ویب سائٹ پر پیسے نہ لگائیں کوئی نہ کوئی کام سیکھیں پھر آپ آن لائن اُس سے کما سکیں گے ۔ چلیں آپ کو کچھ ایسی ویب سائٹس بتاتا ہوں جو کہ واقعی بہت عرصے سے ادائیگی کر رہی ہیں اورمختصر سی وضاحت بھی کردیتا ہوں تاکہ آپ کو زیادہ مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
فری لانس
فری لانس اِس ویب سائٹ پر آپ اپنی اِسکل کے ذریعے بہت اچھے پیسے کماسکتے ہیں مثال کے طور پر اگر آپ ایک بہت اچھے گرافک ڈیزائنر ہیں ویب سائٹ ڈیزائنریا ویب سائٹ ڈویلپر ہیں تو یہاں پر آپ اپنی سروسز کو دے کر بہت اچھے پیسے کماسکتے ہیں۔
اپنی ویب سائٹ
یہ سب سے اچھا طریقہ ہے کمانے کا آپ اپنی ایک ویب سائٹ بنالیں ای کامرس یا بلاگنگ وغیرہ سے مطالق تو آپ بہت اچھے پیسے کمالیں گے۔
شٹراسٹاک
یہ ایک تصویر اور ویکٹر کو بیچنے والی ویب سائٹ ہے جن لوگوں کو تصویر کھینچنا یا ویکٹر بنانا آتا ہے تو وہ لوگ اِس ویب سائٹ سے بہت اچھے پیسے کماسکتے ہیں۔
خود کی ایپلیکیشن
یہ طریقہ بھی بہت اچھا ہے مثال کے طور پر آپ کوکنگ کے 100 طریقے بنا کر کتاب کی صورت میں بیچ سکتے ہیں ایپلیکیشن کے ذریعے۔
درخت لگا کر پیسے کمائیں
یہ ایک ایسی ویب سائٹ ہے جہاں پر آپ درخت لگا کر بہت اچھے پیسے کماسکتے ہیں شروع میں تو آپ کو اِس کی آمدنی تھوڑی تھوڑی ملے گی بعد میں یہ آمدنی بہت اچھی ہوجاتی ہے۔
شارٹ یوآرایل
اِس ویب سائٹ سے ایسے پیسے کمائے جاتے ہیں مطلب کے اگر آپ کو کوئی لنک کسی کو شئیر کرنا ہو تو اِس ویب سائٹ میں جا کر ایک تو اُس لنک کو مختصر کرلیں اور پھر اُس کو شئیر کردیں اِس سے یہ فائدہ ہوگا کہ آپ کا لنک بھی چھوٹا ہوجائےگا اور جو بھی اِس لنک پر کلک کرے گا فائدہ آپ کو بھی ملے گا ۔
اپنا یوٹیوب چینل
اگر آپ ایک بہت ہی اچھے وی لاگ بنا سکتے ہیں یا آپ کو کوئی ایسا ہنر آتا ہے جسے آپ لوگوں کے ساتھ شئیر کرنا چاہتے ہیں تو یوٹیوب پر اپنی ویڈیوز کو شئیر کریں اِس ذریعے سے آپ کو لوگ جاننے بھی لگ جائیں گے اور آپ کی اچھی خاصی آمدنی بھی ہوجائے گی۔
فائیوآرآر
یہ ایک ایسی ویب سائٹ ہے جہاں پر لوگ آکر 5 ڈالر میں کام کرواتے ہیں پر آج کل اِس میں بھی زیادہ پیسے والے پروجیکٹ ملتے ہیں بات ساری آپ کے ہنر پر ہے۔

اگر آپ بھی اِن ویب سائٹ پر کام کرنا چاہتے ہیں یا وزٹ کرنا چاہتے ہیں تو آپ اِس کی ہیڈنگ پر کلک کرکے وزٹ کرسکتے ہیں جو لنک مجھے موصول ہوئے وہ میں نے اِن کی ہیڈنگ میں لگادئیے ہیں۔زیادہ تر ویب سائٹ پر میں خود بھی کام کررہا ہوں جو میں نے آپ کو بتائی ہیں۔
 
آخری تدوین:
10۔ ای بُک
اپنی خود کی ای بُک بنا کر بھی آپ بہت اچھے سے پیسے کما سکتے ہیں ای بُک بنانا کوئی بڑی بات نہیں ہے اگر آپ کو ایم ایس ورڈ پر اردو انگلش لکھنا آتی ہے تو آپ اُس کو پی ڈی ایف میں تبدیل کرکے بیچ سکتے ہیں بیچنے کے لئے دراز کا ڈیجیٹل اکاونٹ بنا لیں۔
 
آخری تدوین:
آپ تعلیم حاصل کریں کم سے کم گریجویشن یا پھر کوئی ہنر سیکھ لیں بس پھر جو کچھ سیکھا ہے اُس کو آزمائیں
اور دوسری بات اپنی فیلڈ کو تبدیل نہ کریں اِس طرح کرنے سے آپ کا بہت سا قیمتی وقت برباد ہوسکتا ہے
 
آخری تدوین:
آج مجھے میرے ایک دوست نے ویب سائٹ شئیر کی ہے وہ بول رہا ہے کے کم سے کم پچاس روپے لگا کر اِس پر کام شروع کیا جاسکتا ہے صرف پاکستان کے لئے ہے اور ایزی پیسہ کے ذریعے ادائیگی کی جاتی ہے اور وصولی بھی ایڈز کلک کی جاب ہے پر میرا مخلصانہ مشورہ ہے کہ زیادہ پیسا اِس ویب سائٹ پر نا لگائیں لیکن تھوڑا بہت لگا کر کیا جاسکتا ہے جو گھریلو خواتین ہیں اُن کے لئے اچھا طریقہ ہے پیسے کمانے کا لنک یہ ہے ۔
 
Top