شکیب

محفلین

روابط
خطبہ برائے اردو محفل
عرصۂ دراز سے یہ ایک خیال میرے ذہن میں پلتا رہا ہے کہ اردو کے ٹولز کے لیے کوئی جامع اپلیکیشن ہونی چاہیے جس میں بالخصوص کسٹمائزیشن کے آپشنز ہوں۔ چھوٹے موٹے کنورٹرز پورے انٹرنیٹ پر بکھرے پڑے ہیں، اہم لسٹس ڈھونڈنے کے لیے ذہن پر زور ڈالنا پڑتا ہے کہ یہ لسٹ دوست بھائی نے کہیں بتائی تھی، فلاں چیز کے لیے ایک ٹول کا ذکر اُس فورم پر ہوا تھا، بس پھر تلاش کرتے کرتے، لوگوں کے مراسلے کھنگالتے ہوئے بالآخر کہیں مطلوب مل بھی جاتا ہے کبھی لنک پرانی ہونے کی وجہ سے داغِ مفارقت دے چکی ہوتی ہے۔
کبھی ڈیوائس پر اردو انسٹال نہیں تو ٹائپ کرنے کا مسئلہ، کبھی املا کو درست کرنے کا مسئلہ، کبھی عربی کے متن کو اردوانے کا مسئلہ، کبھی انگلش/عربی اعداد کی اردو تبدیلی کا مسئلہ، کبھی لمبی لسٹ بنانے کے لیے ہاتھ سے کاپی پیسٹ تبدیلی پھر کٹ پھر پیسٹ اور جانے کیا الا بلا، کبھی کہیں سے کوئی پوسٹ ملی، چاہا شیئر کرنے سے قبل اس کی پریزنٹیشن ہی ٹھیک کر لی جائے، اور کچھ نہیں تو متن کے بیچ کی خالی جگہوں کو ختم کرنا۔ یہ سب ایسے کام تھے جو تقریباً ہر دن سامنے آتے ہیں۔
اردو ٹولز کا یہ آئیڈیا میرے اسی خواب کی تکمیل ہے۔ اس میں کچھ ٹولز تو اسٹینڈرڈ ڈال دیے گئے ہیں۔ لیکن اصل چیز ہے اس کے "کسٹم کوڈ" اور "ریپلیسر" کی فیچر، جس کو استعمال کر کے آپ خود اپنا ٹول لکھ سکتے ہیں۔ پھر اس ٹول کو دوستوں سے شیئر کر سکتے ہیں تاکہ ان کی محنت بچ سکے۔

آئندہ کا منصوبہ
فی الحال دس پندرہ دن انتہائی مصروف گزرنے والے ہیں، اس لیے ایپ کا ابتدائی خاکہ پبلش کر دیا ہے۔ البتہ ایپ میں ذیل کی فیچرز پہلی فرصت ملتے ہی (ان شاء اللہ اگلے مہینے کے آغاز میں) شامل کرنے کا ارادہ ہے:
  • ٹولز کو آفلائن سیو (محفوظ) کرنے کا آپشن۔ یہ لسٹ ایپ میں سب سے اوپر دکھائی جائے گی تاکہ آپ اپنے کام کے ٹولز تک فوراً پہنچ سکیں
  • اہم یوٹیلیٹیز مثلاً سادہ اردو نوٹ پیڈ مع کی بورڈ، لغات، تقطیع و عروض،املا چیکر، انڈک کیبورڈ، گوگل ٹرانسلیٹر وغیرہ جیسے ٹولز دوسرے نمبر پر رکھے جائیں گے۔ یہ ٹولز دیگر ٹولز کے برعکس ایپ کے اندر "ہارڈ کوڈڈ" ہوں گے۔
  • اسلامی ٹولز مثلاً آیات حاصل کرنا، تراجم، تفاسیر، وغیرہ
  • اردو کے تمام وسائل (resources) کی ایک جامع لسٹ جہاں دیگر ویبسائٹس، ایپس، کارآمد اے پی آئیز وغیرہ کے روابط اکٹھے کیے جا سکیں اور اگر پرانا ربط کام نہ کرے تو اسے اپڈیٹ کی سہولت ہو
مفت ایپ میں اشتہارات شامل ہیں۔ کسٹم ریپلیسر کی فیچر میں فی الحال اشتہار کی زبردستی نہیں ہے کہ "مکمل دیکھیں" تبھی سروس استعمال کرنے کا موقع ملے گا۔ کوئی ڈیویلپر کا خیال کر کے خوشی سے مکمل دیکھے تو دیکھے۔ آئندہ اسٹیبل ورژن بننے کے بعد اشتہارات سے مبرا "پیڈ ورژن" جاری کیا جائے گا تاکہ جو اشتہار سے مکمل چھٹکارا پانا چاہیں وہ ایپ خرید سکیں۔

