دعا دعاوں کی درخواست کے لئے یہاں پوسٹ کریں

یہ لڑی اِس لئے شروع کی گئی ہے تاکہ جس کسی بھی مسلمان بہن بھائی کو کوئی مشکل بیماری یا پھر کوئی مسئلہ پیش آجائے خود یا پھر کسی دوسرے مسلمان بھائی بہن اپنے ملک کے لئے دعا کروانی ہو تو یہاں پر دعا کروائی جائے، کیا پتہ کِس کی آمین! پر اللہ پاک آپ کی یا آپ کے اہلِ خانہ کی مشکل کو حل فرمادے۔
( اللہ پاک ہر مسلمان کی جائز دعا کو جلد قبول فرمائے آمین)
 
آخری تدوین:
اللہ پاک سے دعا ہے کہ ہم سب مسلمانوں کو اِس کورونا جیسی وبا سے محفوظ فرمائے اور جو اِس بیماری سے شہید ہوچکے ہیں اُن کی مغفرت فرمائے آمین
 
میرے سُسر کی طبیعت بہت زیادہ خراب ہے اُن کے لئے دُعا فرمائیں کہ اللہ پاک اُنہیں اور سب بیماروں کو صحت عطا فرمائے آمین!
 
سیما علی

لائبریرین
میرے سُسر کی طبیعت بہت زیادہ خراب ہے اُن کے لئے دُعا فرمائیں کہ اللہ پاک اُنہیں اور سب بیماروں کو صحت عطا فرمائے آمین!
اللّہ پاک سے دعا ہے کہ وہ آپکے سُسر کو صحتِ کاملہ و عاجلہ عطا فرمائے آمین ۔۔۔۔
 
جاسمن

لائبریرین
میرے سُسر کی طبیعت بہت زیادہ خراب ہے اُن کے لئے دُعا فرمائیں کہ اللہ پاک اُنہیں اور سب بیماروں کو صحت عطا فرمائے آمین!
اللہ انھیں صحتِ کاملہ و عاجلہ عطا فرمائے۔ آسانیاں دے۔ اپنے حفظ و امان میں رکھے۔ آمین!
 
سیما علی

لائبریرین
ہماری ہر دل عزیز نور وجدان بٹیا کی والدہ کی طبعیت ناساز ہے ۔۔پروردگار کی بارگاہ میں دعا ہے
کہ اللہ کریم والدہ محترمہ کو بخیر و عافیت صحت کاملہ و عاجلہ عطا فرمائیں۔آمین
 
سیما علی

لائبریرین
ہماری ماہی احمد بٹیا سے کل بات ہوئی اُنکی فیملی میں کچھ قریبی عزیر علیل ہیں ۔۔۔
اللّہ پاک کے حضور دعا ہے کہ جلد از جلد پروردگار اپنا کرم فرمائیں اور بٹیا کو سکون عطا فرمائے آمین
 
محمد عبدالرؤوف

اللہ پاک نور بہن کی والدہ صاحبہ اور ماہی بہن کے قریبی عزیز کو شفائے کاملہ عطا فرمائے، آمین
 
Top