ایپ کے پہلے ورژن میں آن لائن ٹولز کا سسٹم جاری کر دیا گیا ہے، اور دو اہم ترین آف لائن سسٹمز بھی متعارف کرائے گئے ہیں:

۱) کسٹم کوڈ

اگر کوئی ٹول فی الحال موجود نہیں ہے تو ماہرین حضرات خود اس کے لیے "جاواسکرپٹ" کوڈ لکھ کر ٹیسٹ اور استعمال کر سکیں۔ اگر کوڈ دوسروں کے لیے بھی کارآمد ہو سکتا ہے تو ہم سے رابطہ کر کے اسے ایپ میں شامل کرنے کی درخواست کی جا سکتی ہے۔ یوں ایپ تمام حدود سے آزاد ہو جاتی ہے۔
کسٹم کوڈ کا یہ فائدہ بھی ہوگا کہ کوئی بھی کسی سے بھی ہر کوڈ شیئر کر سکے گا، اس کے لیے باقاعدہ گروپ بنائے جا سکتے ہیں جہاں ان کوڈز کا ذخیرہ کیا جائے اور عوام خوش باش جب چاہے تب من پسند کوڈ اٹھا کر ایپ میں استعمال کر سکے۔ یوں، ایپ کا "آن لائن ٹولز" والا سیکشن محض ایک آپشن کی چیز بن جاتا ہے، اصل میں تو ایپ میں لا تعداد ٹولز استعمال ہو سکیں گے۔

ان کوڈز کو صارف کی "فون میموری" میں محفوظ کرنے کا نظام اس میں چار چاند لگا دے گا۔

۲) ری پلیسر(مبدل)

سب سے زیادہ ضرورت جو ہمیں پڑتی ہے، وہ ہے "ایک چیز کو دوسری سے بدلنا"۔ مثلاً کسی تحریر میں موجود تمام (انگریزی/عربی) نمبرات کو "اردونمبرات " میں بدلنا،یا انگریزی فل اسٹاپ کو اردو ختمے سے بدلنا، یا "دو اسپیس" کو ایک اسپیس سے بدلنا وغیرہ۔ اس کے لیے ایپ میں 2 لسٹس دی گئی ہیں، آپ پہلے ڈبے میں ان چیز وں کی لسٹ بنائیں جو تلاش کرنی ہوں، اور دوسرے ڈبے میں ان کے متبادلات ڈال دیں۔

بس، پھر اسے استعمال کریں، ٹول ایک کلک پر تمام چیزیں بدل ڈالے گا۔

مزید تفصیلات؟
پلے اسٹور پر اور ایپ کے "اباؤٹ" سیکشن میں کچھ مزید کام کی باتیں بتائی گئی ہیں۔ نیز آفیشیل پیج پر تفصیل سے طریقۂ استعمال سمجھایا گیا ہے۔ ویسے اردو محفل کی ذہین آڈینس کے لیے یہ محض تکلف ہی ہے۔ امید ہے ایپ پسند آئے گی۔ تجاویز کا انتظار رہے گا۔
ایک بار پھر

اور یہ ایپ کی رونمائی :p


uTools



 
مدیر کی آخری تدوین:

شکیب

محفلین
زبردست کام کیا ہے شکیب
جزاک اللہ خیراً۔ مجھے خود بڑی خوشی ہوئی ہے۔ چلتے پھرتے آٹومیشن ہاتھ میں ہے۔۔اور بھی جو ماہرین ہیں انہیں تو بہت پسند آئی ہے۔

اور ابھی تو ٹولز ڈالنے پر محنت شروع نہیں کی ہے، عوام کی دلچسپی کا سامان یعنی ہر چیز بالکل پروس کر دینا ذرا صبر آزما کام ہے۔ جب ڈھیروں ہو جائیں گے تب عوام مزا آئے گا۔
 

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
بہت اعلیٰ ، شکیب بھائی!
یہ بڑے کام کی چیزیں لگ رہی ہیں ۔ بک مارک کردیا ہے اور ڈاؤنلوڈ بھی کرتا ہوں ان شاء اللہ۔
 

شکیب

محفلین
حسب وعدہ ویب ایپ حاضر ہے۔ اب اینڈرائڈ کے علاوہ ڈیوائسز مثلا آئی فون، ڈیسک ٹاپ وغیرہ پر بھی اردو ٹولز مفت دستیاب ہوگا۔

ویب ایپ کا ایڈریس یہ رہا:
uTools

اگلے ورژن پر کام جاری ہے جس میں ذیل کی فیچرز شامل کرنے کا ارادہ ہے:
  • لغات، مرکب الفاظ، محاورے، مترادفات (اُردو تھیسارس)
  • سادہ نوٹ پیڈ مع اردو کی بورڈ
  • ٹولز آف لائن محفوظ کرنے کی سہولت، خودکار کاپی کی سہولت
  • لسٹس کا بہتر نظام
  • املا درستی بطرز اُردو پروف ریڈر
  • آیت قرانی، رینڈم آیت جنریٹر
مزید بڑے ہلانز اس کے اگلی اپڈیٹ میں انشاء اللہ۔ تجاویز اور فرمائشوں کا خیر مقدم ہے، ممکن ہوا تو ضرور شامل کی جائیں گی۔
 

شکیب

محفلین
کوئی مدیر پہلے مراسلے میں تدوین کر کے ویب ایپ کا ایڈریس ڈال دے تو بہت اچھا ہو۔ جزاکم اللہ۔
 

سروش

محفلین
شکیب بھائی ، سائٹ ملاحظہ کی بہت بہترین کام کیا ہے۔ ما شاء اللہ۔
آپ سے ایک سوال ہے: ہمیں عموماً عربی تحریر سے اعراب ختم کرنا ہوتے ہیں، اس کے لئے یہ جاوا کوڈ ہے۔
کوڈ:
sel=sel.replace(/[\u0617-\u061A\u064B-\u0652]/g,"");

لیکن اس کو وی بی میں ہم نے اس طرح بنایا ہے:
کوڈ:
For i = 1611 To 1618
            
        Selection.Replace what:=ChrW(i), replacement:=rplc1, LookAt:=xlPart, _
        SearchOrder:=xlByRows, MatchCase:=False, SearchFormat:=False, _
        ReplaceFormat:=False
        Next i

کیا اسی طرح آئی ٹریشن سے جاوا میں اعراب ایسکائی کے کوڈ استعمال کرتے ہوئے ممکن ہوسکے گا؟ کیونکہ یونیکوڈ ویلیوز میں تو آئی ٹریشن ممکن نہیں ہے۔
 

شکیب

محفلین
شکیب بھائی ، سائٹ ملاحظہ کی بہت بہترین کام کیا ہے۔ ما شاء اللہ۔
آپ سے ایک سوال ہے: ہمیں عموماً عربی تحریر سے اعراب ختم کرنا ہوتے ہیں، اس کے لئے یہ جاوا کوڈ ہے۔
کوڈ:
sel=sel.replace(/[\u0617-\u061A\u064B-\u0652]/g,"");

لیکن اس کو وی بی میں ہم نے اس طرح بنایا ہے:
کوڈ:
For i = 1611 To 1618
           
        Selection.Replace what:=ChrW(i), replacement:=rplc1, LookAt:=xlPart, _
        SearchOrder:=xlByRows, MatchCase:=False, SearchFormat:=False, _
        ReplaceFormat:=False
        Next i

کیا اسی طرح آئی ٹریشن سے جاوا میں اعراب ایسکائی کے کوڈ استعمال کرتے ہوئے ممکن ہوسکے گا؟ کیونکہ یونیکوڈ ویلیوز میں تو آئی ٹریشن ممکن نہیں ہے۔
سروش بھائی میں سمجھا نہیں آپ یونیکوڈ کوڈ پر آئٹریٹ کیوں کرنا چاہ رہے ہیں۔ ریپلیس فنکشن تو وی بی میں بھی ہوتا ہوگا۔

البتہ وہی کرنا ہو تو یہ لنک ملاحظہ کی جاسکتی ہے
 

سروش

محفلین
سروش بھائی میں سمجھا نہیں آپ یونیکوڈ کوڈ پر آئٹریٹ کیوں کرنا چاہ رہے ہیں۔ ریپلیس فنکشن تو وی بی میں بھی ہوتا ہوگا۔

البتہ وہی کرنا ہو تو یہ لنک ملاحظہ کی جاسکتی ہے
وی بی میں ٹو آئی ٹیریٹ کا کوڈ بنایا ہوا ہے ، جاوا کی بات کررہا ہوں کہ اس میں اگر ایکسکائی کوڈز کو ائی ٹریٹ کرانا ہوتو کیسے کریں۔ جیسے کہ آپ کے دئیے ہوئے لنک میں میں بھی سائل نے یہی سوال وی بی کے لئے کیا ہے۔ ویسے تو جاوا والا کوڈ صحیح کام کرر رہا ہے ، لیکن جسٹ کیوریس ۔۔۔ کیونکہ مسئلہ کہیں اور بھی درپیش آسکتا ہے اس کے لئے۔
 
Top